Tag: ملتان

  • ترک خاتون اوّل کا نیکلس نادرا کے حوالے کردیا گیا

    ترک خاتون اوّل کا نیکلس نادرا کے حوالے کردیا گیا

    اسلام آباد/ ملتان : تُرک خاتون اول کا ہار وزرات داخلہ کے ماتحت ادارے نادرا کو مل گیا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےسیکرٹری نے ہار پہنچادیا۔

    تفصیلات کے مطابق تُرک خاتون اوّل کے قیمتی ہار کی حکومتی خزانےمیں واپسی ہوگئی۔ ہارملتان سے چلا اوربالاخر اسلام آباد  پہنچ گیا۔

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کےسیکرٹری مختلف دفتروں کے چکر لگانے کے بعد نادرا آفس پہنچے اورہار کی وصولی کرادی۔

    سابق وزیراعظم کےپی اے اس سےپہلےکیبنٹ ڈویژن،دفترخارجہ اورتوشہ خانے کے چکرلگاتے رہے۔ لیکن کسی نےیہ ہار قبول نہیں کیا۔

    ایف آئی اے نےسابق وزیراعظم کوہار جمع کرانے کانوٹس دیا تھا جس کےبعد انہوں نے ہار اسلام آباد بھجوانےمیں ہی خیریت سمجھی۔

    اس ہار کی کہانی دو ہزار دس کے سیلاب سے شروع ہوئی جب ترک خاتون اول نے متاثرہ علاقوں میں بچیوں کی شادی کیلئے ہار عطیہ کیا ،لیکن یہ ہار ہاریوں کو تو نہ ملا۔ البتہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کےگھرپہنچ گیا۔

    ایف آئی اے نے ہار واپس نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

  • ملک بھرمیں پہلی سحری کے بعد افطار ی میں بھی لوڈ شیڈنگ

    ملک بھرمیں پہلی سحری کے بعد افطار ی میں بھی لوڈ شیڈنگ

    کراچی / لاہور / فیصل آباد / ملتان : ماہ رمضان کے پہلے روز ملک کے محتلف شہروں میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بجلی کی لوڈ شیڈ نگ جاری رہی، اورمشتعل روزہ دار عوام بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کیخلاف  شدید نعرے بازی کی۔

    کچھ برس پہلے کی بات ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف لاہورمیں  اپنی کابینہ سمیت مینارپاکستان کے سامنے ٹینٹ لگاکربیٹھے رہاکرتے تھے، ہاتھ میں پنکھے ہواکرتے تھے۔ اورالیکشن مہم میں انہوں نے ایک چیلنج دیاتھا، جسے وہ تا حال پورا نہ کر سکے، اورآج نواز لیگ ملک بھر تو کیا پنجاب میں بھی لوڈشیڈنگ پر بھی قابو نہ پاسکی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، فیصل آباد،ملتان، پشاوراور دیگر شہروں میں بھوکے پیاسے روزہ دار تنگ آکر احتجاج پر اتر آئے۔

    رمضان المبارک کی پہلی سحری کی طرح پہلی افطاری میں بھی کراچی کے شہریوں کوغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا رہا ، شہر میں سب سے زیادہ بجلی کی عدم فراہمی سے متاثرہ علاقے نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی ، ایف بی ایریا ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر اور شاہ فیصل کالونی شامل ہیں۔

    ملتان میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ نے پہلے ہی روزے کو شہریوں کی چیخیں نکلوادیں، جس پر سارا ہی دن مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔

    میپکو نے دعوی کیا تھا کہ رمضان المبارک میں سحری،افطاری اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، لیکن آج پہلے ہی روزبدترین اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی جس کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

    حرم گیٹ کے مکینوں نے سب ڈویژن کا گھیراؤ کرلیا اور روڈ بلاک کرکے ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ آج صبح سے ہی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ٹرپنگ اور لو وولٹیج کے باعث شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوچکی ہے لہٰذا وفاقی وزیر پانی و بجلی کو فوری طور پر مستعفی کیا جائے، ملتان کے علاقے نیو سبزی منڈی اور رحمان پورہ کے ملحقہ علاقوں میں بجلی غائب شہری سراپا احتجاج بن گئے۔

    طویل لوڈ شیڈنگ پر لودھراں میں بھی واپڈا مردہ باد کے نعرے لگ گئے  بجلی کے قومی بحران پر گوجرانوالہ کے شہری بھی آگ بگولہ تھے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے وعدہ پورا نہیں کیا، خانیوال میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے روزے داروں کا بُرا حال کردیا، شہریوں کا کہنا ہے روزے دار گرمی سے بلک رہے ہیں اور سرکار سورہی ہے۔

    حکومت اور بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کا اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا ۔عوام کو اس سے کوئی سروکار نہیں وہ توصرف بلا تعطل بجلی کی فراہمی چاہتے ہیں۔

    پہلا روزے کو خٰیبر پختونخواہ میں بھی بجلی غائب رہی، روزے داروں کا گرمی سے براحال ہوگیا چارسدہ اور صوابی میں مشتعل مظاہرین نے پیسکو کے دفاتر پرحملہ کردیا ۔

    کراچی سے خیبر تک بجلی غائب نظر آئی۔ خیبر پختونخواہ کے عوام بجلی کی تلاش میں سرگرداں رہے ۔چارسدہ میں لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام نے بجلی کے تقسیم کار کمپنی کے مقامی دفتر پر دھاوا بول دیا۔ اور توڑ پھور شروع کردی، پولیس میں بھی تبدیلی آگئی جو چابکدستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین پر ٹوٹ پڑی۔

    پولیس نے بزرگوں کو بھی نہ چھوڑا۔لاٹھی چار ج سے پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں مشتعل مظاہرین نے پیسکو کے سب ڈویژنل دفتر کو آگ لگادی۔

    ریکارڈ جل کرراکھ کا ڈھیر بن گیا۔ پشاور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار بالکل ختم ہوگیا، چمن کے شہریوں نے بھی رمضان میں بجلی کے غائب ہونے پر شکوہ کرتے نظر آئے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کے وعدے صرف وعدے ہی ہیں۔ جو کبھی وفا نہیں ہوتے ہیں۔

  • ملتان: عمارت کی چھت گرنے سے مزدور جاں بحق

    ملتان: عمارت کی چھت گرنے سے مزدور جاں بحق

    ملتان: دو اسکولوں کی چھتیں گرنے کے واقعات لوگ بھولے نہ تھے کہ ایک اور زیرِ تعمیر عمارت کے چھت گرنے سے ایک مزدور زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔

    ملتان میں مخدوش عمارتیں یا ناقص تعمیرات کے باعث چار روز میں چھتیں گرنے کے تیسرے واقعے نےعوام کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔

    ملتان کینٹ میں زیرِتعمیرعمارت کی چھت گرنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون سمیت کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

    ملتان میں چار روز میں دو نجی اسکولوں کی چھتیں گرنے کے واقعات ہوچکے ہیں لیکن انتظامیہ حرکت میں آئی اور نہ ہی اسکول مالکان نے کوئی نوٹس لیا، شاید انتظامیہ کسی بڑے سانحے کی منتظر ہے۔

  • گورنر پنجاب کا بھاری بھرکم پروٹو کول کے ساتھ ملتان کا دورہ

    گورنر پنجاب کا بھاری بھرکم پروٹو کول کے ساتھ ملتان کا دورہ

    ملتان : مراعات نہ لینے کا وعدہ کرنے والے گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ ملتان میں بھاری پروٹوکول کے ساتھ گھومتے رہے۔

    ، اپنے گورنر کو دیکھ کر ملتانی عوام دنگ رہ گئے، با ادب با ملاحظہ اور ہوشیار کے مصداق  گورنر پنجاب کی شاہی سواری بھاری بھرکم پروٹوکول ساتھ ملتان پہنچی تو ایک دو نہیں بلکہ گورنرپنجاب کے ساتھ پولیس موبائلوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں ۔

    پولیس اہلکار شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار کی علامت بنے ہوئے تھے، مراعات نہ لینے کا اعلان کرنے والے گورنر صاحب بھول گئے کہ عوام کے ساتھ انہوں نے کبھی کوئی وعدہ  کیا تھا۔


    Governor Punjab Rafiq Rajwana Protocol by arynews

  • ملتان، ضمنی الیکشن کامعرکہ ن لیگ نے سرکرلیا

    ملتان، ضمنی الیکشن کامعرکہ ن لیگ نے سرکرلیا

    ملتان: حلقہ پی پی 196 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمود الحسن نے اپنے مخالفین کو شکست دے کر ضمنی الیکشن جیت لیا ہے۔

    ملتان کے حلقہ پی پی 196 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا محمود الحسن 26540 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے رانا عبدالجبار 20341 ووٹ لے کر دوسرےنمبر پر رہے۔

     رانا محمود الحسن کی جیت کی خبر ملتے ہی مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کارکنوں نے اپنے امیدوار کی فتح کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، مٹھائی بھی تقسیم کی گئی جبکہ آتشبازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

    پی پی ایک سو چھیانوے میں ضمنی انتخاب کادنگل تمام ہوا، ن لیگ کے رانامحمودالحسن،تحریک انصاف کے راناعبدالجبا، اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد حسین کے درمیان کانٹے کامقابلہ ہوا۔

    ملتان میں شدید گرمی میں بھی ووٹرزپولنگ اسٹیشنز پرقطار یں لگائے کھڑے رہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے بہتر انتظامات نہ کئےجانے پر بد نظمی کے مناظر بھی دیکھے گئے ۔ پولنگ اسٹییشنز پر اسلحہ بردرا افراد بھی آزادانہ گھومتے پھرتےنظر آئے ۔

    تبدیلی کے متوالوں نے حکومت پر دھاندلی کے الزامات بھی لگائے، ایک لاکھ اٹھترہزار سےزائد ووٹرز کیلئےایک سو تینتیس پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گٗئے تھے، پی پی ایک سو چھیانوے کی نشست سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات عبد الوحید آرائیں کے نا اہل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

  • ملتان پی پی 196: پولنگ کا عمل مکمل ، ووٹوں کی گنتی جاری

    ملتان پی پی 196: پولنگ کا عمل مکمل ، ووٹوں کی گنتی جاری

    ملتان : حلقہ پی پی ایک سو چھیانوےمیں ضمنی انتخاب کیلئےپولنگ کا وقت ختم ہوگیا، اس دوران کہیں دھاندلی کے الزامات لگے تو کہیں ووٹرز بد نظمی کی شکایات کرتے رہے ۔

    پی پی ایک سو چھیانوے میں ضمنی انتخاب کادنگل تمام ہوا، ن لیگ کے رانامحمودالحسن،تحریک انصاف کے راناعبدالجبا، اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد حسین کے درمیان کانٹے کامقابلہ ہوا۔

     ملتان میں شدید گرمی میں بھی ووٹرزپولنگ اسٹیشنز پرقطار یں لگائے کھڑے رہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے بہتر انتظامات نہ کئےجانے پر بد نظمی کے مناظر بھی دیکھے گئے ۔ پولنگ اسٹییشنز پر اسلحہ بردرا افراد بھی آزادانہ گھومتے پھرتےنظر آئے ۔

    تبدیلی کے متوالوں نے حکومت پر دھاندلی کے الزامات بھی لگائے، ایک لاکھ اٹھترہزار سےزائد ووٹرز کیلئےایک سو تینتیس پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گٗئے تھے، پی پی ایک سو چھیانوے کی نشست سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات عبد الوحید آرائیں کے نا اہل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

  • ملتان :ضمنی الیکشن، ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادی گئیں

    ملتان :ضمنی الیکشن، ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادی گئیں

    ملتان: ملتان میں پی پی ایک سو چھیانوے کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

    ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادی گئیں، لیگی میدوار نے حامیوں کے جھرمٹ میں ووٹ کاسٹ کیا،خلاف ورزیوں کا نوٹس نہ لینے پر پی ٹی آئی نے گو نواز گو کے نعرے لگادیئے۔

    ۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمود الحسن ریلی کیساتھ ووت ڈالنے پہنچ گئے، رانا محمود الحسن ووٹ دیکھا دیکھا کر بیلٹ بوکس میں ڈالا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کھلے عام کرتے رہے۔

    ن لیگ کے رہنما کے ہمراہ ٓآئے ساتھی بھی ووٹ دکھا دکھا کہ کاسٹ کرتے رہے اور کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں تھا، ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی ووٹر مہر لگانے کے بعد ووٹ نہیں دیکھا سکتا۔

     تحریکِ انصاف کی خاتون رہنماء نےالزام لگایا کہ حکومت الیکشن میں مداخلت کر رہی ہے، کوئی سننے والا نہیں، تبدیلی کے متوالوں کا کہنا ہےکہ حکمران جماعت کے لوگ من مانی کررہے ہیں یہی سب کرنا تھا تو الیکشن کیوں کروایا۔

    پی ٹی آئی کارکنان نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

    دوسری جاںب ملتان کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے حامیوں نے انتخابی قوانین کی دھیجاں اڑادیں، ووٹ ڈالا، موبائل سے تصویر لی اورسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔

    پی پی ایک سو چھیانوے کےضمنی معرکے میں انتظامیہ کے دعوے دھرے رہ گئے، اہلکاروں کی موجودگی میں موبائل فون کے ساتھ پولنگ بوتھ گئے۔انتخابی نشان پر ٹھپہ لگایا ، تصویریں لے کر سوشل میڈیا ڈال دی۔

  • عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث دورے ملتوی کردیئے

    عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث دورے ملتوی کردیئے

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث آج گلگت اور کراچی کے دورے ملتوی کردیئے ہیں۔

    انہیں آج گلت کے مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کے علاوہ حوالدار لالک جان شہید کے مزار پر بھی جانا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث انہیں یہ دورہ منسوخ کرنا پڑا۔

     بعد ازاں انہوں نے اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج سہ پہر کراچی پہنچ کر سانحہ صفورا کے متاثرین سے اظہار تعزیت کرنے کے پروگرام کا اعلان کیا تاہم انہیں یہ دورہ بھی ملتوی کرنا پڑا۔

  • ملتان کی ناکام جلسی نے عمران خان کو بد حواس کردیا، پرویزرشید

    ملتان کی ناکام جلسی نے عمران خان کو بد حواس کردیا، پرویزرشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے کراچی جانے کے بجائے ملتان میں ناچ گانا کیا۔

    سینیٹر پرویز رشید نے ملتان میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی تقریر کے جواب میں کہا ہے کہ ملتان کی ناکام جلسی نے عمران خان کو بد حواس کردیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جیسے جیسےملک ترقی کر رہا ہے عمران خان صاحب کی تکلیف بڑھتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس منصوبے نے عمران خان کو تکلیف میں مبتلا کردیا ہے اور خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی بھی عمران خان کا منہ چڑا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب اس حقیقت کو تسلیم کر لیں کہ لوگ اب تحریک انصاف کے جلسوں کا رخ نہیں کرتے۔

  • این اے 122 میں ن لیگ کی وکٹ گرنے والی ہے، عمران خان

    این اے 122 میں ن لیگ کی وکٹ گرنے والی ہے، عمران خان

    ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے ایک سوبائیس میں ن لیگ کی مڈل اسٹمپ اڑنے والی ہے۔ میرا دل کہہ رہاہے کہ دو ہزار پندرہ تبدیلی کا سال ہے۔

    ان خیالات اظہار انہوں نے ملتان کے اسپورٹس گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ گاہ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی،عمران خان نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ قوم غریب اور حکمران ٹولہ امیر ہو رہا ہے۔

    انیس سو ستر سے آج تک یہ جماعتیں اپنی اپنی باریاں لے رہے ہیں، اور اب انہوں نے اپنے بچوں کو تیار کر لیا ہے، ملتان کے شہری حکومت کو بتا دیں کہ اس نے عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے نہیں کئے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ موٹر ویز، انڈر پاسز، فلائی اوورز اور سڑکیں بنانے سے قومیں ترقی نہیں کر سکتیں۔ کیا پاکستان میں میڑو بسوں کی ضرورت تھی یا تعلیم اور صحت کی سہولیات کی؟۔ قوم اس وقت ترقی کرتی جب عوام اور تعلیم پر پیسہ خرچ کیا جائے۔

    پاکستان کے ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں لیکن حکمران کبھی ایسا نہیں کریں گے کیونکہ میٹرو بس، انڈر پاسز اور سڑکیں بنانے سے ہی انھیں کمیشن ملتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں کوئی میرٹ سسٹم نہیں ہے۔ کراچی میں پولیس کو سیاسی کر دیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس بھی صرف شریفوں کی فورس بن چکی ہے۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کی پولیس ہماری پالیسیوں کی وجہ سے مثالی بن گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں پچھلے ایک سال میں 60 فیصد جرائم پر قابو پایا جا چکا ہے۔

    وہاں عام عوام کو انصاف کی فراہمی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک عوام اپنے حقوق کیلئے کھڑے نہیں ہونگے تب تک ان کو اپنے جائز حقوق نہیں ملیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں عوام کی قدر ہو، انہوں نے کہا کہ یہ دو نظریات اور دو سوچوں کا مقابلہ ہے۔  انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکمرانوں کے وعدوں کے باوجود ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکا ہے؟

    عوام آج بھی کرپشن اور لوڈشیڈنگ کے عذاب کا سامنا کر رہے ہیں۔ ملتان کے شہری ضمنی انتخابات میں اپنے ووٹ سے ثابت کریں کہ وہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میں صرف ایک ضمنی الیکشن کیلئے جلسہ کرنے نہیں آیا بلکہ ملتان کے عوام کو جگانے آیا ہوں۔