Tag: ملاقات

  • وزیر اعظم سے وفاقی وزیر اطلاعات کی ملاقات

    وزیر اعظم سے وفاقی وزیر اطلاعات کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم کو احتساب سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی شامل تھے۔

    ملاقات میں نیب عدالت کے ممکنہ فیصلے اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے وزیر اعظم کو احتساب سے جڑے معاملات پر بریفنگ دی۔

    وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی قومی اور سیاسی معاملات پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں احتساب کا نظام مزید مضبوط بنانے کے لیے تجاویز پر مشاورت بھی کی گئی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنا اصولی مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ احتساب کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے بڑھانا ہے تو احتساب کا عمل تیز اور مزید مؤثر بنانا ہوگا۔

    خیال رہے کہ احتساب عدالت آج سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنانے جارہی ہے، دوسری جانب سپریم کورٹ میں بھی سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران انہیں نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی افغان صدراشرف غنی سے ملاقات

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی افغان صدراشرف غنی سے ملاقات

    کابل: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے سمیت دیگر اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی صدراتی محل میں افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے سمیت دیگر اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے افغان پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ افغان صدر اشرف غنی نے افغان امن عمل کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام دونوں ممالک اور خطے کے لیے بہتری کا موجب ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی کابل کا دورہ مکمل کرنے کے بعد تہران روانہ ہوگئے جہاں وہ ایرانی اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی افغان ہم منصب سے کابل میں ملاقات


    واضح رہے کہ وزیرخارجہ 4 ملکی دورے کے دوران افغانستان اور ایران کے بعد چین اور روس کی قیادت کے ساتھ خطے کے امن واستحکام، سرمایہ کاری اور باہمی تجارت کے فروغ پر بات کریں گے۔

  • العزیزیہ ریفرنس: نوازاورشہباز کی ملاقات ختم، لائحہ عمل طے

    العزیزیہ ریفرنس: نوازاورشہباز کی ملاقات ختم، لائحہ عمل طے

    اسلام آباد: سابق نا اہل وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے درمیان جاری ملاقات ختم، العزیزیہ فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ آنے کا بعد لائحہ عمل طے کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ مخالفت میں آنے پر مسلم لیگ ن عدالتی فیصلے کے خلاف عوام کو سڑکوں پر لانے اور احتجاج کرنے کی حکمت عملی اپنائے گی، نواز شریف کے جیل جانے کی صورت میں پارٹی امور چلانے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    نوازشریف کے خلاف ریفرنسز پرفیصلہ کل سنایا جائے گا

    دونوں بھائیوں کےدرمیان یہ ملاقات وزرأ کالونی میں ہوئی جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف مری روانہ ہوگئے۔ نواز شریف کے خلاف دائر کردہ اس ریفرنس کا فیصلہ کل احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سنائیں گے۔

    امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف نواز شریف اور ان کے وکلاء کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت ہوگی، غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت میں جانے نہیں دیا جائے گا۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں شریف برادران کی ون آن ون ملاقات

    یاد رہے کہ نواز شریف اس سلسلے میں تشکیل پانے والی پہلی جے آئی ٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی نا اہل ثابت ہوگئے تھے۔

    سپریم کورٹ نے العزیزیہ،فلیگ شپ ریفرنسز پر فیصلے کے لئے احتساب عدالت کی آٹھویں بار ریفرنسزمیں توسیع کی استدعا منظور کرتے ہوئے 24 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی اور کہا تھا کہ احتساب عدالت دونوں ریفرنسزپر24دسمبر کو فیصلہ سنائے۔

    اس دوران نواز شریف کے وکیل نے کیس چھوڑنے کی بھی کوشش کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ مقدمے کو ہر صورت انجام تک لے جایا جائے۔

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے جمعے کی شام العزیزیہ کیس کا فیصلہ مرتب کرنا شروع کیا تھا ۔ اس موقع پر احتساب عدالت کے عملے کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کرکے اتوار کو بھی کام کیا جاتا رہا۔

    خیال رہے کہ تین روز قبل سابق وزیراعظم نوازشریف نے شہباز شریف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی تھی جس میں احتساب عدالت کے متوقع فیصلے سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    شریف برداران کی ملاقات میں عدالتی فیصلہ حق میں آنے پرخاموشی اختیار کرنے کے حوالے سے غور کیا گیا تھا جبکہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے پرعوامی رابطہ مہم شروع کرنے پراتفاق کیا گیا تھا۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس میں شریف برادران کی ون آن ون ملاقات

    پارلیمنٹ ہاؤس میں شریف برادران کی ون آن ون ملاقات

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے شہباز شریف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی جس میں احتساب عدالت کے متوقع فیصلے سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں شریف برادران کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں احتساب عدالت کے متوقع فیصلے پرگفتگو کی گئی۔

    عدالتی فیصلہ حق میں آنے پرخاموشی اختیار کرنے کے حوالے سے غور کیا گیا جبکہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے پرعوامی رابطہ مہم شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    اس سے قبل نوازشریف آج گیٹ نمبر پانچ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے اور راہداری میں بھی وہ شہبازشریف سے سرگوشیوں میں بات کرتے رہے،اس دوران زیادہ تر بات نوازشریف نے کی، شہبازشریف سنتے رہے۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف کے خلاف کرپشن ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا


    یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس پر فریقین وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو 24 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

    نوازشریف کی جانب سے ایک ہفتے کی مہلت کی درخواست کی گئی تھی جسے نیب کے اعتراض کے بعد عدالت نے مسترد کردیا تھا۔

    ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو قید کی سزا اور جرمانہ


    واضح رہے کہ رواں سال 6 جولائی کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال قید وجرمانے کی سزا سنائی تھی جسے بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کردیا تھا۔

  • چیف جسٹس ثاقب نثار کی ترکی کے صدر طیب اردوان اور ہم منصب سے ملاقات

    چیف جسٹس ثاقب نثار کی ترکی کے صدر طیب اردوان اور ہم منصب سے ملاقات

    انقرہ : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ترکی کے صدر طیب اردوان سے ملاقات کی، ملاقات میں ترک صدر نے جذبہ خیر سگالی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار جو ان دنوں عالمی عدالتی کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں ترکی کے دورے پر ہیں، اس دوران انہوں نے ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی۔

    اس حوالے سے سپریم کورٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جسٹس ثاقب نثار نے ترکی کے صدر طیب اردگون سے ملاقات کی ہے اس موقع پر ترک صدر نے چیف جسٹس کو خوش آمدید کہتے ہوئے خلوص اور محبت کا اظہار کیا۔

    چیف جسٹس نے پاک ترک عوام کے خصوصی تعلقات پر اظہار خیال کیا، ترک صدر طیب اردوان نے بھی پاکستانی عوام سے متعلق اچھے جذبات کا اظہار کیا۔

    ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ترکی میں ایک مقامی تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کی ملاقات ترک آئینی عدالت کے صدر ڈاکٹر زختو ارسلان سے ہوئی۔

    مزید پڑھیں : چیف جسٹس ثاقب نثار کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے،ترجمان سپریم کورٹ

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیف جسٹس نے اپنے ہم منصب کو پاکستان کے عدالتی نظام سے متعلق آگاہ کیا۔

  • ترک وزیرداخلہ کی وزیراعظم عمران خان کو دورہ ترکی کی دعوت

    ترک وزیرداخلہ کی وزیراعظم عمران خان کو دورہ ترکی کی دعوت

    اسلام آباد :ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلو نے وزیراعظم عمران خان کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دورہ ترکی کی دعوت دے دی جبکہ ترک صدرکاخصوصی پیغام پہنچایا ۔

    تفصیلات کے مطابق ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلو وزیراعظم آفس اسلام آباد پہنچے ، جہاں سلیمان سوئلو کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ترک وزیرداخلہ نے وزیراعظم عمران خان کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ترک قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں کاپیغام پہنچایا۔

    سلیمان سوئلو نے ترک صدرکاخصوصی پیغام بھی وزیراعظم عمران خان کودیا۔

    ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان ترکی میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت اہم امورپرگفتگو کی گئی۔

    ترک قیادت نے پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ترک وزیرداخلہ کی وزیراعظم عمران خان کو دورہ ترکی کی دعوت دی۔

    وزیراعظم عمران خان نے پاک ترک حالیہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ترک قیادت اورصدرکودورہ پاکستان کی دعوت دی۔

    مزید پڑھیں : ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو اسلام آباد پہنچ گئے

    خیال رہے ترکی کے وزیرداخلہ سلیمان آج صبح ہی پاکستان کے دورے پراسلام آباد پہنچے، جہاں وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے ان کااستقبال کیا تھا۔

    یاد رہے رواں سال ستمبر میں ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

    ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نئے لوگ اور نئی حکومتیں آتی رہتی ہیں مگر اصل دوستی عوام سے ہے۔ ہمارے تعلقات میں سر فہرست دفاعی اور تجارتی تعلقات ہیں، ناموس رسالت کیلئے ہر قدم پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصانات اٹھائے ہیں۔

    واضح رہے کہ ترکی اور پاکستان دو ایسے دوست ممالک ہیں جو عالمی پلیٹ فارم پر ایک جیسا موقف رکھتے ہیں اور دونوں ممالک مسئلہ کشمیر اور مسئلہ قبرص کے حل پرایک دوسرے کا مکمل ساتھ دیتے چلے آرہے ہیں

  • شہبازشریف سے ملاقات ہوئی، ان کی صحت سے متعلق پریشان ہوں‘ تہمینہ درانی

    شہبازشریف سے ملاقات ہوئی، ان کی صحت سے متعلق پریشان ہوں‘ تہمینہ درانی

    لاہور: اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی اہلیہ تہمنیہ درانی کا کہنا ہے کہ خاوند سے ملاقات کے بعد ان کی صحت سے متعلق بہت پریشان ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تہمینہ درانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہبازشریف لندن میں باقاعدگی سے ٹیسٹ کرا رہےتھے اور اسلام آباد میں ان کے خون کے نمونوں میں کچھ غیرمعمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ شہبازشریف کے چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ کیوں نہیں بنایا گیا، ان کی صحت سے متعلق پریشان ہوں۔

    اسلام آباد: شہبازشریف کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ مکمل


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو طبی معائنے کے لیے اسلام آباد کے نجی اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کے 3 سی ٹی اسکین کیے گئے تھے۔

    کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا


    واضح رہے نیب لاہور نے گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کو شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم ان کی پیشی پرانہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

  • غیر ملکی مشروب کمپنی کی پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی خواہش

    غیر ملکی مشروب کمپنی کی پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی خواہش

    اسلام آباد: غیر ملکی مشروب کمپنی نے پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی جس پر وزیر اعظم نے انہیں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے غیر ملکی مشروب کمپنی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں غیر ملکی کمپنی نے پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی۔

    وزیر اعظم نے سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کر رہی ہے، حکومت کاروباری اور سرمایہ کار طبقے کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی آئل کمپنی کی چیئرمین ایماکو کرین وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچی تھیں۔ امریکی آئل کمپنی بھی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

    امریکی آئل کمپنی کے وفد اور وفاقی وزرا کے ساتھ ملاقات میں تفصیلی بات چیت کے دوران طے پایا تھا کہ امریکی کمپنی کراچی کی سمندری حدود میں آف شور آئل ڈرلنگ کرے گی۔ پاکستان میں ایل این جی ٹرمنل بھی لگایا جائے گا۔

  • چینی ہمارے دوست اورترقی میں شامل ہیں، دشمنوں کونہیں بھاتے‘ مراد علی شاہ

    چینی ہمارے دوست اورترقی میں شامل ہیں، دشمنوں کونہیں بھاتے‘ مراد علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ چینی ہمارے بھائی ہیں اوران کی سیکیورٹی ہماری ذمے داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چینی سفیر یاؤجنگ اور قونصلرجنرل نے ملاقات کی جس میں چینی قونصل خانے پرحملے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ پولیس سید کلیم امام اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

    چینی سفیریاؤجنگ نے کہا کہ کل حملے کا واقعہ پیش آیا اور آج میں آپ سے خود ملنے آیا ہوں، آپ کا شکریہ کہ حملے کے بعد آپ نے ہم سے رابطہ کیا اوراسے ناکام بنایا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چینی ہمارے بھائی ہیں اورآپ کی سیکیورٹی ہماری ذمے داری ہے، حملے کے بعد فوری قونصل خانے پہنچا اورامن وامان پراجلاس کیا۔

    مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام قونصل جنرل کی مزید سیکیورٹی کی ہدایات جاری کی، قونصل خانوں کے سیکیورٹی اہلکاروں کوبلٹ پروف جیکٹ دیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ چینی ہمارے دوست اورترقی میں شامل ہیں، دشمنوں کونہیں بھاتے، ہم شہرکومحفوظ بنانےکے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔

    چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    چینی قونصل خانے پرحملے میں دیگر 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے جن کی شناخت نیازمحمد اور محمد ظاہرشاہ کے ناموں سے ہوئی تھی۔

  • رحمتُ اللعالمین ﷺ کانفرنس کے انعقاد پر تنظیمی کمیٹی تشکیل

    رحمتُ اللعالمین ﷺ کانفرنس کے انعقاد پر تنظیمی کمیٹی تشکیل

    اسلا م آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیراطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کی، ملاقات میں رحمتہ اللعالمین ﷺکانفرنس کے انعقاد پر تنظیمی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراطلاعات فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں عید میلاد النبیﷺ شایان شان طریقے سے منانے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ عیدِ میلاد النبی ﷺپررحمتہ اللعالمین ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کے بعد رحمتہ اللعالمین ﷺکانفرنس کے انعقاد پر تنظیمی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
    کمیٹی میں فوادچوہدری، نورالحق قادری، افتخاردرانی، فیصل جاوید اوربابراعوان شامل ہیں جبکہ عامر لیاقت اورعلی محمد خان بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    مزید پڑھیں :  حکومت کا 2 روزہ ختمِ نبوّت عالمی کانفرنس کرانے کا فیصلہ

    گذشتہ روز وزیرِاعظم عمران خان نے علماء ومشائخ کے ساتھ خود رابطے میں رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد دو روزہ ختم نبوت عالمی کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں امام کعبہ،جامعہ الازہرکے وائس چانسلر،شام کےمفتی سمیت عراق اورتیونس کے علمائےکرام شریک ہوں گے۔

    دریں اثنا وزیرِاعظم نے وزیرِ مذہبی امور کے ساتھ ملاقات میں 12 ربیع الاوّل شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے بارہ ربیع الاول کے حوالےسے صوبوں کو ہدایات جاری کردیں  تھیں۔

    وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پُر امن اسلام کے تصور کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔

    اس موقع پر وفاقی وزیرِ مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 2 روزہ ختمِ نبوّت عالمی کانفرنس میں علمائے اکرام حضورﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے اجلاس میں ملک گیر مشائخ کانفرنس کا فیصلہ کیا ، جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے، اعجاز چودھری کے مطابق کانفرنس جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی، جس کی تاریخ کا اعلان جلدکیاجائےگا۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں سے عہد کیا ہے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بناؤں گا۔