Tag: ملتان ٹرین حادثہ

  • ملتان ٹرین حادثہ،انکوائری ٹیم نے بیانات قلمبند کرلیے

    ملتان ٹرین حادثہ،انکوائری ٹیم نے بیانات قلمبند کرلیے

    ملتان: صوبہ پنجاب کے شہرملتان میں ہونے والے ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی ٹیم نے تمام ذمہ داروں کے بیانات ریکارڈ کر لیے اورانکوائری رپورٹ کل پیش کی جائے گی ۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان ٹرین حادثے کی انکوائری ٹیم میں اسسٹنٹ جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبی اور فیلڈ جنرل انسپکٹر ریلوے میاں محمد ارشد نے تمام ذمہ دار افراد کے بیانات قلم بند کر لیے اور انکوائری رپورٹ کل پیش کریں گے ۔

    ذرائع کے مطابق اس ریلوے حادثے کی تمام ذمہ داری آٹو بلاک سگنل سسٹم پر ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،جس میں اس سسٹم کے تحت سگنل کی تبدیلی غیر متوقع قرار دی جا سکتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیشن ماسڑاور ڈرائیور نے ریڈ سگنل کے باوجود گاڑی روانہ کی،جس کی وجہ سے حادثہ ہوا اور قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ،ٹرین کا ڈرائیور بھی انڈر ریسٹ تھا،جو حادثہ کی وجہ بنا۔

    مزید پڑھیں: ملتان: مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ حادثہ ملتان کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہوا ،جس میں 5 افراد جاں بحق اوردرجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • ملتان ٹرین حادثہ، سیاسی رہنمائوں کا تحقیقات کا مطالبہ

    ملتان ٹرین حادثہ، سیاسی رہنمائوں کا تحقیقات کا مطالبہ

    ملتان میں ٹرین حادثے پر سیاسی رہنماؤں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات اور لواحقین و زخمیوں کی مدد کا مطالبہ کیا ہے جبکہ خورشید شاہ نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، انہوں نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی آزادانہ اورمنصفانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

    سابق وزیراعظم و پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حادثے پر دکھ ہوا، معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں، لواحقین اور زخمیوں کے لیے معاوضوں کا اعلان کیا جائے۔

    قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ٹرین حادثے پر نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    یہ پڑھیں: نواز شریف نہیں عمران خان کے لیے دعاگو ہوں، خورشید شاہ