Tag: ملاقات

  • گورنرپنجاب چوہدری سرورکی امیرجماعت اسلامی سراج الحق سےملاقات

    گورنرپنجاب چوہدری سرورکی امیرجماعت اسلامی سراج الحق سےملاقات

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے فریقین کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے،منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ تمام مسائل آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر حل کرنے چاہیئں۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران میں امیر جماعت اسلامی نے بہت مثبت کردار ادا کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ایک ایسا انتخابی نظام تشکیل دیا جائے جس پر قوم کا اعتماد ہو ۔ انہوں نے فریقین سے موجودہ سیاسی بحران میں تحمل کے ساتھ معاملات حل کرنے کی اپیل کی ۔

    سراج الحق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان کے انتخابی نطام کی تبدیلی اور علامہ طاہر القادری کے دس نکاتی مطالبے کی حمایت کرتا ہوں جس میں کوئی ایسی بات نہیں جو آئین اور قانون سے متصادم ہو۔

  • پتھراؤ کرنے والوں کی گرفتار کیا جائے،  وزیر اعلیٰ پنجاب

    پتھراؤ کرنے والوں کی گرفتار کیا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گوجرانوالہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پتھراؤ کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث شر پسندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کسی کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہباز شریف نے پاکستانی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے اور مخالفین کی اشتعال انگیز باتوں پر کارکن ردعمل ظاہر نہ کریں۔

  • وزیر اعظم سے شہباز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات

    وزیر اعظم سے شہباز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف سے شہباز شریف اور چوہدری نثار نے ملاقات کی ، جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ار وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔

  • رائے ونڈ :وزیراعظم نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات

    رائے ونڈ :وزیراعظم نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات

    رائے ونڈ :وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کے واقعات سے سیکورٹی اداروں اور لوگوں میں نفرت بڑھے گی ۔وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رائے ونڈ میں ملاقات کی جس میں ڈاکٹر طاہر القادری کے یوم شہداء اور عمران خان کے آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

    وزیر اعظم نے پولیس اہلکاروں کوتشدد کانشانہ بنانےاورجان سےمارنےکےواقعات پرتشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسےواقعات سےسیکیورٹی اداروں اور لوگوں میں نفرت بڑھےگی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسےواقعات قابل مذمت ہیں سختی سےنوٹس لیں گے۔

  • سابق صدر آصف علی زرداری کا ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فونک رابطہ

    سابق صدر آصف علی زرداری کا ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو ٹیلی فون کیا ہے، انقلاب مارچ پر دونوں رہنماوں نے تبادلہ خیال کیا اور جمہوریت کے استحکام پر زوردیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے دو مرتبہ طاہرالقادری سے فون پر بات کی، مجوزہ انقلاب پر تبادلہ خیال کیا،انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون میں پاکستان عوامی تحریک کے جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی تعزیت کی، اور دعائے مغفرت بھی کی،سابق صدر نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو معاملات مفاہمت اور مذاکرات سے حل کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے جمہوریت کا نقصان ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری استحکام کارکنوں کی محنتوں اور قائدین کے خون سے پیدا ہوا ہے، اسے عدم استحکام سے دوچار نہ کیا جائے،تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری نے سابق صدر پر واضح کیا کہ ان کی جدوجہد جدوجہد آئین اور جمہوریت کے لیے ہے،لیکن موجودہ نظام کو جمہوری نہیں کہا جاسکتا، ان کا کہنا تھاکہ یہ دھاندلی کی پیداوار حکومت ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ عوام کو شریک اقتدار کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انقلاب لایا جائے۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری اورچودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات

    ڈاکٹرطاہرالقادری اورچودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اے پی سی کی قرارداد پر عملدرآمد پر زور دیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہوئی ۔

    ملاقات میں طاہرالقادری نے چودھری شجاعت کو حکومت کی طرف سے ہونے والے رابطوں پر بریفنگ دی۔ چودھری شجاعت نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ہونے والی گفتگو پرڈاکٹر طاہرالقادری کو اعتماد میں لیا ۔

    دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جب تک سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہونے والی اے پی سی کی قرارداد پر عمل درآمد نہیں ہوجاتا ، حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی ۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ پہنچے جہاں ان کا استقبال علامہ امین شہیدی نے کیا۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

    وزیراعظم نوازشریف کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے اوآئی سی کےسیکریٹری جنرل سے ملاقات کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

    اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف نے اوآئی سی کےسیکریٹری جنرل سے ملاقات کی، نواز شریف نے سیکریٹری جنرل سے اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ اور باہمی رابطوں کو بہتر بنانے کی حمایت کی ۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے کوششیں جاری ر ہیں گی، وزیراعظم نواز شریف نے دو طرفہ ملاقات میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی بمباری سے ہزاروں فلسطینیوں کی شہا دت پر افسوس کا اظہار کیا۔

  • صدر زرداری کی نائب امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

    صدر زرداری کی نائب امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

    واشنگٹن : سابق صدرآصف علی زرداری نے نائب امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران امریکا نے پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل کی یقین دہانی کرا دی۔

    ملک میں جمہوری نظام کے استحکام اور تسلسل کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن اس نکتے پر متفق ہیں کہ عالمی طاقتوں کی حمایت کے بغیر پاکستان میں جمہوریت کو درپیش خطرات سے نہیں نکالا جا سکتا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کی گزشتہ روز واشنگٹن میں نائب امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، ذرائع کے مطابق افطار ڈنر کی تقریب میں ہونے والی اس ملاقات میں نائب امریکی صدر نے پاکستان میں پر امن جمہوری انتقال اقتدار کی تعریف کی اور یہ یقین دہانی کرائی کہ امریکا پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل کی حمایت جاری رکھے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت دونوں کی یہ کوشش ہے کہ پاکستان میں جمہوری استحکام اور تسلسل کے لیے عالمی طاقتوں کو قائل کیا جا سکے، ذرائع کے مطابق عالمی طاقتوں کی حمایت کا مقصد ان عناصر کو واضح پیغام دینا ہے، جو مہم جوئی کے لیے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

  • مولانا فضل الرحمان کی سعودی نائب ولی عہد عبدالعزیز سے ملاقات

    مولانا فضل الرحمان کی سعودی نائب ولی عہد عبدالعزیز سے ملاقات

    اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے سعودی نائب ولی عہد عبدالعزیز سے ملاقات کے دوران فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے پاکستانی قوم کی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

    اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی سعودی ناب ولی عہد عبدالعزیز سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران پاک سعودی عرب تعلقات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کودرپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے متحد ہونا چاہیے، ایم ڈبلیو ایم نے ملک بھر میں آج سے اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

    مفتی محمد نعیم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی درندگی کی وجہ سے غزہ لہو لہو ہوگیا ہے، اسرائیل کی حمایت اور دفاع کے حق امریکی بیان امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی ہے، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کا دہرا رویہ امت مسلمہ کے نوجوانوں کو انتہائی پسندی پر مجبور کرتے ہیں۔

  • وزیراعظم نوازشریف وزیراعلٰی پنجاب کےدرمیان ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف وزیراعلٰی پنجاب کےدرمیان ملاقات

    لاہور :وزیراعظم نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان آج لاہور میں ملاقات ہوئی جس کے بعد شہباز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار میں بھی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان رائیونڈ میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کی سکیورٹی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے آپریشن ضرب عضب سمیت سکیورٹی کی صورتحال، ملک کےسیاسی منظرنامےاور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات کے بعد وزیراعلٰیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرداخلہ چودھری نثارعلی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہرالقادری کے انقلاب اورتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لانگ مارچ سے متعلق صورتحال پر غورکیا گیا۔