Tag: ملتان

  • پنجاب میں ایک اور بچی جنسی درندوں کا نشانہ بن گئی

    پنجاب میں ایک اور بچی جنسی درندوں کا نشانہ بن گئی

    ملتان: گراس منڈی میں 10سالہ بچی کو 2 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایک اور بچی جنسی درندوں کا نشانہ بن گئی ، ملتان میں دس سالہ بچی معصوم بچی کو دو افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ جلیل آباد کی حدود میں گلی میں کھیلتی ہوئی کومل کو دو ملزمان انس اور مزمل نے زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق .بچی کو ملزمان نے گلی سے کھیلتے ہوئے اغوا کیا، جس کے بعد ملزمان بچی کو اپنی دوکان پر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا، بچی کے بتانے پر اہل علاقہ نےملزمان کو پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس کے مطابق 10 سالہ کومل کا میڈیکل بھی کروایا جاچکا ہے تاہم ملزمان بھی گرفتار ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب ڈسٹرکٹ جیل کے بزرگ قیدی کے لیے امید کی کرن بن گئے

    وزیر اعلیٰ پنجاب ڈسٹرکٹ جیل کے بزرگ قیدی کے لیے امید کی کرن بن گئے

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے قیدی محمد حنیف کا آج کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان میں بائی پاس ہوگا، علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دورہ ملتان ڈسٹرکٹ جیل کے بزرگ قیدی کے لیے زندگی کی نوید بن گیا، عثمان بزدار کے ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے حالیہ دورے میں قیدی محمد حنیف نے علاج کی درخواست کی تھی۔

    محمد حنیف ڈسٹرکٹ جیل میں قید اور دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محمد حنیف کا آج کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان میں بائی پاس ہوگا، عثمان بزدار کی ہدایت پر کمشنر ملتان نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں قیدی کی عیادت بھی کی۔

    کمشنر ملتان نے محمد حنیف کو وزیر اعلیٰ کی طرف سے علاج کی بہترین سہولتوں کی یقین دہانی کروائی، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مریض قیدی کے علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

    محمد حنیف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے وزیر اعلیٰ کو نئی زندگی کا وسیلہ بنا کر بھیجا، علاج کے لیے حکومت کا بے حد مشکور ہوں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان

    ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے رہنے والوں کو کام کے سلسلے میں لاہور نہیں آنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان میں متی تل روڈ پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان کیا ہے جو 500 کنال اراضی پر محیط ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے رہنے والوں کو کام کے سلسلے میں لاہور نہیں آنا پڑےگا،جنوبی پنجاب کے رہائشیوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔عثمان بزدار نے ملتان جم خانہ بنانے کی بھی منظوری دے دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نشتر اسپتال 2 کے پہلے فیز کو جلد آپریشنل کیا جائے،پہلا مرحلہ 500 بستروں کے اسپتال کا ہے، لاگت5ارب ہے۔عثمان بزدار نے نشتر اسپتال ٹو کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

    بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکٹ ہاؤس ملتان میں پارلیمنٹرینز اور دیگر سے ملاقات کی اور منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل سنے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام غربت کی چکی میں پستے رہے،سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکادیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کو اس کی ترقی کا حق واپس دے رہے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول ملتان کے مختلف علاقوں کا دورہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول ملتان کے مختلف علاقوں کا دورہ

    ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈپٹی منیجر اور انچارج اسٹریٹ لائٹس کو معطل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے رات گئے بغیر پروٹوکول ملتان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔عثمان بزدار نے کمپنی کے ڈپٹی منیجر اور انچارج اسٹریٹ لائٹس کو مقرر کر کے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او سے 2 دن میں وضاحت طلب کر لی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صفائی کی ذمے دار ایم ڈبلیو ایم سی ہے،کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،شہر میں صفائی کی صورتحال کا خود جائزہ لیا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وارننگ کے باوجود بہتری نہ ہونا افسوسناک ہے،اسٹریٹ لائٹس کو ترجیحی بنیادوں پر فوری درست کیا جائے، اسٹریٹ لائٹس روشن نہ ہونے سے عوام کودشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    فرائض میں غفلت برتنے والے افسر کو عہدے پر رہنے کا حق نہیں، عثمان بزدار

    اس سے قبل 13 ستمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا تھا اور شہری سہولتوں کا جائزہ لیا تھا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سرکاری فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں،فرائض میں غفلت برتنے والے افسر کو عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے بہاولپور اور ملتان میں سول سیکرٹریٹ کے ماڈل کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بہاولپور اور ملتان میں سول سیکرٹریٹ کے ماڈل کی منظوری دے دی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہاولپور اور ملتان میں سول سیکرٹریٹ کے ماڈل کی منظوری دے دی۔دونوں شہروں میں سیکرٹریٹ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائےگا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیکرٹریٹ کے ماڈل تیار کیے، دونوں سول سیکرٹریٹ کو جدید ترین طرز پر تعمیر کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے،حکومت کھوکھلے نعروں پر نہیں عملی اقدام پر یقین رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سابق حکومتیں وعدوں پر جنوبی پنجاب کے عوام کو بہلاتی رہیں،سابق دور میں جنوبی پنجاب کو بری طرح نظر انداز کیا گیا،جنوبی پنجاب کے فنڈز من پسند ضلعوں پر خرچ کیے گئے،جنوبی پنجاب کے لیے مخصوص فنڈ صرف وہاں ہی خرچ ہوں گے۔

    فرائض میں غفلت برتنے والے افسر کو عہدے پر رہنے کا حق نہیں، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سرکاری فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں،فرائض میں غفلت برتنے والے افسر کو عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے۔

  • ملتان: ایف آئی اے کی کارروائی، خواتین کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    ملتان: ایف آئی اے کی کارروائی، خواتین کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    ملتان: صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران خواتین کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان سے خواتین کی تصاویر، ویڈیوز اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی،خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ 15 جولائی کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ملزم طاہر کے خلاف متاثرہ خاتون نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم خود کو این جی او کا نمائندہ ظاہر کر کے نوکری کا جھانسہ دیتا تھا۔ملزم نے خاتون سے شادی کا وعدہ کیا اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں۔

  • ملتان :  80 سال سے بند پڑے کمرے سے خزانہ نکل آیا

    ملتان : 80 سال سے بند پڑے کمرے سے خزانہ نکل آیا

    ملتان : احاطہ کچہری میں کھدائی کے دوران 80 سال سے بند پڑے کمرے سے خزانہ نکل آیا، خزانے میں اشرفیاں، بھاری مقدار میں سونا اور انگریز دور کا اسلحہ شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں احاطہ کچہری میں بند کمرے سے کھدائی کےدوران مبینہ خزانہ نکل آیا، انتظامیہ نے معاملہ خفیہ رکھنے کی کوشش کی اور ڈی سی کے حکم پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

    نئی عدالتوں کی تعمیر کے لیے کچہری میں کھدائی کاسلسلہ جاری تھا کہ کھدائی کے دوران احاطہ کچہری میں 80 سال سے بند کمرے سے خزانہ ملا، خزانے میں اشرفیاں، بھاری مقدار میں سونا اور انگریزدورکا اسلحہ شامل ہیں، جس کے بعد کمرہ کو سیل کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خزانے کو حاصل کرنے کے لئے مختلف محکموں پرمشتمل کمیٹی بنےگی، کمیٹی کی نگرانی میں دوبارہ کھدائی اور کمرے میں موجود اشیاکا جائزہ لیا جائے گا۔

    ضلعی جج کو معاملے سے فوری آگاہ کردیا گیا ہے، انہوں نے سول جج کو جگہ کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی۔

  • کرونا کیسز میں اضافے پر ملتان میں ایمرجنسی نافذ

    کرونا کیسز میں اضافے پر ملتان میں ایمرجنسی نافذ

    ملتان: کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملتان میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے نشتر اسپتال میں وینٹی لیٹرز کی تعداد دگنی کرنے کی ہدایت کر دی۔

    عامر خٹک کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسپتال دستیاب وینٹی لیٹرز کا نصف کرونا مریضوں کے لیے مختص کریں،ابتدائی طور پر ہر اسپتال 2 وینٹی لیٹر بیڈز مختص کرےگا،ضرورت پڑنے پر وینٹی لیٹرز بیڈز میں اضافہ کیا جائےگا۔

    ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہا کہ سرکاری اسپتال میں وینٹی لیٹر نہ ہونے پر مریض پرائیویٹ اسپتال ریفر کیا جائے گا، پرائیوٹ اسپتالوں کو ریفر کیےگئےمریضوں کا علاج مفت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ اسپتال کو کرونا مریضوں کے علاج کاخرچہ حکومت ادا کرے گی۔

    ملک میں کرونا کے 11 لاکھ ٹیسٹ، 1 لاکھ 81 ہزار مثبت، 3590 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 4,471 نئے کیسز سامنے آئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 181,088 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 3,590 ہو گئی ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 40 ہے، جبکہ اب تک 71,458 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقے میں ٹائیگر فورس تیار کرلی

    شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقے میں ٹائیگر فورس تیار کرلی

    ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقے میں 6 ہزار جوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس تیار کرلی، فورس ہجوم والی جگہوں پر سماجی دوری یقینی بنائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقے کی یو سی میں ٹائیگرز فورس تیار کرلی، ملتان میں شاہ محمود کے حلقے کی گلی محلوں میں ٹائیگرز فورس عوام کی مدد کے لیے تیار ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے 30 یونین کونسلز میں ٹائیگر فورس کے 6 ہزار ارکان کو گروپس کی شکل میں تربیت دی، انہوں نے ٹائیگر فورس سے کہیں ویڈیولنک تو کہیں براہ راست خطاب کیا۔

    ٹائیگرز فورس کو یوٹیلیٹی اسٹورز، احساس مراکز، مارکیٹس، اسپتالوں اور مساجد سمیت ہجوم والی ہر جگہ پر سماجی دوری کی ترغیب دینے کی تربیت دی گئی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس اسمارٹ لاک ڈاؤن میں ضرورت مندوں کی مدد کریں گے، انہوں نے ٹائیگر فورس سے خطاب میں قومی خدمت کو شعار بنانے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ٹائیگرز فورس انسانیت کی خدمت میں لگ جائے، ٹائیگرز فورس میں آپ کا انتخاب انسانیت کی خدمت کے لیے ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں قوم کو ٹائیگرز فورس کی مدد کی ضرورت ہے، زین قریشی نے بھی حلقے میں 5 ہزار ٹائیگر فورس کی تربیت کردی۔ میرے اور زین قریشی کے حلقے میں 11 ہزار افراد لوگوں کی خدمت پر مامور ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی وبا پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے، اس کا بچاؤ صرف احتیاط کرنا ہے۔

  • شاہ محمود حلقے کی یو سیز میں ٹائیگر فورس میدان میں اتارنے میں کامیاب

    شاہ محمود حلقے کی یو سیز میں ٹائیگر فورس میدان میں اتارنے میں کامیاب

    ملتان: کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کو یونین کونسل سطح پر متحرک کرنے کے فیصلے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے حلقے کی یو سیز میں ٹائیگر فورس میدان میں اتارنے میں کامیاب ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان میں شاہ محمود قریشی کے حلقے کی گلی محلوں میں ٹائیگر فورس عوام کی مدد کے لیے تیار ہو گئی، شاہ محمود نے اس سلسلے میں 30 یونین کونسلز میں ٹائیگر فورس کے 6 ہزار ممبرز کو تربیت دی۔

    شاہ محمود قریشی کی طرف سے ٹائیگر فورس کو گروپس میں تربیت دی گئی، انھوں نے ٹائیگر فورس سے کہیں ویڈیو لنک تو کہیں براہ راست خطاب کیا، فورس کے جوانوں کو یوٹیلیٹی اسٹورز، احساس مراکز، مارکیٹس، اسپتالوں، مساجد سمیت ہجوم والی ہر جگہ پر ڈیوٹی کی تربیت دی گئی۔

    ٹائیگر فورس کو اس بات کی تربیت دی گئی کہ کرونا سے خود کیسے بچیں اور لوگوں کو کیسے بچائیں، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس اسمارٹ لاک ڈاؤن میں ضرورت مندوں کی مدد کریں گے۔

    کرونا چیلنج: وزارت خارجہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کا فیصلہ

    وزیر خارجہ نے ٹائیگر فورس سے آن لائن خطاب میں قومی خدمت کو شعار بنانے کی ہدایت کی اور کہا وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ٹائیگر فورس انسانیت کی خدمت میں لگ جائیں، آپ کا انتخاب انسانیت کی خدمت کے لیے ہے، میں آپ کے ساتھ ہوں۔

    شاہ محمود نے کہا ٹائیگر فورس کی رہنمائی اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے کرونا کو شکست دیں، مشکل کی گھڑی میں قوم کو ٹائیگر فورس کی مدد کی ضرورت ہے، زین قریشی نے بھی حلقے میں 5 ہزار ٹائیگر فورس کی تربیت کی، میرے اور زین قریشی کے حلقے میں 11 ہزار لوگوں کی خدمت پر مامور ہیں۔