Tag: ملتان ایئرپورٹ

  • ایف آئی اے عملے نے کھانسنے پر پاکستانی سائنس دان کا پاسپورٹ پھاڑ دیا

    ایف آئی اے عملے نے کھانسنے پر پاکستانی سائنس دان کا پاسپورٹ پھاڑ دیا

    ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں ایئر پورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر عملے نے کھانسنے پر پاکستانی سائنس دان کا پاسپورٹ پھاڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان ایئر پورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر نوجوان سائنس دان ڈاکٹر فیصل کو ڈیوٹی عملے کی شان میں گستاخی کی بھاری سزا بھگتنی پڑی، کھانستے وقت منہ پر ہاتھ کیوں نہیں رکھا، یہ بات عملے کو اتنی ناگوار گزری کہ ایف آئی اے عملے نے مسافر کا پاسپورٹ ہی پھاڑ دیا۔

    نوجوان سائنس دان ڈاکٹر فیصل حال ہی میں جرمنی سے پی ایچ ڈی مکمل کر کے وطن لوٹا تھا، اس سے قبل انھوں نے فیملی کے ساتھ عمرے کی سعادت بھی حاصل کی، گزشتہ روز ملتان ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد عملے کے ساتھ معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کا نتیجہ پاسپورٹ پھاڑے جانے کی صورت میں نکلا۔

    تازہ ترین:  سی اے اے نے پاکستانی سائنس دان کا پاسپورٹ پھاڑے جانے کا نوٹس لے لیا

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ وہ بخار کی حالت میں تھے، کھانسی آئی تو منہ پر ہاتھ نہ رکھ سکے، جس پر امیگریشن کاؤنٹر پر موجود اہل کار نے پہلے پاسپورٹ ان کے منہ پر مارا، جب اس رویے پر احتجاج کیا گیا تو مزید اہل کار آگے بڑھے اور ان پر تشدد کی بھی کوشش کی، اس کے بعد ایف آئی اے اہل کاروں نے پاسپورٹ چھین کر ویزے والا صفحہ پھاڑ دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے امریکا میں حال ہی میں ریسرچ سائنٹسٹ کی پوزیشن حاصل کی ہے، اور انھیں امریکا جانا ہے لیکن یہاں ایئرپورٹ عملے نے ان کا پاسپورٹ ہی پھاڑ دیا ہے۔

  • اسلام آباد، ملتان ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    اسلام آباد، ملتان ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    اسلام آباد: اے ایس ایف نے اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران مسافرکے سامان سے 840 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق خیبرکا رہائشی زیرہ جان جی ایف 771 سے بحرین جا رہا تھا، مسافرکو گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

    دوسری جانب ملتان ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔ اے ایس ایف کے مطابق مسافروں کے سامان سے 4 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے بتایا کہ 2خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ رواں ماہ 6 نومبر کو نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے عمان جانے والے مسافر کے سامان سے 3 کلو 378 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی تھی۔

    اے ایس ایف حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) حکام کے حوالے کردیا گیا۔

  • ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوران لینڈنگ پی آئی اے کی پرواز کا ٹائر پھٹ گیا

    ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوران لینڈنگ پی آئی اے کی پرواز کا ٹائر پھٹ گیا

    ملتان: ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کی پرواز کا ٹائر پھٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوران لینڈنگ پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی، ٹائر پھٹنے کے باوجود طیارہ باحفاظت لینڈ کرگیا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز نے بطور پی کے 682 ایئرپورٹ سے اسلام آباد روانہ ہونا تھا، ٹائر پھٹنے کی وجہ سے طیارہ اسلام آباد کے لیے اڑان نہ بھرسکا۔

    ذرائع کے مطابق متبادل ٹائر کا انتظام ہونے پر فلائٹ کو منزل پر روانہ کیا جائے گا، پی کے 682 کراچی سے ملتان پہنچی تھی۔

    مزید پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ گلگت ائیر پورٹ پر دوران لینڈنگ پھسل گیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قومی ایئرلائن کا طیارہ گلگلت ایئرپورٹ پر دوران لینڈنگ پھسل گیا تھا، پائلٹ نے کمال مہارت سے دوران لینڈنگ طیارے پر قابو پالیا تھا۔

    سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ارکان اسلام آباد سے گلگت روانہ ہوگئے تھے۔ ارکان طیارے کے کپتان سے معلومات حاصل کریں گے اور اس کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

    گلگت آنے والے مسافروں کو اسلام آباد لانے کے لیے پرواز روانہ کردی گئی تھی۔

  • میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرنے والا ملزم گرفتار

    میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرنے والا ملزم گرفتار

    ملتان : پنجاب کے میڈیکل کالجزمیں داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرنے والے ملزم کو ملتان ایئرپورٹ سے گرفتارکرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے پنجاب کے میڈیکل کالجزمیں داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرنے والے ملزم راؤ بلال کو ملتان ایئرپورٹ سے گرفتارکرلیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم راؤ بلال نجی ایئرلائن کی پروازسے قطرفرارہونے کی کوشش کررہا تھا، ملزم کےسفری دستاویزات اورسامان قبضے میں لے لیا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد لاہورمنتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرنے والی ایف آئی ٹیم کے لیے ڈائریکٹرایف آئی اےڈاکٹرعثمان نے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔


    عدالت کا پنجاب کے میڈیکل کالجزکودوبارہ انٹری ٹیسٹ لینےکا حکم


    یاد رہے کہ گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے میڈیکل کالجزمیں داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹیسٹ کے نتائج مسترد کردیے تھے۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام 20 اگست کو منعقد کیے گئے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے پر تفتیشی ٹیم چیف سیکریٹری کی سربراہی میں تشکیل دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔