Tag: ملتان

  • نوازشریف کا احتساب ضرورہونا چاہیئے، جاوید ہاشمی

    نوازشریف کا احتساب ضرورہونا چاہیئے، جاوید ہاشمی

    ملتان : سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا احتساب ضرور ہونا چاہیئے، میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ نواز شریف کو نکالو گے تو وہ مظلوم بن جائیں گے، یہ ملک ووٹ کے نام پر نہیں بنا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں نوجوانوں اور بچوں کا خون بہہ رہا ہے، کشمیر کے لوگ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

    پاکستان جمہوریت کی پیداوار ہے یہ ملک ووٹ کی طاقت سے بنا ہے اور ووٹ کی طاقت سے ہی مضبوط اور مستحکم ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا احتساب ضرور ہونا چاہیئے اور انہیں معافی نہیں ملنی چاہیئے لیکن احتساب کی بجائے نواز شریف سے انتقام لیا جا رہا ہے جس نے انہیں لیڈر بنا دیا ہے۔

    میں نے کہا بھی تھا کہ نوازشریف کو نکالو گے وہ مظلوم بن جائیں گے، عوام تبدیلی چاہتے ہیں اس لئے اسے سیاسی شہید بننے کا موقع نہ دو۔

    جاوید ہاشمی نے سابق صدر پر ویز مشرف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو میں پہلے بھی برا کہتا تھا اب بھی برا ہی مانتا ہوں، ان کی دہلی میں نہر والی کوٹھی ہے جو کہ دہلی کے مخصوص بازار میں ہے اب یہ سید بن گئے ہیں۔

  • مزدورکی بیٹی نے میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

    مزدورکی بیٹی نے میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

    ملتان : گھروں میں کام کرنے والی لڑکی حفصہ رمضان نے میٹرک آرٹس گروپ کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، ہونہار طالبہ کی خواہش ہے کہ وہ مستقبل میں پروفیسر بنے۔

    تفصیلات کے مطابق غریب کی بیٹی نے اپنے والدین کا سر فخرسے بلند کردیا، تعلیمی بورڈ ملتان نے میڑک کے سالانہ امتحانات 2017کے نتائج کا اعلان کردیا۔

    امتحانی نتائج کے مطابق میٹرک آرٹس گروپ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ حفصہ رمضان 1053 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔

    حفصہ رحمان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور وہ مختلف گھروں میں کام کاج کرکے اپنے والد کا ہاتھ بٹاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی پر بھی پوری توجہ دیتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس ہونہار طالبہ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی تعلیم مکمل کرکے ٹیچر یا پروفیسر بننا چاہتی ہوں۔

    دوسری جانب حفصہ رمضان کے والدین اور اساتذہ بچی کی پڑھائی اور اس کے اخراجات کے حوالے سے پریشان ہیں، حفصہ کے والد نے حکومت پنجاب اور خصوصاً وزیراعلیٰ شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ تعلیمی اخراجات کیلئے ہرممکن تعاون کریں۔


    مزید پڑھیں: ریڑھی لگانے والے لاہور کے طالبعلم کی میٹرک میں‌ اوّل پوزیشن


    یاد رہے کہ لاہور بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک آرٹس گروپ کے امتحانات میں ریڑھی لگانے والے محمد اسامہ نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

    طالب علم اسامہ ایک محنت کش ہے جو لُنڈا بازار شیخوپورہ میں ریڑھی لگا کراپنے خاندان کا پیٹ پالتا ہے اور تعلیمی اخراجات پورے کرتا ہے۔

    علاوہ ازیں فیصل آباد میٹرک بورڈ کے امتحان میں سرکاری اسکول کے طالب علم اور غریب ڈرائیور کے بیٹے حافظ محمد زید نے میٹرک جنرل گروپ میں 975 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

  • ملک متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم مستعفی ہوجائیں، جاوید ہاشمی

    ملک متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم مستعفی ہوجائیں، جاوید ہاشمی

    ملتان : سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک کیخلاف سازشیں عروج پر ہیں، وزیر اعظم مستعفی ہوجائیں، نواز شریف اور عمران خان سے میرا کوئی لینا دینا نہیں، درباری شیخ رشید میرے خلاف کھڑا ہوا تو ضمانت ضبط ہو گئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جے آئی رپورٹ کے دو دن بعد جاوید ہاشمی بھی میدان میں آ گئے۔ شیخ رشید پر بھی خوب برسے، ملتان میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے سیاسی کیریئرکی آج آخری پریس کانفرنس ہوسکتی ہے.

    انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں سیاست کے 50 سال گزار چکا ہوں، عمران خان سے ایک سال بڑا ہوں، 68 سال کا ہونے والا ہوں، اگلے 6 مہینے بعد عمران خان کو بھی لوگ بڈھا کھوسٹ کہہ رہے ہونگے۔

    جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا، موجودہ صورتحال میں سپریم کورٹ کا بینچ پاناما کیس کی سماعت کا حق کھو چکا ہے انہیں سماعت نہیں کرنی چاہئیے کیونکہ یہ کیس سننے کا حق نہیں رکھتے، دنیا کی کسی عدالت نے کبھی جے آئی ٹی نہیں بنائی۔

    عمران خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تاریخ کے واقعات میرے سامنے ہیں، یاد داشت اچھی ہے، عمران خان نے میری جتنی تعریفیں کیں اس پر دو کتابیں بن جائیں گی، عمران خان کی ذاتی باتیں یہاں کروں تو میں بھی اچھا نہیں ہوں گا، عمران خان سچا آدمی ہے اختلاف صرف اصولوں کی بنیادپرکیا، مجھے فالج ہوا اللہ نےمیری یاد داشت لوٹا دی۔

    شیخ رشید پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درباری شیخ رشید الیکشن میں میرےخلاف کھڑا ہوا تو اس کی ضمانت ضبط ہو گئی، جہاں نشست جیتنے کی امید ہوتی ہے شیخ رشید عمران کے ساتھ ہوتا ہے، شیخ رشید مشرف کا درباری بھی رہا ہے، جاوید ہاشمی نے الزام لگایا کہ نوازشریف نے شیخ رشید کے ذریعے میری نگرانی کروائی، شیخ رشید حکومت میں رہنے والے ہر شخص کا درباری رہا ہے۔

  • ملتان: سعودی عرب جانے والا نوجوان عمر بھر کے لیے معذور، والدین نے جمع پونجی لٹادی

    ملتان: سعودی عرب جانے والا نوجوان عمر بھر کے لیے معذور، والدین نے جمع پونجی لٹادی

    ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں 22 سالہ نوجوان ایک سال قبل ملازمت کے لیے سعودیہ عرب گیا جہاں ٹریفک حادثے نے اسے عمر بھر کے لیے معذور کردیا، بے بس والدین نے اپنی تمام جمع پونجی بیٹے کے علاج پر لگادی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے رانا عمر فاروق کے بے بسی اور لاچارگی کی علامت بنا بائیس سالہ عامر ہے جو بی ٹیک کرنے کے بعد سعودی عرب ملازمت کرنے کے لیے گیا تو تندرست اور توانا تھا۔


    لیکن وہاں ٹریفک حادثے کے سبب ہڈیوں کا ڈھانچہ بن کر واپس آیا، اب یہ نوجوان چلنے پھرنے، کھانے پینے اور بات کرنے قاصر ہے، اور ایک برس سے بستر پر محدود ہے۔
    عامر کی ماں اپنے بیٹے کو دیکھ دیکھ کر ہر وقت روتی رہتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہمارے ساتھ تعاون کرے اس کا بھی بھلا ہو، ڈاکٹر کہتے ہیں چھ سات لاکھ روپے کا خرچ ہے اس کے بعد ہی یہ ٹھیک ہوگا۔
    عامر کو مرض کیا ہے؟ اس کے والد نے بتایا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے دماغ میں پانی ہے، یہ آپریشن کے ذریعے نکالا جائے گا اور نالی سانس والی دوسری جانب سے لگائی جائے گی۔

    عامر کے والد عبد المالک نے بتایا کہ بیٹا ریاض سے دوگھنٹے کی مسافت پر یمن کی سرحد کے نزدیک واقع شہر الجو میں مقیم تھا وہاں سڑک پار کرتے ہوئے گاڑی نے اسے ٹکر ماری اور وہ شدید زخمی ہوگیا، وہاں سے گاڑی والے اسے شہر کے اسپتال منتقل کیا، بعدازاں سعودی پولیس نے بتایا کہ کچھ نہیں پتا کہ عامر کو کس نے ٹکر ماری۔

    انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ہم صدمے میں آگئے، بہت مشکل سے کیسے کیسے جتن کیے مگر سعودیہ عرب جانے کا فوری ویزا نہ مل سکا، بہت مشکلوں سے اور بہت پیسہ خرچ کرکے بیٹے کو اسی حالت میں یہاں بلوالیا۔
    انہوں نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے مالی تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ ہمارے پاس جتنی جمع پونجی تھی سب لگادی اب کچھ نہیں بچا، اب انتظار ہے کسی مسیحا کا جو ہمارے بیٹے کا علاج کراسکے۔

    اے آر وائی نیوز نے یہ معاملہ انسانیت کے ناطے اٹھایا ہے تاکہ کسی بھی حکومتی نمائندے کی نگاہ میں یہ معاملہ آئے تو وہ عامر کی مدد کرسکے۔

    والد کا فون نمبر: 03326050496


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملتان: ٹرک اور اسکول وین میں تصادم، 4 بچے جاں بحق

    ملتان: ٹرک اور اسکول وین میں تصادم، 4 بچے جاں بحق

    ملتان: صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں ٹریفک حادثے میں 4 بچے جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ ٹرک اور اسکول وین میں تصادم کے باعث پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے قریبی شہر وہاڑی میں ٹرک اور اسکول وین میں تصادم کے باعث 4 بچے جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

    لاشوں اور زخمیوں کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق اسکول وین کو ٹکر مارنے والا آئل ٹینکر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    دوسری جانب صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق اور 1 شخص زخمی ہوگیا۔ مقتول کی شناخت سکندر ممتاز کے نام سے ہوئی۔

    پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ مقتول کے ورثا نے بوٹ بیسن تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا۔

  • خانیوال میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

    خانیوال میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

    خانیوال: صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال / جہانیاں میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کر کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دشت گردی نے ملتان کی تحصیل جہانیاں میں کارروائی 4 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ جہانیاں کے علاقے چک 161/10 آر میں 8 دہشت گرد روپوش ہیں۔ سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارنے کے بعد دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا تاہم انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جن کے قبضے سے 10 کلو بارودی مواد، دستی بم، 2 رائفلیں اور ایک پستول سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مکان میں چھپے دیگر 4 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں‘ 9دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں‘ 9دہشت گرد گرفتار

    لاہور:محکمہ انسداد دہشت گردی نےملتان اور سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 9 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی نےملتان سویرہ چوک میں کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے7دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق دہشت گرد ملتان میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جسے سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دیا جبکہ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا اور ان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی بھی شروع کردی گئی۔

    دوسری جانب سی ٹی ڈی گجرانوالہ ٹیم نےسیالکوٹ میں کارروائی کےدوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو تفتیش کےلیےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کےمطابق ملزمان کےقبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔


    سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ مال روڈ دھماکےکےسہولت کارسمیت 10دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ 8 اپریل کو لاہور کےقریب محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی کےنتیجے میں کالعدم تنظیم کے10دہشت گرد ہلاک ہوگئےتھے۔

    واضح رہےکہ مناواں میں ہونےوالی کارروائی کےدوران ہلاک ہونے والےدہشت گردوں میں لاہور کے مال روڈ پر خودکش حملے کا سہولت کار بھی شامل تھا۔

  • ملتان: گاڑی سے ٹکرانے پر وکلا کا سائیکل سوار پر شدید تشدد

    ملتان: گاڑی سے ٹکرانے پر وکلا کا سائیکل سوار پر شدید تشدد

    ملتان: صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں وکلا گردی کا ایک اور واقعہ پیش آگیا۔ وکلا نے گاڑی سے ٹکرانے پر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے کچہری فلائی اوور کے قریب وکیل کی گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ ایک راہگیر سائیکل سوار نے معاملہ رفع دفع کروانے کی کوشش کی تو وکلا نے غریب سائیکل سوار پر تشدد شروع کردیا۔

    کار سوار 4 وکلا نے غریب شخص کو بیہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایک وکیل نے سائیکل اٹھا کر غریب کے سر پر دے ماری جبکہ دوسرا اسے چپل سے مارتا رہا۔

    وہاں موجود افراد نے معاملہ ختم کروانے اور انہیں چھڑوانے کی کوشش کی تو وکلا ٹیلی فون کر کے اپنے مزید ساتھیوں کو بلانے لگے۔

  • شیر پر بارات لانے والے دولہا کو ایف بی آر نے طلب کرلیا

    شیر پر بارات لانے والے دولہا کو ایف بی آر نے طلب کرلیا

    ملتان : مہنگی ترین شادی کرنے والے دولہا اور دلہن والوں کو ایف بی آر نے نوٹس بھیج دیا، دلہا شیر پر بارات لایا اور لڑکی والوں نے 5 کروڑ روپے کا جہیز دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق شادی پر کروڑوں روپے کے اخراجات کرنا دولہا کو مہنگا پڑگیا، آمدنی اور اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر کرنے کے لیے ایف بی آر نے دولہا کو نوٹس بھیج دیا۔

    ایف بی آر نے دولہا سے اس کے اثاثہ جات کی تفصیلات، این ٹی این نمبر اورآئی ڈی کارڈ کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 7 مارچ کو ملتان کا رہائشی دولہا اپنی بارات گھوڑے پر لے جانے کی بجائے شیر کے پنجرے پر بیٹھ کر لے گیا، صرف یہ ہی نہیں دولہا نے شادی پر کروڑوں روپے کے اخراجات کرتے ہوئے اپنا سہرا سونے کا بنوایا، زرق برق شیروانی زیب تن کی اور اصلی شیر کے پنجرے پر سوار ہوکر بارات لے کر نکلا۔

    بارات میں لاکھوں کے حساب سے نوٹ بھی نچھاور کیے گئے، تفریح کے لیے سائیں ظہور کو بلایا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ملتان : دولہا گھوڑی کی بجائے شیر پر بارات لے آیا

    اس کے مقابلے میں دلہن والے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے انہوں نے اپنی بیٹی کو لگ بھگ 5 کروڑ روپے کا جہیز دیا، جس میں تین درجن سونے کی انگوٹھیاں، دولہا کے بھائیوں کے لیے موٹر سائیکلیں اوراپنے داماد کے لیے نئے ماڈل کی کار بھی شامل ہے۔

    علاوہ ازیں لڑکی والوں کی جانب سے 15 ہزار باراتیوں کے لیے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

    ان پرتعیش اخراجات پر نوٹس لیتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دونوں گھرانوں کو نوٹس بھیج دیا جس میں انہیں انکم ٹیکس کی ادائیگی اور ذرائع آمدنی کے متعلق آگاہی دینی ہوگی۔

  • ملتان : دولہا گھوڑی کی بجائے شیر پر بارات لے آیا

    ملتان : دولہا گھوڑی کی بجائے شیر پر بارات لے آیا

    ملتان : دُولہا نے پرانے رواج کو بدل ڈالا، گھوڑی پر نہیں بلکہ شیر کے پنجرے پر سوار ہو کر سونے کا سہرا باندھ کر دلہنیا لینے آگیا، بارات میں لاکھوں روپے لٹائے گئے،لڑکی والے بھی پیچھے نہ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق شادی میں شاہ خرچیوں کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے ملتان کے ایک دولہا نے پرانے رواج کو بدل کر اپنی بارات لے جانے کیلئے نیا طریقہ نکالا۔

    موصوف گھوڑے پر بیٹھ کر جانے کی بجائے شیر کے پنجرے پر سوار ہوکر دلہن کے گھر پہنچے، شادی پر کروڑوں روپے کے اخراجات کرتے ہوئے اپنا سہرا سونے کا بنوایا، زرق برق شیروانی زیب تن کی اور اصلی شیر کے پنجرے پر سوار ہوکر بارات لے کر نکلا۔

    اصلی شیر والے دولہا کی بارات میں نوٹ بھی جی بھر کر لٹائے گئے۔ دوست رشتے داروں کےعلاوہ علاقے کے لوگ بھی بڑی تعداد میں باراتی بن گئے۔ تفریح کے لیے سائیں ظہور کو بلایا گیا تھا، دلہن والوں نے بھی کوئی کسرنہ چھوڑی۔

    دلہن کو پانچ کروڑ روپے کا جہیز دیا گیا جس میں قابل ذکر تین درجن سونے کی انگوٹھیاں، دولہا کے بھائیوں کے لئے موٹر سائیکلیں اور دولہا کے لیے نئے ماڈل کی کار بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ لڑکی والوں کی جانب سے پندرہ ہزار باراتیوں کے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔