Tag: ملتان

  • ملتان: ہیڈمحمد والہ بند توڑنےکا فیصلہ،رہائشی سراپا احتجاج

    ملتان: ہیڈمحمد والہ بند توڑنےکا فیصلہ،رہائشی سراپا احتجاج

    ملتان:  ہیڈ محمد والہ بند کو توڑنے کے فیصلے پر قریبی علاقوں کے رہائشی سراپا احتجاج ہیں، اُن کا مطالبہ ہے کہ بند توڑنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

    جھنگ، اٹھارہ ہزاری سمیت دوسرے علاقوں میں تباہی مچانے کے بعد اب ملتان سے ساڑھے چارلاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ گزررہا ہے، شہرکا ایک بڑاحصہ زیرِآب آنے کے خدشے کے تحت بند ہیڈ محمد والہ توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس فیصلے کے خلاف قریبی علاقوں کے رہائشیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ بند توڑنے سے قریبی دیہات میں پانی داخل ہوجائے گا اوراُن کی فصلیں بھی تباہ ہوجائیں گی جبکہ ملتان کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوجائے گا۔

    انکا کہنا ہے کہ ہیڈ محمد والہ کے قریب مظفرگڑھ اور ملتان روڈ کے درمیان انتظامیہ نے بھاری مشینری لگاکر شگاف ڈال دیا ہے، فوج کی نگرانی میں بھاری مشینری کے ذریعے روڈ کو توڑنے کے لئے آس پاس مائنز رکھے گئے ہیں، سیلابی ریلے کا رُخ دوسری طرف مڑجائے گا، بند توڑنے سے پانی کا رُخ دوسری طرف چلا جائے گا۔

    دوسری جانب پانی کا دباؤ کم نہ ہوا تو شیرشاہ بند توڑنے کا فیصلہ بھی متوقع ہے تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کا فیصلہ پانی کی رفتاراور پریشر دیکھ کر کیا جائے گا، قریبی بستیوں کے رہائشیوں کا مطالبہ ہے کہ روڈ توڑنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

  • ملتان کو بچانے کیلئے ہیڈ محمد والا کا بند توڑنے کا فیصلہ

    ملتان کو بچانے کیلئے ہیڈ محمد والا کا بند توڑنے کا فیصلہ

    بنجاب :ملتان کو بچانے کیلئے مظفر گڑھ اور ملتان روڈ کے درمیان پچاس فٹ چوڑا شگاف ڈال دیا گیا ہے، خطرے کی صورت میں ہیڈ محمد والا کا بند توڑنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سیلابی ریلا ہمروت،بستی سیال اور لنگڑیال سمیت معتدد علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔

    بھارت کی جانب سے آنے والے سیلابی ریلوں نے بالائی پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی، سیلابی ریلا جھنگ، شورکوٹ ، احمد پور سیال اورااٹھارہ ہزاری میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور سیکڑوں مکانات تباہ کرتا ہوا ملتان میں تباہی مچانے کے لئے داخل ہو گیا ہے۔

    ملتان ہیڈ محمد والا کے قریب مظفر گڑھ اور ملتان روڈ کے درمیان انتظامیہ نے بھاری مشینری لگا کر شگاف ڈال دیا ہے، پاک فوج کے جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ملتان محمد پور گھوٹا سے شیر شاہ تک کے درمیان دریائی پٹی کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

    پنجند سے گزرنے والا یہ سات لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا ہفتہ کے روز کوٹ مٹھن کے مقام پر دریائے سندھ میں گزرے گا ، دریائے چناب کے سیلابی ریلے سے کشمور ، سکھر اور گڈو بیراج سے ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔

    سیلابی ریلا گڈو ، سکھر، کوٹری بیراج سے ہوتا ہوا سمندر میں جا گرے گا۔

  • پاک فوج کی جانب سے آئی ڈی پیزکیلئےامدادی سامان روانہ

    پاک فوج کی جانب سے آئی ڈی پیزکیلئےامدادی سامان روانہ

    ملتان: شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لئےملتان کور کی جانب سے خوراک اوردیگرامدادی اشیاء کے پانچ ٹرک بنوں روانہ کئے گئےہیں ۔ شمالی وزیرستان متاثرین کے لئے ملتان کور کی جانب سے بھیجی جانے والی امدادی سامان کی یہ تیسری کھیپ ہے۔

    اس کھیپ میں شامل پانچ ٹرکوں میں 18 ٹن کے قریب کھانے پینے کے سامان میں آٹا، دالیں ، چاول ، بسکٹ ، چینی ، خشک دودھ ، گھی اور روز مرہ استعمال کا دیگر سامان شامل ہیں اس موقع پر ملک کے استحکام اور پاک فوج کے لئے دعا کی گئی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈئیر لیاقت علی کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں جن افراد نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی کامیابی کے لئے اپنا گھر بار چھوڑا ہے ان کی ہر طرح سے مدد کرنا ہمارا فرض ہے، مصیبت کی گھڑی میں وہ تنہا نہیں ہیں۔

  • دھرنوں کاخوف،ملتان میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ

    دھرنوں کاخوف،ملتان میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ

    ملتان : ضلعی انتظامیہ نے ملتان میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں سے خوف زدہ ہو کردفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے۔ تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کو روکنے کے لئے ملتان کی ضلعی انتظامیہ گلو بٹ بن گئی۔

    ڈی سی او نے شہر بھرمیں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر کے ہر قسم کے جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی لگادی ہے جبکہ اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل طور پر پابندی عائدلگادی گئی ہے۔

    دوسری طرف شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے والے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ سمیت اڑسٹھ افراد پر دہشت گردی کا پرچہ درج کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ نواز کے مشتعل کارکنان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا جس کے دوران مظاہرین نے شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر ہنگامہ آرائی بھی کی تھی۔

  • اسرائیلی جارحیت کیخلاف ملتان اورکراچی میں احتجاجی مظاہرے

    اسرائیلی جارحیت کیخلاف ملتان اورکراچی میں احتجاجی مظاہرے

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملتان اور کراچی میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
    فلسطین کے لہو لہو شہر غزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور شدت پسندی کے خلاف پاکستان میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔ آج صبح ملتان کچہری چوک پر اسرائیلی ظلم اور اقوامِ متحدہ کی خاموشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پرشہریوں کی ایک بڑی تعداد مظاہرے میں شریک تھی جنہوں نے اسرائیل اور اقوامِ متحدہ کے خلاف پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جارحیت پر اسلامی ریاستوں کے سربراہوں اور اقوامِ متحدہ کی خاموشی بہت بڑا ظلم ہے۔ اقوامِ متحدہ کو تحلیل کردینا چاہئیے اور اسلامی ریاستوں کی تنظیم کو فعال بنایا جائے تاکہ اسرائیل کو روکا جاسکے۔

    جماعت اسلامی کراچی میں غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری کےخلاف فلسطینی عوام سے اظہاری یکجہتی کےلئے ریلی نکالی گئی۔ جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ فلسطین انبیا کی سرزمین اور مسلمانوں کا قبلہ اول ہے،اس پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔