Tag: ملتانی مٹی

  • ملتانی مٹی : بالوں اور چہرے کی خوبصورتی کا ایسا راز جو کم لوگ ہی جانتے ہیں

    ملتانی مٹی : بالوں اور چہرے کی خوبصورتی کا ایسا راز جو کم لوگ ہی جانتے ہیں

    ملتانی مٹی کا استعمال ماضی سے ہوتا آرہا ہے، بڑی عمر کی تجربہ کار خواتین نئی نسل کو جلد اور بالوں کی صحت اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے اس مٹی کے استعمال کا مشورہ دیتی آئی ہیں۔

    ملتانی مٹی جسے ’فلرز ارتھ‘ بھی کہا جاتا ہے جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے، جلد کے تمام مسائل کا علاج اس کے پاس ہے، یہ نہ صرف جلد کی رنگت کو نکھارتی ہے بلکہ جلد کے بہت سے مسائل جیسے خارش، جلن سے بھی راحت پہنچاتی ہے۔

    اس میں کیلشیم بینٹونائٹ، منرلز، میگنیشیم کلورائیڈ، اینٹی انفلامینٹری جز اور میلانن پایا جاتا ہے جو کہ چہرے کی خوبصورتی اور شادابی بڑھانےمیں مدد دیتا ہے۔

     ایکنی : 

    ملتانی مٹی کو چہرے پر لگانے سے ہر قسم کی ایکنی کنٹرول میں آجاتی ہے، کیوں کہ اس میں کلورائیڈ موجود ہوتا ہے، جس کی ٹھنڈک سے دانوں کی اندرونی سطح میں موجود گندگی خشک ہو کر پانی سے صاف ہوجاتی ہے اور جلد چمک دار ہو جاتی ہے۔

    گورا رنگ :

    ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے چہرے کا رنگ صاف ستھرا اور نکھرا نکھرا ہو۔ اس کے لیے دو چمچے ملتانی مٹی دودھ میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں۔ اگر آپ خشک دودھ میں ملتانی مٹی اور لیموںکا رس مکس کرکے چہرے پر روزانہ 20 منٹ تک لگائیں گی تو اس سے جلد تر وتازہ بھی ہوجائے گی اور رنگ بھی نکھر جائے گا۔

    جھریوں کا علاج :

    بعض خواتین کے چہرے پر جھریاں زیادہ واضح ہوتی ہیں، اس کو کم کرنے کے لیے روزانہ ملتانی مٹی کو ایک انڈے کی سفیدی میں مکس کرکے لگائیں ،اس کے استعمال سے جھریاں کافی حد تک ختم ہو جائیں گی۔

    خون کی گردش : 

    اس کے علاوہ ملتانی مٹی کا پیسٹ میٹابولزم کو بہتر بناکر جسم میں خون کی گردش کو بھی بہتر بناتا ہے، چونکہ اسے لگانے پر جلد کو ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے، اس لیے اگر اسے چہرے پر لگایا جائے تو یہ سوجن میں آرام دیتی ہے، ملتانی مٹی مردہ خلیوں کو ہٹانے میں بھی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔

    داغ دھبے صاف :

    اگر آپ کی بھی جلد پر داغ دھبے اور نشانات موجود ہیں تو ایک چمچہ ملتانی مٹی میں ایک چمچہ ایلویرا جیل مکس کرکے چہرے پر لگائیں اس سے داغ دھبے صاف ہو جائیں گے۔

  • نوعمر بچیاں جلد کی حفاظت کیسے کریں؟

    نوعمر بچیاں جلد کی حفاظت کیسے کریں؟

    اسکول جانے والی بچیوں کی جلد دھوپ اور گرد و غبار سے خراب ہوجاتی ہے اور اس پر ایکنی اور داغ دھبے پڑ جاتے ہیں، جلد کے ان مسائل سے چھٹکارہ پانے کا نہایت آسان حل موجود ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں رانی آپا نے کم عمر بچیوں کی جلد کی حفاظت کے لیے آسان نسخہ بتایا۔

    انہوں نے بتایا کہ نیم کے خشک پتے، سمندری جھاگ اور ملتانی مٹی 20، 20 گرام لے کر ملا لیں، اس میں 1 چٹکی پسی ہوئی پھٹکری ملائیں اور چاروں اشیا کو پیس لیں۔

    ان کا پاؤڈر بنائیں اور اس میں 1 چمچ عرق گلاب یا سادہ پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں، اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہوجانے کے بعد سادے پانی سے دھو لیں۔

    رانی آپا نے بتایا کہ نوعمر بچیاں اس ماسک کو بلا خوف و خطر استعمال کرسکتی ہیں کیونکہ یہ تمام اشیا قدرتی ہیں اور ان کا کوئی نقصان نہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس ماسک سے چہرے پر ایکنی اور داغ دھبے دور کرنے میں مدد ملے گی۔