Tag: ملتان سلطان

  • ’ملتان کی ٹیم کو خود اعتمادی لے ڈوبی‘

    ’ملتان کی ٹیم کو خود اعتمادی لے ڈوبی‘

    سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ ملتان سلطان کی ٹیم کو خود اعتمادی لے ڈوبی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ملتان سلطان کی ٹیم پچھلے 4 سال سے فائنل میں پہنچ رہی ہے جبکہ ایک بار فاتح بھی رہ چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سال بھی ملتان سلطان کی ٹیم کو گمان تھا کہ ہم تو فائنل میں پہنچ جائیں گے، ٹورنامنٹ سے پہلے ہی ملتان ٹیم کے کپتان رضوان نے کہا تھا کہ ہماری نظر فائنل پر ہے۔

    سابق کرکٹر باسط علی نے مزید کہا کہ ملتان سلطان کی پی ایس ایل میں پہلے باہر ہونے کہ وجہ یہ بھی ہے کہ اس سال ان کی ٹیم میں سندھ کے شاہنواز دھانی اور احسان اللہ جیسے بولر بھی نہیں تھے، ان کی ٹیم سلیکشن میں بھی گڑ بڑ ہوگئی۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد ملتان سلطانز  ٹرافی جیتنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

    جمعرات کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست دے کر پلے آف سے باہر کر دیا تھا۔

  • عالمگیر ترین کی خودکشی: ملتان سلطان کے کپتان کا بیان بھی آگیا

    عالمگیر ترین کی خودکشی: ملتان سلطان کے کپتان کا بیان بھی آگیا

    جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی خودکشی کے بعد ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

    گزشتہ روز جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین اپنے گھر میں مردہ پائے گئے، پولیس اور اہل خانہ نے اسے خودکشی قرار دے دیا ہے، ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اس حوالے سے اپنا ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

    ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سب کو پتہ چلا ہے کہ عالمگیر ترین صاحب اللہ کے پاس چلے گئے ہیں، آج یہ افسوس ناک خبر ملی ہے۔

    خود کشی سے پہلے جہانگیرترین کے بھائی نے خط میں کیا لکھا تھا؟

    انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف ملتان سلطانز کے اونر تھے بلکہ ایسے بہت سے کام تھے جو پاکستان کی اور لوگوں کی خدمت کر رہے تھے، ذاتی طور پر مجھے اس کے بارے میں پتہ ہے۔

    رضوان نے کہا کہ میں اس بات کا بھی گواہ ہوں کہ آخری بار جب میری ان سے بات ہوئی تھی تو جو ہماری ٹیم جا رہی تھی حج کیلئے آخری ٹائم پر ہم نے ان سے درخواست کی تھی ساتھ چلنے کی لیکن انہوں نے کہا تھا کہ ابھی تو بہت کم ٹائم ہے اگلے سال انشاء اللہ آپ لوگوں کے ساتھ رہوں گا۔

    آخر میں رضوان نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ عالمگیر ترین کیلئے دعا کریں کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    واضح رہے کہ عالمگیر ترین اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق عالمگیر ترین نے دائیں کنپٹی پر ایک گولی چلائی، پوسٹ مارٹم کےبعد میت گھر منتقل کردی گئی ہے، لاش کے پاس سے ملنے والی پستول اور تحریری نوٹ فرانزک کے لیے بھجوادیا گيا ہے۔

    عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔

  • کیا سرفراز ملتان سلطان کے خلاف آج کا میچ کھیلیں گے؟

    کیا سرفراز ملتان سلطان کے خلاف آج کا میچ کھیلیں گے؟

    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف اپنی ٹیم کا اہم میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد بدھ کو انگلی میں چوٹ لگنے کی وجہ سے پشاور زلمی کے خلاف بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

    سرفراز کی غیر موجودگی میں محمد نواز کوئٹہ کی قیادت کریں گے جبکہ ان کی جگہ بسم اللہ خان کو وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    سرفراز احمد پشاور زلمی کیخلاف میچ سے باہر ہوگئے

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس اب بھی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع ہے۔

    پلے آف میں پہنچنے کیلئے کوئٹہ کو نہ صرف یہ میچ بہت اچھے مارجن سے جیتنا ہوگا بلکہ یہ دعا بھی کرنی ہوگی کہ اتوار کو پشاور زلمی اسلام آباد کیخلاف اپنا میچ بری طرح ہار جائے۔ اس صورت میں بہتر رن ریٹ کی وجہ سے کوئٹہ پلے آف میں جاسکتا ہے۔

  • پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے

    پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے

    شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے جبکہ ملتان سلطان شعیب ملک کی قیادت میں پشاور زلمی سے ٹکرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے، شارجہ کے اسٹیڈیم میں پہلا میچ پشاور زلمی اور ملتان شلطان کے درمیان مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے کھیلا جائے گا۔

    ایونٹ کا دوسرا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 9 بجے کھیلا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپرلیگ کے بارویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 144 رنز کا ہدف دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 16.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔