شارجہ: پی ایس ایل فور کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، امام الحق میچ نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 146 رنز کا ہدف زلمی کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
امام الحق نے شاندار 52 رنز کی اننگز کھیلی انہیں جنید خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، کامران اکمل صرف 4 رنز پر محمد عرفان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
ملان نے 38 رنز کی اننگز کھیلی، لیام ڈوسن 18 رنز پر بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کھلاڑیوں کو ڈینئل کرسچن نے آؤٹ کیا۔
کیرون پولارڈ نے محمد عرفان کی چار گیندوں پر چار چھکے جڑ دئیے وہ 25 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ڈیرن سیمی 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
The cameo of @KieronPollard55 does not go wasted this time. @PeshawarZalmi's storm blows away @MultanSultans by 5 wickets.
#HBLPSL #KhelDeewanoKa #PZvMS pic.twitter.com/zXLEYkYkZP— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2019
ملتان سلطانز کی جانب سے ڈینئل کرسچن اور جنید خان نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عرفان کے حصے میں ایک وکٹ آسکی۔
قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں آل آؤٹ ہوکر 145 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 146رنز کا ہدف دیا، حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 1 رنز پر گری جب جیمز ونس صفر پر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ 81 رنز پر گری جب عمر صدیق 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
چارلس نے 34 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہیں عمید آصف نے آؤٹ کیا، ڈینئل کرسچن کو ثمین گل نے 17 رنز پر آؤٹ کیا۔ شعیب ملک 22 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے، شاہد آفریدی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
آل راؤنڈر حماد اعظم بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، محمد الیاس کو ایک رن پر وہاب ریاض نے بولڈ کیا، جنید خان صفر پر رن آؤٹ ہوئے۔
A sensational collapse sees Sultans lose 6 wickets for 5 runs! Did anyone see that coming? @PeshawarZalmi roar back to the 🔝
MS: 145/10 (20 ov). LIVE: https://t.co/AvvNVO1kH6 #HBLPSL #KhelDeewanoKa #PZvMS pic.twitter.com/HxF244OVBr
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2019
پشاور زلمی کے حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ثمین گل، وہاب ریاض، عمید آصف اور لیام ڈوسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور شاہد خان آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
We are all set for the first game of the last day here at Sharjah. Here are the team lineups. And 📰 is that @SAfridiOfficial is 🔙 in playing 11.#HBLPSL #KhelDeewanoKa #PZvMS pic.twitter.com/eFhE9jPVTN
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2019
پشاور زلمی نے پانچ میچ کھیلے ہیں جس میں سے تین جیتے اور دو ہارے ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر زلمی کی ٹیم کے 6 پوائنٹس ہیں۔
ملتان سلطانز نے پانچ میچ کھیلے ہیں چار ہارے اور ایک میچ جیتا ہے، سلطانز کے پوائنٹس ٹیبل پر 2 پوائنٹس ہیں۔