Tag: ملاوٹ مافیا

  • ملاوٹ مافیا کے خلاف مہم، کراچی کے مختلف علاقوں میں مزید کارروائیاں

    ملاوٹ مافیا کے خلاف مہم، کراچی کے مختلف علاقوں میں مزید کارروائیاں

    کراچی: وزیر اعظم عمران خان کی ملاوٹ مافیا کے خلاف مہم کے دوران سندھ فورڈ اتھارٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں مضر صحت اشیا کے خلاف کارروائیاں کیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے بنارس کالونی، علی گڑھ کالونی، اور لیاقت آباد کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مصالحہ جات میں ملاوٹ کرنے والی 3 فیکٹریاں سیل کر دیں۔

    کارروائیاں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر سمیرا حسین کی سربراہی میں کی گئیں، مختلف علاقوں میں مصالحہ جات میں ملاوٹ اور مضر صحت ٹیکسٹائل کلر استعمال کیا جا رہا تھا، مصالحہ جات میں چاول کا چھلکا اور لکڑی کا برادہ بھی ملایا جا رہا تھا، ڈپٹی ڈائریکٹر نے فیکٹری سربمہر کر دی اور نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے۔

    دوسری طرف لیاقت آباد کے علاقے میں 250 کلو غیر معیاری دال بھی قبضے میں لے لی گئی۔

    مصالحوں میں ٹیکسٹائل کلر، برادہ، چاول کا چھلکا ملانے کا انکشاف

    خیال رہے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ملاوٹ والے مصالحہ جات سے جگر اور کینسر کی مہلک بیماریاں لا حق ہو سکتی ہیں۔

    یاد رہے کہ 6 دن قبل بھی سندھ فوڈ اتھارٹی نے ضلع غربی کے علاقے پیر آباد اور ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں مختلف مصالحہ فیکٹریوں پر چھاپے مار کر ایک فیکٹری سیل کر دی تھی جب کہ ایک فیکٹری کو وارننگ جاری کی گئی تھی۔

  • وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

    لاہور: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیاکے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 15 ارب کا پیکج دیا۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ آٹے اور چینی کی سرکاری قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے اشیائے خورونوش کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں سےسختی سے نمٹنے کی ہدایت کی۔

    ملاوٹ کرنے والے عوام کی زندگیوں سےکھیل رہے ہیں، وزیراعظم

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی، دودھ،گوشت،دالوں جیسی اشیا میں ملاوٹ قبول نہیں، ملاوٹ کی وجہ سے متعدد بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، ملاوٹ شدہ اشیا کے استعمال سے بچوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔

  • ملاوٹ کرنے والے عوام کی زندگیوں سےکھیل رہے ہیں، وزیراعظم

    ملاوٹ کرنے والے عوام کی زندگیوں سےکھیل رہے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملاوٹ کرنے والے عوام کی زندگیوں سےکھیل رہے ہیں، دودھ،گوشت،دالوں جیسی اشیا میں ملاوٹ قبول نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مہنگائی،قیمتوں میں کمی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ملاوٹ مافیا کے خلاف ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم پاکستان ملاوٹ مافیا کے خلاف نیشنل ایکشن پلان ایک ہفتے میں ترتیب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ کرنے والے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ بچوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی، دودھ،گوشت،دالوں جیسی اشیا میں ملاوٹ قبول نہیں، ملاوٹ کی وجہ سے متعدد بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، ملاوٹ شدہ اشیا کے استعمال سے بچوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف قومی سطح پر ایمرجنسی کا نفاذ کر کے تدارک کیا جائے، ملاوٹ مافیا کے خلاف مؤثر حکمت عملی اور ٹائم لائنز پر مبنی روڈ میپ ترتیب دیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوان تنخواہ اور پنشن والی سرکاری نوکری کے پیچھے نہ بھاگیں، ایسی نوکری کا مطلب اپنی صلاحیتوں کو تباہ کرنا ہے۔

  • ملاوٹ مافیا کوانسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے‘ عثمان بزدار

    ملاوٹ مافیا کوانسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے ملاوٹ مافیا کی سرکوبی ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیرخوراک سمیع اللہ اورڈی جی پنجا ب فوڈ اتھارٹی نے ملاقات کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی رپورٹ کی تعریف کرتے ہوئے ملاوٹ مافیا اورغیرمعیاری اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم تیزکرنے کی ہدایت کی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف اتھارٹی نے مؤثراقدامات کیے ہیں، حفظان صحت کے مطابق خوراک مہیا کرنا ریاست کی ذمے داری ہے۔

    سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈاتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا امتیازکارروائی جاری رکھے، ملاوٹ مافیا کو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے ملاوٹ مافیا کی سرکوبی ضروری ہے، حکومت پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہرممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی : ہوٹلوں کی چیکنگ سال میں تین بار کی جائے گی، شیڈول جاری

    یاد رہے کہ رواں ماہ 7 جنوری کو پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ ہوٹلوں میں استعمال ہونے والی اشیاء خوردو نوش کی سال میں تین بار چیکنگ کی جائے گی، اس سلسلے میں مخصوص ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔