Tag: ملاقات

  • چین کے نجی شعبے کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

    چین کے نجی شعبے کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

    اسلام آباد: مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کے دوران پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ ژنگ نے چینی نجی شعبے کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ ژنگ کی ملاقات ہوئی، چینی سفیر نے چینی صدر کے 2020 کے وسط میں پاکستان کے مجوزہ دورے سے آگاہ کیا۔

    ملاقات میں انفراسٹرکچر کی تعمیر اور تحقیق و ترقی کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

    مشیر خزانہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ چینی سفیر یاؤ ژنگ نے معاشی استحکام کی حکومتی کوششوں کو سراہا جبکہ انہوں نے نجی شعبے کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔

    اس سے قبل ایک موقع پر چینی سفیر نے کہا تھا کہ خطے کے ممالک کی ترجیح لوگوں کی فلاح و بہتری ہونی چاہیئے، دو طرفہ تعلقات سے خطے کے لوگ قریب آئیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ کاروباری شراکت داری کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے، علاقائی سطح پر اعتماد سازی کو فروغ دینا ہوگا۔

  • عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات، سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر اتفاق

    عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات، سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر اتفاق

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں نے اتفاق کیا کہ رکاوٹوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ نے اسمبلی کی کارروائی بطریق احسن چلانے پر اسپیکر پرویز الٰہی کو خراج تحسین پیش کیا۔ دونوں نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ رکاوٹوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

    اسپیکر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئے سال میں بھی اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اپوزیشن کے پاس ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے مختصر عرصے میں ریکارڈ قانون سازی کی۔ پنجاب اسمبلی کا قانون سازی کا ریکارڈ دیگر صوبوں میں سب سے بہتر ہے۔

  • وزیراعظم سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

    وزیراعظم سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں مقبوضہ کشمیر سمیت دو طرفہ تعلقات اور خطےکی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا وزیرخارجہ بننے کے بعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

    سعودی وزیر خارجہ اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات

    اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • سعودی وزیر خارجہ اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات

    سعودی وزیر خارجہ اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات

    اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود وزارت خارجہ پہنچے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

    دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین بالمشافہ ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایک روزہ دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوگی۔ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے دورے میں ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی بات چیت ہوگی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل شاہ محمود قریشی کی اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات ریاض میں ہوئی تھی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    ملاقات میں اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزرائے خارجہ نے کثیر الجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

  • آرمی چیف سے جاپان کے خصوصی مشیر برائے امور خارجہ کی ملاقات

    آرمی چیف سے جاپان کے خصوصی مشیر برائے امور خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے امور خارجہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے امور خارجہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

    ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ خطے میں امن اور سیکیورٹی کے وسعت دینے پر بھی اتفاق ہوا۔

    اس سے قبل امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سینیٹر نے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا تھا۔

  • ڈی جی عالمی ادارہ صحت کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

    ڈی جی عالمی ادارہ صحت کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

    جنیوا: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے پرعزم ہے، حکومت غذائیت کے معاملات پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی عالمی ادارہ صحت نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت پاکستان صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے پرعزم ہے، حکومت غذائیت کے معاملات پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

    وزیراعظم نے غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کے احساس پروگرام سے آگاہ کیا، ڈی جی عالمی ادارہ صحت نے وزیراعظم عمران خان کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اگلے سال پاکستان کا دوبارہ دورہ کروں گا۔

    پولیو ویکسین کے قطرے صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں: فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پولیو ویکسین کے قطرے صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں۔ حکومت ملک کو پولیو سے نجات دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔

  • وزیر خارجہ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات

    وزیر خارجہ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرنے اور تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

    ملاقات میں الیکشن کمیشن ارکان اور چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے اسپیکر کو اپوزیشن سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے معاملے کو پارلیمانی سطح پر حل کرنا ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت میں معاملے پر اتفاق رائے کے لیے کردار جاری رکھوں گا، تمام سیاسی جماعتوں کو وسیع القلبی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کے معاملے کا افہام و تفہیم سےحل چاہتی ہے۔

    دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں بھارت کے متنازعہ شہریت بل سے پیدا ہونے والی خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کو بے نقاب کرنے کے لیے پارلیمانی سفارت کاری اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

  • وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے، ذرائع

    وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے، ذرائع

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کل سعودی روانہ ہوں گے، وزیراعظم دورے کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پرسعودی عرب جائیں گے، وزیراعظم دورے کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔

    خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر ریاض پہنچے تھے، شاہ خالد ایئر پورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض نے ان کا استقبال کیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کی تھیں۔

    اس سے قبل 14 اکتوبر کو وزیر اعظم نے خلیج میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے ایران کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تنازع کی وجہ سے خطے اور دنیا کو نقصان ہوگا کیوں کہ تیل کی قیمتیں بڑھیں گی، خلیج کی موجودہ صورت حال پر تنازعات سے بچنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سہولت کاری کر سکتے ہیں۔

  • آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد اور امریکی سفیر پال جونز نے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد اور امریکی سفیر پال جونز نے ملاقات کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورت حال سمیت افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل پر خصوصی بات چیت ہوئی۔

    زلمے خلیل زاد کی افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف

    اس سے قبل امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد وزارت خارجہ پہنچے، جہاں انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے میں امن کی مجموعی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان اور امریکا کے وفود کی سطح پر مذاکرات سے آگاہ کیا اور افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔

  • وزیر اعظم سے وزیر ہائر ایجوکیشن کی ملاقات

    وزیر اعظم سے وزیر ہائر ایجوکیشن کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی ملاقات ہوئی جس میں تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ اور طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قابل عمل ضابطہ اخلاق اور مجوزہ قانون سازی پر بھی گفتگو کی گئی۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں تعلیم کے پھیلاؤ کے لیے کوشاں ہیں۔ اس سے قبل ایک موقع پر وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اسلام نے ذہنوں میں ڈال دیا تھا کہ تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، 700 سال تک تمام سرفہرست سائنس دان مسلمان تھے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ انگریزوں نے مدارس کو دیے جانے والے فنڈ قابو کر لیے، انگریزوں نے سوچ سمجھ کر مسلمانوں کا نظام تعلیم ختم کیا۔ نظام تعلیم ختم ہوا تو مسلمان نیچے گئے، ناانصافی ہے ایک طرف انگریزی، اردو میڈیم اور تیسری طرف مدارس ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اسلام اور تعلیم ساتھ ہوتے تو قوم کو انسانیت کی طرف لے کر جاتے ہیں، ناانصافی ہے کہ ایک ملک میں 3 نظام تعلیم چل رہے ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ مدارس کے طلبا کو بھی مواقع دیے جائیں۔