Tag: ملتوی ہونے کا نوٹی فیکشن

  • سندھ میں بلدیاتی انتخابات  ملتوی ہونے کا نوٹی فیکشن جاری

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹی فیکشن جاری

    کراچی : سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا، بلدیاتی انتخابات اب 28 اگست کو ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں 24 جولائی کے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

    نوٹیفیکشن میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات اب 28 اگست کو ہوں گے ، کراچی ۔ حیدر آباد ،ٹھٹہ میں الیکشن 28 اگست کو ہوں گے۔

    گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے سندھ میں دوسرے مرحلے میں اتوار 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور این اے 245 کراچی کا ضمنی الیکشن ملتوی کردیا تھا۔

    بعد ازاں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے التوا ء کی وجوہات سامنے آئی تھیں ، جس میں بتایا گیا تھا کہ التوا کی سفارشات میں مون سون کے موسم سے لے کر کورونا کے پھیلاوٴ کو بھی بنیاد بنایا گیا ہے۔

    صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا کہ کراچی و حیدرآباد میں بھی اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات نے 23 اور24جولائی کو شدید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ زیادہ بارش کے نتیجے میں پولنگ اسٹیشنز کی عمارتیں زیر آب آسکتی ہیں، پولنگ کے لیے متبادل عمارات نہ ہونے کے سبب الیکشن کا عمل مشکلات کا شکار ہوگا۔