Tag: ملتان گیریژن

  • دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی: آرمی چیف

    دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی: آرمی چیف

    ملتان: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ دہشت گردی اور شدت پسندی کی بنیادی وجوہات ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے آرمر فارمیشن کی تربیتی مشقیں دیکھیں۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شدت پسندی کے خلاف آپریشنز کے بعد استحکام کے لیے آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کی بنیادی وجوہات ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم شر پسند عناصر اور غیر ملکی دشمن قوتوں سے نبرد آزما ہیں۔ سماجی اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عناصر دانستہ اور غیر دانستہ طور پر ملک کو تصادم کی طرف لے جا رہے ہیں۔ ریاست میں مذہب، لسانیت اور کسی اور بنیاد پر انتشار پھیلنے نہیں دیں گے۔ امن و ترقی اور استحکام قانون کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔

  • مردم شماری کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے، آرمی چیف

    مردم شماری کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے، آرمی چیف

    ملتان : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے مردم شماری کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے اور اس حوالے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بات انہوں نے ملتان گیریژن کا دورے کے دوران کہی آرمی چیف نے کہا کہ مردم شماری کے سلسلے میں پاک فوج اپنا کردار بھرپور انداز سے ادا کرے گی۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے آج ملتان گیریژن کے دورے کے موقع پر مظفر گڑھ فیلڈ میں تربیتی جنگی مشقوں کاجائزہ لیا اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہتے ہوئے ان کے بلند حوصلوں کی تعریف کی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج جنگی صلاحیتوں کےاعتبارمیں کسی سےکم نہیں اور آپریشن ردالفساد کے ذریعے تمام فسادیوں کوختم کر کے ملک میں معمولات زندگی کو بحال کو کریں گے اور ملکی تشخص کا احیاء کریں گے۔

    قبل ازیں آرمی چیف کومردم شماری سےمتعلق پاک فوج کےسپورٹ پلان پر بریفنگ دی گئی جس کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج مردم شماری کےانعقاد کے لیے بھر پور تعاون کرے گی اور مردم شماری کے لیےتمام وسائل فراہم کیےجائیں گے۔

    اس موقع پر کورکمانڈرملتان لیفٹننٹ جنرل سرفرازستار اور آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے ہمراہ موجود تھے۔