ملتان : پنجاب میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کروانے والا ملزم پکڑا گیا، مقتولہ 8ماہ کی حاملہ تھی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملتان کے علاقے بلال کالونی میں خاتون پروفیسر کے قتل کے کیس میں اس کے شوہر سمیت4ملزمان کو گرفتار گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ پروفیسر فیروزہ جمیل کو اس کے شوہر نے مجض اس لیے قتل کروایا کہ مقتولہ نے اسے دوسری شادی کی اجازت نہیں دی تھی۔
ملزم نے بیوی کو راستے سے ہٹانے کیلیے اجرتی قاتل کی مدد لی اور شوٹر کے ذریعے قتل کا منصوبہ بنایا ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلیے قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
پولیس حکام کے مطابق پروفیسر فیروزہ کو اپنے گھر سے نکلتے ہی شوٹر نے گاڑی روک کر ان پر فائرنگ کردی، خاتون نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان دے دی، مقتولہ 8 ماہ کی حاملہ تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شوہر نے شوٹر سے15لاکھ روپے میں معاملات طے کیے تھے، قاتل کو2 لاکھ روپے ایڈوانس دیا گیا، باقی رقم واردات کے بعد ادا کی جانی تھی۔
ملتان : بیوی اور دو بچوں کو قتل کرکے خود کو گولی مارنے والا شخص کون تھا اور کیوں قتل کیا ، اس حوالے سے اہم انکشاف سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں دو بچوں اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرنے والا سابق ایم پی اے شاہد محمود خان کا بھتیجا نکلا۔
بوسن روڈ پر موجود ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھریلو جھگڑے پرنوجوان نے اپنی فیملی پر فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے 2 بچے اور میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سابق ایم پی اے شاہد محمود خان کے بھتیجے معروف نے بیوی اور2 بچوں کو اپنی کار میں سوار کیا، معروف نے پہلے دونوں بچوں اور بیوی کو گولی ماری اورپھر اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
مرنے والوں میں 33 سالہ اقرا، 5 سالہ علیان اور3 سالہ آریاں شامل ہیں، جبکہ معروف کی عمر35 سال بتائی گئی ہے۔
وقوعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ایس ایس پی آپریشنز ملتان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نو نمبر چونگی کی رہائشی فیملی گاڑی میں جارہی تھی کہ شوہر نے گاڑی روک کر فائرنگ کردی۔
ملتان: نشتراسپتال کے ڈائیلسز یونٹ سے مریضوں میں ایچ آئی وی کی منتقلی کے حوالے سے حکام نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔
وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈائیلسز وارڈ کے ریکارڈ میں ردوبدل اور ٹیمپرنگ کی تحقیقات مکمل گئیں، انکوائری کمیٹی نے وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی کا بیان ریکارڈ کیا، پولیس انکوائری کمیٹی نے 10 ڈاکٹرز، ایک نرس اور ریکارڈ کیپر کے بیانات بھی قلمبند کیے۔
پولیس نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی نے ڈائیلسز یونٹ کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ بوگس رپورٹس کا اندراج پکڑلیا، 11 اکتوبر کو پہلا واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے لیب حکام سے جعلی رپورٹس بنوائیں۔
وارڈ کے تمام سینئر ڈاکٹرز اور ایم ایس اس ریکارڈ ٹیمپرنگ کا حصہ تھے، انکوائری رپورٹ آج سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو بھجوا دی جائےگی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے خلاف پولیس براہ راست مقدمہ درج نہیں کرسکتی، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کئیرکمیشن پہلے ہی ملوث ڈاکٹرز کے لائسنس منسوخی کی سفارش کرچکا ہے۔
لاہور اور ملتان کے تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور اور ملتان میں اسموگ کے باعث بند کیے جانے والے تعلیمی ادارے کل سے کھولے جائیں گے، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ اسموگ میں کمی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
ڈی جی محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے صبح پونے 9 بجے کھلیں گے، طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے پنجاب حکومت نے 17 نومبر سے 24 نومبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
ملتان : تین منزلہ عمارت میں رکھے ہوئے آتش بازی کے سامان میں زور دار دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، دھماکے سے عمارت زمیں بوس ہوگئی، لوگ ملبے تلے دب گئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ دہلی گیٹ آغا پورہ کی ایک عمارت میں پیش آیا جس کے اندر آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا پانچ مرلے کی تین منزلہ عمارت ریاض نامی شخص کی ملکیت ہے۔
تین منزلہ عمارت میں رکھے گئے آتش بازی کے سامان میں اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ملبے تلے دب گئے جبکہ ایک خاتون سمیت 4 افراد نے موقع پر دم توڑ دیا۔
اے آر وائی نیوز ملتان کے بیورو چیف یاسر شیخ کی رپورٹ کے مطابق دھماکا گیس لیکج کے باعث ہوا، آس پاس کے مکانات کو بھی نقصان پہنچا، اب تک 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی ملبے تلے دب کر 9 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ریسکیو عملے نے بروقت پہنچ کر 4 افراد کی لاشیں اور 5 افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
آتش گیر مواد میں وقفے وقفے سے مسلسل دھماکے ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے، مقامی افراد کے مطابق گھر میں آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا۔
سی پی او ملتان سمیت پولیس افسران اور پولیس کی بھاری نفری موقع پرموجود ہے، امدای کارروائیاں بھی جاری ہیں، دھوئیں کے گھرے بادلوں کی وجہ سے ریسکیو کے کام میں مشکلات پیش آرہی ہیں، ریسکیو کی متعدد گاڑیاں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
علاوہ ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا سختی سے نوٹس لے کر آر پی او ملتان سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، آئی جی پنجاب نے سی پی او ملتان کو واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہاں کھلے عام پولیس کی سرپرستی میں آتش بازی کا سامان بنانے کا کام گزشتہ کئی سال سے جاری ہے۔
ملتان : دن دیہاڑے قتل ہونے والی خاتون ٹیچر کے شوہر کا اہم بیان آگیا ، تیمورالحسن نے بتایا کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں ، قاتل کو پکڑا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں دن دیہاڑے خاتون ٹیچر کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم اب تک پکڑا نہ جاسکا۔
مرحومہ صفورا کے قتل پر اہلخانہ اور مرحومہ کی 8 سالہ بیٹی ثمر رباب رنجیدہ ہیں ، مرحومہ کے خاوند تیمور الحسن کا کہنا ہے کہ ان کی کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں۔
تیمورالحسن نے کہا کہ پولیس تعاون کررہی ہے وزیراعلی پنجاب سے فوری طور پر ملزم گرفتار کرنے کا مطالبہ ہے۔
تھانہ شاہ شمس پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
گذشتہ روز ملتان کے علاقے گلزیب کالونی میں صبح سکول جانے والی خاتون صفورا تیمور کو نامعلوم ملزم نے سر میں گولی مار کر قتل کردیاتھا۔
اس افسوسناک واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ نامعلوم ملزم نے فائر مار کر صفورا کو قتل کیا اور اسکا موبائل فون اٹھا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
ملتان: خاتون ٹیچر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا ، قاتل نے بچوں کے سامنے گولی چلائی اور فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کی گلزیب کالونی میں خاتون ٹیچر کو قتل کردیا گیا، اسکول ٹیچر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
جس میں نامعلوم شخص کو صبح سویرے اسکول جاتے ہوئے خاتون ٹیچر کے پیچھے چلتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم خاتون کے پیچھے چلتا آیا اور سر پر گولی ماردی،، جس سے وہ موقع پرہی دم توڑگئی تھیں۔
قاتل نے بچوں کی موجودگی میں گولی چلائی اور لاش کے قریب سے کوئی چیز اٹھائی اور بھاگ گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اسکول جارہی تھیں، فوٹیج کی مدد سے تفتیش شروع کردی ہے، ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔
ملتان : سات سالہ گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، والدہ نے اپیل کی ہے کہ میری بیٹی سے زیادتی ہوئی انصاف دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں سات سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ، نایاب نشتر اسپتال کے اینٹی ریپ یونٹ میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔
سٹی پارک شاہ رکن عالم کالونی کی رہائشی سات سالہ نایاب کو اس کی والدہ سائرہ بی بی نے آمنہ بی بی کے گھر چھوڑا، جہاں نایاب کی دو بڑی بہنیں پہلے ہی کام کے سلسلے میں مقیم ہیں۔
والدہ نے بتایا کہ آمنہ بی بی نے اس کی بیٹی نایاب کو کسی اور کے گھر کام کے لیے بغیر بتائے بھیج دیا اور دو تین روز بعد گھر بلا کر بچی حوالے کر دی، جس کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔
سائرہ بی بی نے کہا کہ بچی کو چلڈرن اسپتال لے گئے جہاں سے اس کو نشتر اسپتال بھیج دیا گیا، میری بیٹی سے زیادتی ہوئی انصاف دیا جائے۔
بعد ازاں پولیس نے آٹھ روز بعد ایف آر درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔
ملتان : پنجاب کے شہر ملتان میں بارشوں کا 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 172 ملی میٹر بارش سے متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں شدید بارش نے اڑتالیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا، 147 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سال 1976 میں134 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ صرف ایک روز میں 172 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے اور ابھی تک شہر میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک سو باہتر ملی میٹر بارش سے متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے، جبکہ شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شہریوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل پانی میں بند ہوگئے جبکہ خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال کے وارڈز میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا، ایم ڈی واسا خالد رضا خان کا کہنا ہے کہ ٹیمیں نکاسی آب کیلیئے فیلڈ میں متحرک ہیں ۔
بارش کے باعث میپکو کے 65 سے زائد بجلی کے فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے، جس سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے تاہم ملتان واسا انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے۔
ملتان : شاہ رکن عالم انٹر چینج کے قریب منی ٹرک اور ٹریلر کے درمیان تصادم میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں موٹر وے ایم شاہ رکن عالم انٹر چینج کے قریب تیز رفتار منی ٹرک نے ٹرالر کو ٹکر ماردی ، حادثہ میں منی ٹرک کے کیبن میں سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ منی ٹرک پر سوار 5 افراد زخمی ہوئے۔
حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو1122 اور موٹروے پولیس نے زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو نشتر 2 ہسپتال منتقل کیا، ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ منی ٹرک ڈرائیور کو اونگھ آنے کی وجہ سے پیش آیا، منی ٹرک گوجرہ سے ملتان مویشی منڈی جا رہا تھا۔
گذشتہ روز سکھر ملتان موٹروے پر تیز رفتار کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر دادلو کے قریب پیش آیا جہاں ملتان جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی۔