Tag: ملتان

  • چیئرمین سینیٹ کو دھمکی آمیز میسج بھیجنے والے ملزمان پکڑے گئے

    چیئرمین سینیٹ کو دھمکی آمیز میسج بھیجنے والے ملزمان پکڑے گئے

    ملتان: چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز میسج بھیجنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی پی او کا کہنا تھا کہ میسج بھیجنے والوں کا کسی تنظیم یا گروہ سے تعلق نہیں ہے، ذاتی دشمنی پر ایک شخص کو پھنسانے کے لیے اس کی سم سے چیئرمین سینیٹ کو دھمکی آمیز میسج کیا گیا۔

    نواز نے اپنے کزن الطاف کے خلاف موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کرایا، پولیس جب الطاف کو گرفتار کرنے آئی تو نواز نے الطاف کی سم نکال لی۔

    سی پی او نے بتایا کہ الطاف کی سم سے چیئرمین سینیٹ کو دھمکی آمیز میسج کیا گیا، پولیس نے دونوں ملزمان نواز اور نعمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

  • ملتان میں عمارت گرنے سے 2 خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، 9 افراد جاں بحق

    ملتان میں عمارت گرنے سے 2 خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، 9 افراد جاں بحق

    ملتان : حرم گیٹ کے علاقے میں عمارت گرنے سے دو خاندانوں کے نو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ حرم گیٹ کے محلہ جوادیاں کے دو خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، تین منزلہ عمارت منہدم ہونے سے نو افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

    امدادی کارروائی کے دوران ملبے سے نکالے گئے آٹھ میں سے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے تاہم مزید تلاش کرنے پر باقی تین افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوگئیں۔

    ڈپٹی کمشنررضوان قدیر نے بتایا کہ 2افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا اور ریسکیوآپریشن مکمل کرلیا ہے، عمارت گرنے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر نے اطراف کی عمارتوں کے معائنہ کیلئے ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دے دی۔

  • ویڈیو: مختلف برانڈز کے لاکھوں جعلی سگریٹ بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

    ویڈیو: مختلف برانڈز کے لاکھوں جعلی سگریٹ بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

    اسلام آباد: ملتان میں ایف بی آر نے مختلف برانڈز کے لاکھوں جعلی سگریٹ بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ملتان میں سگریٹ بنانے والی ایک غیر قانونی فیکٹری پر چھاپا مارا، فیکٹری میں مختلف ناموں کے برانڈز کے لاکھوں جعلی سگریٹ بنائے جا رہے تھے۔

    ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس و انوسٹگیشن ان لینڈ ریونیو ملتان نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ذوالفقار علی کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شرافت عباس و دیگر افسران کے ہمراہ ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے سگریٹ بنانے والی غیر قانونی فیکٹری پر چھاپا مارا، یہ فیکٹری جلالپور پیر والہ کے علاقے میں قائم کی گئی تھی اور اس میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف ناموں/برانڈ کے لاکھوں جعلی سگریٹ بنائے جا رہے تھے۔

    فیکٹری کسی طرح کی قانونی رجسٹریشن اور ایف بی آر کی منظوری کے بغیر کام کر رہی تھی، جس سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی مد میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے انٹیلیجنس و انوسٹگیشن ملتان ڈائریکٹوریٹ اپنے انٹیلیجنس نیٹ ورک کے ذریعے کچھ عرصہ سے اس فیکٹری کی نگرانی کر رہا تھا، اور مکمل تسلی کے بعد ہفتے کو ٹیم کے ہمراہ پولیس کی معاونت سے کارخانے پر چھاپا مارا، جہاں بڑی تعداد میں غیر قانونی سگریٹ مختلف ناموں سے بنائے جا رہے تھے۔

    دوران تلاشی سگریٹ کی بھاری مقدار کے علاوہ تمباکو اور سگریٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بشمول جعلی پیکنگ بر آمد ہوا، جسے قبضے میں لے کر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے اور غیر قانونی سگریٹ سازی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • پی ایس ایل 9: شعیب ملک اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے

    پی ایس ایل 9: شعیب ملک اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے

    پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 9 کے آغاز سے قبل آج قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اپنی اہلیہ ثنا جاوید کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے۔

    پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    پی ایس ایل کی افتتاحی رنگارنگ تقریب کا آغاز آج لاہور میں ہوگا، میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری پرفارم کریں گے۔ اس کے علاوہ افتتاحی تقریب میں آتش باری اور لیزر شو کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کل ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • ملتان میں شاہ محمود کے بیٹے زین اور ن لیگی امیدوار میں کانٹے کا مقابلہ

    ملتان میں شاہ محمود کے بیٹے زین اور ن لیگی امیدوار میں کانٹے کا مقابلہ

    ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقے کے لیے شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی اور ن لیگی امیدوار میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے نائب صدر اور پابند سلاسل شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی اور ن لیگ کے امیدوار جاویداختر میں قومی اسمبلی کی سیٹ کے کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

    این اے 150 ملتان کے 36 پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوارزین قریشی 10773 ووٹ لیکر آگے ہیں۔

    غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جاوید اختر 9728 ووٹ لیکر ان سے پیچھے ہیں۔

    یہ پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

  • شاہ محمود قریشی کو ملتان سے الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ملی

    شاہ محمود قریشی کو ملتان سے الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ملی

    ملتان : الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما  شاہ محمود قریشی کی ملتان سے تمام اپیلیں مسترد کردیں اور کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونلز میں کاغذات نامزدگیوں سے متعلق اپیلوں پر سماعتیں جاری ہیں، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو ملتان کے حلقہ این اے ایک سو پچاس، این اے ایک سواکیاون ، پی پی دو سو اٹھارہ اور پی پی دو سو انیس سے الیکشن لڑنے کی اجازت نہ مل سکی۔

    شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں خارج کردی گئیں ، شاہ محمود کی این اے 150 ،151، پی پی 218 اور 219 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں خارج ہوئیں۔

    ایپلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردارمحمدسرفرازڈوگر نے فیصلہ سنایا اور شاہ محمودقریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

  • ملتان : اے ایس آئی کی تھانے میں شکایت لے کر آنے والی لڑکی سے 17 روز تک مبینہ زیادتی

    ملتان : اے ایس آئی کی تھانے میں شکایت لے کر آنے والی لڑکی سے 17 روز تک مبینہ زیادتی

    ملتان: اے ایس آئی نے تھانے میں موبائل فون چوری کی درخواست لے کر آنے والی خاتون کو 17روز تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس نےمجھے انصاف نہ دیا توخودکشی کرلوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے تھانہ سیتل ماڑی کے اے ایس آئی کے اپنے دوستوں کے ہمراہ خاتون سے مبینہ طور پر 17 روز تک مبینہ ذیادتی کے معاملے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    صائم مہک نامی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ انصاف کے حصول کے لئے درخواست لے کر تھانہ سیتل ماڑی گئی تھی، جس پر اکبر شاہین نامی اے ایس آئی مجھے انصاف دلانے کا کہہ کر اپنے کوارٹر پر لے گیا اور وہاں 17روز تک اکبر شاہین نے اور اسکے دوست مجھے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ میں موقع پاکر بھاگ نکلی اور 15کال کی لیکن پولیس اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کے لیئے تھرڈ کررہی ہیں اور میرے اصرار کے باجود میرا میڈیکل نہیں کروایا جارہا۔

    صائم مہک نے کہا کہ ملتان پولیس نے انصاف دینے کی بجائے الٹا مجھے ہی حراساں کرنا شروع کردیا۔

    متاثرہ خاتون نے آئی جی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،آر پی او اور سی پی او ملتان سے ملزمان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اسے انصاف نہ دیا گیا تو وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرلے گی۔

    دوسری جانب پولیس ترجمان کے مطابق صائم مہک کے بیان کے مطابق ملزم اے ایس آئی اکبر شاہین کو معطل کرکے اس کے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اسکی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔

  • آنکھوں کا انجیکشن: متاثرہ افراد کے سب سے زیادہ کیسز کس شہر میں؟

    آنکھوں کا انجیکشن: متاثرہ افراد کے سب سے زیادہ کیسز کس شہر میں؟

    لاہور: آنکھوں کے غیر معیاری انجیکشن ایواسٹین سے بینائی متاثر ہونے کے زیادہ تر کیسز ملتان سے سامنے آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈرگ کنٹرول اتھارتی کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر سے آنکھوں کے انجیکشن ایواسٹین سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 سے زائد ہو گئی ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ کیسز ملتان سے سامنے آئے، دوسرے نمبر پر لاہور سے بینائی سے محروم ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ خانیوال، صادق آباد، اور رحیم یار خان سے بھی کیسز سامنے آئے۔

    لاہور میں ڈسٹری بیوٹر کے دفتر پر چھاپا، ایواسٹین انجیکشن کی بھاری مقدار برآمد

    بریفنگ کے مطابق تمام غیر معیاری انجیکشن لاہور سے سپلائی کیے گئے تھے، نوید نامی سپلائر نے لاہور سے انجیکشن سپلائی کیے۔

    آنکھوں کے انجیکشن فروخت کرنے پر نوید عبداللہ، بلال رشید کے خلاف مقدمہ درج

    ذرائع نے بتایا ہے کہ متاثرہ آنکھوں والے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جب کہ ڈریپ کے سخت اقدامات کے بعد اب پنجاب میں یہ انجیکشن مزید کہیں استعمال نہیں ہو سکے گا۔

  • محنت کش نے بجلی بل کی ادائیگی کے لیے گھر کا سامان بیچ دیا

    محنت کش نے بجلی بل کی ادائیگی کے لیے گھر کا سامان بیچ دیا

    ملتان: پنجاب کے شہر ملتان کا ایک محنت کش کاشف بجلی بل کی ادائیگی کے لیے گھر کا سامان تک بیچنے پر مجبور ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں ریڑھی پر دہی پھلکی بیچنے والے محنت کش محمد کاشف نے 13 ہزار روپے بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے گھر کا سامان بیچ دیا۔

    مظفر آباد کا رہائشی 40 سالہ محمد کاشف ریڑھی پر دہی پھلکی فروخت کر کے اپنے 3 بچوں کا پیٹ پالتا ہے، لیکن 13 ہزار روپے بجلی کا بل دیکھ کر محنت کش کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔

    پرائس کنٹرول سسٹم کی عدم موجودگی نے عوام کو نڈھال کر دیا، ناجائز منافع خوری عروج پر

    محمد کاشف نے بجلی کے بل کی ادائیگی کے لیے ریڑھی کا سامان بھی فروخت کر دیا، محنت کش کا کہنا ہے کہ دو وقت کی جگہ ایک وقت کی روٹی مشکل سے نصیب ہوتی ہے، اگر دوبارہ بجلی کا زیادہ بل آیا تو کیا کرے گا؟

    بجلی کے 400 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کے لیے ریلیف کا پلان تیار

    واضح رہے کہ ملک میں موجودہ بڑھتی مہنگائی اور بجلی کے اضافی بلوں کی وجہ سے محمد کاشف جیسے ہزاروں محنت کشوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

  • ملتان میں ٹرانسپورٹ گروپوں میں فائرنگ، پی پی رہنما کے بھائی سمیت 2 جاں بحق

    ملتان میں ٹرانسپورٹ گروپوں میں فائرنگ، پی پی رہنما کے بھائی سمیت 2 جاں بحق

    ملتان: پنجاب کے ضلع ملتان میں ٹرانسپورٹ گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے، پی پی رہنما کا بھائی بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں وہاڑی چوک پر دو ٹرانسپورٹ گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت رانا مہران اور حذیفہ ڈوگر کے نام سے ہوئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول رانا مہران پیپلز پارٹی کے رہنما رانا سجاد کا بھائی ہے، رانا اور ڈوگر گروپس میں یہ محاذ آرائی کافی عرصے سے چلی آ رہی ہے، اور دونوں کے درمیان چھوٹے موٹے جھگڑے روز کا معمول تھا۔

    ذرائع کے مطابق بس اسٹینڈ پر دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا ٹرانسپورٹ ٹائم اٹھانے کے معاملے پر ہوا، جس پر دونوں اطراف سے فائرنگ ہوئی جس میں دو جانیں چلی گئیں۔

    گروپوں میں فائرنگ کے دوران دو راہگیر بھی زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔