Tag: ملت ٹاؤن

  • ملت ٹاؤن میں ڈمپر کی ٹکر سے ڈھائی سالہ عون محمد جاں بحق

    ملت ٹاؤن میں ڈمپر کی ٹکر سے ڈھائی سالہ عون محمد جاں بحق

    کراچی (27 اگست 2025): شہر قائد کے علاقے ملت ٹاؤن میں ڈمپر کی ٹکر سے ڈھائی سالہ عون محمد جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈمپر اور واٹر ٹینکر جیسی بھاری گاڑیوں سے شہریوں کو کچلنے کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی ہے، ایک اور افسوس ناک واقعے میں ڈھائی سالہ بچہ بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    عون محمد اپنے ماموں سلمان کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، کہ ملت ٹاؤن موڑ پر رانگ وے آتے ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس سے ڈھائی سالہ عون محمد موقع ہی پر جاں بحق ہو گیا۔

    اس حادثے کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج کیا جائے گا، اس سے قبل گزشتہ رات کراچی کے علاقے کورنگی روڈ پر ایک ہی گھنٹے میں دو ٹریفک حادثات پیش آئے تھے، جن میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی تھیں۔

    کراچی : تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل سوار کو کچلنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

    تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل سوار اور رکشہ کو کچلنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، اس حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا۔ یہ حادثہ نادرا میگا سینٹر کے قریب پیش آیا۔

    دوسرا حادثہ قیوم آباد کے قریب پیش آیا جہاں بس کی ٹکر سے ایک راہگیر خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں ملوث ٹرک اور بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • کراچی :  با وردی پولیس اہلکار پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی : با وردی پولیس اہلکار پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی: ملت ٹاؤن میں با وردی پولیس اہلکار پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ملت ٹاؤن میں باوردی پولیس اہلکار پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیومیں پولیس اہلکارپر کچھ افراد کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اہلکار پرتشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیا اور بتایا کہ اہلکارپر تشدد کا واقعہ دو تین روز پہلے کا ہے، ایک ملزم ارشد کو گرفتار کرلیا ہے، باقی فرارہیں۔

    ایس ایس پی کامران خان کا کہنا تھا کہ فرار ملزم اسد اور جواد کو تلاش کر رہے ہیں، واقعے کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے گرفتارملزم ارشد نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ پولیس اہلکاروں سےتلخ کلامی ہوئی، پھر ہاتھا پائی ہوگئی، میں اپنے عمل پرمعذرت خواہ ہوں، آئندہ میں پولیس اہلکاروں سے نہیں جھگڑوں گا۔