Tag: ملتان ٹیسٹ

  • ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ کا پاکستان کو دوبدو جواب، ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن

    ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ کا پاکستان کو دوبدو جواب، ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگا، انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنالیے۔

    انگلش ٹیم نے پاکستان کے پہاڑ جیسے اسکور کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 492 رنز بنالیے ہیں جبکہ اب بھی اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں، مہمان ٹیم کو میزبان کی برتری ختم کرنے کیلئے 64 رنز مزید درکار ہیں۔

    انگلش بیٹر جوروٹ اور ہیری بروک نے تیسرے دن ذمہ دارانہ سنچریاں اسکور کیں، روٹ 176 اور ہیری 141 رنزبنا کر کریز پر موجود ہیں، بین ڈکٹ نے 84 اور زیک کرالی نے 78 رنز بنائے۔

    دن بھر کی محنت کے بعد پاکستان کی طرف سے صرف شاہین شاہ آفریدی اور عامر جمال ہی ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے جبکہ نسیم شاہ نے کل ایک انگلش بیٹر کو پویلین چلتا کیا تھا۔

    پہلی اننگز میں پاکستان نے کپتان شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز اسکور کیے تھے۔

    اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 82، نسیم شاہ نے 33 اور بابر اعظم نے 30 رنز کی اننگز کھیلی تھی، انگلینڈ کے جیک لیش نے 3 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

  • لگتا ہے ملتان ٹیسٹ کا رزلٹ آئےگا، سلمان علی آغا

    لگتا ہے ملتان ٹیسٹ کا رزلٹ آئےگا، سلمان علی آغا

    ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈ بلے باز اور ملتان ٹیسٹ کے سنچری میکر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے ٹیسٹ میچ کا رزلٹ آئے گا۔

    ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ پرکافی کریکس کھل رہے ہیں، لگتا ہے اس میچ کا نتیجہ آئےگا، امید ہے اٹیکنگ کرکٹ میں انگلینڈغلطیاں کرے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ تھا کہ انگلش ٹیم تیز کرکٹ کھیلے گی، ہم چاہتے بھی یہی ہیں کہ انگلینڈ کل غلطیاں کرے۔

    ملتان ٹیسٹ کے سنچری میکر نے کہا کہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کا کوئی پلان نہیں تھا، اسپنرز پر اٹیک کرنا میری گیم ہے، کوئی بھی اسپنر ہوں میں اس پر اٹیک کرتا ہوں۔

    پاکستانی بلے باز نے کہا کہ مجھے باؤنڈری پر خود بھی لگا میں کیچ آؤٹ ہوگیا ہوں، میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں اپنا بہترین کھیل پیش کروں۔

    سلمان علی آغا کا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ انگلینڈایک اچھی ٹیم ہے، جب آپ 500 رنز اسکور کرتے ہیں تو آپ پراعتماد ہوتے ہیں۔

  • ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ نے دوسرے دن کے اختتام پر ایک وکٹ پر 96 رنز بنالیے

    ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ نے دوسرے دن کے اختتام پر ایک وکٹ پر 96 رنز بنالیے

    ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا، دن کے اختتام پر انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر96رنز اسکور کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 460 رنز درکار ہیں جبکہ انگلش بیٹر جو روٹ 32 اور زیک کرولی 64 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 556 رنز پر اپنی پہلی اننگز میں آؤٹ ہوگئی تھی۔

    دوسرے دن کے کھیل کی خاص بات آل راؤنڈر سلمان علی آغا کی سنچری تھی۔ انہوں نے ناقابل شکست 104 رنز کی اننگ کھیلی یہ پاکستان کی جانب سے اس اننگ میں تیسری سنچری ہے۔ پہلے روز کپتان شان مسعود (151) اور عبداللہ شفیق (102) نے بھی سنچریاں اسکور کی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    یہ سلمان علی آغا کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں ٹیسٹ میچوں میں ایک ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔ یہ کارنامہ انہوں نے 15 ویں ٹیسٹ اور 28 ویں اننگ میں انجام دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    آج صبح دوسرے دن پاکستان نے پہلی نا مکمل اننگ کا آغاز 4 وکٹوں پر 328 رنز سے کیا۔ پہلے سیشن میں دو وکٹیں گریں ۔ نائٹ واچ مین کے طور پر آنے والے نسیم شاہ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں تین چھکے مارے۔ دونوں بیٹرز نے پانچویں وکٹ کے  لیے 64 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ اس دوران سعود شکیل نے اپنے کیریئر کی ساتویں نصف سنچری اسکور کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    پاکستان کی چھٹی وکٹ محمد رضوان کی گری۔ انہیں رنز کا کھاتہ کھولے بغیر لیچ نے ووکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کھانے کے وقفے کے بعد سعود شکیل اپنی اننگ کو تھری فیگر میں تبدیل نہ کر سکے اور 82 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے تین، جب کہ برینڈن کرس اور گس آکسنٹن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلا روز پاکستانی بیٹرز کے نام رہا تھا۔ قومی ٹیم نے کپتان شان مسعود اور اوپنر عبداللہ شفیق کی سنچریوں سے تقویت پاتے ہوئے کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں پر 328 رنز جوڑے تھے۔

    پہلے روز شان مسعود (151)، عبداللہ شفیق (102)، بابر اعظم (33) اور صائم ایوب (4) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ ٹیم کو اپنے ریگولر کپتان اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی خدمات حاصل نہیں۔ وہ انجری کے باعث پہلا میچ نہیں کھیل رہے۔ ان کی جگہ نوجوان بلے باز اولی پوپ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

    پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    ٹیم پاکستان:

    شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد

    ٹیم انگلینڈ:

    اولی پوپ (کپتان)، زک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جمی اسمتھ، کرس ووکس، بریڈن کرس، گس آٹکنسن، جیک لیچ، شعیب بشیر۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے۔ ملتان میں اب تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک ٹیسٹ جیت چکی ہیں۔

    اس سیریز سے قبل پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب کہ انگلینڈ کی ٹیم نے گزشتہ سیریز میں اپنی سر زمین پر پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔

    پاکستان نے اپنی سر زمین پر گزشتہ ساڑھے تین سال میں 11 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں لیکن ایک میچ بھی نہیں جیت سکی ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر اور دوسرا 15 اکتوبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 اکتوبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    سیریز کے تینوں میچ اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/shan-masood-test-century-after-4-years/

  • پاک نیوزی لینڈ ملتان ٹیسٹ اب کس شہر میں ہوگا؟

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ بھی موسم کی خرابی کے باعث کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بتایا کہ ملتان میں دھند کی وجہ سے وینیو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دوسرا ٹیسٹ بھی کراچی میں ہوگا۔

    دونوں بورڈز کی مشاورت کے بعد ملتان سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی تاریخ میں بھی رد و بدل کر دی گئی ہے۔

    پاکستان اور نیوزی کے درمیان دوسرا ٹیسٹ اب 3 کی بجائے 2 جنوری 2023 سے کراچی میں شروع ہو گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا جانا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے میچ ملتان سے کراچی شفٹ کیا گیا۔

  • ملتان ٹیسٹ میں ہم نے بڑی فتح اپنے نام کی، بین اسٹوکس

    ملتان ٹیسٹ میں ہم نے بڑی فتح اپنے نام کی، بین اسٹوکس

    انگلینڈ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ملتان ٹیسٹ میں ہم نے بڑی فتح اپنے نام کی ہے۔

    انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میچ جیت کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان میں کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے 22 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیت لی

    انکا کہنا تھا کہ ملتان ٹیسٹ میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا، کراچی میں بھی بہترین کھیل پیش کریں گے۔

    بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے مقابلے ملتان کی کنڈیشن مختلف تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ، سعود شکیل کا آؤٹ متنازع بن گیا

    یاد رہے کہ انگلینڈ نے پنڈی کے بعد ملتان ٹیسٹ جیت کر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرنے کے ساتھ 22 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیت لی۔

  • مِسٹری اسپنر ابرار احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    مِسٹری اسپنر ابرار احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    ملتان: قومی ٹیم میں ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے مِسٹری اسپنر ابرار  احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا اور وہ ٹیسٹ ڈیبیو میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں۔

    مِسٹری اسپنر نے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں اب تک 9 وکٹ اڑا چکے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز  پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمن کے پاس تھا انہوں نے ڈیبیو میں 8 وکٹیں حاصل کی تھی۔

    پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد زاہد ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹ لینےکا اعزاز رکھتے ہیں جنہوں نے  نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لی تھیں۔

  • ملتان ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس پر ابرار احمد کے گھر والے بھی خوشی سے نہال

    ملتان ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس پر ابرار احمد کے گھر والے بھی خوشی سے نہال

    کراچی: ابرار احمد کے والد نور اسلام نے کہا کہ بیٹے نے اپنی ٹیم میں سلیکشن درست ثابت کردی۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسپنر ابرار احمد کے والد نے کہا کہ  کراچی کے جہانگیر روڈ پر اسپنر ابرار احمدکی رہائش گاہ پر جشن سماں ہے، چاہنے والوں سمیت رشتے داروں نے لوگوں میں میٹھائیاں تقسیم کی۔

    ابرار احمد کے والد نور اسلام کا کہنا تھا کہ اسپنر ابرار احمد نےملتان ٹیسٹ یادگار بنادیا، بہت خوش ہوں کہ ابرار نےنام روشن کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں پہلے تو یہی کہتا تھا کہ ابرار تمھیں موقع کیوں نہیں ملتا لیکن اب ابرار نے اپنی ٹیم میں سلیکشن درست ثابت کردی۔

    بھائی شہزاداختر کا کہنا تھا کہ ملتان ٹیسٹ میں ابرار کی  شاندار پرفارمنس پر  ہم سب کو فخر ہے۔

    واضح رہے کہ اسپنر ابرار احمد نے ملتان میں جاری میچ میں انگلینڈ کی سات وکٹ لے ہیں، جس کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے 13 ویں بولر اور پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔