Tag: ملاقات

  • پاک بھارت وزرائےاعظم ملاقات ، نریندر مودی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

    پاک بھارت وزرائےاعظم ملاقات ، نریندر مودی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

    اوفا:  پاکستان اوربھارت نے باہمی تنازعات کے پرامن حل کے لئے مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے۔

    روس کے شہراوفا میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد مشترکہ میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے خارجہ سیکریٹری اعزاز چوہدری نے کہا کہ نواز،مودی ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی۔ وزیراعظم نوازشریف نے نریندرمودی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

    بھارتی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکرنے کہا کہ نریندرمودی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    خارجہ سیکریٹریز کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک باہمی اور خطے کے استحکام کے لئے دہشت گردی کے خاتمے پر متفق ہیں، دونوں ممالک ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان اوربھارت میں قید ماہی گیروں کورہا کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔

    وزیرِاعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کے نتیجے میں سیکریٹری خارجہ سطح پر مذاکرات بحال ہوگئے، وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

    روس کے شہر اوفا میں پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں میں ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر کانگریس ہال میں خوشگوار ماحول میں ہوئی، دونوں وزرائےاعظم کے درمیان ملاقات کی خواہش کا اظہار بھارت کی طرف سے کیا گیا تھا۔

    پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے، نواز مودی ملاقات کا طے شدہ وقت پینتالیس منٹ تھا لیکن ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔

    پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے سیکریٹری خارجہ کی ملاقات بھی ہوئی۔


    PM Sharif meets Indian PM Modi by arynews

  • اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی دفترِخارجہ حکام سے ملاقات

    اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی دفترِخارجہ حکام سے ملاقات

    اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے حکام سے ملاقات کی۔

    پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں کیسےاٹھایا جائے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور دفترخارجہ کےاعلیٰ حکام نے مشاورت کیلئے سرجوڑ لیے۔

    ملاقات میں بھارتی مداخلت کے معاملے کو اقوام متحدہ سمیت تمام متعلقہ فورمز پراٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بان کی مون کو خط لکھنے پر بھی مشاورت ہوئی۔

    ذرائع کےمطابق ملیحہ لودھی جلد وزیرِاعظم سے بھی ملیں گی، جس میں بان کی مون کو لکھے جانے والے خط کے متن کی منظوری لی جائے گی، بی بی سی رپورٹ میں بھارتی فنڈنگ اور دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی مداخلت کے ثبوت سامنے آنے پر بھارتی چہرہ دنیا کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • وزیراعظم سے ایس پی ڈی کے نئے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل کی ملاقات

    وزیراعظم سے ایس پی ڈی کے نئے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم محمدنوازشریف سے اسٹریٹیجک پلانزڈویژن کے نئے تعینات ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاکستان کے نیوکلیئر،میزائل اورخلاء سے متعلق پروگرامز پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

    وزیراعظم نے ایس پی ڈی کی جانب سے نیوکلیئر سکیورٹی کے تحفظ سے متعلق کئے گئے اقدامات کوسراہا۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ اسٹریٹیجک پلانزڈویژن ملک کےدفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کرداراداکررہا ہے۔

    ڈی جی،لیفٹیننٹ جنرل مظہرجمیل نے وزیراعظم کویقین دہانی کرائی کہ وہ اس اہم فریضہ کی انجام دہی میں اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کارلائیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ڈی جی،اسٹریٹجک ڈویژن کی قیادت میں قومی زندگی کایہ اہم شعبہ اپنی پیش رفت جاری رکھے گا۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملا قات کی جس میں آپریشن ضرب عضب کو اس کےمنطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔۔ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں اور پیشرفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

    ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کو منتقی انجام تک پہنچایا جائےگا،دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا بلاامتیاز خاتمہ کیا جائےگا۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔قوم کو مسلح افواج کی قربانی پر فخرہے۔

    ملاقات کے دوران ملک کے داخلی اور خارجی راستوں کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • جنرل راحیل شریف سے چینی نائب وزیر کی ملاقات

    جنرل راحیل شریف سے چینی نائب وزیر کی ملاقات

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے چین کے وزارت اسٹیٹ سیکیورٹی کے نائب وزیر ڈونگ ہیزژھو نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چین کے نائب وزیر برائے اسٹیٹ سیکیورٹی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی کے معاملات اور پاک چین اقتصادی راہداری کے امور زیر غور آئے۔

    ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی طرف سے اس موقع پر چینی نائب وزیر کو پاکستان کےمختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئروں اور حکام کی بھرپور سکیورٹی سمیت پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بھرپور تعاون کی یقینی دہانی کرائی۔

  • جنرل راحیل شریف کی سری لنکا کے صدر اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی سری لنکا کے صدر اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقات

    کولمبو : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکا کے صدر اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق  آرمی چیف جنرل راحیل شریف جو ان دنوں سری لنکا کے دورے پر ہیں نےسری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل جگتھ جے سوریا سے ملاقات کی ۔

    ملاقات سے قبل راحیل شریف نے دونوں شخصیات کوخصوصی تحائف پیش کئے۔ جنرل راحیل شریف اور سری لنکن صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی مفادات کے امور پر گفتگو کی ۔

    دونوں نے مستقبل میں تعاون برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سری لنکن فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے سی ڈسلوا کی دعوت پر سری لنکا کے دورے پر ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمن پارلیمانی وفد کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمن پارلیمانی وفد کی ملاقات

    اسلام آباد : جرمن پارلیمانی وفد کی قیادت رکن پارلیمنٹ اوراقتصادی ترقی وتعاون کی چیئرپرسن مسز ڈگ مرورل نے کی۔ ملاقات میں پاکستان اورجرمنی کے درمیان فوجی تعاون سمیت باہمی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

    اس موقع پروفد نے اپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا اورپاک فوج کی قربانیوں کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔

    انھوں نے توقع ظاہر کی کہ خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششیں کامیابی سے ہمکنارہونگی۔ اس موقع پر جرمنی سفیر بھی موجود تھے۔

  • پانی کا بحران: پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو تجاویز دے دیں

    پانی کا بحران: پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو تجاویز دے دیں

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور کراچی میں پانی کے بحران کے حل کے لئےتجاویز پیش کیں۔

    وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے بعدتحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ان کے مسائل کو غور سے سنا ہے اور یقین دلایا ہے کہ واٹر بورڈ میں کرپشن اور گھوسٹ ملازمین کا خاتمہ کیا جائے گا۔

    پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن جیتنے کے لئے ایک جماعت نے پانی کا مسئلہ اٹھایا وہ جماعت ہمیشہ حکومت میں شامل رہی مگر اس جماعت نے کبھی بھی پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا، اب بلدیاتی الیکشن کی تیاری ہے۔

    پی ٹی آئی رہنماءخرم شیر زمان نے کہا کہ اب پانی پر لڑائیاں ہوں گی ، اس لئے کے فور منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے تاکہ آئندہ سال گرمیوں میں پانی کا بحران ختم ہوسکے۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف کی وزیرِداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات

    وزیرِاعظم نوازشریف کی وزیرِداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف نے وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔

    وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں وزیرِ اعلی پنجاب شہباز شریف ، وفاقی وزراء پرویز رشید، عبدالقادر بلوچ ، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔

    وزیرِاعظم اور وزیرِداخلہ کے درمیان تین ماہ بعد ملاقات ہوئی۔

    وزیرِ داخلہ کو حکومت کے گورننس کے معاملات پر تحفظات ہیں، جس کے باعث وزیرِاعظم کے ساتھ ان کے اختلافات چل رہے تھے، ملاقات میں ان اختلافات کو دور کیا گیا، بعض وفاقی وزراء نے اس ملاقات کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

  • پانی کے بحران پرایم کیوایم کے وفد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات

    پانی کے بحران پرایم کیوایم کے وفد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات

    کراچی : شہر قائد میں پانی کے بحران پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ایم کیو ایم کے پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی اور پانی کی قلت کو دور کرنے اور فراہمی کو منصفانہ بنانے کے لئے پانچ نکاتی ایجنڈہ پیش کیا۔

    ملاقات میں پیپلز پارٹی سے شرجیل میمن ، مراد علی شاہ ، اور سکندر میندھرو جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے خواجہ اظہار الحسن ، کنور نوید جمیل، محمد حسین، سید سردار احمد نے شرکت کی ۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور پینسٹھ ایم گی ڈی کے حوالے سے جون کے پہلے ہفتے میں ٹینڈر کیا جائے گا۔

    اس سے قبل ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے فون پر گفتگو کی اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال اور پانی کے شدید بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    پانی کے شدید بحران کے حوالے سے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پانی کےبحران کےباعث کراچی کے شہریوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، وزیراعلیٰ شہریوں کوپانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔