Tag: ملبوسات

  • ملبوسات ہماری شخصیت اور صحت پر کیا اثر ڈالتے ہیں؟

    ملبوسات ہماری شخصیت اور صحت پر کیا اثر ڈالتے ہیں؟

    مشہور محاورہ ہے کہ ’کھاؤ من بھاتا اور پہنو جگ بھاتا‘ وہ اس لیے کہ ہم جو کھاتے ہیں وہ کسی کو نظر نہیں آتا لیکن جو لباس پہنتے ہیں وہ ہم سے زیادہ دوسرے لوگ دیکھتے ہیں اور ہماری پسند ناپسند یا مزاج کا تعین کرتے ہیں۔

    فوربس میگرین میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ بہترین لباس پہننے اور دیکھنے والوں دونوں پر اثر رکھتا ہے۔ تحقیق کے مطابق لوگ کسی ایسے انسان کو پیسے (خیرات، عطیات، ٹپس) یا معلومات دینے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں جو شخص اچھا لباس پہنا ہوں۔

    وقت اور دور کے لحاظ سے لباس کا انداز اور تراش خراش اپنانا ایک اچھا عمل ہے جو آپ کی شخصیت کے حوالے سے دوسرے لوگوں پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔

    تو کیا آپ اپنے لباس سے مطمئن ہیں؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ روزانہ جو بھی کپڑے پہنتے ہیں وہ آپ کی ذہنی صحت پر منفی یا مثبت طریقے سے اثر انداز ہوتے ہیں، اس حوالے سے سائنسدان لباس اور ذہنی صحت کے تعلق کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ زیر نظر مضمون میں آپ کو اس بارے میں آگاہ کریں گے۔

    لباس

    مواد اور فیبرک : کپڑا کس مواد یعنی فیبرک سے بنا ہے، یہ آپ کی جلد کی صحت کیلئے کافی اہمیت رکھتا ہے۔ کپاس، ریشم اور اون جیسے قدرتی کپڑے اور ہوادار ہوتے ہیں اور پولیسٹر یا نائلون جیسے مصنوعی مواد کے مقابلے میں جِلد میں جلن کم پیدا کرتے ہیں۔ مصنوعی فیبرک سے بنے کپڑے گرمی اور نمی کو اپنے اندر قید کرسکتے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر جلد کے مسائل جیسے دانے یا تکلیف کا باعث بن سکتے ہیں۔

    ملبوسات

    الرجی اور حساسیت : کچھ افراد کے لباس میں استعمال ہونے والے بعض مواد یا رنگوں سے الرجی یا حساسیت پیدا ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں جلد پر خارش کے ساتھ ساتھ سرخی بھی پیدا کرسکتی ہے۔

    تنگ لباس : تنگ لباس خون کے بہاؤ اور نقل و حرکت پر اثرانداز ہوسکتا ہے جس سے تکلیف اور یہاں تک کہ صحت کے مسائل جیسے پٹھوں میں درد، اعصابی سکڑاؤ یا ہاضمہ جیسے مسائل تک پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ زیادہ دنوں تک گندے کپڑے پہننا بالخصوص ان علاقوں میں جہاں نمی زیادہ ہے وہاں بیکٹیریاز کی افزائش کا امکان زیادہ ہوجاتا ہے۔

    نفسیات پر اثر : لباس آپ کے مزاج اور اعتماد کو متاثر کرسکتا ہے، پُرسکون اور مناسب لباس پہننے سے خود اعتمادی اور ذہنی تندرستی پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

  • شرٹ کے پیچھے لوپ کیوں ہوتا ہے؟ حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

    شرٹ کے پیچھے لوپ کیوں ہوتا ہے؟ حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

    ہمارے ملبوسات دیکھنے میں تو سادہ نظر آتے ہیں مگر ان میں متعدد اسرار چھپے ہوتے ہیں جس پر ہماری نظر تو پڑتی ہے لیکن ہمیں یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ وہ کس کام کے لیے ہوتی ہیں۔

    اسی طرح کا ایک عجیب معمہ روزمرہ میں استعمال ہونے والی ڈریس شرٹس کے ساتھ جڑا ہوا ہے جو  پشت پر موجود ایک لوپ۔

    متعدد ڈریس شرٹس کے پشت پر موجود یہ لوپ بنیادی طور پر کپڑے کا ایک چھوٹا ٹکڑا ہے جو عموماً دونوں شانوں کے درمیان بنایا جاتا ہے۔

    مگر یہ آخر ہوتا کیوں ہے؟ آج ہم اس کو اس کے پیچھے چھپی دلچسپ کہانی بتائے گے۔ شرٹس میں یہ لوپ سب سے پہلے امریکی بحریہ کے ملاحوں میں مقبول ہوا تھا اور ممکنہ طور پر وہی سب سے پہلے شرٹس کا حصہ بنایا گیا۔

    اس لوپ کو شرٹس میں شامل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ ملاحوں کے پاس وردیوں کو رکھنے کے لیے الماریاں یا جگہ موجود نہیں تھی، تو اس لوپ کی بدولت انہیں شرٹ کو کسی بھی ہک (hook) پر لٹکا کر خشک کرنے میں مدد ملتی تھی۔

    مگر 1960 کی دہائی میں یہ لوپ بحریہ سے باہر نکلا اور ایک کمپنی کی جانب سے اسے طالبعلموں کے لیے لاکر لوپ کے نام سے شرٹس میں متعارف کرایا گیا۔

    اس زمانے میں طالبعلموں میں یہ شرٹس مقبول ہوگئیں، وہ شرٹ کو لٹکا دیتے تھے جس کے بعد استری خراب بھی نہیں ہوتی تھی۔

    اس کے بعد متعدد کمپنیوں نے اس رجحان کو اپنا لیا اور اب اس طرح کا لوپ اکثر ڈریس شرٹس میں نظر آتا ہے۔

    ہاں کچھ شرٹس میں یہ کالر کے پیچھے بھی ہوتا ہے اور اس کا مقصد bow tie کو اپنی جگہ برقرار رکھنا ہوتا ہے۔

  • امریکی اسٹور نےایوانکاٹرمپ کےملبوسات کی کلیکشن ہٹادی

    امریکی اسٹور نےایوانکاٹرمپ کےملبوسات کی کلیکشن ہٹادی

    واشنگٹن : امریکی اسٹور نےڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کے ملبوسات اور جوتوں کی کلیکشن اپنےاسٹورسے ہٹادی۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی اسٹورنارڈسٹرم نے ایوانکا ٹرمپ کی ملبوسات اور جوتوں کی کلیکشن اپنے اسٹورز سے ہٹادیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متعصانہ پالیسیوں کی سزا اب ان کی بیٹی ایوانکا کو بھی بھگتنی پڑرہی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں امریکی اسٹور کو مخاطب کرکے کہاکہ ایوانکا محنتی ہیں یہ میری بیٹی کےساتھ نا انصافی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ پر واچ ڈاگ کے سربراہ نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر اپنے عہدے کا ناجائر استعمال کررہے ہیں۔

    دوسری جانب وائٹ ہاوس کے ترجمان شان اسپائسر نےڈونلڈ ٹرمپ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ بحیثیت والد اپنی بیٹی کا دفاع کرسکتےہیں۔

    مزید پڑھیں:عدالتیں بھی سیاسی ہوگئیں ہیں‘ڈونلڈٹرمپ

    واضح رہےکہ اس سےقبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھا کہ عدالتیں بھی سیاسی ہو گئی ہیں اور انہوں نے ججوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہاکہ بہترہوتا کہ وہ بیانات پڑھتے اور وہ کرتے جو صحیح ہے۔

  • بکھنگم پیلس میں ملکہ ایلزبتھ کے ملبوسات کی نمائش

    بکھنگم پیلس میں ملکہ ایلزبتھ کے ملبوسات کی نمائش

    لندن: بکھنگم پیلس میں برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ کے ملبوسات کی نمائش ہوئی، جسے شہریوں کی بڑی تعداد کی جانب سراہا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ملکہ برطانیہ کے وارڈروب سے نوے سالہ اسٹائل کے نام سے اس نمائش میں ملکہ برطانیہ کے بچپن سے اب تک کی ملبوسات پیش کیے گئے۔

    ان ملبوسات میں بہترین نفاست والے ایمبرائیڈری کے کام سے مزین وہ لباس بھی رکھا گیا ہے جسے ملکہ نے انیس سو تریپن میں اپنی تاجپوشی کے موقع پر زیب تن کیا تھا۔

    queen-04

    fashioning-reign (8)
    نمائش کے منتظم کا کہنا تھا کہ اس نمائش کی تیاری میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگ گیا، نمائش میں بیرونی دوروں،سرکاری اورخاندانی تقریبات میں ملکہ کے زیر استعمال رہنے والے لباس بھی شامل ہیں۔

    queen-09

    queen-02

    queen-05

    اس نمائش میں ملکہ برطانیہ کے80 کے قریب فیشن ایبل شاہی جوڑے رکھے گئے ہیں، شاہی ملبوسات کے علاوہ ملکہ برطانیہ کے زیر استعمال رہنے والے 62 ہیٹس بھی نمائش کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔

    queen-08

    queen-06

     

    بکنھنگم پیلس میں جاری یہ نمائش دو اکتوبر دو ہزار سولہ تک جاری رہے گی۔

    queen-01

     

     

  • زین ملک کی تخلیق، اردو الفاظ پر مشتمل ملبوسات

    زین ملک کی تخلیق، اردو الفاظ پر مشتمل ملبوسات

    لندن: پاپ بینڈ کے سابق رکن گلوکار زین ملک نے اپنے ملبوسات کا برانڈ لانچ کردیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملبوسات پر اردو زبان میں الفاظ تحریر کیے گئے ہیں۔

    زین ملک پاکستانی نژاد برطانوی ہیں اور وہ اردو زبان میں بھی ایک گانا گا چکے ہیں۔ زین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ قدم ڈانسر کانے ویسٹ اور جسٹن بیبر سے متاثر ہوکر اٹھایا ہے۔ یہ دونوں بھی اپنے فیشن برانڈز لانچ کر چکے ہیں۔

    زین کی کلیکشن میں پل اوورز، جیکٹس اور ٹی شرٹس شامل ہیں جن پر زین کا خاکہ بنایا گیا ہے۔

    ایک غیر ملکی میگزین سے بات کرتے ہوئے زین نے بتایا، ’میں نے وہی تخلیق کیا جو میں پہننا چاہتا ہوں۔ میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں ایک آرٹسٹ بھی ہوں‘۔

    برانڈ میں اردو زبان کے استعمال پر زین کہتے ہیں، ’میرے خاندان کا تعلق پاکستان سے ہے لہٰذا اردو زبان میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے‘۔

    زین کی تخلیق کردہ شرٹ پر اردو زبان مین ’زین‘ اور ذہن‘ کے الفاظ تحریر کیے گئے ہیں۔ ان کی تخلیق کردہ جیکٹ ان کی قریبی دوست جیجی حدید کو بھی پہنے دیکھا گیا۔

  • لاہور:بیوٹی ایکسپو کا انعقاد، نت نئے ملبوسات کی نمائش

    لاہور:بیوٹی ایکسپو کا انعقاد، نت نئے ملبوسات کی نمائش

    لاہور میں دو روزہ بیوٹی ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، نت نئے ملبوسات، جیولری اور کاسمیٹکس کی نمائش کی گئی۔

    لاہور کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں دو روزہ بیوٹی ایکسپو میں بدلتے موسموں کے اعتبار سے رنگارنگ عروسی اور پارٹی ویر ملبوسات کے ساتھ ساتھ جیولری کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔

      بیوٹی ایکسپو میں ماڈلز نے مختلف برانڈز کے خوبصورت ملبوسات اور نت نئے زیورات زیب تن کرکے ریمپ پر کیٹ واک کی، جسے شائقین فیشن نے بے پناہ سراہا اور دل کھول کر داد دی۔

      بیوٹی ایکسپو میں مردوں کے علاوہ لاہوری خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ایکسپو میں متعارف کروائے گئے نئے فیشن سے بے پناہ محظوظ ہوئے۔