Tag: ملاقات

  • وزیراعلیٰ سندھ کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات

    کراچی : مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ گاڑی پر چاروں طرف سے گولیاں ماری گئیں تاہم وہ اور اہل خانہ معجزانہ طور محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں مفتی تقی عثمانی سے ان کے مدرسے میں ملاقات کی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے مفتی تقی عثمانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ پر خاص کرم کیا ہے، اللہ نے آپ اور آپ کی فیملی کو محفوظ رکھا۔

    اس موقع پر مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ گاڑی پرچاروں طرف سے گولیاں ماری گئیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کی نیپا چورنگی پرممتار عالم دین مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے تھے جبکہ ان کا گارڈ محمد فاروق جاں بحق ہوگیا تھا۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ فرقہ واریت کی سازش نہیں لگتی بلکہ پاکستان اور کراچی کا امن خراب کرنے کی کوشش ہے۔

    کراچی کی نیپا چورنگی پر ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے جب کہ ان کے دو گارڈ جاں بحق ہو گئے۔

    وزیراعظم کی معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملے کی مذمت

    وزیراعظم عمران خان نے مفتی تقی عثمانی پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت اور حملے میں سیکیورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے پردکھ کا اظہار کیا تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مفتی تقی عثمانی جیسی قابل قدر ہستی پرحملہ سازش ہے اور اس کو بے نقاب کرنے کے لیے ہرممکنہ کوشش بروئے کار لائی جائے۔

  • تنخواہوں کےمعاملے کے بعد وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے پہلی ملاقات آج ہوگی

    تنخواہوں کےمعاملے کے بعد وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے پہلی ملاقات آج ہوگی

    اسلام آباد : تنخواہوں کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی اظہار ناراضی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سے پہلی ملاقات آج ہوگی ، عثمان بزدارپنجاب حکومت کے متعدد امور پر وزیراعظم کواعتماد میں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہم ملاقات آج ہو گی، وزیراعلیٰ نے لاہور میں دیگر مصروفیات ترک کردی اور ملاقات کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب تھوڑی دیرمیں اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

    تنخواہوں کے معاملے پر وزیراعظم کے اظہار ناراضی کے بعد پہلی ملاقات ہوگی، ملاقات میں پنجاب حکومت کےامور زیر بحث آئیں گے جبکہ ارکان پنجاب اسمبلی، وزیراعلیٰ کی تنخواہ میں اضافے کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔

    ملاقات میں عثمان بزدار پنجاب حکومت کے متعدد امور پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیں گے۔

    مزید  پڑھیں:  وزیراعظم اراکینِ پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پربرہم

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا ہمارے پاس عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے وسائل نہیں، یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔

    بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیراعلی اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے عثمان بزدار کو دی گئی لائف ٹائم مراعات کے فیصلے پر بھی نظرِ ثانی کی ہدایت کی تھی۔

    واضح رہے پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا ، جس کے مطابق اراکین اسمبلی کوماہانہ ایک لاکھ 95 ہزارتنخواہ ملےگی۔

    بل کے مطابق اسپیکرپنجاب اسمبلی ہر ماہ 2 لاکھ 60ہزارروپے ، ڈپٹی اسپیکر2لاکھ45ہزارروپے اور وزیراعلیٰ پنجاب4لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ ماہانہ لیں گے۔

  • صدرعارف علوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، عافیہ صدیقی کی رہائی سےمتعلق بات چیت

    صدرعارف علوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، عافیہ صدیقی کی رہائی سےمتعلق بات چیت

    کراچی : صدر مملکت عارف علوی سے جماعت اسلامی رہنماحافظ نعیم الرحمان کی ملاقات میں نیوزی لینڈ میں رونما واقعے ، عافیہ صدیقی کی رہائی اور کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں صدر مملکت عارف علوی سے جماعت اسلامی رہنماحافظ نعیم الرحمان کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے بعد حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا صدر سےنیوزی لینڈ میں رونما واقعے اور عافیہ صدیقی کی رہائی سےمتعلق بات کی۔

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ صدرنےکہاحکومتی سطح پر کوششیں جاری ہیں، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر بات ہوئی، منصوبوں کے لئے سندھ حکومت سے مل کر کام کیا جائے۔

    خیال رہے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کراچی میں موجود ہیں ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ایس ایل فور کا فائنل میچ دیکھنے ضرور آؤں گا، میں بہت خوش ہوں اور بڑے شوق سے پی ایس ایل میچز دیکھنے آیا ہوں، غیر ملکی کھلاڑیوں کا مشکور ہوں کہ وہ یہاں آئے۔

    مزید پڑھیں : نفرت بے لگام ہو تو روکنا مشکل ہوتا ہے: صدر مملکت کی نیوزی لینڈ حملے کی مذمت

    گذشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی مسجد میں قتل عام پر مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، مشکل وقت ہے، نفرت بے لگام ہو تو روکنا مشکل ہوتا ہے۔

    یاد رہے امریکی قید میں موجود عافیہ صدیقی کی رہائی اور پاکستان لانے کی کوششیں تیز ہوگئیں ہیں، طالبان مذاکرات کے حتمی مراحل میں عافیہ صدیقی کی رہائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

  • وزیر اعظم سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات

    وزیر اعظم سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان سے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پاکستان میں جرمن سفیر مارٹن کوبلر، وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور جرمن حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم اور جرمن وزیر داخلہ کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان انسداد منی لانڈرنگ سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل جرمن وزیر خارجہ نے پاکستان میں اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔

    ان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہائیکو ماس کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، پاک بھارت موجودہ کشیدگی پر بھی ملاقات میں بات چیت ہوئی۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے۔

    جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں، کشیدگی کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر پر بھارتی وزیر خارجہ سے بھی بات کی۔ ’امید کرتا ہوں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دور اور بات چیت ہوگی‘۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ پاکستان سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

  • وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات،  بھارتی جارحیت کے جواب میں مسلح افواج کے کردار کی تعریف

    وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، بھارتی جارحیت کے جواب میں مسلح افواج کے کردار کی تعریف

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی، پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور ملک کی داخلی و خارجی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ون آن ون ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی، ملاقات کے دوران علاقائی سکیورٹی اور خطے میں سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں پاک بھارت تناو کی حالیہ صورت حال اور سرحد پر جاری کشیدگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور آرمی چیف نے وزیراعظم عمران خان کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی۔

    وزیراعظم عمران خان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مسلح افواج کے کردار کو بھرپورانداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، تاہم اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے رہیں گے۔

    یاد رہے 21 فروری کو قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس سےقبل وزیراعظم عمران خان سےآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاتھا۔

    قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا جائرہ لیا گیا جبکہ ملکی سلامتی کودرپیش حالیہ چیلنجز سے نمٹنےکی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی تھی۔

    اجلاس میں پلوامہ حملےکےنتیجےمیں بھارتی پروپیگنڈااورموجودہ صورتحال کاجائزہ لیاگیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی بھی مذمت کی گئی تھی۔

  • میاں صاحب کی عیادت کے لیے آیا ہوں، میثاقِ جمہوریت پر بھی بات ہوئی: بلاول

    میاں صاحب کی عیادت کے لیے آیا ہوں، میثاقِ جمہوریت پر بھی بات ہوئی: بلاول

    لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی عیادت کے لیے کوٹ لکھپت جیل آیا تھا، سیاسی اختلافات ہوتے ہیں لیکن ہر انسان کی اقدار ہوتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میں میاں نواز شریف کی عیادت کے لیے کوٹ لکھپت جیل آیا تھا، ملک سے باہر تھا اس لیے تاخیر سے میاں نواز شریف کے پاس آیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور آصف زرداری نے بھی اسی جیل میں وقت گزارا تھا۔ پیپلز پارٹی قیادت اور کارکنوں نے بھی اسی جیل میں وقت گزارا۔ نواز شریف کی صحت سے متعلق اطلاعات مل رہی تھیں، سیاسی اختلافات ہوتے ہیں لیکن ہر انسان کی اقدار ہوتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا دین بھی کہتا ہے کہ کوئی بیمار ہو تو اس کی عیادت کرنی چاہیئے، ایک عام قیدی کے ساتھ بھی اس قسم کی ناانصافی نہیں ہونی چاہیئے۔ کوئی بھی قیدی بیمار ہو تو حکمرانوں کی ذمہ داری ہے سہولت فراہم کرے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ دل کے مریض پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالنا چاہیئے وہ تشدد کے زمرے میں آتا ہے، میاں نواز شریف پاکستان کے 3 مرتبہ وزیر اعظم رہے ہیں۔ ہم جمہوریت اور انسانی حقوق کی بات کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے میاں صاحب کو جو طبی سہولیات چاہیئں انہیں فراہم کی جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سب سیکھتے ہیں، بے نظیر اور نواز شریف کے درمیان چارٹر آف ڈیمو کریسی میں فیصلہ کیا گیا یہ ملک صرف جمہوریت سے ہی چلے گا۔ ہماری ناکامی ہے کہ پوری چارٹر آف ڈیمو کریسی پر عمل نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں سے کہتے ہیں مل کر کمزوریوں پر بات کرنی چاہیئے۔ میاں صاحب سے دوسری باتیں بھی ہوئی، چارٹر آف ڈیمو کریسی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ میاں صاحب سمجھوتہ کرنے پر آمادہ نظر نہیں آتے۔

    بلاول نے کہا کہ آصف زرداری نے ساڑھے 11 سال بغیر کسی وجہ کے جیل میں گزارے، ایک دن ایسا نہیں تھا جب ہم نے نہیں سنا کہ مشرف کے ساتھ ڈیل ہوگئی ہے۔ میرے خیال میں این آر او کی بات کرنے والے میاں صاحب کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پورا ملک متحد ہے اور عالمی سطح پر ایک اچھا پیغام جا رہا ہے، اپوزیشن بالکل حکومت سے تعاون کر رہی ہے اور ملک کے لیے کرتی رہے گی۔ میثاق جمہوریت پر عملدر آمد سے متعلق آگے بھی بہت کام ہوگا۔ شہباز شریف اور دیگر ن لیگی قیادت سے رابطہ ہوتا رہتا ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ میرے نانا، میری والدہ اور خاندان کے دیگر افراد نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں، ملک میں رول آف لا ہوگا تو ناانصافی ایک عام آدمی کے ساتھ بھی نہیں ہوگی۔

    خیال رہے کہ بلاول بھٹو نواز شریف کی عیادت کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچے تھے جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور حسن مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

  • بلاول بھٹو آج کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملیں گے

    بلاول بھٹو آج کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملیں گے

    لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے لیے بلاول بھٹو کے ساتھ قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، جمیل سومرا اور حسن مرتضیٰ بھی کوٹ لکھپت جیل جائیں گے۔

    پی پی چیئرمین بلاوبل بھٹو کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، انسانی ہمدردی پر ملنے جارہا ہوں۔

    پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں پی بلاول بھٹو نے نواز شریف کی بیماری پر تشویش کا اظہار کیا۔

    رہنما پی پی قمرزمان کائرہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عیادت کریں گے، بڑے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات ہوگی تو سیاسی باتیں تو ہوں گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا کسی این آر او سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ قمرزمان کائرہ نے پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو نفرت پھیلانے پر گالیاں دینے والے اپنے ملک میں نفرت بڑھا رہے ہیں پھر بھی قومی مسائل پر پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا نواز شریف کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، بلاول بھٹو پیر کے روز نوازشریف سے ملاقات کریں گے، محکمہ داخلہ پنجاب نے پیپلزپارٹی کو اجازت سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل کا کہنا ہے کہ جیل قوانین اور مینول کے مطابق ملنے دیا جاسکتا ہے، پنجاب حکومت کو اس ملاقات پر کوئی اعتراض نہیں ہے، پنجاب حکومت نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کردی ہے۔

  • ایئرچیف مارشل سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات

    ایئرچیف مارشل سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات

    کراچی : ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں جنرل زبیر محمود حیات نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔

    اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ایئرچیف مارشل مجاہد انور سے خصوصی ملاقات کی اور سرحدوں کی حالیہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع میں ہراول دستے کی حیثیت رکھتی ہے اور حالیہ کشیدگی میں قوم کی توقعات پرپورا اتری ہے۔

    اس موقع پر ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ دشمن کو اس کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ ملکی دفاع کو یقینی بنائے گی۔

    مزید پڑھیں: وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان

    انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ پاک فضائیہ وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لئے اپنی بھرپور قوت کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس

    وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں انہوں نے مقامی حکام کو ہدایت جاری کی کہ زرعی رقبے پر کسی ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری نہ دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں انہوں نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ دوران اجلاس وزیر اعظم کی جانب سے پنجاب کے بڑے شہروں میں زرعی اراضی پر ہاؤسنگ اسکیمیں بنانے سے روک دیا گیا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ زرعی رقبے پر کسی ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں رقبے کے زیادہ استعمال کو روکنے کے لیے بھی نئی حکمت عملی کی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق زمین پر پھیلاؤ کی بجائے بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی جائیں گی، فیصلے کا مقصد رقبے کا کم استعمال عمل میں لانا ہے۔

    اس سے قبل لاہور پہنچنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی تھی۔ وزیر اعظم نے نماز جمعہ ایوان وزیر اعلیٰ کی مسجد میں ادا کی، نماز کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا جبکہ بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجنے سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجنے کے فیصلے کو سراہا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے 10 دسمبر کو لاہور کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس سے خطاب کیا تھا۔

    اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مشکل حالات سے نکلنے کے لیے بنیادی اقدامات اور جاری کھاتوں کے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب، عرب امارات اور چین سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ 2013 میں جاری کھاتوں کا خسارہ ڈھائی ارب تھا، اوور سیز کو سہولیات دینے سے ترسیلات زر 10 ارب تک پہنچ سکتی ہے۔

    وزیر اعظم نے مزید کہا تھا کہ ایک سرمایہ کار پیسہ بنائے گا، تو دوسرا اسے دیکھ کر سرمایہ کاری کرے گا۔ سرمایہ کار وہیں آتا ہے جہاں اسے فائدہ ہو۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے وزیر اعظم کا دورہ کراچی کا بھی امکان ہے جہاں وہ امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ لیں گے۔

  • پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے ‘ شاہ محمود قریشی

    پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے ‘ شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بدامنی اور ہیجان انگیزی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمود نے ملاقات کی۔

    وزیرخارجہ اور پاکستانی ہائی کمشنر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پلواما حملے، بھارت کے پاکستان پربے جا الزامات اور خطے کی صورت حال پربات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے، بد امنی اور ہیجان انگیزی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ صورت حال کا سنجیدگی سے بغور جائزہ لے رہے ہیں، صورت حال سے بذریعہ خط سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو آگاہ کردیا ہے۔

    پاکستان نے بھارت سے اپنے ہائی کمشنر کوواپس بلا لیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مشاورت کے لیے اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلایا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں ہونے والے دھماکے میں 44 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

    بعدازاں بھارتی حکومت اور میڈیا نے تحقیقات کیے بغیر دھماکے کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا، جسے پاکستان نے سختی سے مسترد کردیا تھا۔