Tag: ملبوسات کی نمائش

  • بکھنگم پیلس میں ملکہ ایلزبتھ کے ملبوسات کی نمائش

    بکھنگم پیلس میں ملکہ ایلزبتھ کے ملبوسات کی نمائش

    لندن: بکھنگم پیلس میں برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ کے ملبوسات کی نمائش ہوئی، جسے شہریوں کی بڑی تعداد کی جانب سراہا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ملکہ برطانیہ کے وارڈروب سے نوے سالہ اسٹائل کے نام سے اس نمائش میں ملکہ برطانیہ کے بچپن سے اب تک کی ملبوسات پیش کیے گئے۔

    ان ملبوسات میں بہترین نفاست والے ایمبرائیڈری کے کام سے مزین وہ لباس بھی رکھا گیا ہے جسے ملکہ نے انیس سو تریپن میں اپنی تاجپوشی کے موقع پر زیب تن کیا تھا۔

    queen-04

    fashioning-reign (8)
    نمائش کے منتظم کا کہنا تھا کہ اس نمائش کی تیاری میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگ گیا، نمائش میں بیرونی دوروں،سرکاری اورخاندانی تقریبات میں ملکہ کے زیر استعمال رہنے والے لباس بھی شامل ہیں۔

    queen-09

    queen-02

    queen-05

    اس نمائش میں ملکہ برطانیہ کے80 کے قریب فیشن ایبل شاہی جوڑے رکھے گئے ہیں، شاہی ملبوسات کے علاوہ ملکہ برطانیہ کے زیر استعمال رہنے والے 62 ہیٹس بھی نمائش کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔

    queen-08

    queen-06

     

    بکنھنگم پیلس میں جاری یہ نمائش دو اکتوبر دو ہزار سولہ تک جاری رہے گی۔

    queen-01

     

     

  • برلن فیشن ویک کا آخری روز، ڈیزائنر مارینا کے ملبوسات کی نمائش

    برلن فیشن ویک کا آخری روز، ڈیزائنر مارینا کے ملبوسات کی نمائش

    برلن:جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فیشن ویک کے چوتھے اور آخری روز بھی ماڈلز دلکش ملبوسات کی نمائش کیلئے ریمپ پر آکر جلوے بکھیرتی رہیں۔

    برلن فیشن ویک کے چوتھے روزموسِم سرما اور خزاں کے لئے تیار کردہ ملبوسات نے ریمپ پر بہار کے رنگ بکھیر دیئے، شوخ و چنچل ماڈلز نے معروف فیشن ڈیزائنر مارینا کے تیار کردہ دیدہ زیب لباس زیب تن کر کے کیٹ واک کی ۔

    مارینا اپنے ہی ڈيزائن کردہ کپڑے پہن کر ریمپ پر جلوہ گر ہوئيں تو حاضرین داد دیئے بنا نہ رہ سکے ۔

    برلن کی سخت سردی میں چار دن تک بہار کے رنگ بکھیرنے والا فیشن ویک اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

    برلن میں جاری رنگارنگ فیشن ویک کے مارک کین شو میں موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش کی گئی، شو میں مشہور اداکاراؤں کیٹی ہومز اور لیزہرلے نے بھی شرکت کی۔

  • پیرس فیشن ویک، نامور ڈیزائنر ایلی ساب کے ملبوسات کی نمائش

    پیرس فیشن ویک، نامور ڈیزائنر ایلی ساب کے ملبوسات کی نمائش

    پیرس: فیشن ویک میں نت نئے اور دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کا سلسلہ جاری ہے۔

    فرانس کے شہر پیرس میں جاری فیشن ویک میں لبنان کےنامور ڈیزائنر ایلی ساب نے اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے، موسمِ بہار کے دلکش ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز نے ریمپ پر واک کی۔

    ڈیزائنر ایلی ساب نے اپنےموسمِ بہار کے ملبوسات میں آبی رنگوں اور اسٹائلش ڈیزائنز کا استعمال کیا، فیشن شو میں شائقین کی بڑی تعداد اور مشہور شخصیات نے منفرد طرز نمائش اور موسمِ بہار کے ملبوسات کے ڈیزائنز کو خوب سراہا۔

  • ڈان وون فرٹنس برگ کے ملبوسات کی نمائش

    ڈان وون فرٹنس برگ کے ملبوسات کی نمائش

    نیویارک : مشہور فیشن ڈیزائنر ڈائن وون فرٹنسبرگ نے موسم بہار کے ملبوسات نمائش کے لئے پیش کردیئےہیں ۔

    امریکی فیشن ڈیزائنر ڈائن وون فرٹنس برگ نے نیویارک میں جاری مرسیڈیز بینز فیشن ویک کے موقع پر اپنی نئی کلیکشن پیش کی، فرٹنسبرگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہوں نے انیس سو پچاس سے انیس سو ستر تک مشہور امریکی سیلیبریٹیز کےملبوسات سے متاثر ہوکر یہ کلیکشن تیار کی ہے۔

    فرٹنسبرگ اُن سو سے زائد ڈیزائنرز میں شامل ہیں، جن کے تخلیق کردہ ملبوسات مرسیڈیز بینز شو میں پیش کی جائیں گی، نمائش گیارہ ستمبر تک جاری رہے گی۔