Tag: ملتان

  • قندیل بلوچ کے بھائیوں کواشتہاری ملزم قراردلوانے کیلیے درخواست دائر

    قندیل بلوچ کے بھائیوں کواشتہاری ملزم قراردلوانے کیلیے درخواست دائر

    ملتان : سوشل میڈیا سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مقتولہ ماڈل گرل قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث اس کے دو بھائیوں کو اشتہاری ملزم قراردلوانے کے لیے پولیس نے ملتان کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں ملزمان تفتیش کے سلسلے میں پولیس کے سامنے پیش نہیں ہو رہے اس لیے اُن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے ساتھ ساتھ اُنھیں اشتہاری قرار دیا جائے۔

    درخواست میں قندیل بلوچ کے جن دو بھائیوں کا ذکر کیا گیا ہے ان میں سے پہلا اسلم شاہین جو پاک فوج میں نائب صوبیدارکے عہدے پرفائزہے اورمقامی پولیس کے مطابق وہ ان دنوں کراچی میں تعینات ہے۔

    دوسرے ملزم عارف کے اس واقعے میں ملوث ہونے کے بارے میں مرکزی ملزم اورقندیل کے بھائی وسیم نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا تھا۔

    ملزم اسلم شاہین کو مقتولہ قندیل کے والد نے اس مقدمے میں نامزد بھی کیا ہوا ہے جبکہ ملزم عارف کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سعودی عرب میں تھا تاہم قندیل بلوچ کے قتل کے موقع پر وہ پاکستان میں ہی موجود تھا۔

    مزید پڑھیں : ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کر دیا گیا

    دوسری جانب ملزم عارف کی گرفتاری کے لیے تفتیشی ٹیم نے محتلف جگہوں پر چھاپے بھی مارے ہیں لیکن ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ملی۔

    پولیس کے مطابق ملزم اسلم شاہین کو قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمے میں تفتیش کے لیے پولیس کے سامنے پیش ہونے کے لیے متعدد بار نوٹس بھیجے گئے لیکن وہ پیش نہیں ہوا۔

     

  • قائد متحدہ قوم کے مجرم ہیں، پاکستان کے حوالے کیا جائے،سراج الحق

    قائد متحدہ قوم کے مجرم ہیں، پاکستان کے حوالے کیا جائے،سراج الحق

    ملتان : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ قائد ایم کیوایم نے مہاجروں کی قربانیوں کو چیلنج کیا، آج وہ دشمن کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف نعرے لگاتا ہے، قائد متحدہ پاکستانی عوام کے مجرم ہیں انہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے ملتان میں تکمیل پاکستان کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد ایم کیوایم نے مہاجروں کی قربانیوں کو چیلنج کیا،مہاجروں کے بزرگوں نے کلمے کے نام پر پاکستان بنایا تھا کمیونسٹ کی گود میں بیٹھنے کے لیے نہیں بنایا تھا۔

    MQM chief makes anti-Pakistan statements by… by arynews

    انہوں نے قائد ایم کیو ایم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج تم دشمن کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف نعرے لگاتے ہو یا درکھو پاکستان ایک نظریے اور توحید کے فلسفے کا نام ہے ہم عہد کرتے ہیں پاکستان کی خاطر مریں گے بھی اور جئیں گے بھی۔

    اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے برطانیہ سے قائد ایم کیو ایم کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قائد پاکستانی عوام کے مجرم ہیں اس لیے انہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے تا کہ ہم ان سے حساب کتاب پورا کریں اور اپنے قوانین کے مطابق سخت سے سخت سزا دیں۔

    تکمیل پاکستان ریلی میں کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی عام خاص باغ سے شروع ہوکر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی جب کہ شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضاء کو گرم رکھا اور ملک دشمن بیانات دینے پر قائد ایم کیو ایم کو ہدف تنقید بنایا۔

  • ملتان میں فائرنگ دوافراد جاں بحق،حملہ آور نے خودکشی کرلی

    ملتان میں فائرنگ دوافراد جاں بحق،حملہ آور نے خودکشی کرلی

    ملتان : یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقد تقریب میں فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے بھی خودکشی کر لی.

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں یہ واقعہ بستی ملوک میں پیش آیا جہاں یونین کونسل نمبر 384 کے دفتر میں یوم پاکستان کے سلسلے میں کیک کاٹا جا رہا تھا کہ ندیم نامی شخص تقریب میں داخل ہوا اور فائرنگ کر دی.

    فائرنگ سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکن سلیم رجب اعوان اور ان کے بیٹے زخمی ہو گئے اور فائرنگ کرنے والا شخص ندیم موقع سے فرار ہوگیا.

    ریسکیو 1122 نے سلیم رجب اعوان کو نشتر اسپتال جبکہ بچوں کو ایک نجی اسپتال میں منتقل کر دیا جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق سلیم رجب اعوان اور ان کا بیٹا عرفان دم توڑ گئے ہیں.

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص ندیم نے بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے تاہم ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے .

  • قندیل بلوچ کیس : قتل میں خاندان کے دیگر افراد بھی ملوث ہیں، تفتیشی ٹیم

    قندیل بلوچ کیس : قتل میں خاندان کے دیگر افراد بھی ملوث ہیں، تفتیشی ٹیم

    ملتان : ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مقتولہ کے قتل کیلئے خاندان کے لوگوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کی تھی

    ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ماڈل گرل قندیل بلوچ کے قتل کی تفتیش کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ قندیل بلو چ کے قتل میں خاندان کے لوگوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کی تھی۔

    ٹیم نے اب اس مقدمے میں قندیل بلوچ کے ایک اور بھائی محمد عارف کو بھی نامزد کیا ہے جوان دنوں روز گار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہے۔

    اس کے علاوہ قندیل بلوچ کے ایک اور رشتہ دار ظفر کا نام بھی اس مقدمے میں شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پولیس نے اب تک صرف دو افراد کے تحویل میں ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں مقتولہ کے بھائی وسیم اور کزن حق نواز شامل ہے۔ ملزم حق نواز ان دنوں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون ریکارڈ کے مطابق قندیل بلوچ کے قتل سے ایک ہفتہ قبل اور اس واقعہ کے تین روز کے بعد بھی عارف نے حق نواز اور وسیم سے مسلسل رابطے کیے۔

    واضح رہے کہ پولیس نے اس مقدمے میں غیرت کے نام پر قتل کی دفعہ بھی شامل کی ہے جس کی تحت اب مدعی چاہے بھی تو ملزمان کو معاف نہیں کر سکتا۔

    مزید پڑھیں: قندیل بلوچ کے قتل کی منصوبہ بندی بیرون ملک کی گئی، ملزم وسیم کا انکشاف

    یاد رہے کہ ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم وسیم نےغیرت کے نام پر اپنی بہن اور معروف ماڈل قندیل بلوچ کو اُن کے گھر واقع ملتان میں قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

    ان دنوں قندیل بلوچ اپنے والدین سے ملنے گھر آئی ہوئی تھی کہ رات سوتے ہوئے اُس کے بھائی نے وسیم نے گلا دبا کر قتل کیا، اور پھر گاؤں فرار ہو گیا تھا جہاں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • قندیل بلوچ کو نشہ آور دوا دے کر قتل کیا گیا، پولی گرافک ٹیسٹ رپورٹ

    قندیل بلوچ کو نشہ آور دوا دے کر قتل کیا گیا، پولی گرافک ٹیسٹ رپورٹ

    ملتان : قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کے بھائی ملزم وسیم کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی۔ رپورٹ کے مطابق قتل سے پہلے قندیل کو نشہ آور دوا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کی تحقیقات کا جدید طریقہ اختیار کیا گیا ہے، ملزم کے وسیم کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی۔

    رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ کو قتل کرنے سے پہلے نشہ آور دوا پلائی گئی۔ ملزم وسیم نے اپنے والدین کو بھی خواب آور دوا پلا کر سُلایا اور پھر قندیل کو قتل کیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق واردات میں ملزم وسیم کے ساتھ اس کا کزن رب نواز بھی موجود تھا ۔ وسیم نے بہن کے پاؤں پکڑے اور رب نواز نے اس کا گلا گھونٹا۔

    ملزم وسیم دوران تفتیش یہ بھی انکشاف کرچکا ہے کہ قتل کامنصوبہ بڑے بھائی عارف نے بنایا جو بیرون ملک مقیم ہے۔ اسی نے کزن حق نوازکو قتل میں معاونت کرنے کا کہا تھا۔

     

  • ملتان پولیس کا حاملہ خاتون پر مبینہ تشدد

    ملتان پولیس کا حاملہ خاتون پر مبینہ تشدد

    ملتان : پولیس کی جانب سے حاملہ خاتون پر مبینہ تشدد کے خلاف اہل علاقہ نے بہاوپ پور روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے بستی ملوک کے رہائشیوں نے ملتان پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بہاول پور روڈ بلاک کردی ،احتجاج کرنے والی خواتین نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے گھر میں چھاپہ مارکر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر میں موجود خواتین سے بد تمیزک کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

    احتجاج کرنے والی خواتین نے کہا کہ پولیس نے گھر میں موجود حاملہ خاتون کو بھی نہیں بخشا،پولیس کے مبینہ تشدد کے باعث حاملہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد اہل خانہ نے بہاول پور روڈ احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دی گئی۔

    اس واقعہ کے حوالے سے پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملتان کے علاقہ بستی ملوک کے ایک گھر میں اشتہاری ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا تھا چھاپے کے دوران گھر میں موجود خواتین نے اشتہاری ملزم کو فرار کرانے میں مدد دی، جس پر پولیس کی خواتین سے تلخ کلامی ضرور ہوئی تا ہم پولیس نے گھر میں موجود کسی خاتون پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا۔

  • قندیل بلوچ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاونٹ ہمیشہ کے لیے ختم

    قندیل بلوچ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاونٹ ہمیشہ کے لیے ختم

    کراچی: سوشل میڈیا سے پاکستان بھر میں شہرت حاصل کرنے والی قندیل بلوچ کو قتل ہوئے ایک ہفتہ گزرچکا ہے جبکہ اس ان کے قتل کے حوالے سے مختلف انکشافات بھی ہورہے ہیں۔

    ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کی تفتیش جاری ہے اسی دوران سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے قندیل بلوچ کا آفیشل پیج بھی ڈیلیٹ یا ختم کردیا ہے، قندیل بلوچ کے فیس بک پیج کے فالورز کی تعداد 7 لاکھ سے زیادہ تھی، قندیل بلوچ کا نہ صرف فیس بک اکاونٹ بلکہ فیس بک کی زیرملکیت انسٹاگرام میں بھی قندیل بلوچ کا اکاونٹ ختم کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ فیس بک کی مرحوم فرد کے حوالے سے پالیسی یہ ہے کہ اگر فین پیج کا ایک سے زیادہ ایڈمسٹریٹر نہ ہو تو اسے بلاک کردیا جاتا ہے، قندیل بلوچ اپنے پیج کی واحد ایڈمنسٹریٹر تھیں جس کے نتیجے میں فیس بک نے ان کا پیج اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے۔

    انسٹاگرام میں بھی لگ بھگ یہی پالیسی ہے یعنی کسی مرحوم فرد کا اکاﺅنٹ اسی صورت میں بحال رکھا جاتا ہے جب کوئی ٹھوس درخواست موصول ہو ورنہ موت کی تصدیق ہونے کی صورت میں اکاﺅنٹ کو ختم کردیا ہے۔

    آپ فیس بک پر قندیل بلوچ کا پیج اوپن کرنے کی کوشش کریں تو یہ میسج سامنے آئے گا۔

    Message appearing on Qandeel's Facebook page that has been removed.

    دوسری جانب ملتان پولیس نے بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پرقتل ہونے والی ماڈل واداکارہ قندیل بلوچ کا بینک اکاونٹ ٹریس کرلیا، فوزیہ عظیم کے نام سے کھلوائے گئے بینک اکاونٹ میں ایک لاکھ 25ہزارروپے کی رقم موجود ہے۔

  • قندیل بلوچ قتل کیس میں پیش رفت،دو بھابھیاں بھی گرفتار

    قندیل بلوچ قتل کیس میں پیش رفت،دو بھابھیاں بھی گرفتار

    ملتان : پولیس نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے ملزم وسیم کا ڈی این اے حاصل کرکے ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی لیا گیا جب کہ مقتولہ کی دو بھابھیوں کو حراست میں لے گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں گرفتار مرکزی ملزم وسیم کو جمعہ کے روزعلی الصبح ملتان سے لاہور منتقل کیا گیا اور فرنزک لیبارٹری میں اس کا ڈی این اے ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کیا گیاجب کہ قندیل بلوچ کا گمشدہ موبائل فون بھی آبائی گھر سے برآمد کر لیا ہے،تحقیقات کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے پولیس نے قندیل بلوچ کی دو بھابھیوں کو حعاست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جہاں اُن سے قتل کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    مزید پڑھیے : ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کر دیا گیا

    سی پی او ملتان اظہر اکرام نے بتایا کہ ملتان پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس کے حوالے سے تفتیش کادائرہ کار بڑھاتے ہوئے اس کی دوبھابھیوں سحرش بتول اور اقبال مائی کو بھی حراست میں لے لیا ہے، جب کہ قندیل بلوچ کے قتل میں اگر کسی قسم کا اجتماعی فیصلہ کیا گیا ہے تو اس پہلو پر بھی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

    دوسری طرف وقوعہ کے روز شیرشاہ روڈ ملتان پر واقع گھر سے قندیل بلوچ کا موبائل فون بھی غائب تھا،جو اس کے آبائی گھر شاہ صدرالدین ڈیرہ غازی خان سے مل گیا ہے۔ قندیل بلوچ کے والد نے یہ موبائل پولیس کے حوالے کردیا ہے جس کے بعد قتل کے حوالے اہم انکشافات ہونے کی امید ہے۔

  • ملتان : ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،چار افراد جاں بحق

    ملتان : ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،چار افراد جاں بحق

    ملتان: مظفرگڑھ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے دوبھائیوں سمیت چار بچے جان کی بازی ہارگئے،جبکہ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے میں ایک ہی موٹر سائیکل پر چار بچے جارہے تھے کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ماردی،حادثے میں چاروں بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے،جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کےلیے پولیس چھاپے ماررہی ہے.

    جاں بحق ہونے والوں میں پانچ سالہ نور،چھ سالہ خلیل، بارہ سالہ مجاہد اور تیرہ سالہ خلیل شامل ہیں،بچوں کی میتیں گھروں میں پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا.

    پولیس ٹریکٹر ٹرالی کے ڈائیور کی تلاش کے لیے چھاپے مارہی ہے،ملزم کو جلدی گرفتار کرلیا جائے گا.

  • پولیس نے قندیل بلوچ کے بھائی کا ریمانڈ حاصل کر لیا

    پولیس نے قندیل بلوچ کے بھائی کا ریمانڈ حاصل کر لیا

    ملتان : ماڈل قندیل بلوچ کے قاتل بھائی وسیم کو عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

    ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزماُس کے سگے بھائی وسیم کو پولیس نے گرفتار کرکے آج عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور قتل کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آرہے ہیں اس لیے عدالت ست استدعا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔

    اسی سے متعلق : ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کر دیا گیا

    اس موقع پر عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو قبول کرتے ہوئے ملزم وسیم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔


    Qandeel Baloch’s brother sent to three-day… by arynews

    واضح رہے گزشتہ روز معروف ماڈل اور ممتاز شوبز شخصیت قندیل بلوچ کو اُن کے گھر واقع ملتان میں قتل کردیا گیا ،قندیل بلوچ اپنے والدین سے ملنے گھر آئی ہوئیں تھیں کہ رات سوتے ہوئے اُن کے بھائی نے وسیم نے گلا دبا کر قندیل بلوچ کو ہلاک کرکے گاؤں فرار ہو گیا تھا جہاں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔