Tag: ملتان

  • تحریک انصاف بالغ سیاسی جماعت بن چکی ہے، شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف بالغ سیاسی جماعت بن چکی ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کارکن پرویز رشید کو بتائیں کہ تحریک انصاف نا بالغ نہیں بلکہ بالغ جماعت بن چکی ہے۔

    ملتان میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کے مزدور، کسان اور غریب طبقے کی جنگ لڑ رہی ہے۔

    کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات سے ثابت ہو گیا کہ تحریک انصاف پورے ملک کی جماعت جبکہ مسلم لیگ ن صرف ایک صوبے بلکہ دو شہروں تک محدود ہو گئی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کارکن آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے ہونے والی حلقہ بندیوں پر نظر رکھیں یہ نہ ہو کہ ن لیگ کے لوگ ضلعی انتظامیہ سے ملک کر حلقہ بندیوں میں قینچی چلا دیں۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے روایتی نہیں بلکہ نظریاتی جماعت بننا ہے پیپلز پارٹی کا جب نظریہ ہوتا تھا تو بینظیر بھٹو کے جلاوطن ہونے کے باجود پارٹی زندہ تھی لیکن اب زرداری کے ہوتے ہوئے پارٹی مردہ ہے.

    علاوہ ازیں ورکرز کنونشن کے موقع پر شاہ محمود کی تقریر کے دوران کھانے کے معاملے حسب معمول کارکنان گتھم گتھا ہوگئے اور لنچ باکسز پر ٹوٹ پڑے،  جس کے باعث شاہ محمود قریشی کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر  جانا پڑا ۔

  • گدھے کا گوشت بیچنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    گدھے کا گوشت بیچنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    ملتان : گدھے ذبح کرنے والے ملزمان کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں گدھےکو ذبح کرتے  ہوئے ملزمان کوعلاقے کے لوگوں نے رنگے ہاتھوں دھرلیا اور پھینٹی لگانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

    اے آروائی نیوزپرخبرنشرہونے اور ملزمان بغیر قانونی کارروائی چھوڑنے پر آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی۔ علاقے کے لوگوں کےمطابق شجاع آباد کے ایک بھٹہ مزدوررمضا ن کا گدھا گزشتہ رات چو ری ہو گیا تھا۔ جس کی تلاش کے دوران اُسے اطلاع ملی کہ علی ٹاؤن کے مکینوں نے دونامعلوم افراد کو گدھا ذبح کرتے رنگے ہا تھو ں پکڑلیا ہے۔

    تھا نہ سٹی پو لیس شجاع آباد نے بھی موقع پرپہنچ کرملزمان پرہا تھ صا ف کئے اور انھیں تھا نے لے گئے۔

    تاہم بعد میں ملزمان کو بغیرکسی کارروائی کے چھوڑدیاگیا، بعد ازاں اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • احتجاجی طلبہ نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کو تالہ لگا دیا

    احتجاجی طلبہ نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کو تالہ لگا دیا

    ملتان : بہاؤالدین زکریایونیورسٹی کےاحتجاجی طلبہ نےیونیورسٹی کے مین گیٹ کو تالا لگا دیا۔ بلڈنگ اینڈ آرکیٹیکچر انجینئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے مطالبہ کیاکہ اُن کا پاکستان انجینئیرنگ کونسل سےفوری الحاق کیاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے بلڈنگ اینڈ آرکیٹیکچر انجینئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کے احتجاجی طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

    دوران احتجاج ایک طالب علم شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہوگیا جسے بعد میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ طلبہ کا احتجاج دکھانے پر یونیورسٹی کاسیکیورٹی انچارج بھی میڈیا نمائندوں کو دھمکیاں دیتارہا۔

    احتجاجی طلبہ نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ ان کاپاکستان انجینئیرنگ کونسل سےالحاق کیاجائے۔

  • ملتان میں بینک ڈکیتی: ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

    ملتان میں بینک ڈکیتی: ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

    ملتان : بینک لوٹنا ہوگیا بہت آسان ہوگیا، ملتان میں ڈکیت صرف چند منٹوں میں بینک کا صفایا کرکے چلتے بنے۔ تفصیلات کے مطابق بینک کے باہرنہتا گارڈ لوگوں کی چیکنگ کررہا تھا۔

    اس دوران تین ڈکیت آئے اور اسے دھکا دیتے ہوئے اند ر لے گئے ۔ ڈاکوؤں نے بینک میں موجود لوگوں پر پر اسلحہ تان کرخوف و ہراس پھیلادیا۔

    لوگوں کو ڈرایا اور کاؤنٹر کی طرف بڑھے۔ بینک کے عملے نے بھاری رقم دراز نہیں پلاسٹک کی ٹوکری میں رکھی ہوئی تھی۔

    ڈکیت کورقم جمع کرنےمیں اتنی سی بھی دشواری نہ ہوئی  ڈاکوؤں نے چالیس لاکھ روپے آرام سے تھیلے میں رکھے اور چلتے بنے۔ بینک میں ایک بچہ ڈاکوؤں کے سامنے کسی خوف کے بغیر یہ سب کچھ دیکھتا رہا ۔ ڈاکواس سےنظرچراتا رہا۔

  • ملتان: باران رحمت زحمت بن گئی،چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

    ملتان: باران رحمت زحمت بن گئی،چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

    ملتان : باران رحمت زحمت بن گئی،چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق, بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد ابدی نیند سوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بارش جہاں باعث رحمت ہے وہیں خستہ حال مکانوں کیلئے خطرہ بھی بن جاتی ہے۔ملتان میں بارش نے ہنستا بستا آشیانہ اجاڑ ڈالا۔

    شہر کی چودہ نمبر چو نگی کے قریب بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت زمیں بوس ہوگئی ۔مکان کی چھت گرنے کے بعد امدادی ٹیمیں پہنچیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنا شروع کیا۔

    زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن گرنے والی چھت تین زندگیاں بھی ساتھ لے گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مرنےو الوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

  • لوگ عمران خان کو سیاست کے قابل نہیں چھوڑیں گے، جاوید ہاشمی

    لوگ عمران خان کو سیاست کے قابل نہیں چھوڑیں گے، جاوید ہاشمی

    ملتان : بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ عمران خان بہتر ہے کرکٹ کے معاملات کو بہتربنانے پر توجہ دیں کیونکہ ان کے اردگرد کے لوگ انہیں سیاست کے قابل نہیں چھوڑیں گے۔

    ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے سخت مایوسی ہوئی ہے، سمجھ نہیں اآتی کی معین خان کو کسینو جانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

    کسینو میں جوئے کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہوتا ہے ان کا کہنا تھا کہ جب کرکٹ ٹیم ہارتی ہے تو ہمارا تو ڈوب مرجانے کو دل چاہتا ہے لیکن یہ انجوائے کرنے چلے جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کے معاملات میں نہیں پڑنا چاہیئے تھا جاوید ہاشمی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی ایم این اے نے ابھی تک اپنا کمرہ نہیں چھوڑا ہے اور فنڈز بھی لے رہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کا بہت احترام کرتا ہوں‌،لیکن لوگوں نے انہیں مشکلات میں ڈال دیا ہے، انہوں نے کہا کہ سیاست کے اس موڑ پر نہ میں کسی کا رقیب ہوں اور نہ ہی حبیب ۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مخدوم رشید کی اراضی زرعی یونیورسٹی کو مل گئی ہے جس پر میاں شہباز شریف کا بہت شکر گزار ہوں اب یہاں بہت جلد یونیورسٹی بن جائے گی۔

  • انصاف نہ ملنے پر ضعیف خاتون کا اقدام خود کشی

    انصاف نہ ملنے پر ضعیف خاتون کا اقدام خود کشی

    ملتان: پچاس سال کی بوڑھی خاتون نےپولیس کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے خود کوآگ لگالی۔تفصیلات کے مطابق انصاف نہ ملا تو خود سوزی آخری راستہ ہے۔

    ملتان کے علاقے تھانہ قطب پور کی رہائشی پچاس سالہ منظور بی بی نے پنجاب پولیس کے خلاف احتجاج  کرتے ہوئے بتایا ہے کہ   اس کے ساتھ دھوکا کیا گیا اور پولیس اس کی ایک بات بھی نہیں سن رہی۔

    منظور بی بی کے مطابق اس  نے اپنے بھتیجے نصیر سے بارہ مرلہ کی زمین خریدی ..رقم کی ادائیگی کے بعد وہ مکر گیا۔بوڑھی بیوہ خاتون مدد کیلئے پولیس کے پاس پہنچی۔ ۔

    سی پی او کے کہنے پر نصیر نے کچھ رقم تو واپس کی لیکن پھر مکر گیا۔ منظور بی بی کا کہنا ہے کہ اس نے ڈی سی او ،اور سی پی او۔دونوں سے رابطہ کیا لیکن ان پر اس کی التجا کا کوئی اثر نہیں ہورہا ۔

    منظور بی بی نے کہا کہ اب  بھی اگر انصاف نہ ملا تو وہ جان دے دے گی۔

  • بین الصوبائی گروہ کے چھ ملزمان گرفتار،جدید اسلحہ برآمد

    بین الصوبائی گروہ کے چھ ملزمان گرفتار،جدید اسلحہ برآمد

    ملتان : خانیوال پولیس نے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کرکے بین الصوبائی گروہ کے چھ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفس ملتان میں پریس کا نفر نس کرتے ہو ئے آر پی او ملتان امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ خا نیوال پو لیس نے مشکوک گاڑی کاتعاقب کرتے ہو ئے 6افراد کو گاڑی سمیت حراست میں لیکر بھاری مقدار میں غیر قا نو نی اسلحہ بر آمد کیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں دہشت گرد تنظیموں اور جرائم پیشہ عناصر کو اسلحہ بھاری مقدار میں فراہم کرتے ہیں ۔

    گرفتارملزمان یوسف ،سعید،حا مد رضا،عاشق حسین،شبیر ،عابد کا تعلق لکی مروت ،خیبر پختونخواہ اور جنو بی پنجاب سے ہے ۔

    امجد جاوید سلیمی کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن میں سرچ آپریشن کے دوران 76 مشکوک لوگوں کو حراست میں لیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے وہیں آپریشن کیا جائے گا چاہے وہ مدرسہ ہو یا پھر کوئی اور جگہ۔

  • ملتان: کل 2 مجرموں کو پھانسی دی جائے گی

    ملتان: کل 2 مجرموں کو پھانسی دی جائے گی

    ملتان: سینٹرل جیل میں سزائے موت کے منتظر دو قیدیوں کو کل تختہ دار پر لٹکانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، دونوں مجرموں کی ان کے لواحقین سے آج آخری ملاقات کرا دی جائیگی۔

    ملتان سینٹرل جیل میں کل بعد نمازِ فجر مجرمان غلام شبیرعرف ڈاکٹر اور احمدعلی عرف شیش ناگ اپنے جرم کی پاداش میں بالآخر اپنے انجام کو پہنچ جائینگے۔

    جیل ذرائع کے مطابق دونوں مجرموں کو پھانسی دینے کیلئے سینٹرل جیل میں پھانسی گھاٹ کا مرمتی کام مکمل کر لیا گیا ہے، احمد علی اور غلام شبیر کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    مجرم غلام شبیر پولیس پر حملوں جبکہ مجرم احمد علی فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

    جیل ذرائع کے مطابق پھانسی دینے سے قبل سینٹرل جیل ملتان کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے، جیل کے اطراف میں پولیس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے، دونوں مجرموں کی سزا کے بعد پھانسی پانے والے مجرموں کی تعداد دس ہو جائے گی۔

    پھانسی پانے والے مجرموں کی اکثریت دہشت گردی اور فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں میں سزا یافتہ تھی جبکہ اکثر مجرموں کا تعلق تحریکِ طالبان اور کالعدم تنظیموں سے تھا۔

  • بھارت دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوّث ہے، حافظ محمد سعید

    بھارت دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوّث ہے، حافظ محمد سعید

    ملتان: امیر جماعت الدعوۃ پاکستان حافظ محمدسعید نے کہا ہے کہ انڈیا افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کروا رہا ہے اور امریکہ کی شے پر سب ہو رہا ہے۔

    شاہی عید گاہ گراؤنڈ ملتان میں سانحہ پشاور کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت الدعوۃ پاکستان حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان بارڈر پر قندھار سے لیکر لوگڑ تک 22 قونصلیٹ قائم ہیں جو کہ دہشت گردی کے اڈے ہیں۔

    پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے وہاں جا کر پناہ لیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پھانسیوں سے پابندی اٹھانا خوش آئند ہے جرم ثابت ہونے پر تمام دہشت گردوں کو بلا تقریق پھانسیوں پر چڑھا دیا جائے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ انڈیا افغانستان اور امریکہ سے کھل کر بات کی جائے اور تمام پالیسوں کی بنیاد پاکستان کی بقا اور دفاع ہونا چاہیئے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چائنا پر امن ملک اور تمام عالم اسلام کو ساتھ لیکر کھڑا ہو جائے اور ایک اسلامی قوت بن کر دہشت گردی کا خاتمہ کرے۔