Tag: ملتان

  • ملتان میں 3 خواتین کو قتل کرنے والا ملزم  گرفتار

    ملتان میں 3 خواتین کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور : ملتان میں 3 خواتین کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا، ملزم نےجائیداد کےتنازع پر 3خواتین کو قتل کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز ملتان میں تین خواتین کو قتل کرنے والے ملزم زاہد کو لاہور سےگرفتار کرلیا، آر پی او ملتان سہیل چوہدری نے بتایا کہ ملزم زاہد نےجائیداد کےتنازع پر 3خواتین کو قتل کیا تھا۔

    سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ ملزم تہرے قتل کی واردات کے بعد لاہور روپوش ہوگیا تھا تاہم ملزم سے آلہ قتل برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    گذشتہ روز ملتان میں ایک گھر سے تین خواتین کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں تھیں، تینوں خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

    خواتین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا، مقتولین کی شناخت شمشاد انور، نسرین اختر اور سمعیہ اختر کے ناموں سے ہوئی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ خواتین کی عمریں 25 سے 52 سال کے درمیان ہیں جبکہ جاوید نامی شہری کا گھر باہر سے بند تھا۔

  • ملتان: نجی آئل مل کے کنوئیں میں زہریلی گیس سے 4 مزدور جاں بحق

    ملتان: نجی آئل مل کے کنوئیں میں زہریلی گیس سے 4 مزدور جاں بحق

    ملتان: بہاولپور روڈ پر آئل مل کے کنوئیں میں زہریلی گیس کے باعث 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں بہاولپور روڈ پر قائم نجی آئل مل کے کنوئیں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے 4 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیوحکام کے مطابق کنوئیں کی صفائی کے لیے اترنے والا شخص بے ہوش ہوا تو دیگر اسے نکالنے کے لیے نیچے اترے لیکن زہریلی گیس کی وجہ سے چاروں کی موت واقع ہو گئی۔

    چاروں مزدوروں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئیں، جب کہ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کنوئیں میں صابن اور تیل کی باقیات کی وجہ سے بنی زہریلی گیس موجود ہے۔

  • زیر علاج پولیس ہیڈ کانسٹیبل کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

    زیر علاج پولیس ہیڈ کانسٹیبل کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

    ملتان: نشتر اسپتال میں زیر علاج پولیس ہیڈ کانسٹیبل کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال میں زیر علاج پولیس ہیڈ کانسٹیبل کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل عمار یاسر وارڈ سے منتقلی کے دوران مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈینگی میں مبتلا عمار یاسر نامی اہل کار وارڈ نمبر 27 میں زیر علاج تھا۔

    کراچی: کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کو تاحال نکالا نہ جاسکا

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بھی گزشتہ روز کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کو تاحال تلاش نہیں کیا جا سکا ہے۔

  • پی ایس ایل کی جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

    پی ایس ایل کی جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

    ملتان: پی ایس ایل سیزن 8 کی جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان کے تھانہ ممتاز آباد پولیس نے پی ایس اہل کی جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی، کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 18 جعلی ٹکٹیں، 2 ایل ای ڈیز، پرنٹر اور دیگر سامان برآمد ہوئی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 8 کا میلہ آج سے رنگ جمائے گا

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا میلا آج میں سجے گا، پی ایس ایل سیون کی فائنسلٹ ٹیمیں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز افتتاحی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

    پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز ملتان میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا۔ ملتان میں کرکٹ شائقین کا جوش وخروش عروج پر ہے۔ تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور 30 ہزار گنجائش والا اسٹیڈیم آج تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوگا۔

  • ملتان اور لاہور میں شدید دھند، فضائی آپریشن شدید متاثر

    لاہور / ملتان: صوبہ پنجاب کے شہروں ملتان اور لاہور کے ایئرپورٹس پر شدید دھند ہے جس کی وجہ سے فضائی آپریشن شدید متاثر ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہروں ملتان اور لاہور کے ایئرپورٹس پر شدید دھند ہے، ملتان ایئر پورٹ پر حد نگاہ 150 میٹر رہ گئی جبکہ لاہور ایئر پورٹ پر حد نگاہ 600 میٹر رہ گئی۔

    دھند کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 6305 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 715 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

    لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 735 بھی ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔

    دوسری جانب پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 860 کو اسلام آباد میں اتار لیا گیا، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پروازوں کو بھی تاخیر کا سامنا ہے۔

  • پنجاب پولیس کی فرعونیت، مرغی کی دکان کے ملازم پر تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی

    پنجاب پولیس کی فرعونیت، مرغی کی دکان کے ملازم پر تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی

    ملتان: پنجاب پولیس کی فرعونیت کم نہ ہو سکی، ملتان میں مرغی کی ایک دکان پر ملازم پر تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ پر ایک پولیس اہل کار نے مرغی کی دکان کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا، اہل کار شہری کو لاتوں اور تھپڑوں سے پیٹتا ہوا باہر لے گیا۔

    اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہل کار ملازم پر تھپڑ برسا رہا ہے اور لاتیں بھی ماریں۔

    مرغی کی دکان کے ملازم کو دکان بند نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، یہ واقعہ 12 اگست کو پیش آیا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق تشدد کرنے والے پولیس اہل کار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

  • شہریوں کو بیمار اورمردہ جانوروں کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف

    شہریوں کو بیمار اورمردہ جانوروں کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف

    ملتان: شہریوں کو بیمار اورمردہ جانوروں کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف سامنے آیا، سلاٹرہاؤسز اور قصاب کی دکانوں پر چھاپوں میں مردہ بکرے اور بچھڑا برآمد ہوا۔

    تفصیلات کےمطابق مشیربرائے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان نے سلاٹر ہاؤسز پر چھاپے مارے ، اس دوران شہریوں کو بیمار اورمردہ جانوروں کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف سامنے آیا۔

    معصوم شاہ روڈ اور وہاڑی روڈ پر سلاٹرہاؤسز اور قصاب کی دکانوں پر چھاپوں میں مردہ بکرے اور بچھڑا برآمد ہوا جبکہ 5ملزمان
    کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ سلاٹر ہاؤس کے اچانک دورے کے دوران 14 سرکاری ملازمین میں سے 12ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے، بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت شہر کے مختلف ہوٹلوں اور ڈھابوں پر فروخت کیا جاتا تھا۔

    مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق چودھری طارق زمان گجر کا کہنا تھا کہ انسانی زندگی سے کھیلنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

    یاد رہے کے پی کے کی ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کیں۔

    انتظامی عملے نے پشاور کے موٹروے ٹول پلازہ کے قریب فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے دو مردہ جانور برآمد ہوئے، چارسدہ لے جایا جارہا تھا، دونوں جانوروں کو مرنے کے بعد ذبح کیا گیا تھا۔

  • ملتان کی پوزیشن ہولڈر باہمت طالبہ نے مثال قائم کر دی

    ملتان کی پوزیشن ہولڈر باہمت طالبہ نے مثال قائم کر دی

    ملتان: ملتان کی پوزیشن ہولڈر باہمت طالبہ نے مثال قائم کر دی، گھر کے اخراجات پورا کرنے کے لیے نوکری نہ ملی تو گول گپے کا اسٹال لگا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کی پوزیشن ہولڈر حبیبہ نوکری نہ ملنے پر سڑک کنارے گول گپے بیچنے پر مجبور ہو گئی ہیں، طالبہ کے مطابق اچھی ملازمت نہ ملنے کی باعث یہ قدم اٹھانا پڑا کیوں کہ گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے یہ ضروری تھا۔

    پوزیشن ہولڈر حبیبہ کے مطابق انھوں نے اپنی پڑھائی کے ساتھ اپنے خاندان کے مالی حالات کو بہتر  کرنے کے لیے گول گپے کا اسٹال لگایا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بہت سی نوکریوں کے لیے درخواستیں دیں تاہم جہاں بھی ملازمت کا موقع ملا، وہاں تنخواہ انتہائی قلیل تھی، جس سے گھریلو اخراجات پورے نہیں ہو پا رہے تھے جس کے باعث یہ قدم اٹھایا۔

    حبیبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حبیبہ نے سڑک کنارے گول گپے کا اسٹال لگایا ہے جہاں لوگوں کا رش بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    حبیبہ خان نے بتایا شروع میں والدین کچھ ہچکچائے تاہم مالی حالت کے پیش نظر مجھے انہوں نے اجازت دی، گھر والوں کی حمایت سے میرا چھوٹا کاروبار صرف چند روز میں بہت مشہور ہو گیا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹال پر لگے اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کی پہلی تعلیم یافتہ لڑکی جو بہاؤالدین یونیورسٹی کی پوزیشن ہولڈر طالبہ ہے، گول گپے بیچ رہی ہیں جس کے باعث لوگوں کا رجحان ان کی طرف جانے لگا اور ان کا کاروبار چل نکلا ہے۔

  • ملتان ایئرپورٹ پر رقم لے کر بوگس بھرتیاں کروانے کا انکشاف

    ملتان ایئرپورٹ پر رقم لے کر بوگس بھرتیاں کروانے کا انکشاف

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے ایئرپورٹ پر رقم لے کر بھرتیاں کروانے کا انکشاف ہوا ہے، ملزم نے سی اے اے میں مستقل ملازمت کے نام پر دھوکا دہی بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر رقم لے کر بوگس بھرتیاں کروانے کا انکشاف ہوا ہے، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ الیکٹریکل مکینکل شعبے کے انچارج مجاہد پرویز نے ڈیڑھ لاکھ روپے لے کر محمد علی نامی شخص کو عارضی ملازمت دلائی، ملزم مجاہد پرویز اپنے اور دوست کے گھر کا بجلی کا کام مفت بھی کرواتا رہا۔

    ملزم نے سی اے اے میں مستقل ملازمت کے نام پر دھوکا دہی بھی کی۔

    مقدمے میں ملتان ایئرپورٹ کے مینیجر مبارک شاہ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر (ہیومن ریسورسز) ایچ آر ہیڈ کوارٹرز خرم عدنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے نے مقدمہ نمبر 186/2022 درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔

  • ایک اور کمسن بچی کا زیادتی کے بعد سفاکانہ قتل

    ایک اور کمسن بچی کا زیادتی کے بعد سفاکانہ قتل

    ملتان : صوبہ پنجاب میں ایک اور بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی، 7سالہ بچی آمنہ کل شام سے لاپتہ تھی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں ملتان کے علاقے قادرپوراں میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ واقعہ تھانہ سیتل ماڑی کی حدودبستی جگووالامیں پیش آیا، 7سالہ بچی آمنہ کل شام سےلاپتہ تھی۔

    آئی جی پنجاب نے ملتان میں7 سالہ بچی کے مبینہ قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    آئی جی پنجاب نے سی پی او کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں لاہور کے تھانہ مناواں کے علاقے شریف پورہ میں 10 سالہ بچی کو سوئمنگ پول میں مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا تھا ، 10 سالہ ماریہ بھائی اور چھوٹی بہن کے ساتھ سوئمنگ پول پر گئی ، نہاتے ہوئے وہ پول سے غائب ہوگئی، پول کے مالک علی رضا نے بتایا کہ بچی گھر چلی گئی، ماریہ کو ہر جگہ تلاش کیا گیا لیکن وہ کہیں نہیں ملی تھی۔