Tag: ملتان

  • عمران خان کو بچپن سے وزیراعظم بننے کا شوق ہے،  خواجہ سعد رفیق

    عمران خان کو بچپن سے وزیراعظم بننے کا شوق ہے، خواجہ سعد رفیق

    ملتان : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو بچپن سے وزیراعظم بننے کا شوق ہے، ان کی وجہ سے کوئی جج کمیشن کا حصہ نہیں بن رہا.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس میں عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے زبان دراز بھی قرار دے دیا.

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان تو زبان دراز ہے، سب کو اپنی عزت پیاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے معاملہ پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینگے۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حسن نواز اور حسین نواز کی کمپنی کیلئے ایک پیسہ بھی پاکستان سے نہیں گیا.

     

  • ملتان : مالک مکان نے 4 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا دیا

    ملتان : مالک مکان نے 4 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا دیا

    ملتان: مبینہ طور پر گھر کے مالک نے بہلا پھسلا کر 4 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تھانہ قطب پور کے علاقہ میں 50 سالہ آصف 4 سالہ سعدیہ کو بہلا پھسلا کر گھر کے قریب دوکان میں لے گیا اور جہاں 4 سالہ سعدیہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

    بچی کے شور شرابے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے مبینہ زیادتی کے ملزم مالک مکان آصف کو گرفتار کر لیا۔

    زیادتی کا شکار 4 سالہ بچی کی والدہ کے مطابق پولیس تعاون نہیں کر رہی۔ مقدمہ زیادتی کی کوشش کا درج کیا گیا ہے۔

  • پنجاب میں فوج اوررینجرزکا آپریشن بہت پہلے ہونا چاہیئے تھا، جہانگیرترین

    پنجاب میں فوج اوررینجرزکا آپریشن بہت پہلے ہونا چاہیئے تھا، جہانگیرترین

    ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ پنجاب میں فوج اور رینجرز کے آپریشن کو خوش آمدید کہتے ہیں یہ بہت جلد شروع ہو جانا چاہیئے تھا لیکن اب اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

    ملتان میں تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی صدر روبینہ اختر کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کی لاہور میں کونے والا سانحہ انتہائی افسوس ناک ہے جس کی وە بھرپور مزمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پولیس اہلکار حکمرانوں کو سیکیورٹی دینے کی بجائے عوام کو سیکیورٹی فراہم کرتے تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔

    جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ راء کا ایجنٹ بلوچستان سے پکڑا گیا ہے جو ملک میں دہشت گردی کروا رہا تھا لیکن پمارے حکمران بھارتی تاجروں سے اپنے بزنس بڑھا رہے ہیں اور ملک سے رقم لوٹ کر باہر جائیدادیں بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 میں وفاق اور پنجاب میں ہماری حکومت ہو گی اور ہم تعلیم کے فروغ کے لیئے کام کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد مین موجود مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روک سکتی تھی لیکن حکومت نے نا اہلی دکھائی فوج کر جگہ کام کر رہی ہے سویلین ادارے کہاں ہے۔

     

  • ہندو دہشت گرد تنظیموں کو کوئی دہشت گرد نہیں کہتا، حافظ سعید

    ہندو دہشت گرد تنظیموں کو کوئی دہشت گرد نہیں کہتا، حافظ سعید

    ملتان : جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کو لبرل ثابت کرنے کیلئے مسلم لیگی دور میں حقوق نسواں بل اور ہولی کے رنگ بکھیرنے جیسی باتیں ہو رہی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے ملتان میں نظریہ پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگی حکومت کے دور میں حقوق نسواں جیسے قانون بن رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے ہزار سال بلاد اسلامیہ ہند پر حکومت کی ہماری تاریخ کو مسخ کرنے کی سازش میں ہندو اور انگریز ملوث ہیں۔

    ہندو دہشت گرد تنظیموں کو کوئی دہشت گرد نہیں کہتا، مودی نے احمد آباد اور گجرات میں مسلمانوں کا جو خون بہایا اس کے بدلے انہیں وزیر اعظم بنا دیا گیا۔

    حافظ سعید کا مزید کہنا تھا کہ ہند میں رہنا ہے تو رام رام کہنا ہے یہ ہندوؤں کا ایجنڈا ہے ، کشمیر کو آزاد کروا کے پاکستان کا جغرافیہ مکمل کرنا ہے، آج پھر مسلمانوں کو اسی اتحاد کی ضرورت ہے جو قیام پاکستان کے وقت بنا تھا۔

     

  • آصف زرداری کا بیان یوٹرن نہیں رائٹ ٹرن ہے، یوسف رضا گیلانی

    آصف زرداری کا بیان یوٹرن نہیں رائٹ ٹرن ہے، یوسف رضا گیلانی

    ملتان : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا بیان یوٹرن نہیں رائٹ ٹرن ہے ،پنجاب کا رخ کرنے پرنیب کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے سابق صدرآصف زرداری کے آرمی چیف سے متعلق بیان پر کہا کہ سابق صدرکا بیان تو رائٹ ٹرن ہے یو ٹرن نہیں۔

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نیب کو ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے بھی کچھ باتیں کیں، تحفظ حقوق نسواں بل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب اسمبلی میں بل پر بات ہوگی تو پیپلز پارٹی بھی اپنا مؤقف دے گی۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب جب دوسری طرف توجہ کرتی ہے تو دھمکیاں آتی ہیں لیکن جب ہمارے اوپر کیسز بنائے جاتے ہیں تو کوئی دھمکی نہیں آتی ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین بل پر جب اسمبلی میں بات ہوگی تو ہماری جماعت بھی اپنا مؤقف دے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ر حیم یار خان سے جنوبی پنجاب کے دورے کا آغاز کریں گے۔

    این اے 153 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے متوسط طبقے کے کارکن کو ٹکٹ دیا ہے۔

    سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف دونوں ہی اسمبلی نہیں جاتے۔ اگر حکمرانوں کو غریبوں کا احساس ہوتا تو اورنج ٹرین جیسے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ نہ کرتے۔

     

  • پاکستان کو سیکولرنہیں ہونے دیں گے، مولانا فضل الرحمان

    پاکستان کو سیکولرنہیں ہونے دیں گے، مولانا فضل الرحمان

    ملتان : جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحفظ نسواں کا قانون مردوں کو گھروں سے نکلوانے اور کنگن پہنانے کا قانون ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پاس ہونے والا تحفظ خواتین قانون آئین پاکستان سے متصادم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    سربراہ جے یو آئی پھر تحفظ نسواں بل پربرس پڑے اور پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحفظ نسواں کا قانون مردوں کو گھروں سے نکلوانے کا قانون ہے۔

    وزیراعلیٰ یا وزیراعظم کے ساتھ ایسا ہوا تو کیا ہوگا۔ خواتین پر تشدد روکنے میں ہم حکومت کے ساتھ ہیں،ہم پارلیمنٹ میں اس لئے بیٹھے ہیں کہ قانون سازی ہو.

    تحفظ خواتین بل ہمارے معاشرے کا نہیں، اس ملک کو سیکولر نہیں ہونے دیں گے،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت بنا نہیں سکتے البتہ حکومت کو گرا ضرورسکتے ہیں۔

     

  • ملک سےکرپشن ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ چیئرمین نیب قمرالزمان

    ملک سےکرپشن ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ چیئرمین نیب قمرالزمان

    ملتان : نیب کے چیئرمین قمرالزمان نے کہا ہے کہ ان کے ادارے نےقوم کی لوٹی رقم واپس دلوانے کا تہیہ کررکھا ہے۔ ترجمان نیب کہتےہیں وزیر اعظم کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

    احتسابی عمل مزید بہتربنائیں گے۔ نیب کے چیئرمین قمرالزمان کہا کہ ادارے نےملک سےکرپشن ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔

    نیب کوبنانےکامقصدعوام کی لوٹی رقم واپس لانا ہے۔ ملتان میں نیب آفس میں بات کرتے ہوئے چیئرمین قمرالزمان نےکہا کہ نیب ملتان نے اکیس ملین کی لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائی.

    ادھرنیب کے ترجمان نے وزیراعظم کے بیان کاجواب دےدیا ۔ ترجمان نیب نوازش علی عاصم کا کہنا ہے وزیر اعظم کی رائے کا احترام کرتے ہیں.

    وزیراعظم کی تجاویزکی روشنی میں احتسابی عمل مزیدبہتربنایا جائےگا ، ترجمان نیب کا اپنے بیان میں کہنا تھانیب کو کچھ مسائل ورثے میں ملے ہیں۔بہتری کیلئے تیزی سےاقدامات کئےجارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز نیب کو وارننگ دی تھی کہ معصوم لوگوں کے خلاف کارروائیاں بند نہ کیں تو نیب کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

  • پنجاب میں سوائن فلو بےقابو ، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی

    پنجاب میں سوائن فلو بےقابو ، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی

    لاہور / ملتان : پنجاب میں سوائن فلو بےقابو ہوتا جارہا ہے۔ ملتان میں مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد پنجاب میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی کل تعداد اکیس ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سوائن فلو کی وباء نے پنجاب میں پنجے گاڑھ لئے ، پنجاب حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود صوبے میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضا فہ ہو تا جا رہا ہے۔

    ملتان میں اس مرض نے ایک اور شخص کو موت کی نیند سلادیا، نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج تصورعلی اور سکینہ میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی۔ جبکہ گزشتہ روز قاسم بیلہ کا رہائشی بیس سالہ سہیل دم توڑ گیا تھا۔

    محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے بھرکے مختلف اسپتالوں میں اس وقت سوائن فلو کےچونسٹھ مریض موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ سوائن فلو کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد راولپنڈی اورملتان میں رپوٹ ہو ئی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہر سال انہی دنوں میں سوائن فلو حملہ آور ہو کر درجنوں افراد کو موت کی وادی میں دھکیل دیتاہے لیکن عوام کی جان و ما ل کے تحفظ کے ذمہ دارحکمران سب ٹھیک ہے کا راگ کیوں الاپ رہے ہیں۔

  • پنجاب میں سوائن فلو سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    پنجاب میں سوائن فلو سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    لاہور / ملتان : ملتان میں سوائن فلو سے تین خواتین کی ہلاکت کے بعد پنجاب میں سوائن فلو سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی۔

    ملتان میں سوائن فلو کے باعث تین خواتین کے جاں بحق ہونے کے باوجود محکمہ صحت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور سب اچھا کی رپورٹ دی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بظا ہر نزلہ و زکام دکھا ئی دینے والا جا ن لیوا مرض سوائن فلو ایک مرتبہ بھر پنجاب پر موت کا پیغام لئے بے قابو ہوگیا ہے ۔ اب تک اس مرض نے پنجا ب میں سات افراد کی جان لے لی ہے جبکہ دسیوں افراد میں اس مرض کی مو جودگی کی تصدیق ہو ئی ہے۔

    پنجاب بھر میں سوائن فلو شدت اختیار کرگیا۔ پنجاب میں اب تک سوائن فلو سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سات ہو گئی۔سوائن فلو سے مرنے والے سات افراد کے علا وہ سرکاری اسپتا لوں میں سوائن فلو کے اب تک اکیس اور صرف لا ہور کےنجی ہسپتالوں میں بارہ مریضوں میں اس مرض کی تصدیق ہو ئی ہے۔

    سوال یہ ہے کہ ن لیگ جو گذشتہ سات برس سے زائد عرصے سے مسلسل صو بہ میں حکمرانی کر رہی ہے اس نے اس جان لیوا بیما ری سے نمٹنے کیلئے کیا اقدامات کئے؟

     کیا اس بیما ری کی ویکسین سرکا ری ہسپتالوں میں مو جود ہے؟ کیا اس مرض سے بچنے کیلئے کو ئی مہم چلا ئی گئی؟ کیا ملک کے غریب عوام کی قسمت میں ہسپتال کے دھکے کھانا اور پھر مو ذی امراض میں مبتلا ہوکر مرجا نا لکھا ہے؟

  • جیتو پاکستان کے جعلی پاسز فروخت کرنیوالا گروہ ملتان سے گرفتار

    جیتو پاکستان کے جعلی پاسز فروخت کرنیوالا گروہ ملتان سے گرفتار

    ملتان : اے آر وائی ڈیجیٹل کےگیم شو جیتو پاکستان کےجعلی پاسز فروخت کرنے والے گروہ کو دھر لیا گیا۔ جعل ساز گروہ پچھلے تین ماہ سے ملتان کے معصوم عوام کو پروگرام کے جعلی پاسز بیچ رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سےبڑا ٹی وی گیم شو جیتوپاکستان  جس میں شرکت کاخواہشمند پوراپاکستان ہے، ہرگھرمیں دیکھے جانے والےگیم شوکی کامیابی جہاں آسمان کی بلندیوں کوچھو رہی ہے وہیں جعل سازگروہ عوام کو بےوقوف بنا رہے ہیں۔

    پروگرام کی مقبولیت کا ملتان کےجعل سازگروہ نے فائدہ اٹھایا۔ تین ماہ تک ملتان کےشہریوں کوجیتو پاکستان میں بھیجنے کےخواب دکھائے اور خوب مال کمایا۔

    جعلی پاسز بیچ کر نوٹ چھاپنے والا گروہ بالآخر قانون کےشکنجےمیں آگیا۔ اے آر وائی نیوز کو شکایات ملیں توگروہ کےخلاف آپریشن کر کے فراڈیوں کو دھر لیا گیا۔

    ملزمان کےپاس سے اےآروائی کی جعلی شرٹس ، پروگرام پاسزاوردیگرسامان برآمدہوا۔ جعل سازوں کی نشاندہی پر پبلیشر اور دکان کا مالک بھی پکڑلیا گیا۔