Tag: ملتان این اے149

  • ملتان این اے149ضمنی انتخاب کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

    ملتان این اے149ضمنی انتخاب کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

    ملتان : الیکشن کمیشن نے این اے ایک سو اننچاس کے ضمنی انتخاب کےلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے، ملتان میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق خواتین کو ووٹ سے روکنے، پولنگ اسٹیشن یا بوتھ پر قبضہ،جعلی ووٹ، پولنگ اسٹیشن کی چارسو گز حدود میں کیمپ، ووٹر اور سرکاری عملے کو رشوت کی پیشکش اور دھمکانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کا عملہ کسی مخصوص جماعت کا نشان نہیں لگا سکتا، اسلحہ کی نمائش پر بھی سخت پابندی ہوگی اور سنگین خلاف ورزی کرنیوالا امیدوار نااہل ہوجائے گا۔

    ڈی سی او ملتان زاہدسلیم گوندل کےمطابق سولہ اکتوبر کو شہرمیں عام تعطیل اور دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کر دیا گیا ہےجبکہ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز، انتخابی فہرستیں اور دیگر انتخابی مواد ریٹرننگ افسران تک پہنچا دیا ہے، حلقے میں مجموعی طور پر دو سو چھیاسی پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے ایک سو چوالیس مردوں اور ایک سو بیالیس خواتین کیلئے مخصوص ہیں۔

    این اے ایک سو اننچاس میں رجسٹرڈووٹرزکی تعداد تین لاکھ اکتالیس ہزارپانچ سو ستائیس ہے۔

  • ملتان این اے149 ضمنی انتخاب، نامزدگی فارم جمع کرانے کا آخری دن

    ملتان این اے149 ضمنی انتخاب، نامزدگی فارم جمع کرانے کا آخری دن

    ملتان: این اے ایک سو اننچاس میں ضمنی الیکشن کے دنگل کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکا آج آخری دن ہے، امیدواروں کی جانب سے نامزدگی فارمزجمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    جاوید ہاشمی کی خالی کردہ نشست پر سولا اکتوبر کو انتخاب ہونا ہے، جاوید ہاشمی کے کاغذات کچھ دیر میں جمع کرائے جائیں گے، اس نشست پر پیپلز پارٹی نے ڈاکٹرجاوید صدیقی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

    پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنماء ملک عون عباس اور خالد خاکوانی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی فارم جمع کرائے۔

    اسی طرح پیپلز پارٹی کے ملک عامر ڈوگر نے بھی آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کرائے، انھوں نےدعویٰ کیا ہے کہ انہیں جاوید ہا شمی کی سپورٹ پر مجبورکیا گیا لیکن انھوں نے انکار کردیا ہے۔