Tag: ملتان جلسے

  • ن لیگ کی فیکٹری مالکان  کو دھمکی ،مریم نواز کے ملتان جلسے میں آنے والی خاتون نے بھانڈا پھوڑ دیا

    ن لیگ کی فیکٹری مالکان کو دھمکی ،مریم نواز کے ملتان جلسے میں آنے والی خاتون نے بھانڈا پھوڑ دیا

    ملتان : مریم نواز کے ملتان جلسے کیلئے ن لیگ نے فیکٹری مالکان سے مدد مانگی، جلسے میں آنے والی خاتون نے بھانڈا پھوڑ دیا اور کہا ہم توپی ٹی آئی کےسپورٹر ہیں کمپنی انتظامیہ نے کہا ن لیگ جلسے میں جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے ملتان جلسے کیلئے ن لیگ کا فیکٹری مالکان سے ملازمین کو بھیجنے کا کہنے کے معاملے پر ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کی جانب سے فیکٹری مالکان کو ورکرز بھیجنے کی دھمکی دی گئی۔

    ن لیگ نے گہا کہ ورکرز کو مریم نواز کے ملتان جلسے میں بھیجیں، ورکرز جلسے میں نہ پہنچے تو فیکٹری مالکان خود ذمہ دار ہوں گے۔

    مریم نواز کے ملتان جلسے میں آنے والی خاتون نے بھی بھانڈا پھوڑ دیا، خاتون نے کہا کہ ہم توپی ٹی آئی کے سپورٹر ہیں کمپنی انتظامیہ نے کہا ن لیگ جلسے میں جائیں۔

    اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری مالک سے بات ہوئی اس نے بتایا لاہور سے بے پناہ دباؤ ہے اوردھمکیاں دی گئیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جلسے کیلئے ورکرز سے کارڈ لیے گئے، جلسے میں جانے کی شرط لگائی گئی، ن لیگ کی قیادت پنڈال بنا سکی نہ سجاسکی، مریم نواز ملتان سے مایوس لوٹی ہیں۔

  • جلسے میں بدانتظامی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے،شرجیل میمن

    جلسے میں بدانتظامی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے،شرجیل میمن

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن کا کہنا یے کہ جلسے میں بدانتظامی کی ذمہ داری پی ٹی آئی انتظامی کمیٹی کی تھی۔

    ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پی پی رہنماء شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملتان جلسے میں بدانتظامی کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی انتظامی کمیٹی ہے، تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل تسلیم کرچکے ہیں کہ جلسے کے انتظامت کی ذمہ داری پی ٹی آئی کے پاس ہی تھی۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسے میں بدانتظامی کی کا الزام حکومت پر لگا رہے ہیں۔