Tag: ملالہ یوسفزئی

  • دنیا بھر کے بچے اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہوں، ملالہ یوسف زئی

    دنیا بھر کے بچے اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہوں، ملالہ یوسف زئی

    اوسلو: دختر پاکستان ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ دنیا میں امن اور حقیقی تبدیلی تعلیم کے ذریعے ہی لائی جاسکتی ہے۔

    ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں اپنے اور بھارتی نوبل انعام یافتہ کیلاش کے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ تعلیم کے ذریعے ممکن ہے اور قلم اور کتاب ہی بچوں مستقبل میں تبدیلی لاسکتی ہے۔

    دخترپاکستان ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا آوازبلند کرنے سے حقوق ملتے ہیں ،دنیابھر کے بچے اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہو جائیں، اس موقع پر بھارتی نوبل انعام یافتہ کیلاش کا کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر میں جہالت کے خاتمے اور علم کی شمع روشن کرنے میں ملالہ یوسفزئی کے ساتھ مل کر کام کرینگے۔

    ملالہ یوسف زئی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد پاکستان جاکر وہاں اپنی تعلیم مکمل کروں گی، بہت سے ممالک میں بچے تعلیم سے محروم ہیں اگر دنیا بھر کے بچے اپنے حق کے لئے کھڑے ہوجائیں تو دنیا  تبدیلی آجائے گی۔

  • ملالہ کا غزہ کے اسکولوں کی تعمیر کیلئے 50 ہزار ڈالر امداد کا اعلان

    ملالہ کا غزہ کے اسکولوں کی تعمیر کیلئے 50 ہزار ڈالر امداد کا اعلان

    میری فریڈ : نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے غزہ کے متاثرہ اسکولوں کی دوبارہ تعمیر نو کیلئے 50 ہزار ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

    ملالہ یوسف زئی کو حال ہی میں ورلڈ چلڈرن ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے، ملالہ کا کہنا ہے کہ ملنے والی رقم میں سے 50 ہزار ڈالر غزہ کے بچوں کیلئے وقف کروں گی، فلسطین میں جاری جنگ سے اسکول بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اسرائیلی جاریت سے ایک بچے سمیت 73 افرد جاں بحق ہوئے ہیں ۔

     ملالہ  نے مزید کہا ہے کہ اسکول کی تعمیر نو  اور بچوں کی تعلیم پر یہ رقم خرچ کروں گی، دنیا میں ہر بچے کو پُرامن ماحول میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے اور تعلیم کے بغیر امن ممکن نہیں۔

    دوسری جانب ورلڈ چلڈرن پرائزبھی ملالہ یوسف زئی نے جیت لیا ہے، کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ 17 سالہ ملالہ یوسف زئی نے ورلڈ چلڈرن پرائز ووٹنگ کے ذریعے جیتا ہے، جس میں لاکھوں افراد نے حصہ لیا۔ورلڈ چلڈرن پرائز ملالہ یوسف زئی 29اکتوبر کو اسٹاک ہوم میں یہ ایوارڈ وصول کریں گی۔

  • ملالہ کانوبل انعام کی رقم بچوں کی تعلیم پرخرچ کرنیکا اعلان

    ملالہ کانوبل انعام کی رقم بچوں کی تعلیم پرخرچ کرنیکا اعلان

    فلاڈلفیا: نو بل انعام یا فتہ ملا لہ یو سف زئی نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ وہ سیاست کا آغاز نچلی سطح سے کرناچاہتی ہیں, نوبل انعام کی رقم پاکستان میں بچوں کی تعلیم پرخرچ کریں گی،ملالہ فنڈسےغریب بچوں کےوالدین کومالی تعاون فراہم کیاجائے گا۔

    ملالہ یوسف زئی کا مزید کہناتھا کہ میری تمام ترتوجہ بچوں کی تعلیم پرمرکوزہے،اسکول نہ جانیوالےبچوں کوتعلیم کی طرف لانابڑی مہم ہے ہم لڑکوں کیلئےخواب دیکھتےہیں مگرلڑکیوں کیلئے نہیں،میں مغرب میں ہوں لیکن میرادل پاکستان میں ہے، وطن کی محبت کا احساس سب سےمختلف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انشاللہ بہت جلد پاکستان آؤں گی اور سوات جاؤں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کےمسائل کےحل کے لئے متحد ہونا ہوگا، انہوں نے سوات میں ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے کہا کہ میں نے ہمیشہ حقیقت بیان کی سوات میں طالبان دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں۔

  • ملالہ یوسفزئی کو امریکا کا لبرٹی میڈل بھی دے دیا گیا

    ملالہ یوسفزئی کو امریکا کا لبرٹی میڈل بھی دے دیا گیا

    فلاڈلفیا: سوات کی ڈائری گرل ملالہ یوسفزئی کو ایک اور ایوارڈ دے دیا گیا۔ ملالہ کو امریکاکالبرٹی میڈل اور ایک لاکھ ڈالرکی انعامی رقم دی گئی۔  ملالہ کو یہ میڈل تعلیم کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم کیلئےجدوجہد کرنے پرامریکن لبرٹی ایوارڈ دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ملالہ کو ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی دی گئی ہے۔ یہ میڈل اکستانی طالبہ کو امریکی شہر فلاڈلفیا میں امریکن لِبرٹی ایوارڈ دینے کی تقریب کے دوران دیا گیا۔ ایوارڈ فلاڈلفیا نیشنل کانسٹیٹیوشن سینٹرنےدیا۔

    اس موقع پر ملالہ کا کہنا تھا کہ غربت اوردہشتگردی سے لڑنے کا بہترین ہتھیار تعلیم ہے اور انھوں نے دنیا کے تمام ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہتھیاربنانےکےبجائےبچوں کےمستقبل کےلیےپیسےخرچ کریں۔

  • ملالہ یوسفزئی نے امن کا نوبل انعام جیت لیا

    ملالہ یوسفزئی نے امن کا نوبل انعام جیت لیا

    اسٹاک ہوم: ملالہ یوسفزئی نے امن کا نوبل انعام جیت لیا ہے جبکہ ساتھ ہی بھارت کے کیلاش سیتھارتی کو بھی امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔

    لڑکیوں کے تعلیم کے لئے بے مثال جدوجہد کرنے والی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے امن کا نوبل انعام جیت کر ہر پاکستانی کا سرفخرسے بلند کردیا، ملالہ کو یہ ایوارڈ بھارت کے بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے کیلاش ستیارتھی کے ساتھ مشترکہ طورپردیا گیا۔

    ڈاکٹرعبدالسلام کے بعد ملالہ یوسف زئی دوسری پاکستانی ہیں، جنھوں نے نوبیل انعام حاصل کیا ہے۔ ملالہ نوبل انعام جیتنے والی سب سے کم عمر شخصیت ہیں۔

    امن کے نوبل انعام کے لئے ملالہ کے نام کے اعلان کرتے ہوئے نوبیل پرائز کمیٹٰی کے چیرمین تھوب جیگللن نے کہا کہ بچوں کی تعلیم اوران کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے پر ملالہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    نوبل کی انعامی رقم تقریبا بارہ لاکھ ڈالر جو ملالہ اور کیلاش میں برابرتقسیم کی جائے گی۔ ملالہ کو نوبیل کا امن انعام باقاعدہ تقریب میں دس دسمبرکو دیا جائے گا۔

    یاد رہے ملالہ یوسف زئی کو 2012 میں سوات میں دہشتگردوں نے نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد ملالہ کو علاج کیلئے برطانیہ منتقل کردیا گیا تھا۔

    امن کے نوبل انعام کے لئے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، امریکی خفیہ ادارے کے سابق افسر ایڈورڈ اسنوڈن اور امریکی خاتون فوجی سپاہی چیلسیا ماننگ کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔