Tag: ملاقات

  • وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ایرانی سفیر کی ملاقات

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ایرانی سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں پاک ایران تعلقات، سیکیورٹی سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ میں پیش رفت کا جائزہ اورخطے میں پائی جانے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرِداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ کوئی بھی تیسرا ملک ایران اور پاکستان کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا، وزیرِداخلہ نے دونوں ملکوں کے مابین سرحدوں کی نگرانی اور معلومات کے بر وقت تبادلے کے نظام کو مزید موثر بنانے پر زوردیا گیا ۔

  • ڈاکٹرز اورمریضوں کے مابین ملاقات کیلئے آن لائن نظام متعارف

    ڈاکٹرز اورمریضوں کے مابین ملاقات کیلئے آن لائن نظام متعارف

    راولپنڈی : پاکستان میں مختلف طبی ماہرین اور مریضوں کے مابین طبی معائنے کے اوقات کار کے تعین کے بارے میں جدید آن لائن نظام متعارف کرا دیا گیا۔

    راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران ویب سائٹ کی لانچنگ کی گئی ۔تقریب میں جڑواں شہروں کے مختلف ہسپتالوں سے تعلق رکھنے والے سنیئر پروفیسرز اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

    تقریب کے دوران ویب سائٹ کی لانچنگ کو سراہتے ہوئے طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ آن لائن وقت طے کرنے سے نہ صرف ڈاکٹرز کا قیمتی وقت بچانے میں مدد ملے گی بلکہ مریضوں کو ان کے مریض کی نوعیت کے لحاظ سے با آسانی متعلقہ اسپیشلسٹ ڈاکٹرتک رسائی ممکن ہو سکے گی۔

    پین مینجمنٹ کے ماہر بریگیڈیئر ڈاکٹر آصف گل کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ کے قیام سے ڈاکٹرز اور مریضوں کے مابین خلا کو پر کرنے میں مدد ملے گی۔

    ویب سائٹ پر پاکستان کے معروف طبی ماہرین کا روسٹر دستیاب ہو گا جس سے مریض اپنے متعلقہ ڈاکٹرز کے ساتھ طبی معائنہ کے اوقات کار طے کرسکیں گے۔

     

  • بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر نے مودی سرکارسے خفیہ ایجنسی کو لگام دینے کا مطالبہ

    بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر نے مودی سرکارسے خفیہ ایجنسی کو لگام دینے کا مطالبہ

    دہلی: بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کررہاہے، مودی سرکار خفیہ ایجنسی کولگام دیں۔

    بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرنے مودی سرکار سے خفیہ ایجنسی کو لگام دینے کا مطالبہ کردیا، دہلی اسٹڈی گروپ سے خطاب میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہا بھارت پاکستان کےخلاف سازشیں کررہاہے، بھارت اپنے ایجنٹوں کو لگام دے، افغانستان کےذریعے پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    پاکستانی سفیر نے کہا بھارت پاکستان کو کمزور کرنے سے باز آجائے اور یہ سلسلہ ترک کردے، ہائی کمشنر نے پاکستان میں را کے حاضر سروس افسرکلبھوشن یادیو کی گرفتاری پردوٹو ٹوک موقف بھارتیوں کےسامنےرکھ دیا۔

    عبد الباسط کا کہنا تھا کہ گرفتار را ایجنٹ کلبھوشن کو کئے کی سزاملےگی، عبدالباسط نے کہا پٹھان کوٹ واقعے کے پانچ ماہ بعد بھی مذاکرات پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

  • ایم کیو ایم کے تین رکنی وفد کی کور کمانڈر کراچی سے ملاقات

    ایم کیو ایم کے تین رکنی وفد کی کور کمانڈر کراچی سے ملاقات

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے تین رکنی وفد نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کی اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ کے رہنماو ں فاروق ستار ،کنورنوید اور نسرین جلیل نے کور کمانڈر کراچی سے ملاقات کی ،اس موقع پر فاروق ستار نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو آفتاب احمد کی دوران حراست ہلاکت سے متعلق آگاہ کیا ۔

    ایم کیوایم کے وفد نے لاپتہ اور ماورائے عدالت قتل کئے گئے کارکنوں کی تفصیل بھی بتائی وفد نے اپیل کی کہ آفتاب سمیت ماورائے عدالت قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں۔

    کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ہونے والی اس ملاقات میں ڈی جی رینجرز بلا ل اکبر بھی شریک تھے۔

    یاد رہے کہ آفتاب احمد ایم کیو ایم کے کارکن اور ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آرڈینیٹر تھے، جنہیں چار روز قبل رینجرز نے ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔پیر کی رات تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے گئےجہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہوگئے تھے۔

    رینجرز کا کہنا تھا کہ ان کی موت ہسپتال میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار نے واقعہ کا عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ’’آفتاب احمد کا ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ان کےجسم پر تشدد کےواضع نشانات موجود تھے‘‘۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واقعے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا حکم دیا ہے۔

     

  • وزیر اعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثارکی ملاقات

    وزیر اعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثارکی ملاقات

    لندن : وزیر اعظم نواز شریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے لندن میں ملاقات کی، جس میں اہم ملکی و سیاسی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے چرچل ہوٹل میں ملاقات میں چوہدری نثار نے وزیراعظم کو اپنے جرمنی کے دورے سے متعلق آگاہ کیا۔

    اس دوران دونوں نے ملک کے اہم معاملات پربھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران پاناما لیکس کے بعد کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نوازبرطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنراور دیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم نوازشریف نے بتایا کہ ان کا طبی معائنہ ہوگیا ہے جس کی رپورٹس تسلی بخش آئیں ہیں ۔وہ قوم کی دعاﺅں سے کافی صحت مند ہو چکے ہیں اوروہ جلد ہی وطن واپس جائیں گے۔

     

  • متحدہ قومی مومنٹ کے وفدکی وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات

    متحدہ قومی مومنٹ کے وفدکی وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے وفد اور وزیر اعلی قائم علی شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں میرپورخاص میں گرفتار کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ایم کیو ایم کے گیارہ رکنی وفد نے ملاقات کی ہے ۔وزیر اعلیٰ ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔

    ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت ڈاکٹر فاروق ستار اور سید سردار احمد کر رہے تھے، وفد میں ایم این اے اقبال محمد علی،ہیر سوہو،ریحان ظفر،جمال احمد اور دیگر شامل تھے۔

    وزیر اعلیٰ ہاوس کے اعلامیہ کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے میرپورخاص میں گرفتار کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے بات چیت کی ہے اور کہا ہے کہ ایم کیو ایم کیخلاف انتقامی کاروائیاں بند کی جائے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کبھی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے کسی سے بھی کوئی ذیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

  • کراچی آپریشن مدت اوررفتارکی قیدسےآزادہے، ڈی جی رینجرز

    کراچی آپریشن مدت اوررفتارکی قیدسےآزادہے، ڈی جی رینجرز

    کراچی: ڈی جی رینجرزسندھ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن مدت اوررفتارکی قید سے آزادہے۔جو دہشت گردی کےخاتمےتک جاری رہےگا، مذہبی اور سیاسی جماعتیں دہشتگردوں کوپناہ نہ لینےدیں۔

    کراچی میں آل پاکستان سیکیورٹی سروسزکے ستر رکنی وفد نے رینجرز ہیڈکوارٹرزکادورہ کیا، اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ کراچی آپریشن کسی پارٹی کےخلاف نہیں، رینجرزکامقصدجرائم پیشہ افرادکاخاتمہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن مدت اوررفتارکی قیدسےآزادہے، مذہبی اورسیاسی جماعتیں دہشتگردوں کوپناہ نہ لینےدیں، آپریشن دہشت گردی کےمکمل خاتمےتک جاری رہےگا۔

    ڈی جی رینجرز نے سیکیورٹی کمپنیز کے وفد سے کہا کہ وہ قانون نافذ کرنےوالےاداروں سےمعلومات شیئرکریں۔

  • پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کی امیتابھ بچن سےملاقات

    پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کی امیتابھ بچن سےملاقات

    کولکتہ : پاک بھارت میچ سے قبل پاکستانی ہائی کمیشنر عبدالباسط کی امیتاابھ بچن سے ملاقات ہوئی۔ پاکستانی ہائی کمشنراوربھارتی سپراسٹارکی ملاقات ایڈنزگارڈن اسٹیڈیم کے ویٹینگ ایریامیں ہوئی۔

    ملاقات میں ابھیشک بچن اورپاکستانی گلوکارشفقت امانت علی بھی تھے۔ اس سے پہلے اے آروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم شاہینوں کی طرح کھیلی تو فتح ہماری ہی ہوگی۔

    علاوہ ازیں کولکتہ میں موسلادھار بارش کے باعث پاک بھارت میچ پر غیر یقینی کے سائے منڈلاتے رہے۔ لیکن شائقین کی دعائیں رنگ لے آئیں اوربارش رک گئی۔

    کولکتہ میں صبح سےوقفے وقفے سےگرج چمک کےساتھ بارش کی آنکھ مچولی جاری رہی۔ دن کا آغاز ہلکی پھلکی بارش سے ہوا تو موسم خوشگوار ہوگیا۔ لیکن کچھ ہی دیر میں بوندا باندی موسلادھار بارش میں تبدیل ہوگئی۔۔

    گرج چمک کے ساتھ بارش نےروزپکڑاتوشائقین میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ لیکن پھربارش رک گئی۔ کچھ دیرکیلئے دھوپ نکلی لیکن شام ہوتے ہی ایک بار پھر بادلوں نے انٹری دی اور کولکتہ میں تیز بارش شروع ہوگئی۔

    ایڈن گارڈنز کی پچ کو کورز سے ڈھانپ دیاگیا۔ کچھ دیر جل تھل کرنے کے بعد کولکتہ سے اچھی خبر آئی کہ بارش رک گئی۔ ایڈن گارڈنز میں پانی جمع ہونےکے باعث پاک بھارت میچ کاٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔

     

  • ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کی مصطفیٰ کمال سے ملاقات

    ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کی مصطفیٰ کمال سے ملاقات

    کراچی: ایم کیوایم کے قائد پربھارتی خفیہ ایجنسی راسے تعلقات کے الزام پرایف آئی اے متحرک ہوگئی، ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کراچی میں مصطفی کمال سےملاقات کیلئے ان گھر پہنچ گئے۔

    ایم کیوایم کو راکی مبینہ فنڈنگ اور قائدایم کیوایم پر را سےتعلقات کاالزام کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سرگرم ہوگئی، گزشتہ روز ڈائریکٹر سندھ ایف آئی اے شاہدحیات نےمصطفیٰ کمال سے ایف آئی اے کی انکوائری میں تعاون مانگ لیا،ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کراچی میں مصطفی کمال سےملاقات کیلئے ان گھر پہنچ گئے۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کا کراچی میں مصطفی کمال کے گھر پہنچنے پر ڈاکٹر صغیر احمد نے ان کا استقبال کیا، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹرصٖغیر نے رابطے کی تصدیق کرتےہوئےکہاکہ ایف آئی اےسےتعاون کرینگے۔

    آدھےگھنٹےکی ملاقات میں سابق سٹی ناظم نےانہیں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا، ملاقات کے دوران انیس قائم خانی اور ڈاکٹر صغیر بھی موجود تھے۔

    دوسری جانب ایف آئی اے کے ڈائریکٹر انعام غنی نے لندن میں سرفرازمرچنٹ سےرابطہ کرلیا، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نےسرفرازمرچنٹ کو پاکستانی عدالت میں پیشی کاسمن بھیجاہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی نے لندن میں سرفراز مرچنٹ سےبات چیت بھی کی ہے، سرفرازمرچنٹ کاکہناہےقانونی مشیرسےمشورہ کرکےپیر تک جواب دینگے۔

    واضح رہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارنےسرفرازمرچنٹ کےالزامات پرتحقیقاتی کمیٹی بنادی تھی،مصطفٰی کمال سےکہاگیاہےچاہیں تووہ بھی کمیٹی میں پیش ہوجائیں۔

  • بلاول بھٹو زرداری سے بی جے پی کے تین رکنی وفد کی ملاقات

    بلاول بھٹو زرداری سے بی جے پی کے تین رکنی وفد کی ملاقات

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بی جے پی کے تین رکنی وفدنے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    وفد کی قیادت بھارتی حکمران جماعت کے رہنماء وجے جو لی نے کی۔ بی جے پی کا وفد انسانی اسمگلنگ کے موضوع پر ہو نے والی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد موجود ہے، بی جے پی کے وفد میں وجے مہتا اور لبنی آصف بھی شامل تھے۔

    ملاقات میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں کے فروغ سے کشیدگی کو کم کر نے میں مدد ملی گی۔ ملاقات میں پاک بھارت تعلقات ، پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی سمیت دیگر سیاسی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سابق وزیر اعظم پر ویز اشرف ، سینیٹر فر حت اللہ بابر اور جمیل سومرو بھی ملاقات میں موجود تھے۔