Tag: ملتان سلطانز

  • پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے ملتان سلطانز کو ہرا دیا

    پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے ملتان سلطانز کو ہرا دیا

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے ملتان سلطانز کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

    پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 186 رنز کا ہدف کوئٹہ کے گلیڈیئٹرز نے سات وکٹوں سے ہرا دیا۔ حسن نواز نے جارحانہ ناقابل شکست نصف سنچری بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    حسن نواز نے 38 گیندوں پر 67 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ انکی اننگ میں 6 بلند وبالا چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ خواجہ نافع نے بھی 26 گیندوں پر 51 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی۔ انہوں نے چار چھکے اور پانچ چوکے لگائے۔

    کوئٹہ کی جانب سے کپتان سعود شکیل اور خواجہ نافع نے 77 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا۔ سعود شکیل 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے شاہد عزیز سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد حسنین، عبید شاہ اور پیٹر ہیٹزوگلو کے ہاتھ ایک ایک وکٹ آئی۔ حسن نواز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے اور کوئٹہ کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔

    ملتان کی جانب سے یاسر خان 45 اور طیب طاہر 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہد عزیز 29 اور جہانزیب سلطان نے 25 رنز بنا کر اپنا حصہ ڈالا۔

    کوئٹہ کی جانب سے سب سے کامیاب بولر عثمان طارق رہے جنہوں نے 32 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ خرم شہزاد، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اس نتیجے کے ساتھ کوئٹہ گلیڈیئٹرز پوائنٹس ٹیبل پر 15 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے اور وہ پہلا پلے آف دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔

    دوسری جانب ایک بار کی چیمپئن اور مسلسل چار فائنل کھیلنے والی ملتان سلطانز کے لیے پی ایس ایل 10 ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا اور 10 میچ کھیل کر صرف ایک میچ میں ہی کامیابی حاصل کی۔

    آج دوسرا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ لیگ اسٹیج کا آخری میچ کل 19 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور کراچی کنگز پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں جب کہ ملتان سلطانز ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

    اگلے مرحلے کی دو ٹیموں کے لیے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔

    پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں شامل کوالیفائر، ایلیمینیٹر 1 اور 2 اور فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 21 سے 25 مئی کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

  • ‘ملتان سلطانز نے ایسی ٹیم بناکر لوگوں کی دلچسپی ختم کردی’

    ‘ملتان سلطانز نے ایسی ٹیم بناکر لوگوں کی دلچسپی ختم کردی’

    پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز نے ایسی ٹیم بناکر لوگوں کی دلچسپی ختم کردی۔

    اے آر وائی کے پروگرام ہرلمحہ پرجوش میں کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ 10 میں ملتان سلطانز کی زوال پذیر کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ملتان کے اونر کوپتہ ہی نہیں ٹیم کیا بنائی ہے، ملتان سلطانز نے آج 3 مین بیٹسمین بٹھا دیے۔

    سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم چار بار آل آؤٹ ہوئی، ملتان سلطانز کا معیار تو خود ہی نیچے گرگیا ہے، میرے خیال میں ملتان کی ٹیم سلیکشن ٹھیک نہیں ہوئی۔

    خیال رہے کہ پاکستان پی ایس ایل 10 کے 25ویں میچ میں بھی ملتان سلطانز کو پشاورزلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 109 رنز کا ہدف 13 اوورز میں باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

    پاکستان سپر لیگ 10 میں ملتان سلطانز کی کارکردگی انتہائی خراب رہی، نہ صرف ٹیم چار بار آل آئوٹ ہوئی بلکہ 9 میں سے 8 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-multan-sultan-v-peshawar-zalmi-match-25/

  • ملتان سلطانز کے پی ایس ایل لیگ مرحلے سے باہر ہونے پر کپتان رضوان نے کیا جواز پیش کیا؟

    ملتان سلطانز کے پی ایس ایل لیگ مرحلے سے باہر ہونے پر کپتان رضوان نے کیا جواز پیش کیا؟

    پاکستان سپر لیگ کے لیگ اسٹیج سے باہر ہونے پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم برا کھیلے اور آج ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے۔

    کراچی کنگز سے یکطرفہ مقابلے میں شکست کے بعد کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کنڈیشنز کے مطابق اپنا اسکواڈ تشکیل دیا تھا، بدقسمتی سے کنڈیشنز ہمارے حق میں نہیں گئیں، دوسری ٹیموں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    محمد رضوان نے کہا کہ غلطیاں درست کرنے کیلئےابھی 2 میچز باقی ہیں، گزشتہ 4 سیزن میں ہم نے اسی ٹیم کے ساتھ اچھا کھیل پیش کیا، پورے ٹورنامنٹ میں ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں رہی۔

    پاکستان کے وائٹ بال کپتان نے کہا کہ اگر میں کہوں کے مجھ پر پریشر نہیں ہے تو یہ جھوٹ ہے، جانتے ہیں بری کارکردگی پر لوگ ہم سے ناراض ہیں، کوئٹہ جیتے، ملتان جیتے یا کوئی بھی جیتے جیت پاکستان کی ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ لوگ چاہتے ہیں پاکستان ٹیم میں سب کھلاڑی بابر اور فخر بن جائیں، موجودہ صورتحال میں لگ رہا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی کی ٹیمیں بہترین ہیں۔

    محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کیا ہورہا ہے، مجھے کچھ معلوم نہیں، کھیلوں میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-kings-punch-knocks-multan-sultans-out-playoff-psl/

  • زلمی کے علی رضا اور سلطان کے عبید شاہ میں سے کون بہتر بولر؟

    زلمی کے علی رضا اور سلطان کے عبید شاہ میں سے کون بہتر بولر؟

    پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے علی رضا اور ملتان سلطانز کے عبید شاہ میں سے کون بہتر بولر ہے کرکٹ ایکسپرٹس نے بتادیا۔

    اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں سابق پاکستانی کرکٹر اور موجودہ تجزیہ کار باسط علی سے میزبان نے پی ایس ایل میں دو ابھرتے ہوئے بولرز کے حوالے سے سوال کیا کہ عبید شاہ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جس پر باسط علی کا کہنا تھا کہ مجھے علی رضا زیادہ بہتر لگا۔

    باسط علی نے کہا کہ میں نے عبید شاہ کو بھی دیکھا ہے مگر مجھے سب سے زیادہ متاثر کن علی رضا لگا، ابھی میں عبید کو اس لائن میں نہیں دیکھ رہا۔

    سینئر اسپورٹس صحافی شاہد ہاشمی نے کہا کہ اس کی باڈی اچھی ہے اور پیس بھی زیادہ ہے، کل اس نے جارحانہ سلیبریشن کی مکہ ایسا گھمایا جو عثمان خان کو لگ گیا۔

    تاہم باسط علی ان کی بات سے متفق نظر نہیں آئے اور شاہد ہاشمی سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ علی رضا کی پیس زیادہ ہے۔

    اس موقع پر سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ علی رضا کی پیس تھوڑی سی اوپر ہے، دونوں اچھے بولر ہیں کام کررہے ہیں اور محنتی بھی ہیں جبکہ دونوں ڈومیسٹک بھی کھیل رہے ہیں۔

  • کراچی کنگز سے بدترین شکست کے بعد ملتان سلطانز کے مالک کا اپنے ’’کپتان‘‘ پر گہرا طنز

    کراچی کنگز سے بدترین شکست کے بعد ملتان سلطانز کے مالک کا اپنے ’’کپتان‘‘ پر گہرا طنز

    پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز سے بدترین شکست کے بعد ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اپنے کپتان محمد رضوان کو ہی ٹرول کر دیا۔

    پاکستان سپر لیگ 10 میں گزشتہ روز کراچی کنگز نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو چاروں شانے چت کر دیا۔ لیگ کی مقبول ترین فرنچائز نے ملتان کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 235 رنز کا بڑا ہدف چار گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔

    اس شکست کے بعد ملتان سلطانز فرنچائز کے مالک علی ترین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپے ہی کپتان محمد رضوان کو ٹرول کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ لَرن تو ہوگیا (سیکھ تو لیا)، جیمز ونس اور خوشدل سے خاص طور پر۔

    انہوں نے صرف ایک ہی ٹویٹ پر بس نہیں کیا بلکہ ایک اور ٹویٹ میں گہرا طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’چلو کوئی نہیں، فیلڈنگ تو کی ہم نے‘‘۔

    مذکورہ میچ میں جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 101 رنز میچ وننگ اننگ اور پی ایس ایل کی تاریخ کی تیسری تیز ترین سنچری اسکور کی تھی۔ خوشدل شاہ نے بھی جارحانہ 37 گیندوں پر 60 رنز بنائے تھے۔ دونوں بیٹرز نے پانچویں وکٹ کے لیے 142 رنز جوڑے تھے۔

    واضح رہے کہ محمد رضوان جو پاکستان کرکٹ وائٹ بال ٹیم کے بھی کپتان ہے اور قومی ٹیم پے در پے شکستوں سے دوچار ہے۔ ہر شکست کے بعد پاکستانی کپتان یہ بیان دیتے ہیں کہ ہم شکستوں سے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    صارفین ملتان سلطانز کے مالک کی ان طنزیہ ٹویٹس کو اسی تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

  • ملتان سلطانز کا ہر چھکے پر ایک لاکھ روپے فلسطین کے متاثرہ بچوں کو دینے کا فیصلہ

    ملتان سلطانز کا ہر چھکے پر ایک لاکھ روپے فلسطین کے متاثرہ بچوں کو دینے کا فیصلہ

    پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز نے ہر چھکے پر ایک لاکھ روپے فلسطین کے متاثرہ بچوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ بولرز کو ملنے والی ہر وکٹ پر بھی ایک لاکھ روپے چیریٹی کو دیں گے اور پورے پی ایس ایل سیزن میں یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔

    واضح رہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد 500 بچوں کو شہید کرچکا ہے۔

    18 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے دوبارہ غزہ پر جارحیت کا آغاز کیا گیا تھا، اسرائیل حملوں میں بچے سمیت 6 افراد مزید شہید ہوگئے، 24 گھنٹوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہوگئی۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    غزہ کے طفح محلے میں اسرائیلی حملے میں 2 بچوں سمیت 4 فلسطینی زخمی ہوگئے، غزہ کے شمالی حصے میں بیت لاحیہ کے الاترا ضلع میں بھی 2 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

    خان یونس کے جنوب میں قزان نجار کے علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں فلسطینی شہید ہوئے۔

    غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار 912 ہوگئی، زخمی فلسطینیوں کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 981 سے تجاوز کرگئی ہے۔

  • کامران غلام نے اسٹیو اسمتھ سے موازنہ کرنے پر خاموشی توڑ دی

    کامران غلام نے اسٹیو اسمتھ سے موازنہ کرنے پر خاموشی توڑ دی

    ملتان سلطانز کے کھلاڑی کامران غلام نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں اسٹیو اسمتھ کی کاپی کرتا ہوں لیکن میرا یہ ہمیشہ سے اسٹائل رہا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے کھلاڑی کامران غلام نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لئے ایکسائٹڈ ہیں اور ٹیم کا مورال بلند ہے۔

    کامران نے کہا کہ یہی سوچتے ہیں ٹاپ اسکورر بنے اور پرفارمنس ٹیم کے کام آئے اور ٹیم کو فائنل تک لے جایا جائے، جو ڈومیسٹک میں پرفارم کرتا ہے اس کے لئے انٹرنیشنل لیول پر مسائل نہیں ہوتے۔

    کامران غلام کا اسٹیو اسمتھ سے موازنہ

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لئے کراؤڈ کافی آتا ہے لوگ اس کے لئے بے تاب ہوتے ہیں، فینز کو میسج ہے کہ فینز اسٹیڈیم آئیں اور میچز دیکھیں، ہر ٹیم کا الگ ماحول اور الگ انجوائمنٹ ہوتی ہے۔

    ملتان سلطان نے کھلاڑی نے کہا کہ پلئیر کو کافی اعتماد ملتا ہے اگر فرنچائز اونر آپ پر بھروسہ کریں، آئی پی ایل سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، ہمارا سارا فوکس پی ایس ایل پر ہے، پی ایس ایل ہر سال بڑے پیمانے پر منعقد ہوتا ہے۔

    کامران غلام نے مزید کہا کہ میں اسٹیو اسمتھ کی کاپی کرتا ہوں لیکن میرا یہ ہمیشہ سے اسٹائل رہا ہے اور جو میرے ساتھ کھیلے ہیں ان کو ہمیشہ سے معلوم ہے کہ میرا یہی اسٹائل ہے۔

  • احسان اللہ کے مداحوں کے لیے بُری خبر

    احسان اللہ کے مداحوں کے لیے بُری خبر

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی خان تیرن نے دعویٰ کیا ہے کہ احسان اللہ دوبارہ کبھی تیز بولنگ نہیں کرسکیں گے۔

    پی ایس ایل 2023 کے سیزن میں فاسٹ بولر احسان اللہ نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تو اور دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے تھے، انہوں نے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بھی کی تھی۔

    احسان اللہ نے مارچ 2023 میں افغانستان کے خلاف ٹی 20 میں ڈیبیو کیا لیکن اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو میں وہ کہنی کی انجری کا شکار ہوئے۔

    فاسٹ بولر نے دسمبر 2024 میں چیمپئنز ٹی 20 کپ میں ڈولفنز کی نمائندگی کرتے ہوئے واپسی کی لیکن وہ چار میچوں میں بالرتیب 62.5 اور 11.19 کی اوسط اور اکانومی کے ساتھ صرف دو وکٹیں لے سکے۔

    ڈولفنز کے لیے انہوں نے چار میچز کھیلے اور تین میچوں میں انہیں کوئی وکٹ نہ ملی۔

    علی خان ترین نے احسان اللہ کی سرجری میں بڑوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جس کی وجہ سے ان کی بولنگ رفتار کم ہوگئی۔

    تاہم علی خان ترین نے کہا کہ سرجن نے ہمیں بری خبر سنائی اور کہا کہ سرجری سے احسان اللہ کا بازو کبھی بھی بالکل سیدھا نہیں ہوگا اور وہ کبھی اسی طرح بولنگ نہیں کرسکے گا کیونکہ اس کا بازو سیدھا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک شخص نے اپنی غلطی چھپانے کے لیے کھلاڑی کا کیریئر تباہ کردیا۔

    سلطانز کے مالک نے کہا کہ اسی لیے اب وہ ڈومیسٹک میں 130 سے 135 کی رفتار سے بولنگ کررہے تھے لیکن انجری سے قبل 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے بولر تھے۔

  • کیا علی ترین، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو سلطانز میں شامل کریں گے؟

    کیا علی ترین، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو سلطانز میں شامل کریں گے؟

    پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین سے کرکٹ مداح نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کردی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوشل میڈیا صارف نے علی ترین سے کہا کہ ’آپ ملتان سلطانز کی ٹیم کی جرسی کا ڈیزائن تبدیل کریں، اور اپنی ٹیم میں احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی شامل کریں۔

    توصیف نامی شخص نے مزید لکھا کہ ’برائے کرم ان کا کیریئر بچائیں، مداح کی آپ سے درخواست ہے۔‘

    علی ترین نے بھی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’معاف کرنا بھائی، دونوں درخواست پر میرا جواب نہیں ہے۔‘

    واضح رہے کہ پی ایس ایل میں آخری بار عمر اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی جبکہ احمد شہزاد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہی آخری میچ کھیلا تھا۔

    علی ترین

    واضح رہے کہ  پلاٹینم کیٹیگری کے لیے ڈرافٹ پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کو ابتدائی راؤنڈ میں پہلا انتخاب ملے گا، اس کے بعد ان کے روایتی حریف کراچی کنگز ہوں گے۔

    2019 کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے نمبر پر جبکہ پشاور زلمی چوتھی پک لے گی۔

    گزشتہ سیزن کی رنر اپ ملتان سلطانز پانچویں نمبر پر کھلاڑی کا انتخاب کرے گی جبکہ موجودہ چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چھٹے نمبر پر کھلاڑی پک کرے گی۔

  • پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے تگڑا ہدف دیدیا

    پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے تگڑا ہدف دیدیا

    ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے اپنے پہلے مقابلے میں حریف کراچی کنگز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 9 کے تیسرے میچ میں اپنے ہوم گراؤنڈ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو فتح کیلئے 186 رنزکا ہدف دیا ہے.

    ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔ میزبان ٹیم کی طرف سے ریزا ہینڈرکس 79 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    اس کے علاوہ اوپنر ڈیوڈ ملان 52 اور خوشدل شاہ 28 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ کپتان محمد رضوان صرف 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور ڈینیئل سیمز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کراچی کی جانب سے 15 رنز ایکسٹراز کی مد میں دیے گئے۔