Tag: ملتان سلطانز

  • کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، حارث رؤف پر جرمانہ عائد

    کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، حارث رؤف پر جرمانہ عائد

    شارجہ: لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فاسٹ بولر حارث رؤف پر پی سی بی نے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان جاری میچ میں حارث رؤف پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ 2.4.4 کے مرتب پائے گئے جس کے سبب ان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق 19.1 اوورز میں لاہور قلندرز کے حارث رؤف نے فاسٹ بولر ڈین کرسچن کے قریب جاکر جملے کسے تھے، جس کی شکایت ڈین کرسچن نے فیلڈ امپائر سے کی تھی۔

    آن فیلڈ امپائرز رینمور مارٹی نس اور شوزیب رضا نے میچ ریفری روشن مہانامہ سے شکایت کی جس کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر پر جرمانہ عائد کیا۔

    لاہور قلندرز کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔

    حارث رؤف نے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور چار وکٹیں حاصل کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

    مزید پڑھیں: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، اے بی ڈیولیرز کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے  کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    شارجہ: لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو آخری بال پر 6 وکٹوں سے شکست دے دی، اے بی ڈیولیرز نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی، اے بی ڈیولیرز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی ٹیم نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 201 رنز کا ہدف آخری بال پر حاصل کرلیا، اے بی ڈیویلیرز اور فخر زمان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    فخر زمان 35 گیندوں پر 63 رنز بنا کر جنید خان کا شکار بنے، اے بی ڈیولیرز نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

    سہیل اختر 10، سلمان بٹ 17 اور آغا سلمان 2 رنز بناسکے، جنید خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد الیاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈیویلیرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا۔

    عمر صدیق اور جیمز ونس نے شاندار 135 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران ونس نے 41 گیندوں پر 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، شعیب ملک 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    عمر صدیق نے بھی 37 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے لمن چے نے تین جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے ایونٹ میں صرف ایک کامیابی حاصل کی اور قلندرز کی ٹیم کے دو پوائنٹس ہیں، گزشتہ روز پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لگاتار تیسری فتح، ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لگاتار تیسری فتح، ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست

    شارجہ: پی ایس ایل فور کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر لگاتار تیسری فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، شین واٹسن نے شاندار نص سنچری اسکور کی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ جلد گرنے کے باوجود شین واٹسن اور روسو نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس کھیلے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    روسو نے شاندار 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ شین واٹسن 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، عمر اکمل 17 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عرفان اور شاہد خان آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ آج کی فتح کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز نے تین میچ کھیلے اور ایک میں کامیابی حاصل کی ان کے دو پوائنٹس ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز 7 وکٹوں کے نقصان پر میں 160 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دے دیا، شاہد آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، عرفان جونیئر نے دو وکٹیں حاصل کیں،

    سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم ملتان سلطانز کے اوپنر بلے بازوں نے عمدہ پارٹنر شپ قائم کی، کپتان شعیب ملک 53 رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    شاہد خان آفریدی بغیر کوئی رن بنائے محمد عرفان جونیئر کا نشانہ بنے، آندرے رسل کو 18 رنز پر مدثر نے کیچ آؤٹ کرایا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عرفان جونیئراور مدثر نے 2 وکٹیں حاصل کیں، سہیل تنویر کے حصے میں ایک وکٹ آسکی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل فور کے اہم میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز نے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

  • ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    دبئی: پی ایس ایل سیزن فور کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی، اسلام آباد نے 125 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو 126 رنز کا ہدف دیا۔

    ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری جب چارلس بغیر کوئی رن بنائے وقاص مقصود کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ شادی مسعود کی گری جب وہ 26 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

    تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایونس تھے انہوں نے 15 رنز بنائے، حماد اعظم اور آندرے رسل بالترتیب 14 اور 16 رنز بنائے۔

    شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے ناقابل شکست 16 اور 31 رنز کی اننگز کھیلی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ وقاص مقصود اور محمد سمیع کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ایونٹ میں یہ دوسری شکست ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک میچ جیتا اور ایک ہارا ہے۔

    قبل ازیں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 125 رنز بناسکی اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دے دیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ لک رونکی نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور سمیٹ پٹیل 20 رنز بنا کر نمایاں رہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے باقی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے جنید خان، علی شفیق اور شاہد خان آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عرفان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    دبئی کے اسٹیڈیم میں آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    2 سیزنز کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس سیزن میں بھی فاتحانہ آغاز کیا اور پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

    دوسری جانب ملتان سلطان کا یہ دوسرا میچ ہے اور وہ پہلے میچ کی شکست کے بعد دوسرا میچ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    ملتان سلطانز نے اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز سے 7 رنز سے شکست کھائی تھی۔

    ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان شعیب ملک، علی شفیق، ڈی جے کرسٹین، حماد اعظم، جنید خان، محمد عباس، محمد الیاس، محد عرفان، شان مسعود، شاہد آفریدی، نعمان علی اور قیس احمد شامل ہیں۔

    اسلام آباد کی ٹیم میں محمد سمیع کپتان، رضوان حسین، لک رونچی، فل سالٹ، حسین طلعت، کیمرون ڈیلپورٹ، آصف علی، فہیم اشرف، شادان خان، سمیٹ پٹیل اور وقاص مقصود شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل 4 میں 6 ٹیموں کے درمیان 34 مقابلے ہوں گے، ابتدائی 26 میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے، ابو ظہبی پہلی مرتبہ پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے گا۔

    پی ایس ایل 4 کے آخری 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ 7 سے 17 مارچ تک میچز لاہور اور کراچی میں ہوں گے، لاہور میں 9، 10 اور 12 مارچ کو میچز کھیلے جائیں گے۔

    بعد ازاں کراچی میں 7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو میچز کھیلے جائیں گے، 17 مارچ کو لیگ کا فائنل بھی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • پی ایس ایل 4، چھٹی ٹیم کی خریداری کے لیے اشتہار جاری

    پی ایس ایل 4، چھٹی ٹیم کی خریداری کے لیے اشتہار جاری

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 4 کی چھٹی ٹیم کی فروخت کے لیے اشتہار جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے چھٹی ٹیم کی فروخت کا اشتہار جاری کردیا، چھٹی ٹیم کی نیلامی میں حصہ لینے والے خواہش مند افراد 14دسمبرتک فارم حاصل کرسکتے ہیں جو 18دسمبر تک پی سی بی کو ہرصورت جمع کرانے ہوں گے۔

    پی سی بی اعلامیے کے مطابق 18دسمبر کو  قذافی اسٹیڈیم میں بولیاں کھولی جائیں گی اور پھر جیتنے والے شخص کو فرنچائز کی ملکیت دی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 4، تمام ٹیموں‌ کی ڈرافٹنگ مکمل

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ’ملتان سلطانز‘ کا معاہدہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے منسوخ کردیا تھا جس کے بعد یہ ٹیم پی سی بی کی ہی ملکیت ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے فیس ادا نہیں کی تھی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ 20 نومبر کو پی ایس ایل سیزن فور کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا جس کے تحت تمام فرنچائز مالکان نے کھلاڑیوں کی بولیاں لگائیں تھیں، پانچ فرنچائزز ناموں سے تھیں جبکہ چھٹی کا فی الحال کوئی نام نہیں رکھا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز میں اس بار کون سے کھلاڑی شامل ہیں، فہرست جاری

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری 2019 سے دبئی میں ہوگا جبکہ فائنل 17 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا، پی ایس ایل کے 8 میچز کا انعقاد پاکستان میں ہی کیا جائے گا۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے عہدے کا منصب سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ عمران خان کی خواہش پر پی ایس ایل کو سب سے بڑا برانڈ بنانا ہمارا مشن ہے کیونکہ وزیراعظم پی ایس ایل کو مزید کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

  • چوتھا پی ایس ایل : پی سی بی نے ملتان سلطانز کا معاہدہ ختم کرکے معاملات سنبھال لیے

    چوتھا پی ایس ایل : پی سی بی نے ملتان سلطانز کا معاہدہ ختم کرکے معاملات سنبھال لیے

    لاہور : پی سی بی نے ملتان سلطانز کا پی ایس ایل معاہدہ ختم کردیا، پاکستان کرکٹ بورڈ چھٹی ٹیم کے انتظاماتکی نگرانی خود کرے گا، ٹیم کو چھٹی ٹیم کے نام سے پکارا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کا فرنچائز معاہدہ منسوخ کردیا ہے، معاہدے کی منسوخی کی وجہ فرنچائز کا رقم کی ادائیگی نہ کرنا تھا جس کے بعد ملتان سلطانز کے تمام حقوق پاکستان کرکٹ بورڈ کو واپس مل گئے ہیں۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ اب کھلاڑیوں اور کوچز کی تمام تر ذمہ داری بورڈ پر ہوگی، چھٹی ٹیم کے بارے میں دیگر معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

    اوپن بڈنگ کے ذریعے چھٹی ٹیم کو فروخت کیا جائے گا، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن چھ ٹیموں کے ساتھ ہی ہوگا، واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چونتیس میچوں کا چوتھا ایڈیشن چودہ فروری دوہزار انیس سے شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ کا عمل 20نومبر کو ہو گا اور اس میں پاکستان کرکٹ بورڈ ’چھٹی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب خود کرے گا۔

  • پی ایس ایل 2018 : ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹاکرا

    پی ایس ایل 2018 : ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹاکرا

    دبئی : پاکستان سپر لیگ میں آج ملتان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا، پاکستان وقت کے مطابق میچ رات نو بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہے، پشاور کو شکست دینے کے بعد اب سلطانز کا مقابلہ سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہوگا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

    ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا معرکہ ہے، شارجہ میں شعیب الیون نے باآسانی نو وکٹوں سے کوئٹہ کو زیر کیا تھا، ملتان سلطانز آج کا میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر برتری کو مزید مستحکم کرسکتی ہے جبکہ دبئی میں کوئٹہ کی بولنگ کا کڑا امتحان ہوگا۔

    ملتان سلطانز ایونٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دو فتوحات کے ساتھ ایونٹ میں پانچواں نمبر ہے۔

    ملتان سلطانز


    پہلی بار پی ایس ایل میں شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، کیرون پولارڈ، کمار سنگاکارا، صہیب مقصود اور ڈیرن براوو، ورلڈ کلاس سپنر عمران طاہر ، پاکستانی فاسٹ بولرز محمد عباس، عمرگل، محمد عرفان، جنید خان اور سہیل تنویر شامل ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز


    سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، محمد اللہ، انور علی، میر حمزہ، عمر امین، شین واٹسن، کارلوس بریتھوٹ، راحت علی، رمیز راجہ جونیئر، سعد علی، سعود شکیل، حسان خان، جیسن روئے، راشد خان، محمد اعظم خان اور فراز احمد شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گھٹنے کا ایم آرآئی، شاہد آفریدی کا مداحوں سے دعا کی اپیل

    گھٹنے کا ایم آرآئی، شاہد آفریدی کا مداحوں سے دعا کی اپیل

    کراچی : کراچی کنگز کے صدر اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ گھٹنے میں انجری ہے، ایم آر آئی ہو گئی ہے مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

    شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گھنٹے کی انجری کے باعث تکلیف میں مبتلا تھا جس کی تشخیص کے لیے ایم آر وائی کروایا ہے، مکمل صحت کے لیے دعا کی درخواست کرتا ہوں۔

    شاہد آفریدی نے مزید کہا ہے کہ گھنٹے کی انجری کے باعث آج ملتان سلطانز کے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھا جس پر بہت افسوس ہے، اپنے مداحوں سے بھی معذرت خواہ ہوں جو میرا کھیل دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آئے تھے اور میری ٹیم میں میری غیر موجودگی سے انہیں شدید مایوسی ہوئی، آپ سب کی دعاؤں سے جلد واپسی ہوگی۔

     

     

    کراچی کنگز کی مینجمنٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹرز نے شاہد خان آفریدی کو 2 دن آرام کا مشورہ دیا جس کے باعث انہیں آج کے میچ سے ڈراپ کیا گیا۔

    واضح رہے آج پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان میچ تھا جس کے لیے شاہد آفریدی کو گھٹنے میں انجری کے سبب ڈراپ کردیا گیا تھا تاہم بارش کے باعث یہ میچ منسوخ کرنا پرا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک نمبر دے دیا گیا.

     


    کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز، اہم میچ بارش کی نذر


    قبل ازیں شارجہ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میچ میں شاہد آفریدی کی عدم دستیابی کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا تھا جس سے شائقین میں مایوسی پھیل گئی تھی، کوچ مکی آرتھر نے بتایا تھا کہ وارم اپ کے دوران آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی اور آج ان کا ایم آر آئی کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔