Tag: ملتان جلسہ

  • عمران خان کل سانحہ قاسم باغ کے لواحقین سے ملاقات کریں گے

    عمران خان کل سانحہ قاسم باغ کے لواحقین سے ملاقات کریں گے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ قاسم باغ کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی پر اعتماد نہیں ہے۔

    ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا سوال ہے سانحے کے وقت پولیس کیا کر رہی تھی؟ ہمارے مطابق اس واقعے کی ذمہ دار ملتان پولیس اور انتظامیہ ہے،میںکل ملتان جا کرشہید ہونے والے کارکنوں کے لواحقین کو ملوں گا، ان شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور نیا پاکستان بن کر رہے گا، جن گھروں میں آج ماتم ہے ان کو ضرور انصاف ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عیش و عشرت کی قیمت عوام ادا کر رہی ہے، عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد لاد کر ان کی کمر توڑ دی گئی ہے، ہماری تحریک چوروں کے خلاف ہے اور ہماری تحریک کی وجہ پرانے نظام کو بچانے والوں کی نشاندہی ہو گئی ہے۔

  • قوم کا جاگنا نواز شریف کے استعفیٰ سےبڑاکام ہے، عمران خان

    قوم کا جاگنا نواز شریف کے استعفیٰ سےبڑاکام ہے، عمران خان

    ملتان: عمران خان نے کہا کہ دھرنےدیکھ کرسب اکھٹے ہو گئے،نہ کوئی لیفٹ رہانہ رائٹ، نواز شریف، زرداری پارٹنرشپ توڑ کر دکھاؤں گا، قوم کا جاگنا نواز شریف کے استعفیٰ سےبڑاکام ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملتان پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہلاہور سے نکلتے ہوئے سوچا تھا کہ اگر نواز شریف کا استعفیٰ مل جائے تو بڑا کام ہو گا لیکن انسان پلان کچھ کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کو کچھ اور منظور ہوتا ہے، میں خوش ہوں کہ میرے دھرنے کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ میں پوری پاکستانی قوم جاگ چکی ہے۔ آج ملتان میں انسانوں کا سمندر ٹھاٹھیں مار رہا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان پر ایک طرف امریکہ ڈرون حملے جبکہ دوسری طرف بھارت فائرنگ کر رہا ہے مگر نواز شریف چپ سادھے بیٹھے ہیں اس لئے میں عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے کہتا ہوں نریندر مودی! غلط فہمی میں نہ رہنا ، آپ نئے پاکستان کو شکست نہیں دے سکتے ، کشمیر سے فوج واپس بلائیں۔ ہماری قوم جاگ گئی ہے، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر ان کا خیال ہے کہ ان ہتھکنڈوں سے پاکستانی قوم ڈر جائے گی تو یہ ان کی بے وقوفی ہے، بھارتی فوج پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی کیونکہ پاکستان قوم اور فوج ایک ساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو بنیادی حقوق تک رسائی حاصل نہیں،عوام کو تعلیم اور انصاف نہیں ملتا، عوام کی ساری زندگی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرتے کرتے گزر جاتی ہے لیکن ہم اس ملک کو قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے، پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست بنے گا جس میں ظلم نظام نہیں ہو گا اور باہر سے لوگ روزگار حاصل کرنے  پاکستان آیا کریں گے۔

    شرکاءسے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج ملتان نے بھی پیغام دے دیا ہے، اتنا بڑا جلسہ ہو گیا ہے اور تاریخ میں پہلی بار اتنی زیادہ خواتین بھی جلسے میں موجود ہیں، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے میری قوم کو جگا دیااور مجھے عزت عطا کی کیونکہ کسی کو عزت اور ذلت دینے کا اختیارصرف اسی کے پاس ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا اگلا جلسہ سرگودھا میں ہوگا۔

  • عوام حکمرانوں سےمتنفرہوچکے ہیں، شیخ رشید

    عوام حکمرانوں سےمتنفرہوچکے ہیں، شیخ رشید

    ملتان: شیخ رشید کا کہنا ہےعوام حکمرانوں سے نفرت کررہے ہیں،پانی کا بلبلہ نوازشریف کے ساتھ آصف زرداری کو بھی لے ڈوبے گا۔

    ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نےکہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف کا گھر جانا ٹھہر چکا ہے، وہ شرافت سے چلے جائیں تو بہتر ہے، کہیں ایسا نہ ہو عمران خان وزیراعظم ہاؤس کے باہر جلسے کا اعلان کر دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہاشمی صاحب آپ کا نام لینا جلسے اور عمران خان کی توہین سمجھتا ہوں، آصف زرداری سن لیں انقلاب عمران خان کا نام ہوگا، نواز شریف جمہوریت کو خطرہ ہوا تو دیوانے ایوانوں کو آگ لگادیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب جاوید ہاشمی کی ضمنی انتخابات میں ناکامی یقینی ہو چکی ہے، اگر وہ الیکشن میں کامیاب ہو گئے تو میرا نام بدل کر ’نواز شریف ‘رکھ دیا جائے، شیخ رشید کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ زیادہ سبکی نہیں ہوسکتی، ان کا نام لینا جلسے اور عمران خان کی توہین سمجھتا ہوں جمہوریت کو خطرہ ہوا تو دیوانے ایوانوں کو آگ لگادیں گے۔