Tag: ملاقات

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زرداری نیازی گٹھ جوڑکا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار ہے، نیازی نے زرداری سے گٹھ جوڑ کرکے ایک بار پھریوٹرن لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت نے اسکول، کالج اوراسپتال بنانے کے ریکارڈ قائم کیے، تعلیم اورصحت میں ترقی کے سفرکو ملک بھرمیں لے جائیں گے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کس نے دن رات ان کی خدمت میں صرف کیے، عوام کی زندگی میں بہتری کے لیے انقلابی پروگرامز پرعملدرآمد کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کاشت کاروں کے لیے تاریخ میں پہلی باراربوں روپے کا کسان پیکج دیا گیا ہے جبکہ زرعی ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بلوں میں کمی کی گئی ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ زرداری نیازی گٹھ جوڑکا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار ہے، نیازی نے زرداری سے گٹھ جوڑ کرکے ایک بار پھریو ٹرن لیا ہے۔

    شہبازشریف نے چوہدری نثار کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قراردے دیا

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدرشہبازشریف نے چوہدری نثار کوپارٹی کا قیمتی اثاثہ قرار دیا تھا اور تحفظات دورکرنے کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے امام کعبہ کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے امام کعبہ کی ملاقات

    لاہور: امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب کا کہنا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، حکومت، عوام اور پاک افواج کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب نے لاہور میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب نے کہا کہ گزشتہ برس بھی لاہور آیا تھا اور یہاں بہت ترقی دیکھی اور اب آ کر اس ترقی میں مزید اضافہ دیکھا ہے، لاہور سمیت پنجاب تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

    امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، عوام اورپاک افواج کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان کا خطے کے امن و استحکام میں اہم کردار ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سعودی عرب نے ہروقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستان کےعوام سعودی عرب کے تعاون کو بھلا نہیں سکتے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی عوام دوست پالیسیوں کا قدر دان ہوں۔


    اللہ اوررسول کی مخالفت کسی مسلمان پر جائز نہیں، امامِ کعبہ


    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں نماز جمعہ کے خطبے میں امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب کا کہنا تھا کہ اللہ اوررسول کی مخالفت کسی مسلمان پر جائز نہیں، رسول اللہﷺ کی زندگی مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشلمیڈیا پرشیئر کریں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان سےملاقات پر رضامندی ظاہرکردی

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان سےملاقات پر رضامندی ظاہرکردی

    واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کا دعوت نامہ بھیجا جسے امریکی صدر نے قبول کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے ملاقات پررضامندی ظاہر کردی، یہ دونوں ممالک کی جانب سے گزشتہ چند ماہ سے دھمکیوں کے تبادلے کے بعد پہلی پیش رفت ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں سربراہوں کے دمیان ملاقات رواں سال مئی کے آخر میں متوقع ہے، کسی بھی امریکی صدرکی شمالی کوریائی قیادت سے یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

    دوسری جانب جنوبی کوریا کےقومی سلامتی کے مشیر چنگ ایوینگ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اب شمالی کوریا مزید کوئی میزائل نہیں بنائے گا۔


    شمالی کوریا نےامریکہ سےمذاکرات پررضامندی کا اظہار کردیا


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو کم جونگ ان نے امریکہ سے مذاکرات پررضامندی کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا جوہری پروگرام پر بھی امریکہ سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 2 مئی 2017 کو امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کےسربراہ کم جونگ ان سے ملاقات اعزاز کی بات سمجھیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیپال کےسابق وزیراعظم کی ملاقات

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیپال کےسابق وزیراعظم کی ملاقات

    کٹھمنڈو: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیپال کے سابق وزیراعظم پشپا کمال دھال پراچندا نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سابق نیپالی وزیراعظم پشپا کمال دھال پراچندا نے ملاقات کی۔

    دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پاکستان اور نیپال کے مابین بہترین دوستانہ تعلقات پراطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں باہمی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔

    نیپال کے سابق وزیراعظم نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورے کے حوالے سے کہا کہ ان کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنے گا۔

    دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پشپا کمال دھال کو ان کی جماعت کی کامیابی اور جمہوری عمل کا حصہ رہنے پر مبارکباد دی۔


    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نیپالی ہم منصب سے ملاقات


    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے نیپالی ہم منصب کھدگا پرساد شرما سے ملاقات کی تھی ، اس موقع پرسیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ایران فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ایران فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور سربراہ ایران فضائیہ کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ایران فضائیہ کے چیف حسن شاہ صفی پاکستان کے مختصر دورے پر پہنچے ہیں اور آج آرمی چیف قمر جاوید سے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی جہاں دونوں عسکری رہنماؤں کے درمیان پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا اور خطے کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر گفت وشنید بھی کی گئی.

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئرجنرل حسن شاہ صفی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آج جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی، دونوں عسکری رہنماؤں کے درمیان پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    واضح رہے کہ قبل ازیں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے 19 فروری کو پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی، ایرانی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا تھا اور ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور پاک ایران بارڈرمنیجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مودی کی فلسطین آمد، سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط

    مودی کی فلسطین آمد، سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط

    تل ابیب : فلسطین کے صدر محمود عباس اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستظ کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج فسلطین کے سرکاری دورے پر پہنچے ہیں جہاں اُن کا فلسطین کے صدر محمود عباس نے پُرتپاک استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں نے 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اعزاز میں رام اللہ میں صدارتی محل میں عشائیہ بھی دیا جہاں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ معاشی و سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انڈیا ہر فلسطین کے عوام کے مفاد میں کیے جانے والے ہر حل کی حمایت کی یقین دلاتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ خطے میں جلد امن بحال ہوگا اور فلسطینی عوام اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

    اس موقع پر صدر فلسطین محمود عباس نے فلسطین کی آزادی کے لیے مصمم ارادے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو دنیا بھر نے مسترد کردیا ہے جسے فلسطینی عوام کی فتح سمجھتا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری سے ملاقات

    مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری سے ملاقات

    لاہور: مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری میں اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے اور پی ٹی آئی ارکان کے ممکنہ استعفوں پر مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا، رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردارنہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا، مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جمہوریت کی بقا کیلئے پارلیمنٹ کی بالادستی قبول کی جائے اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنا چاہیئے۔

    رہنماؤں کا اس بات پر بھی اتفاق تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے، سینیٹ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی ارکان کے ممکنہ استعفوں پر مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں بھی مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی، اس حوالے سے تمام معاملات پارلیمنٹ اور سول بالادستی کی شکل میں چلائےجانےچاہئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ خطرہ ہوا تو بلوچستان حکومت جیسی تبدیلی کے پی کےمیں بھی لائی جاسکتی ہے۔

    علاوہ ازیں ملاقات کے بعد آصف زرداری کی جانب سے مولانافضل الرحمان کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔ بعد ازاں مولانا فضل الرحمان وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے لیے پہنچے اور شہباز شریف سے بھی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

     

  • وزیراعظم شاہد خاقان سے جاپانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ معاملات پر گفتگو

    وزیراعظم شاہد خاقان سے جاپانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ معاملات پر گفتگو

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن وسلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں اور جاپان کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو سے ہونے والی ملاقات میں کیا، وزیراعظم پاکستان نے جاپانی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام اور حکومت جاپان سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں اور جاپان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں.

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ معاشی اور سماجی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں جاپان کا کردار قابل تعریف رہا ہے اس لیے امید کرتے ہیں کہ جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں معاشی مواقعوں سے مزید فائدہ اٹھائیں گے.

    وزیرا عظم پاکستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی فوج اور قوم نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے باوجود قوم اپنی بہادر فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کوجڑسے اکھاڑ پھینکنے کی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے.

    وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا کہ بھارت مذاکرات سے راہ فرار کے حربے اختیار کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف وزریاں کرنے والا تشدد کا راستہ اختیارکر کے جنوبی ایشیا میں جنگی صورت حال پیدا کرنا چاہتا ہے جس سے امن کے قیام میں مدد نہیں ملے گی.


    آرمی چیف سے جاپانی وزیرخارجہ کی اہم ملاقات، امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف


    اس موقع پر جاپانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے جسے جاپان نہ صرف یہ کہ تسلیم کرتا ہے بلکہ معترف بھی ہے.

    جاپانی وزیر خارجہ تاروکونو نے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے جسے جاپانی حکومت اور جاپانی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.

  • مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ سے بھارتی ہم منصب کی ملاقات

    مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ سے بھارتی ہم منصب کی ملاقات

    نئی دہلی : مشیرقومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اور بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ملاقات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہوئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اور اجیت دوول کے درمیان ملاقات پہلے سے طے شدہ تھی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 25 دسمبر کو بھارتی جاسو کلبھوشن یادیو سے اس کے اہل خانہ کی ملاقات کے اگلے روز دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کے درمیان ملاقات ہوئی۔

    ناصر خان جنجوعہ اور بھارتی ہم منصب اجیت دوول کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے اب تک سرکاری طور پر کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔


    کلبھوشن یادیو کی اہلِ خانہ سے ملاقات خصوصی کنٹینر میں کرائی گئی


    یاد رہے کہ رواں ماہ 25 دسمبر کو پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرائی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کلبھوشن کی اہل خانہ سے ملاقات پر بھارتی حکومت کا منفی پروپیگنڈہ مسترد

    کلبھوشن کی اہل خانہ سے ملاقات پر بھارتی حکومت کا منفی پروپیگنڈہ مسترد

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن معمولی آدمی نہیں بلکہ مجرم ہیں جس سے اہل خانہ کی ملاقات محض انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کرائی.

    ان کا خیالات اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی پروپیگنڈوں کے باوجود کلبھوشن کی اہل خانہ سے ملاقات کرائی کس کا دورانیہ 30 منٹ طے کیا گیا تھا لیکن اہل خانہ کی درخواست دس منٹ اور دے دیئے گئے.

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مثبت اور مخلصانہ رویے کو بھی بھارتی میڈیا نے منفی کوریج دی جب کہ بھارتی حکومت کی جانب سے بھی اہل خانہ کی ملاقات کے احسن قدم کوغلط رنگ دینے کی کوشش کی گی جو کہ قابل مذمت ہے.

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے مہمانوں کی عزت و احترام میں کوئی کمی نہیں چھوڑی گی لیکن اگر بھارت سراہتا نہیں تو کم ازکم پاکستان کے اچھے فعل کو تسلیم کرے.


     کلبھوشن کا والدہ اوراہلیہ کے سامنے پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردکارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف


    ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ کے لباس تبدیل کرانے کا مقصد سیکیورٹی کو چیک کرنا تھا اور اسی تناظر میں کلبھوشن سے مراٹھی میں بات کی اجازت نہیں دی تھی تاہم انہوں نے 40 منٹ تک انگریزی میں بات کی.

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن نے 24 دسمبر کو میڈیا کے انتظامات کا جائزہ لیا تھا اور ان کی جانب سے میڈیا سے متعلق انتظامات پراعتراض نہیں کیا گیا تھا اور اگر کوئی اعتراض ہوتا بھی تو موقع پر ہی بتادینا چاہیے تھا.

    انہوں نے کہا کہ کامیاب ملاقات اور انتظامات پر خوشی کا اظہار کلبھوشن کی والدہ کے شکریہ ادا کرنے سے پتہ چل جاتا ہے، پاکستان نے کسی سے کچھ بھی نہیں چھپایا لیکن بھارتی رویے پر کہا جا سکتا ہے کہ نیکی کر دریا میں ڈال.


     بھارتی دہشت گردکلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ سےملاقات


    ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال کے جوام میں کہا کہ سشما سوراج کی پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر میں حقائق کو توڑ مروڑ کر اپنی خواہش کا لبادہ کا اوڑھا کر پیش کیے گئے ہیں جس کا جواب وفاقی وزیر خارجہ کی جانب سے دیا جائے گا.

    علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ رواں برس بھارت نے ایل او سی کی 1300 سے زائد خلاف ورزیاں کیں اور آج بھی بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو بلاجواز فائرنگ پر طلب کیا گیا تھا.

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بینرز مہم سے متعلق پاکستانی مشن سے معلومات لے رہے ہیں پاکستان میں پہلی اسپیکرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا پہلے چین، پاکستان، افغانستان کے وزراء خارجہ کے مذاکرات ہوئے جب کہ جاپان کے وزیرخارجہ 3 جنوری کو پاکستان کے دورے پر آئیں گے.

    خیال رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات سے متعلق غلط معلومات فراہم کیں.

    سشما سوراج نے کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کے جوتے واپس نہ کرنے، میراٹھی زبان میں بات نہ کرنے دینے اور لباس تبدیل کرانے کے سیکیورٹی معاملات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی تھی.