Tag: ملاقات

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سی پیک پر ترجیحی بنیادوں پرکام جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے، زرعی شعبے کے فروغ کے لیے ریسرچ پر مزید فوکس کرنے اور فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے نئے بیج متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق سی پیک پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے،پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کو شفافیت اور تیز ی سے مکمل کیا جا رہا ہے، سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے معیشت بہتر ہوگی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا ٹیسٹ رن مکمل ہوچکا ہے،اورنج لائن میٹرو ٹرین آئندہ ماہ کے آخر تک چلانے کا ارادہ ہے،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ اورنج لائن کے روٹ پر شجر کاری اور بیوٹی فکیشن کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لیے ناگزیر اہمیت کا حامل ہے،سی پیک منصوبے تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔

    چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سی پیک منصوبوں پر پیشرفت اطمینان بخش ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے دوران علمائے کرام کا تعاون لائق تحسین ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نےانسداد کورونا اور انسداد پولیو پر علمائے کرام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو کے لیے علماء کا مؤثر کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ قومی معاملات پرفعال کردار ادا کیا ہے،کرونا وباکے دوران علمائے کرام کا تعاون لائق تحسین ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ علماء نے معاشرتی، سماجی اور اخلاقی اقدار کے تحفظ پر بھرپور کردار ادا کیا،علماء کا مؤثر کردار اس موذی مرض کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا قومی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیےسب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔

    اس سے قبل رواں سال 8 جولائی کو وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی تھی۔وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل سے دعاؤں کی بھی درخواست کی تھی۔

  • شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا جہاں جے یو آئی ف کے سربراہ نے لیگی وفد کا استقبال کیا۔

    مسلم لیگ ن کے وفد میں ایازصادق، خواجہ سعد رفیق،احسن اقبال و دیگر شامل ہیں۔

    شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد نے اے پی سی اور سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے تحفظات اور شکووں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حکومتی کارکردگی اور موجودہ قوانین سمیت اپوزیشن متحد کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

  • پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں،عثمان بزدار

    پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سےگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی جس میں ترقیاتی منصوبوں،انتظامی معاملات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےگورنر کو محرم الحرام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن شور شرابے کی بجائے انتخابات کا انتظار کرے،صوبے میں ترقی و خوشحالی لانا ہمارا عزم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مخالفین کا وتیرہ منفی سیاست ہے،مل جل کر اپوزیشن کی منفی سیاست کو ناکام بنائیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو آگے،اپوزیشن تنزل کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں،ترقی اورخوشحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔

  • کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم عمران خان

    کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں بارشوں کے بعد سندھ کی صورت حال اور خصوصاََ کراچی کے معاملات پر غور کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کےعوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے،کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    وزیراعظم کا کاروباری برادری کی جانب سے بھرپور اعتماد پر اطمینان کا اظہار

    اس سے قبل گزشتہ روز اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کاروباری برادری کی جانب سے بھرپور اعتماد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تعمیرات، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان شعبوں سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملےگا،روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے،حکومت کاروباری برادری کی سہولت کاری کے لیے ہر ممکنہ کوشش جاری رکھےگی۔

  • وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے صحت کارڈ سے معیاری صحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسیمن راشد نے ملاقات کی جس میں صوبہ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے پیشرفت سے متعلق گفتگو کی گئی۔

    ملاقات میں ہیلتھ کارڈ کے ذریعے صحت کی سہولیات سے متعلق عوامی رد عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے صحت انصاف کارڈ پر نہایت حوصلہ افزا ردعمل سامنے آیا،صحت انصاف کارڈ کی بدولت مستحق افراد، خاندانوں کو ریلیف میسر آیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے عوام کےمثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کو ہدایت کی کہ صحت انصاف کارڈ سے معیاری صحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی ملاقات

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کو 75ویں سیشن کی صدارت ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ایک بار پھر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے چوہدری پرویز الہیٰ کی ملاقات موخر

    وزیراعلیٰ پنجاب سے چوہدری پرویز الہیٰ کی ملاقات موخر

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چوہدری پرویز الہیٰ کی ملاقات موخر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی آج شام ہونے والی ملاقات موخر ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات نئی پیدا سیاسی صورت حال کے پیش نظر ہونی تھی۔ملاقات کے لیے آج شام ساڑھے 4 بجے کا وقت مقرر تھا۔

    ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات کل شام متوقع ہے،پرویزالٰہی ملاقات میں عثمان بزدار کو اپنی پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کہہ چکی ہے کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی ہوئی تو پرویزالٰہی امیدوار ہوسکتے ہیں۔

    ایک تھے ایک رہیں گے،عثمان بزدار، پرویز الہیٰ کا اعلان

    اس سے قبل رواں سال جون میں وزیراعلیٰ آفس میں سردار عثمان بزدار اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت کرونا صورتحال اور فلاح عامہ پر بات چیت کی گئی تھی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چوہدی پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لیے ایک تھے اور ایک رہیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان سے زلفی بخاری کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے زلفی بخاری کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا وبا میں بیرون ملک متاثر پاکستانی محنت کشوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ملاقات کی جس میں وزارت سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیر اعظم کو دورہ متحدہ عرب امارات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں بیرون ملک پاکستانی لیبر کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی زلفی بخاری کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،کرونا وبا میں بیرون ملک متاثر پاکستانی محنت کشوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

    تعلیم کے حصول میں آسانیاں فراہم کی جائیں، وزیراعظم

    اس سے قبل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے ضروری ہے تعلیم کے حصول میں آسانیاں فراہم کی جائیں۔

  • اپوزیشن کے حکومت مخالف عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، گورنر، وزیراعلیٰ

    اپوزیشن کے حکومت مخالف عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، گورنر، وزیراعلیٰ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے حکومت مخالف عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں صوبے کے انتظامی اور سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، وزرا کی کارکردگی،اپوزیشن جماعتوں کے رابطوں پر بھی گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم کے ویژن کےمطابق ترقی،خوشحالی ،عوام کو ریلیف یقینی بنانے کا فیصلہ کیا۔

    گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے حکومت مخالف عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دونوں رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ اپوزیشن احتجاج،انتشار کی سیاست کے بجائے انتخابات کا انتظار کریں۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عید، محرم،مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائےگا۔

    عثمان بزدار ایک ڈائنامک وزیراعلیٰ ہیں،وزیراعظم عمران خان

    یاد رہے کہ دو روز قبل شیخوپورہ میں قائداعظم بزنس پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار ایک ڈائنامک وزیراعلیٰ ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا کے خلاف پنجاب حکومت نے بہترین کام کیا، مشکل وقت سے نکل آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو پورے اعتماد کے ساتھ کھل کر کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام کی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا کے خلاف پنجاب حکومت نے بہترین کام کیا، مشکل وقت سے نکل آئے ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں کرونا وائرس اور ٹڈی دل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    ملاقات میں پنجاب کی سیاسی اور کرونا کی صورت حال پر گفتگو کی گئی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں کرونا کیسز پر وزیراعظم کو بریفنگ دی تھی۔