Tag: ملتان

  • سیلاب کا بڑا ریلا آج ملتان میں داخل ہونے کا امکان، انتظامیہ، فوج اور ریسکیو ادارے الرٹ

    سیلاب کا بڑا ریلا آج ملتان میں داخل ہونے کا امکان، انتظامیہ، فوج اور ریسکیو ادارے الرٹ

    لاہور : ملتان کی حدود میں آج آٹھ لاکھ کیوسک کا بڑا سیلابی داخل ہونے کا امکان ہے، جس سے پیش نظر انتظامیہ، فوج اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں آبی جارحیت جاری ہے، سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولنے کے بعد دریائے چناب میں آٹھ لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا گیا، جس کے باعث پنجاب کے نشیبی علاقے شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہوگئے ہیں۔

    فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ پانچ لاکھ پچاس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جو انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے زمرے میں آتا ہے۔

    آج شام تک یہ ریلا ملتان کی حدود میں داخل ہوگا، کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ ملتان میں چالیس ہزار کیوسک کا ریلا داخل ہوچکا ہے جب کہ آج دریائے چناب میں ملتان سے تقریباً آٹھ لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا خدشہ ہے۔

    کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ ہیڈ تریموں سے سات لاکھ کیوسک اور دریائے راوی سے نوے ہزار کیوسک پانی ملتان میں داخل ہوگا، ہیڈ محمد والا کی گنجائش دس لاکھ کیوسک ہے تاہم ضرورت پڑنے پر ہیڈ محمد والا پر شگاف ڈالا جائے گا۔ ملتان میں مشنریز پنچا دی گئی ہیں، انتظامیہ،فوج اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں۔

    دریائے راوی میں بھی صورتحال تشویشناک ہے۔ ہیڈ بلوکی پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ باسٹھ ہزار کیوسک جبکہ ہیڈ سدھنائی پر بہاؤ نواسی ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دونوں مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ جسڑ کے مقام پر نچلے درجے اور شاہدرہ پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

    دوسری جانب دریائے ستلج میں بھی پانی کی سطح بلند ہے۔ اوکاڑہ کے ماڑی پتن کے مقام پر دو لاکھ 15 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے جس سے 35 دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔ سید والا ننکانہ روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے اور کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

    بہاولپور میں ستلج ایمپریس برج کے قریب زمیندارہ بند ٹوٹنے سے پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔ ریسکیو ادارے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

    سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے مطابق اب تک صوبے میں سیلابی ریلوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔ انتظامیہ، ریسکیو ادارے اور پاک فوج متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

  • پاکستان میں ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی

    پاکستان میں ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی

    ملتان (31 جولائی 2025): پاکستان میں ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال میں ایک مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 15 سالہ متاثرہ مریض کا تعلق وہاڑی کی تحصیل میلسی سے ہے۔

    زیر علاج مریض بخار میں مبتلا تھا، اسکریننگ کرنے پر کانگو وائرس سے متاثرہ ہونے کی تصدیق ہوئی، مریض کو آئیسولیش وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے، اور اس کی ٹریول ہسٹری کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 18 جون کو محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق صوبہ سندھ میں رواں برس کا پہلا کیس سامنے آیا، جس میں کراچی میں وائرس سے متاثرہ 42 سالا مریض انتقال کر گیا تھا۔


    کراچی میں کانگو وائرس کے باعث مریض انتقال کر گیا


    ترجمان کے مطابق کانگو سے متاثرہ شخص ملیر کا رہائشی تھا اور فیکٹری میں کام کرتا تھا، وہ 15 جون کو انڈس اسپتال لایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ رواں برس پاکستان کا پہلا کانگو وائرس کیس 2 اپریل کو کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں سامنے آیا تھا، مریض 29 مارچ کو پشین سے تشویش ناک حالت میں لایا گیا تھا جسے کانگو وائرس کی تصدیق ہونے پر آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا، لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکا تھا۔

    کانگو وائرس کیا ہے؟


    یہ وائرس مویشی گائے، بیل، بکری، بکرا، بھینس اور اونٹ، دنبوں اور بھیڑ کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے، چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے۔ اس بیماری میں جسم سے خون نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔ خون بہنے کے سبب ہی مریض کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

    علامات

    تیز بخار سے جسم میں سفید خلیات کی تعداد انتہائی کم ہو جاتی ہے جس سے خون جمنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ متاثرہ مریض کے جسم سے خون نکلنے لگتا ہے اورکچھ ہی عرصے میں اس کے پھیپھڑے تک متاثر ہو جاتے ہیں، جب کہ جگر اور گردے بھی کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور یوں مریض موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

    احتیاطی تدابیر

    کانگو سے متاثرہ مریض سے ہاتھ نہ ملائیں، مریض کی دیکھ بھال کرتے وقت دستانے پہنیں، مریض کی عیادت کے بعد ہاتھ اچھی طرح دھوئیں، لمبی آستینوں والی قمیض پہنیں، جانور منڈی میں بچوں کو تفریح کرانے کی غرض سے بھی نہ لے جایا جائے۔

  • بچی کیساتھ نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    بچی کیساتھ نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    ملتان(30 جولائی 2025): بچی کیساتھ نازیبا حرکت کرنے والت ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے المصطفیٰ کالونی میں بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت عادل ولد غفور کے نام سے ہوئی ہے جو مقامی رہائشی ہے۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی، ملزم نے بچی کے ساتھ بدتمیزی کی کوشش کی، ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر جب سی سی ٹی ٹیم نےکارروائی کی تو ملزم نے ٹیم پر فائرنگ کردی۔

    سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے جلد بازی میں ملزم اپنے ہی فائر سے زخمی ہوا، ملزم کیخلاف تھانہ بی زیڈ میں قتل کا مقدمہ درج ہے، ملزم نے 2023 میں اپنے بھائی کو قتل کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

    دوسری جانب اس واقعے کے حوالے سے ماہر نفسیات ڈاکٹر نوشابہ نے اے آروائی سے گفتگو میں کہا کہ بچوں کو کمزور سمجھ کر ٹارگٹ کیا جاتا ہے یہ ذہنی بیماری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس میں ہوس اور ہرس بڑھتی جاتی ہے، ہمارے معاشرےمیں حیا کی تربیت بچیوں تک محدود کی جاتی ہے، ماؤں سے درخواست ہے اپنے بیٹوں کو بھی حیا کی تربیت دیں۔

    حالیہ واقعات

    حیال رہے کہ پنجاب میں اس طرح کے واقعات سوشل میڈیا کی وجہ سے زیادہ نمایاں ہوئے ہیں، مئی میں لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک موٹرسائیکل سوار شخص نے دو کم عمر بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کی تھی۔

    لاہور ڈیفینس میں مئی کے مہنے میں ہی اک 12 سالہ بچی کو دکان سے واپسی پر گاڑی پر سوار ملزم طیب نے ہراساں کیا اور نازیبا اشارے کیے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

    روک تھام کے لیے تجاویز

     والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں بات چیت کریں اور انہیں نامناسب رویوں سے بچنے کی تعلیم دیں، جنسی استحصال کے ملزمان کے خلاف سخت سزاؤں پر عمل درآمد بھی ضروری ہے۔

  • کاشتکاروں کو 2 سال میں گندم میں 2200 ارب کا نقصان

    کاشتکاروں کو 2 سال میں گندم میں 2200 ارب کا نقصان

    ملتان (27 جولائی 2025): کسان اتحاد کے صدر نے کہا ہے کہ ملک کے کاشتکاروں کو 2 سال میں گندم کی کاشت کے سلسلے میں 2200 ارب کا نقصان ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے آج اتوار کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملکی زراعت 100 فی صد زبوں حالی کا شکار ہو چکی ہے، اور کاشتکار کے حالات بدتر ہو چکے ہیں۔

    خالد محمود کھوکھر نے کہا کسان نئی فصلوں کے لیے سرمایہ نہیں رکھتا، حکومت کی پالیسیوں سے فصلوں کی قیمت نہیں مل رہی ہے، اور کاشتکار کو دو سال سے گندم کا مناسب ریٹ نہیں ملا ہے، جس کی وجہ انھیں 2 ہزار 200 ارب کا نقصان ہو چکا ہے۔

    کسان اتحاد کے صدر نے سوال اٹھایا کہ حکومت کی جانب سے جو زرعی پیکجز بنائے گئے تھے ان کے نتائج کہاں ہیں؟ ہماری تو زرعی ایکسپورٹ میں واضح کمی آ گئی ہے، اور کاشتکار کپاس کی بوائی کے لیے سرمایہ بھی نہیں رکھتا۔


    چینی کی قلت کا بحران شدت اختیار کر گیا، دکانداروں نے فروخت بند کر دی


    خالد محمود کھوکھر نے برآمدات کی صورت حال کے حوالے سے بتایا کہ چاول کی ایکسپورٹ 6 ماہ میں 11 فی صد کم ہوئی، اور تمام فصلوں کی ایکسپورٹ میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

    دوسری طرف ملک میں چینی کی قلت کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے، چھاپوں کے بعد دکانداروں نے چینی فروخت بند کر دی، جن پر چینی کی سرکاری ریٹ سے زائد ریٹ پر فروخت پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں، تاہم تاجران کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا ریٹ 170 سے 176 روپے کلو ہے، دکان دار 176 روپے چینی خرید کر 170 میں کیسے فروخت کر سکتے ہیں۔

  • ملتان میں  میٹرک کے نتائج کا اعلان ، رزلٹ آن لائن چیک کرنے کا طریقہ

    ملتان میں میٹرک کے نتائج کا اعلان ، رزلٹ آن لائن چیک کرنے کا طریقہ

    ملتان : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا ، طلبا اپنا رزلٹ آن لائن چیک کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ملتان نے بھی دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

    کلاس 10 کے نتائج ہر سال ہزاروں طلباء کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں، یہ نتائج ثانوی تعلیم کی تکمیل کی نشاندہی کرتے ہیں اور کالج میں داخلے کے لیے طلباء کی اہلیت کا تعین کرتے ہیں۔

    ملتان بورڈ میٹرک کے نتائج 2025 آن لائن چیک

    BISE فیصل آباد کے امیدوار تین مختلف طریقوں سے نتائج چیک کر سکتے ہیں۔

    ویب سائٹ

    امیدوار ملتان بورڈ کی آفیشل ویب سائٹس (https://web.bisemultan.edu.pk/) پر جا کر دسویں جماعت کے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

    ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج

    طلباء اپنا رول نمبر 800293 پر بھیج کر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

  • ویڈیو رپورٹ: غریب فیملی 4 بچے سرکاری تحویل میں دینے کے لیے تیار ہو گئی

    ویڈیو رپورٹ: غریب فیملی 4 بچے سرکاری تحویل میں دینے کے لیے تیار ہو گئی

    ویڈیو رپورٹ: مرزا احمد علی

    پاکستان میں والدین کے لیے بچے پالنا مشکل ہو گیا ہے، محنت کش طاہر غربت سے تنگ آ کر اپنے 4 بچے سرکاری تحویل میں دینے کو تیار ہو گیا ہے، جس کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کو کھانا نہیں دے سکتا، حکومت ان کی کفالت کرے۔

    ملتان کا 35 سالہ مزدور جوڑا اہل خانہ کے تشدد اور غریب سے مجبور ہو کر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، پل برارہ کارلو کالونی کا رہائشی محنت کش دمہ کی تکلیف میں مبتلا ہے، گھریلو جھگڑے پر گھر سے نکالے جانے پر محنت کش کئی روز سے اپنی بیوی اور 4 بچوں 9 سالہ زین، 8 سالہ عائشہ، 6 سالہ رباب اور 3 سالہ رحمت کے ہمراہ فٹ پاتھ پر زندگی گزار رہا ہے۔

    طاہر کہتا ہے بچوں کو کھانا تعلیم فراہم نہیں کر سکتا، حکومت ان کو اپنی کفالت میں لے۔ بے سرو سامانی کی حالت میں فٹ باتھ پر زندگی گزارنے والی گلناز بی بی کا کہنا ہے کہ سسرالی تشدد کرتے تھے، جس پر احتجاج کیا تو گھر سے نکال دیا گیا، اب بچوں کے لیے کھانا ہے نہ بچے اسکول جا سکتے ہیں۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • سوشل میڈیا پر جعلی اسکیموں کے ذریعے عوام کو لوٹنے والا شخص پکڑا گیا

    سوشل میڈیا پر جعلی اسکیموں کے ذریعے عوام کو لوٹنے والا شخص پکڑا گیا

    ملتان: سوشل میڈیا پر جعلی اسکیموں کے ذریعے عوام کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا، این سی سی آئی اے نے بڑے سائبر کرمنل کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر لوگوں کو دھوکہ دینے والے ملزم کے خلاف این سی سی آئی اے نے کارروائی کی اور کروڑوں کا فراڈ کرنے والا بڑاسائبر کرمنل پکڑا گیا، ملزم ارسلان کی گرفتاری دنیاپور سے عمل میں آئی جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

    آن لائن سرمایہ کاری کی جعلی اسکیموں سے کیسے بچیں؟

    این سی سی آئی نے بتایا کہ گرفتار ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی و غیرملکی شہریوں کو لوٹتا رہا، جعلی گیم شوز، رشتے، امدادی اسکیموں کی آڑ میں کروڑوں کا فراڈ کیا گیا۔

    متاثرین کو جعلی غیرملکی کرنسی کی ویڈیوز دکھاکر بھاری رقوم بٹوری گئیں، امداد کے وعدے پر سوشل میڈیا صارفین سے ’’ٹیکس‘‘ کے نام پر پیسے وصول کیے گئے۔

    این سی سی آئی نے مزید بتایا کہ رشتہ سنٹرز کے ذریعے جعلی پروفائلز بنا کر اعتماد میں لے کر فراڈ کیا جاتا رہا۔

    https://urdu.arynews.tv/mda-malir-dc-malir-fake-housing-schemes/

  • میڈیکل میں داخلے کا جھانسہ دےکر ڈاکٹر کی طالبہ سے زیادتی

    میڈیکل میں داخلے کا جھانسہ دےکر ڈاکٹر کی طالبہ سے زیادتی

    ملتان: میڈیکل میں داخلہ کرانے کا جھانسہ دےکر طالبہ سے زیادتی کرنے والے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا، طالبہ کی کچھ دنوں قبل دوستی ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ طالبہ کی ایک ماہ قبل سوشل میڈیا پر ڈاکٹر فاروق حمزہ سے دوستی ہوئی تھی، ڈاکٹر فاروق پاکستان میں ہاؤس جاب کرنے آیا تھا اور یہاں اکیڈمی چلارہا تھا۔

    آئی سی یو میں مریضہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

    پولیس نے بتایا کہ ملزم نے طالبہ کو نجی کالج میں میڈیکل میں داخلہ کرانے کا جھانسہ دیا، طالبہ ایڈمیشن فارم لینے اکیڈمی گئی تو ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم ڈاکٹر فاروق دوبارہ نہ ملنے پر طالبہ کو دھمکیاں دے رہا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/khanewal-two-accused-arrested-making-video-viral/

  • نشتر اسپتال کے مریضوں میں ایڈز منتقلی پر انکریمنٹ روکنے اور دیگر اقدامات کی سفارش

    نشتر اسپتال کے مریضوں میں ایڈز منتقلی پر انکریمنٹ روکنے اور دیگر اقدامات کی سفارش

    ملتان: نشتر اسپتال کے مریضوں میں ایڈز کی منتقلی کے معاملے میں ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب نے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ہیلتھ کیئر کمیشن نے ملتان کے نشتر اسپتال کے مریضوں میں ایڈز کی منتقلی کے معاملے میں انکوائری رپورٹ جاری کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کو عہدے سے برطرف کرنے کی سفارش کی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایڈز پھیلنے میں ایم ایس نشتر اسپتال پر غفلت ثابت ہو گئی ہے، ان کا انکریمنٹ روکنے کی سفارش کی جاتی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر غلام عباس کو ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔


    پاکستان کی کتنے فیصد آبادی موٹاپے کا شکار؟ ماہرین صحت نے انتباہ جاری کر دیا!


    انکوائری رپورٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پونم کو ایک درجہ تنزلی کے بعد اسسٹنٹ پروفیسر بنانے کی سفارش کی گئی ہے، جب کہ رجسٹرار ڈاکٹر عالمگیر ملک، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ملیحہ اور ہیڈ نرس ناہید کو کیس سے باعزت بری کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس افسوس ناک واقعے میں ڈائیلیسز کے دوران 25 سے زائد مریضوں میں ایچ آئی وی وائرس منتقل ہوا تھا۔

  • کبوتر منڈی پر بڑا چھاپا

    کبوتر منڈی پر بڑا چھاپا

    ملتان: وائلڈ لائف ٹیم پر حملہ کرنے والے 8 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ جنگلی حیات مدثر ریاض ملک کی قیادت میں کبوتر منڈی ملتان پر چھاپا مارا گیا، جس میں کبوتر منڈی میں پرندوں اور جنگلی جانوروں سے بھرے 8 ٹرک تحویل میں لے لیے گئے۔

    غیر قانونی کاروبار کرنے والے مافیا کی جانب سے چھاپا مار ٹیم پر گزشتہ رات تھانہ لوہاری گیٹ کی حدود میں فائرنگ کی گئی، اور انھیں تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا، جس پر پولیس نے مزاحمت کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، اور 40 سے زائد دکانیں سیل کر دی ہیں۔


    کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے


    غیر قانونی برڈ ڈیلرز کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔

    انھوں نے کہا پورے پنجاب سے غیر قانونی وائلڈ لائف منڈیاں ختم کر رہے ہیں، پنجاب کے کسی بھی حصے میں غیر قانونی منڈی لگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔