Tag: ملتان

  • ٹوپی اور تسبیح کی مانگ میں اضافہ ہو گیا

    ٹوپی اور تسبیح کی مانگ میں اضافہ ہو گیا

    ملتان: ملتان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں لوگ ٹوپی اور تسبیح کی خریداری میں مصروف ہیں، رمضان کی آمد کے ساتھ ٹوپی اور تسبیح کا کاروبار بھی اچھا ہو گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان میں رحمتوں اور فضیلتوں والے بابرکت مہینے میں ٹوپی اور تسبیح کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے، بڑی تعداد میں شہری خوب صورت ٹوپی اور تسبیح کی خریداری کر رہے ہیں۔

    رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے، جس میں ہر شخص زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنے کے لیے بھرپور تیاریاں کرتا ہے، مختلف ڈیزائن اور رنگوں کی ٹوپیاں اور تسبیح کی خریداری بھی اسی تیاری کا حصہ ہے۔

    ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہریوں کی بڑی تعداد ٹوپیاں اور تسبیح کی خریداری کرتی دکھائی دیتی ہے، اس مہینے میں ٹوپی تسبیح کی ڈیمانڈ میں اضافے پر دکان دار بھی خوش دکھائی دیتے ہیں۔

    دوسری طرف رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کو بھی پر لگ گئے ہیں، اور ملک کے مختلف شہروں میں پھلوں، سبزیوں سمیت تمام اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو گیا ہے۔

    رمضان کیلنڈر 2025: پاکستان میں آج سحری اور افطار کا وقت

  • پتھروں سے بھرا ٹرک مکان پرالٹ گیا ، تین افراد جاں بحق

    پتھروں سے بھرا ٹرک مکان پرالٹ گیا ، تین افراد جاں بحق

    ملتان : پتھروں سے بھرا ٹرک مکان پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ٹرک کے ملبے تلے دب کر تین افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والے باپ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان مین قادرپورراں کے علاقے بستی گلابی والا میں ایک گھر کے اوپر پتھروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، جس کی وجہ سے گھر کے ایک کمرے میں سوئے ہوئے 3 افراد پتھروں سے بھرے ٹرک کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد اس حادثہ میں محفوظ رہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ٹرک پتھر اتار رہا تھا کہ ان بیلنس ہونے کی وجہ سے گھر کے اوپر الٹا، واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس تھانہ قادرپورراں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

    موقع پر موجود افراد کا کہنا تھا کہ پتھر سے بھرا ٹرالہ پتھر اتارتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور مکان پر گر گیا، مکان کی چھت گاڈر اور لکڑی کی کڑیوں سے بنی ہوئی تھی۔

    ریسکیو اہکاروں نے گھر کے فیملی کے افراد 15 سالہ لڑکی 17 سالہ لڑکا اور ان کے 40 سالہ والد کی لاشوں کو نکال لیا اور تینوں لاشیں کو کاروائی کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا ہے۔

  • مساجد، مدارس، مزارات کو دریا کی مٹی سے تیار ٹائلز سے سجانے والا کاشی گری کا قدیم فن

    مساجد، مدارس، مزارات کو دریا کی مٹی سے تیار ٹائلز سے سجانے والا کاشی گری کا قدیم فن

    ویڈیو رپورٹ: مرزا احمد علی

    دریا کی چکنی مٹی سے بنائی جانے والے ٹائلز پر کی جانے والی صدیوں پرانی کاشی گری کا فن آج بھی زندہ ہے۔

    ملتان کا شمار دنیا کے قدیم ترین شہروں میں ہوتا ہے صدیوں سے آباد شہر کے قدیم فنون میں سے ایک فن کاشی گری بھی ہے، مزارات پر لگی کاشی گری سے مزین ٹائلز ان کی خوب صورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔

    آنکھوں کو ٹھنڈا کرنے والے سفید نیلے اور فیروزی رنگوں سے سجی ملتانی کاشی ٹائلز مختلف مراحل سے گزر کر تیار کی جاتی ہیں، سب سے پہلے دریائے چناب سے چکنی مٹی لائی جاتی ہے، مٹی کو سکھا کر صاف کیا جاتا ہے، پھر پانی سے گوند کر سخت کیا جاتا ہے۔ دوبارہ صفائی کے بعد سانچے کی مدد سے ٹائل کی شکل دی جاتی ہے، جسے پیمائش کے مطابق کاٹ کر فنیشنگ کی جاتی ہے۔ خاص قسم کے سانڈ نامی پتھر کمپیوٹر سے کچی ٹائل پر استر لگایا جاتا ہے، بعد ازاں کوئلے کے پاؤڈر سے مختلف ڈیزائن بنا کر انھیں رنگ کیا جاتا ہے۔

    ملتانی کاشی ٹائلز میں نیلارنگ خاص قسم کے پتھر لاجورد جب کہ فیروزی رنگ تابنے سے تیار کیا جاتا ہے۔ آخری مرحلے میں شیشے کے پیسٹ سے کور کر کے مٹی کی ٹائل کو 900 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھٹی میں 12 گھنٹے کے لیے سینچا جاتا ہے۔ بھٹی سے تیار ہونے پر کاشی ٹائل کا ڈیزائن اور رنگ نکھر کر سامنے آتے ہیں۔

    7 سہلیوں کے مزار سے جڑی کہانی کی حقیقت کیا ہے؟ ویڈیو رپورٹ

    استاد محمد واجد اپنے خاندان کی چھٹی نسل سے ہیں جو فن کاشی گری سے منسلک ہیں، وہ اس قدیمی فن کو زندہ رکھنے کے خواہاں ہیں۔ اس قدیم فن سے مساجد، مدارس، مزارات اور دیگر تاریخی عمارتوں کے لیے مٹی کی ٹائلز، چھوٹے گنبد، مینار، اسلامی کیلری گرافی والی شیلڈز بھی تیار کی جاتی ہیں۔

    محکمہ آثار قدیمہ کے الیاس خان کے مطابق مٹی کی ٹائلز ہڑپہ تہذیب میں تقریباً 7 ہزار سال سے موجود ہیں اور کاشی ٹائلز کا فن تغلق دور حکومت میں 800 سال قبل یہاں آیا، اور اس وقت سے قائم اولیائے کرام کے مزارات پر سجی ٹائلز آج بھی اپنی اصل حالت میں برقرار ہیں، اس کے قدرتی رنگ آنکھوں کو ٹھنڈا کرتے ہیں، یہ ٹائل عمارت کو موسمی اثرات سے مکمل محفوظ رکھتی ہیں۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • ملتان :  لڑکی سے زیادتی کرنے والا جعلی پیر گرفتار

    ملتان : لڑکی سے زیادتی کرنے والا جعلی پیر گرفتار

    ملتان : لڑکی سے زیادتی کرنے والا جعلی پیر گرفتار پکڑا گیا ، پیرنے بیمار شخص کی بیٹی سے زیادتی کی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں لڑکی سے زیادتی کرنے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حناپرویزبٹ نے بتایا فالج کے مریض کے علاج کیلئے آنے والے جعلی پیر نے بیمار شخص کی بیٹی سے زیادتی کی تھی، خواتین کےکیسوں میں سخت کاروائی کی جا رہی ہے۔

    ان کا کہنما تھا کہ جھنگ میں ڈھائی سال کی بچی سے تین لوگوں نے زیادتی کی،ہم نے بچوں کو پڑھانا ہے، کھیلوں کی طرف لانا ہے، بچوں کو ملک ڈی ریل کرنے کیلئے استعمال نہیں کردیں گے۔

    زیادتی کے ایک ملزم نے ضمانت حاصل کر لی تھی ، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لیا اور حنا پرویز بٹ کو متاثرہ خاندان سے ملنے کی ہدایت کردی

  • ایک ایسا ریسٹورنٹ جس سے تاریخی مقامات کا نظارہ ممکن ہے؟ ویڈیو رپورٹ

    ایک ایسا ریسٹورنٹ جس سے تاریخی مقامات کا نظارہ ممکن ہے؟ ویڈیو رپورٹ

    ویڈیو رپورٹ: رانا فاروق عمر

    ملتان میں ان دنوں بوگی ریسٹورنٹ کے چرچے ہیں، جہاں شہری کھانے کے ساتھ ساتھ تاریخی مقامات کے نظاروں سے بھی لطف اٹھاتے ہیں۔

    ملتان میں پی ایچ اے نے شہر کے وسط گھنٹہ گھر چوک پارک میں ٹرین کی ناکارہ بوگی کو ریسٹورنٹ میں بدل دیا، جہاں شہری نہ صرف ٹرین کے سفر کی یادیں تازہ کرتے ہیں بلکہ لذیذ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    بوگی کی چھت سے ملتان کے تاریخی مقامات گھنٹہ گھر، اولیائے کرام کے مزارات، قلعہ اور دمدمہ کے خوب صورت نظارے بھی کیے جا سکتے ہیں۔

    کیفے ماضی، جہاں وائی فائی نہ ہونے کی وجہ حیرت انگیز ہے: ویڈیو رپورٹ

    شہری کہتے ہیں بوگی میں بیٹھ کر کھانا کھاتے محسوس ہوتا ہے جیسے وہ ٹرین کا سفر کر رہے ہوں۔ بوگی ریسٹورنٹ ٹھیکے پر لینے والے ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ اس منفرد آئیڈیا کا بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے۔ ملتان کے تاریخی مقامات کی سیر کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے بوگی ریسٹورنٹ ایک زبردست پکنک پوائنٹ بن چکا ہے۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • ملتان : ایل پی جی باؤزر کیسے پھٹا ؟  ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

    ملتان : ایل پی جی باؤزر کیسے پھٹا ؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

    ملتان: مظفر گڑھ روڈ پر ایل پی جی باؤزر پھٹنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، جس میں آگ لگنے کی وجہ بتائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے مظفرگڑھ روڈ پر فہد ٹاؤن میں ایل پی جی باؤزر کو آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    ایل پی جی باؤزر کو آگ لگنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، پولیس نے بتایا کہ:16،15افرادباؤزرسےایل پی جی کی ری فلنگ کررہے تھے کہ اچانک باؤزرمیں آگ لگی تو کسی کواطلاع دیے بغیر فرارہوگئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت سےباؤزرپھٹ گیا،6افرادموقع پرجاں بحق ہوئے جبکہ واقعے میں 40،39افرادزخمی ہوئے، جن کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ترجمان پولیس نے کہا کہ مظفرآبادتھانےمیں درج مقدمے میں 8 معلوم اور7نامعلوم افرادنامزد کیا ہے اور 2ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    مزید پڑھیں : ملتان : گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے بڑی تباہی ، 5 افراد جاں بحق ، 25 زخمی

    یاد رہے آج صبح ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرا کنٹینر پھٹنے سے تباہی پھیل گئی تھی ، جس سے چھ افراد جاں بحق اور چالیس کے قریب زخمی ہوگئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ حادثے میں درجنوں جانور بھی ہلاک ہوئے۔

    گیس سے بھرا ٹینکر پھٹنے سے متعدد مکانوں کی چھتیں گرگئیں، اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ یہاں غیرقانونی فلنگ کی جارہی تھی، متعدد بار سنگینی کی نشاندہی کی لیکن کسی نے نہ سنی۔ خطرناک آگ سے کئی جانیں گئیں اور لوگ زخمی ہوئے۔

    علاقے کے تمام راستے بند ہیں جبکہ گیس اور بجلی کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔

  • ملتان : گیس سے بھرا باؤزر  پھٹنے سے بڑی تباہی ، 5 افراد جاں بحق ، 25 زخمی

    ملتان : گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے بڑی تباہی ، 5 افراد جاں بحق ، 25 زخمی

    ملتان: ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے بڑی تباہی مچ گئی ، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے فہد ٹاؤن میں انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرا باؤزر پھٹ گیا، دھماکے کے باعث ایل پی جی باؤزر کے ٹکڑے قریبی آبادی پر بھی گرے۔

    حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اورپچیس زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین سمیت بچے بھی شامل ہیں تاہم زخمیوں کونشتراسپتال منتقل کردیا گیا ، جس میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

    کنٹینر گیس لیکج کے باعث پھٹا ، باؤزر پھٹنے سے لگنے والی آگ نے کئی گوداموں کو لپیٹ میں لے لیا اور قریبی عمارات کوبھی نقصان پہنچا جبکہ واقعے میں بیس مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔

    ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ قریبی گھروں میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے تاہم علاقے میں مزید زخمیوں کاخدشہ ہے۔

    علاقے کو کارڈن آف کرکے گیس اور بجلی کی سپلائی بند کردی گئی، جبکہ مظفر گڑھ اورخانیوال سےبھی فائرٹینڈرزطلب کرلئے گئے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ گیس سے بھرے ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

    ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے کہا پانچ گھنٹے کے آپریشن کے بعد ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا علاقے میں مزید زخمیوں کے خدشہ کے پیش نظر ریسکیو ٹیموں سمیت دیگر قانون نافذ کرمے والے اداروں کیجانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    آگ بجھانے کیلئے ریسکیو کی اٹھارہ گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا تاہم علاقہ کلیئر ہونے تک ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود رہیں گی۔

  • ملتان منفرد اسٹیڈیم اور پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا

    ملتان منفرد اسٹیڈیم اور پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا

    ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری میچ کے دوران جہاں پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم ہوا وہیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم نے بھی منفرد بن گیا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز مہمان اور میزبان دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز تمام ہوئیں یوں ایک ہی دن 2 وکٹیں گریں جو پاکستان میں پہلی بار ہوا۔

    اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگ میں 41.1 اوور کھیل کر 161 رنز پر پویلین لوٹی۔ جواب میں میزبان پاکستان ٹیم صرف 47 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    یوں ٹیسٹ میچ کی تاریخ میں پہلے دن مقررہ 90 اوورز کا کھیل مکمل ہونے سے قبل ہی 20 وکٹیں گر گئیں۔

    تاہم اس کے ساتھ ہی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ اس میدان میں کسی بھی میچ کے ایک ہی روز 20، 19 اور 18 وکٹیں گریں۔

    اس سے قبل رواں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیلے میں 19 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنا تھا جب کہ 2004 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ایک ہی دن میں 18 وکٹیں گری تھیں۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے اور اب تک ہونے والے کھیل کے مطابق مہمان ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوچکی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/multan-2nd-test-pakistan-second-inning-76-for-4/

  • بیٹے نے غصے میں باپ کو گولی مار کر قتل کردیا

    بیٹے نے غصے میں باپ کو گولی مار کر قتل کردیا

    ملتان : بیٹے نے غصے میں باپ کو گولی مار کر قتل کردیا، جاں بحق ہونے والے شخص کا پہلی بیوی سے تنازعہ چل رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایم ڈی اے چوک کے قریب بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول کا بیوی سے تنازعہ چل رہا تھا، مقتول اپنی بیوی سے ملنے آیا تھا، جس پر باپ بیٹے میں تلخ کلامی ہوگئی۔

    تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ پرفائرنگ کردی جس سے مقتول موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کر دیا اور پولیس تھانہ چہلیک نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا تھا ، جس میں جائیداد کیلئے بیٹے نے باپ کو قتل کر ڈالا تھا۔

    بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باپ کے قتل میں ملوث بیٹے کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • ویڈیو رپورٹ: مٹی کے تیل سے چلنے والا پنکھا اور دیگر عجائبات، گھر میں قائم میوزیم نے لوگوں کو حیران کر دیا

    ویڈیو رپورٹ: مٹی کے تیل سے چلنے والا پنکھا اور دیگر عجائبات، گھر میں قائم میوزیم نے لوگوں کو حیران کر دیا

    ملتان کے شہری نے گھر میں ایک ایسا میوزیم بنایا ہے جہاں پہلی جنگ عظیم میں استعمال ہونے والے ہتھیار، نایاب برتن، لیمپ، قلمی نسخہ جات سمیت بے شمار حیرت انگیز اشیا موجود ہیں۔

    ملتان کے شہری عابد سحر کے گھر میں قائم ہے ایک خاندانی میوزیم، جہاں ان کے آبا و اجداد سے تعلق رکھنے والی نایاب اشیا سمیت سینکڑوں خوب صورت اور قدیم چیزیں موجود ہیں۔

    ایک چھوٹے سے کمرے میں موجود میوزیم دیکھنے والوں کو ماضی میں لے جاتا ہے، عابد سحر کہتے ہیں ان کے خاندان میں نسل در نسل قیمتی اثاثہ جات حفاظت اور ان میں اضافہ کرنے کی روایت آج بھی برقرار ہے۔

    گھر میں بنائے گئے میوزیم میں زمانہ قدیم اور پہلی جنگ عظیم میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں، مختلف دھاتوں کے ظروف، مٹی کے تیل سے چلنے والا پنکھا، قدیم ترازو، باٹ، نایاب پتھر، سمندری نباتات اور لاکھوں سال پرانے فوسلز، تمام ممالک کی قدیم کرنسی اور بے شمار دھاتی سکے موجود ہیں۔

    سرکنڈوں سے بنی دل کش چٹائیوں کی مانگ میں اضافہ، ویڈیو رپورٹ

    عابد سحر کہتے ہیں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ اور اساتذہ ریسرچ کے لیے ان کے میوزیم آتے ہیں، تو بہت خوشی ملتی ہے۔ میوزیم میں اٹھارویں اور چودہویں صدی کے کیمرے، ٹیلی فون اور گراموفون، حیاتیاتی گیلری میں محفوظ کیے گئے جان دار، ڈاک ٹکٹس سمیت بے شمار حیران کن نوادرات موجود ہیں، جو ماضی کے ادوار کی عکاسی کرتے ہیں۔

    ویڈیو رپورٹ: مرزا احمد علی