Tag: ملاقات

  • وزیر اعظم عمران خان سے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کو ایس او پیز عملدرآمد سے متعلق انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ملاقات کی جس میں عید پر مرتب ایس او پیز پر عملدآمد سے متعلق انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرداخلہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے دورہ لاہور،پشاور سے آگاہ کیا۔اعجاز احمد شاہ نے صوبائی حکام سے ملاقاتوں سے متعلق وزیراعظم کو بریف کیا۔انہوں نے وزیراعظم کو کوئٹہ اور کراچی کے آئندہ دوروں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

    اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کو ایس او پیز عملدرآمد سے متعلق انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو بتایا تھا کہ نیشنل انٹرنل سیکیورٹی کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کا احیا کیا گیا، ماہرین پر مشتمل 14 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف امور سے متعلق ایک ماہ میں اپنی سفارشات پیش کریں گی۔

    وزیراعظم پاکستان کو بتایا گیا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لیے 175 ممالک کے لیے الیکٹرانک ویزہ متعارف کرایا گیا جس سے پاکستانی ویزے کا حصول نہایت سہل ہوگیا ہے۔

  • وزیرخارجہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

    وزیرخارجہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے عالمی برادری کو ہاتھ بڑھانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال،افغان امن عمل کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔زلمےخلیل زاد نے پی ایس ایکس حملے پر اظہارافسوس اور بروقت کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں ہونیے والی پیشرفت انتہائی حوصلہ افزا ہے، فریقین کی جانب سے بین الافغان مذاکرات پر آمادگی خوش آئند ہے،ان مذاکرات سے افغانستان میں مستقل،دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل،اہم مرحلے میں داخل ہوچکا ہے،ان عناصر سے خبردار رہنا ہوگا جو قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 40 برس سے افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا آ رہا ہے،افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے عالمی برادری کو ہاتھ بڑھانا ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا،پورے خطے کی تعمیر وترقی کا انحصار افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے۔

  • ٍوزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات

    ٍوزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی نے ملاقات کی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا دورہ انگلینڈ ایس او پیز کے تحت کیا جائےگا۔انہوں نے چیئرمین پی سی بی سے کہا کہ کھیلوں کےگراؤنڈ آباد ہونے چاہئیں۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل پاکستان نے دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں فواد عالم اور سرفراز احمد کے ساتھ ساتھ نوجوان حیدر علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز نے ایک ایسے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے جس سے انگلینڈ میں طویل اور محدود دونوں طرز کی کرکٹ میں بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے کھلاڑیوں کی میدان سے دوری ایک چیلنج ہے تاہم پرامید ہیں کہ انگلینڈ میں ایک ماہ کے دوران بھرپور ٹریننگ کی بدولت مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر خارجہ کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر خارجہ کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام پر ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ جلد فعال ہو جائےگا،بہاولپور، ملتان میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور اے آئی جی تعینات ہوں گے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، اے آئی جی کی تعیناتی کے لیے پوسٹوں کی منظوری دے دی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا،سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے فنڈ اپنے حلقوں میں لگائے،ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کا باب بند کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے عوامی مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم نے لوکل باڈیز کے نظام کو جلد از جلدفعال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ مقامی حکومتوں کے الیکشن کے انتظامات مکمل کیے جائیں۔

  • وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، کارکردگی رپورٹ پیش

    وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، کارکردگی رپورٹ پیش

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقات ہوئی، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو وزارت،متعلقہ محکموں کی 20 ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ نیشنل انٹرنل سیکیورٹی کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا،ماہرین کی 14 کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو ایک ماہ میں سفارشات دےگی۔

    وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو وزارت،متعلقہ محکموں کی 20 ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرمایہ کاری، سیاحت کے لیے 175 ممالک کے لیے الیکٹرانک ویزہ متعارف کرایاگیا جس کے بعد ان ممالک کے شہریوں کے لیے پاکستانی ویزے کا حصول نہایت سہل ہو گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے مالی وسائل کی روک تھام پر جامع پالیسی مرتب کی گئی جبکہ اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے جامع پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف ریکارڈ 70 آپریشن کیے گئے اور قبضہ مافیا سے 100 ارب کی15000 کنال اراضی واگزار کرائی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ نادرا کی جانب سے قومی مفاد میں دیگر سرکاری اداروں کی معاونت کی جا رہی ہے،اس کے علاوہ معیشت کو دستاویزی شکل دینے،ٹیکس بیس اضافے ،ٹیکس وصولی امور بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیف سیکریٹری پنجاب کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیف سیکریٹری پنجاب کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخ میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق نے ملاقات کی۔اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری افتخار علی سہو بھی موجود تھے۔

    چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق نے کرونا وائرس،ٹڈی دل،گندم خریداری اور بجٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔

    اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخ میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کرونا سے پیدا اقتصادی صورت حال کو مدنظر رکھا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی امور میں بہتری لانے پر چیف سیکرٹری جواد رفیق کی خدمات کو بھی سراہا۔

    مشکل وقت میں لندن کی فضاؤں سے لطف اندوز ہونے والوں کو قوم جان چکی ہے،عثمان بزدار

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں لندن کی فضاؤں سے لطف اندوز ہونے والوں کو قوم جان چکی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ملازمین کا ریلیف فنڈ کے لیے ایک دن کی تنخواہ کاچیک پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ریلوے نے ملاقات کی۔ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کو ریلوے ملازمین کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ 5 کروڑ 1 لاکھ 85 ہزار کا چیک کرونا ریلیف فنڈ کے لیے دیا۔

    اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلویز کی جانب سے چمن کے لیے 30 کوچز پر مشتمل ٹرین بھجوا دی ہے،ٹرین میں 500 افراد کی آئسولیشن کا انتظام ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ 500 افراد کے لیے ٹرین تفتان بھیجنے کو تیار ہیں،طبی مقاصد کے لیے میڈیکل کوچز کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کو راولپنڈی میں اسپتالوں، تاجروں اور مزدوروں کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

    کوشش ہے لوگوں کو ان کے ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں: شیخ رشید

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کو ضرورت پڑی تو ٹرینیں بارڈرز پر بھیجنے کو تیار ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    لاہور: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے کرونا وائرس کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات اور اقدامات کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے کرونا سے متعلق صورت حال پر بریفنگ دی۔

    سردار عثمان بزدار نے ریلیف اور دیگر اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات اور اقدامات کی تعریف بھی کی۔

    پنجاب حکومت نے9 روز میں فیلڈ اسپتال بنا کر ریکارڈ بنا دیا،وزیراعظم

    اس سے قبل لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال کا دورہ کیا، وزیراعظم نے فیلڈ اسپتال میں مریضوں کےعلاج کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے فیلڈ اسپتال کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ اسپتال میں تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے 9 روز میں فیلڈ اسپتال بنا کر ریکارڈ بنا دیا، کم عرصے میں 1 ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال بنانا احسن قدم ہے،انشااللہ بہت جلد کرونا وائرس سے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے فراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

    دوسری جانب چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھےگی، دونوں ممالک ترجیحی بنیادوں پر کرونا کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے۔

    وزیراعظم کی کرونا کے خلاف تمام ملکی وسائل استعمال کرنےکی ہدایت

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے خلاف تمام ملکی وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ این ڈی ایم اے ملک کی ہر قسم کی پیداواری صلاحیت استعمال کرے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1179 تک جا پہنچی ہے ، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 9 افراد جاں بحق اور 21 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • صدر مملکت عارف علوی کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    صدر مملکت عارف علوی کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ چین کی تعمیروترقی کا سفر تاریخ کی ایک سنہری مثال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسدعمر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا چین کی دور اندیش قیادت، عوام نے ہر مشکل کا جوانمردی سے مقابلہ کیا، جس طرح چین نے کرونا کے چیلنج کا مقابلہ کیا وہ قابل تقلید ہے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چین کی تعمیر وترقی کا سفر تاریخ کی ایک سنہری مثال ہے، چین کے سماجی ومعاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات مثالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک چین کی دور اندیشی،خطے کی ترقی کے لیے قابل عمل وژن کا عملی نمونہ ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ٹڈی دل چیلنج سے نمٹنے کے لیے چینی حکومت کے تعاون کےمشکور ہیں، زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے چینی تجربے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

    صدر مملکت عارف علوی کی چینی وزیراعظم سے ملاقات

    اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کے درمیان بیجنگ کے گریٹ ہال میں ملاقات ہوئی تھی۔

    صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوست اور آہنی برادرز ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔