Tag: ملت ایکسپریس

  • ملت ایکسپریس سمیت ٹرینوں میں برف ڈبلیو سی پر ’اسٹور‘ کرنے کا انکشاف، تصاویر سامنے آ گئیں

    ملت ایکسپریس سمیت ٹرینوں میں برف ڈبلیو سی پر ’اسٹور‘ کرنے کا انکشاف، تصاویر سامنے آ گئیں

    کراچی: ریلوے انتظامیہ کا ایک اور انوکھا قدم سامنے آ گیا، ملت ایکسپریس سمیت ٹرینوں میں برف ڈبلیو سی پر ’اسٹور‘ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملت ایکسپریس کی ڈائننگ کار کا کنٹریکٹر مسافروں کی صحت سے کھیلنے لگا، کراچی اور سرگودھا کے درمیان چلنے والی ایکسپریس کے باتھ روم میں برف ذخیرہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملت ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں میں بھی برف واش روم میں رکھنا معمول بن گیا ہے، برف ٹرین کے باتھ روم کی ڈبلیو سی پر برف اسٹور کیا جاتا ہے، اس کے بعد اسے پینے کے پانی میں استعمال کیا جاتا ہے۔

    ریلوے انتظامیہ کا چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے ٹھیکیدار من مانی کرنے لگے ہیں، جس کی وجہ سے ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافر گندا پانی اور برف استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بوگی کے دوسرے حصوں میں برف اسٹور کرنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

  • کراچی سے فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

    کراچی سے فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

    حیدرآباد: کراچی سے فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی تاہم حادثے کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹری اسٹیشن پر کراچی سے فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا، بریک نہ لگنے کے باعث ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

    ریلوے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ٹرین کا انجن فیل ہونے کے باعث لاڑکانہ جنکشن کی طرف موڑ لیا گیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی جانے والی ٹرین حادثے سے بچ گئی

    انتظامیہ نے بتایا کہ ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ٹریک پر ریل کی آمدورفت معطل ہوگئی ، جس کے باعث کراچی ایکسپریس، گرین لائن اور سکھر ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنوں پر روکا گیا۔

    حادثے کے فوراً بعد ہیوی مشینری موقع پر پہنچ گئی اور ٹریک کو ٹریفک کے لیے کلیئر کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا۔

  • چلتی ٹرین میں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی موت خودکشی یا قتل؟  تحقیقات شروع

    چلتی ٹرین میں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی موت خودکشی یا قتل؟ تحقیقات شروع

    جڑانوالہ: ریلوے انتظامیہ نے چلتی ہوئی ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کےتشدد کانشانہ بننے والی خاتون مریم بی بی کی موت کی تحقیقات شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چلتی ہوئی ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کےتشدد کانشانہ بننے والی خاتون مریم بی بی کی موت معمہ بن گئی، ریلوے انتظامیہ نے مریم بی بی کی موت خود کشی یا قتل کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی۔

    تحقیقات کیلئے ریلوے انتظامیہ نے چار رکنی کمیٹی تشکل دی ہے، ڈی آئی جی ریلوے ساؤتھ زون کی سربراہی میں کمیٹی تحقیقات کررہی ہے ۔۔

    بھائی نے تشدد کرنے والے اہلکار پر قتل کرنے کاالزام لگاتے ہوئے ریلوے کانسٹیبل میرحسن کیخلاف قتل کا پرچہ کٹوانے کی درخواست بھی دے دی۔

    مریم بی بی کے بھائی نے بتایا کہ ان کی بہن کراچی میں بیوٹی پارلر پر ملازمت کرتی تھی، سات اپریل کو بیٹے کے ساتھ کراچی سے عید منانے جڑانوالہ آرہی تھیں کہ ریلوے پولیس اہلکار میرحسن تشدد کے بعد مریم کو اپنے ساتھ لے گیا تھا، اور اسی اہلکار نے قتل کیا ہے جبکہ پرس سے نقدی اور زیور بھی غائب ہے۔

    خاتون کے ساتھ ٹرین میں موجود بھتیجے کا کہنا تھا کہ پھوپھو نے گھورنے پر پولیس اہلکار کو ڈانٹا تھا۔

    مریم کی لاش بہاولپور کے قریب چنی گوٹھ سے ملی تھی، ترجمان ریلوے کا کہنا تھا مسافروں کے مطابق خاتون نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگائی
    تاہم مریم کے اہلخانہ نے ریلوے پولیس کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست بھی دے دی ہے۔

    خاتون پر تشدد کرنے والے اہلکارمیرحسن کو معطل کرکےلائین حاضرکردیا گیا ہے ، ایس ایچ او ریلوے حیدرآباد کا کہنا ہے واقعے کی تفیتیش جاری ہے جبکہ ٹرین میں موجود دو ٹی سیزکوبھی تفتیش کے لیے لاہوربھیج دیا گیا ہے۔

  • ملت ایکسپریس واقعہ: خاتون کو مبینہ طور پر چلتی ٹرین سے دھکا دے کر قتل کیے جانے کا انکشاف (ویڈیو)

    ملت ایکسپریس واقعہ: خاتون کو مبینہ طور پر چلتی ٹرین سے دھکا دے کر قتل کیے جانے کا انکشاف (ویڈیو)

    کراچی: ملت ایکسپریس واقعے میں خاتون کو مبینہ طور پر چلتی ٹرین سے دھکا دے کر قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون مریم بی بی کو مبینہ طور پر چلتی ٹرین سے دھکا دے کر قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    خاتون مریم بی بی کے بھتیجے نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پولیس اہلکار اس کی پھپھو کو گھور رہا تھا اور کہہ رہا تھا آگے چلو، پھپھو کا روزہ تھا، لیکن اہلکار پھپھو کو لے کر چلے گئے۔ خاتون کے بھائی نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ جس اہلکار نے ان کی بہن پر تشدد کیا اسی نے بہن کو قتل کیا ہے، ملزم کوسخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    خاتون پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار

    مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون کی بہن نے بتایا کہ اس کی لاش ٹکڑوں میں ملی، مریم بی بی کراچی میں بیوٹی پارلر میں ملازمت کرتی تھی، اور عید کی چھٹیوں پر گھر واپس جا رہی تھی۔ واضح رہے کہ خاتون اور بچوں پر ٹرین میں ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

    ملت ایکسپریس میں ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون مریم بی بی کے بھائی افضل نےالزام عائد کیا ہے کہ ریلوے پولیس اہلکار تشدد کے بعد میری بہن کو ساتھ لے گیا تھا، ویڈیو میں تو دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار میری بہن کو مارتے ہوئے دھکے دیتے ہوئے لے جا رہا تھا، اور بچے کو ان سے الگ کر دیا تھا، پھر 8 اپریل کو اس کی لاش وہیں اسٹیشن سے ملی۔

    ترجمان ریلوے کا مؤقف

    ترجمان ریلوے کے مطابق ملت ایکسپریس میں پولیس تشدد کا شکار ہونے والی خاتون نے خود کشی کر لی تھی، ڈی آئی جی ریلوے پولیس ساؤتھ زون کی سربراہی میں چار رکنی انکوائری کمیٹی مزید تحقیقات کر رہی ہے، مریم بی بی کراچی سے فیصل آباد جا رہی تھی، دورانِ سفر خاتون نے مسافروں کا سامان بکھیرنا شروع کر دیا جس پر مسافروں نے پولیس کانسٹیبل کو بلایا۔

    ترجمان کے مطابق کانسٹیبل نے خاتون پر ہاتھ اٹھایا اور اسے دوسرے ڈبے میں شفٹ کر دیا، کانسٹیبل کی ڈیوٹی کراچی سے حیدرآباد تک تھی، خاتون نے چلتی ٹرین سے چنی گوٹھ میں چھلانگ لگائی، خاتون کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کے بیان کے مطابق خاتون نے اچانک چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی تھی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون کے لواحقین کے مطابق خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، پولیس کانسٹیبل کو انتہائی غیر مناسب رویے پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جب کہ قائم ہونے والی کمیٹی تین روز میں چیئرمین ریلوے کو رپورٹ پیش کرے گی۔