Tag: ملتان کی گولڈ میڈلسٹ نے گول گپے کا انسٹال لگا لیا

  • محنت اور ہمت کی مثال، ملتان کی گولڈ میڈلسٹ نے گول گپے کا  اسٹال لگا لیا

    محنت اور ہمت کی مثال، ملتان کی گولڈ میڈلسٹ نے گول گپے کا اسٹال لگا لیا

    ملتان بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی سے ایم اے پبلک ایڈمنسٹریشن میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی طالبہ نے گول گپوں کا اسٹال سجالیا، عبیرہ معاشرے میں بے روزگار نوجوانوں کے لیے مضبوط قوتِ ارادی، محنت اور ہمت کی مثال ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 21 سالہ عبیرہ کہتی ہیں کہ وہ تعلیم کو جاری رکھنا اور اچھی یونیورسٹی سے پڑھنا چاہتی ہیں، اس کے لیے اچھی رقم کی ضروت ہوتی ہے، انھوں نے جاب کے لیے بھی اپلائی کیا تھا لیکن 15 سے 20 ہزار روپے تک کی جاب مل رہی تھی، جس کے بعد انھوں نے اسٹال لگانے کا فیصلہ کیا۔

    کم اجرت کی نوکری چھوڑ کر اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لیے محنت کرنے والی عبیرہ کہتی ہیں کہ میں نے سوچا کہ میں ایک چھوٹا سا اسٹارٹ اپ کروں اور گول گپوں کا اسٹال لگائوں تاکہ میری ضروریات پوری ہوسکیں۔

    مال روڈ سے گزرتے شہری عبیرہ کے اسٹال سے چٹخارے دار گول کپے کھاتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، ان کے اسٹال پر آئے ایک صارف نے کہا کہ یہاں گول گپوں کا ٹیسٹ بہت اچھا ہے، ہم نے ان کی تعریف بھی سنی تھی، اور یہ گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔

    ایک خاتون کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کام یا پروفیشن برا نہیں ہوتا، رزق حلال کمانا ہمارا فرض ہے، ایک اور شخص نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں حالات ایسے ہوچکے ہیں کہ گولڈ میڈلسٹ لوگ اس طرح کے کام کرکے اپنی ضروریات پوری کررہے ہیں۔