Tag: ملزمان

  • کوہستان کرپشن اسکینڈل : 9 ملزمان نے نیب کو پلی بارگین کیلئے درخواستیں دے دیں

    کوہستان کرپشن اسکینڈل : 9 ملزمان نے نیب کو پلی بارگین کیلئے درخواستیں دے دیں

    پشاور : ککوہستان کرپشن اسکینڈل کے 9 ملزمان نے پلی بارگین کیلئے درخواستیں دے دیں ، رقم کے تعین کے بعدملزمان کی درخواستیں چیئرمین نیب کو بھیجی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کوہستان کرپشن اسکینڈل کے 9 ملزمان نے نیب کو پلی بارگین کیلئےدرخواستیں دیدیں، ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی چھان بین بھی جارہی ہے۔

    ذرائع نیب کا کہنا تھا کہ ملزمان کے ذمے رقم کا تعین کیا جا رہا ہے، رقم کے تعین کے بعد ملزمان کی درخواستیں چیئرمین نیب کو بھیجی جائیں گی۔

    چیئرمین نیب کی پلی بارگین کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں درخواست دائر ہوگی۔

    مزید پڑھیں : کوہستان کرپشن کیس میں نئے انکشافات، بڑے نام بے نقاب ہوگئے

    یاد رہے کوہستان کرپشن کیس میں گرفتار کنٹریکٹر محمد ایوب نے دوران تفتیش اعظم سواتی سمیت دیگر بااثر افراد سے ڈیلز کا انکشاف کیا تھا۔

    بعد ازاں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے اثاثے برآمد، گاڑیاں، سونا اور نقدی ضبط کرلی۔

    نیب نے کارروائی کے دوران 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور منجمد کیے گئے، ایک ارب سے زائد نقد رقم، غیرملکی کرنسی، تین کلو سونا برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا تھا جبکہ ؤ 73 بینک اکاؤنٹس منجمد، 5 ارب روپے کی رقم برآمد کی، 77 لگژری گاڑیوں کی کل مالیت 94 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

  • کراچی : ملزمان  45 سیکنڈ میں نوجوان  کو  لوٹ فرار ،  سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : ملزمان 45 سیکنڈ میں نوجوان کو لوٹ فرار ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : گلشن حدید فیز 2 میں ملزمان 45 سیکنڈ نوجوان کو لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر میں جرائم پیشہ عناصر کی وارداتیں تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہیں، گذشتہ روز گلشن حدید فیز 2 میں نوجوان اپنے گھر کی عقبی گلی میں لٹ گیا۔

    ملزمان نے45 سیکنڈ میں نا صرف موبائل فون چھینا بلکہ تھپڑ بھی مارے اور فرار ہوگئے، واقعے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    فوٹیج میں نوجوان کو موبائل فون ہاتھ میں پکڑے دیکھا جاسکتا ہے، اسی دوران گلی کی دوسری جانب سے موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے جنہوں نے نوجوان کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل تیز کردی۔

    موٹرسائیکل چلانے والے ملزم نے نوجوان کو گلے سے پکڑا تو نوجوان نے گھبرا کو الٹے قدموں واپس بھاگنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد شلوار قمیض میں ملبوس ملزم گن تان کر پیچھے دوڑا۔

    نوجوان نے پہلے موبائل فون پیچھے ہاتھ کرکے بچانے کی کوشش کی لیکن پھر ملزم کے حوالے کردیا، اسی دوران موٹرسائیکل سوار ملزم دوڑتا ہوا آیا اورنوجوان کو تھپڑ مارنے لگا اور تلاشی بھی لی تاہم واردات کے بعد دونوں ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • خواجہ سرا ڈولفن ایان کیس : مرکزی ملزم  کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے

    خواجہ سرا ڈولفن ایان کیس : مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے

    پشاور : خواجہ سرا ڈولفن آیان کیس میں 15 دن گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی، مرکزی ملزم عمران اور دیگر روپوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خواجہ سرا ڈولفن آیان کیس میں پولیس نے مطلوب ملزم کی گرفتاری کیلئے شبقدر کے مختلف مقامات پر چھاپا مارا تاہم 15 دن گزرنے کے باوجود ملزمان پولیس کی گرفتاری میں نہ آسکے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ چھاپےمیں پشاوراور چارسدہ پولیس نےحصہ لیا، چارادہ اورشبقدر کےعلاقے میں ملزمان کےڈیروں پرچھاپاماراگیا، اب تک مجموعی طور پر 6 افراد زیرتفتیش ہیں،مرکزی ملزم عمران اوردیگرروپوش ہیں۔

    حکام نے کہا کہ ملزم عمران نے خواجہ سرا کی برہنہ ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل کی تھی۔

    خواجہ سراڈولفن آیان کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے معاملے پر ‌خیبر پختونخواہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تھانہ ہشنگری میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    خواجہ سرا کی درخواست پر ملزم عمران سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ عمران اور اس کےساتھیوں نے2023میں شبقدرسےاسلحہ کےزورپراٹھایا، ملزمان مجھے اپنے حجرے لے گئے اور میری نازیبا ویڈیو بنائی۔

    مقدمے میں کہنا تھا کہ ملزم عمران اور اس کےساتھی بلیک میل کرتے رہے اور ملنے بلاتے تھے۔

    خواجہ سرا نے کہا کہ 29 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیووائرل ہونے کا پتہ چلا، ویڈیو سے میری اور خاندان کی ساکھ مجروح ہوئی ، ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

  • کراچی: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی: اورنگی ٹاؤن غازی آباد میں نامعلوم موٹو سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 28 سال نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن غازی آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جابحق ہوگیا۔

      پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 28 سالہ جنید نسیم کے نام سے ہوئی ہے، صبح ساڑھے 7 سے 8 بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا علاقے میں لائٹ نہیں تھی لائٹ نا ہونے کے باعث علاقہ مکین باہر بیٹھے تھے۔

    عینی شاہدین نے بتایا مقتول جنید موٹر سائیکل پر آرہا تھا پیچھے 2 نا معلوم ملزمان آئے ملزمان نے پیچھے سے مقتول کو ایک گولی ماری، مقتول اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر محمدی مسجد کی گلی میں پیدل بھاگا مقتول بچانے کے لئے آوازیں لگا رہا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ علاقہ مکین جمع ہوئے تو ملزمان نے پستول دیکھا کر ڈرایا ملزمان نے اسکا پیچھا کیا اور 2 گولیاں سر پر مار کر فرار ہو گئے ملزمان نے مقتول سے کچھ نہیں لوٹا واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی تنازع کا نتیجہ ہے، جائے وقوع سے مقتول کا موبائل فون ملا ہے نمبرز پر رابطہ کیا ہے، مقتول کے لواحقین سے رابطہ نہیں ہوا۔

  • ملزمان نے کار سوار شہری کو اغوا کرنے کے بعد لوٹ کر رہا کردیا

    ملزمان نے کار سوار شہری کو اغوا کرنے کے بعد لوٹ کر رہا کردیا

    کراچی: یونیورسٹی روڈ پر کار سوار شہری کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا، رقم موبائل لوٹنے کے بعد ڈاکوؤں نے رہا کریا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے دیدہ دلیری کی انتہا کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر کار سوار شہری کو لوٹنے کے لیے اغوا کرلیا۔ کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے زمیندارآصف اعوان کو ان کی گاڑی سمیت اغوا کیا گیا۔

    اغوا کاروں نے مغوی آصف اعوان کو ناردرن بائی پاس حب کے قریب چھوڑ دیا۔ مذکورہ شہری کو کار سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا جبکہ ملزمان گاڑی، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

    واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ چھینی گئی گاڑی کی لوکیشن حاصل کی جارہی ہے، تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیس کے ملزمان کے ساتھ اب کیا ہوگا؟ آئی جی سندھ نے بتادیا

    ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیس کے ملزمان کے ساتھ اب کیا ہوگا؟ آئی جی سندھ نے بتادیا

    کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی میں بڑھتے واقعات پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم کی بڑھتی واردات پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں زیر غور اہم فیصلے سامنے آگئے۔

     اے آر وائی سے گفتگو میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے دوران 49 افراد جاں بحق، 650 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے اہم ترین مقدمات کا ٹاسک کراچی کے 66 بہترین افسران کو دے دیا گیا ہے، ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیس کے ملزمان کو اب ایس آئی یو گرفتار کرے گی، ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا کیس خودبخود ایس آئی یو منتقل ہوجائے گا۔

    آئی جی سندھ نے بتایا کہ 7 بہترین نامزد افسران کیس پر کام کر کے ملزمان کو گرفتار کریں گے، دیگر 60 افسران ان تمام کیسز میں ملوث ملزمان کے خلاف کام کریں گے، ایک تفتیشی افسر دس سے بارہ کیسز پر کام کرے گا۔

    ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ عدیل چانڈیو کو اہم ٹاسک سونپا گیا ہے، جرائم پر قابو پانے والی پولیس افسران کو ایک لاکھ نقدی، کمپیوٹر، وافر مقدار میں پیٹرول دیں گے، کیس بنانے کے لیے بھی ماہر ماتحت افسران مہیا کر رہے ہیں۔

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت سے درخواست کی جائے گی کہ جس طرح اسپیشل ٹیم بنائی گئی ہے اس پر اسپیشل کورٹس بننی چاہئے تاکہ کیس جلدی حل ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام ہے عوام کی خدمت اور انکی حفاظت کرنا ہے، ڈکیتی میں مزاحمت پر کلنگز کیساتھ کریمنلز کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں، ایسے جرائم کو ہر حال ختم کرنا ہے، اس کے لیے افسران سے کہتا ہوں فیلڈ میں آئیں اور اپنی کارکردگی دکھائیں، چھینا جھپٹی کے واقعات میں غریب کی کلنگز ناقابل برداشت ہیں۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ تفتیش میں کارکردگی، ملزمان کو سزاؤں کی شرح سے آئی اوز کو تنخواہ بطور ریوارڈ دی جائیگی، تفتیشی افسران کی کارکردگی رپورٹ ایس ایس پیز، اے آئی جی آپریشنز سندھ کو ارسال کرینگے، عمدہ کارکردگی کے حامل افسران کو ایس آئی او کی پوزیشن دی جائیگی۔

  • کراچی: ملزمان دکاندار سے 110 موبائل اور پستول چھین کر فرار

    کراچی: ملزمان دکاندار سے 110 موبائل اور پستول چھین کر فرار

    کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا گودام چورنگی کے قریب مسلح ڈکیت نے موبائل فون کے دکاندار سے 110موبائل فونز اور پستول چھین کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا گودام چورنگی کے قریب مسلح ڈکیت نے موبائل فون کے دکاندار سے 110موبائل فونز اور پستول چھین کر فرار ہوگئے تاہم متاثرہ دکاندار محمد ندیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

      دکاندار محمد ندیم کے مطابق میری موبائل مارکیٹ ملک عثمان بلال کالونی میں موبائل شاپ ہے، آج صدر موبائل مارکیٹ خریدار ی کیلئے گیا تھا، اپنی دکان کیلئے 110 ٹچ اسکرین فون اور 2 چارجر خریدے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق مجموعی طور پر 14 لاکھ 200 روپے کی خریداری کی، دکان کیلئے جس رکشے پر بیٹھا ڈرائیور مسلسل فون پر بات کر رہا تھا، جام صادق پل پر رکشہ ہلکا کیا تو میں نے کہا تیز چلاو۔

    محمد ندیم نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور نے میری بات پر غور نہیں کیا، اور چمڑا چورنگی کے قریب رکشہ بند کردیا، میرے پوچھنے پر کہا سی این جی ختم ہوگئی ہے، اسی دوران 3 موٹر سائیکلوں پر 4 ملزمان آ پہنچے۔

    دکاندار نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر مجھ سے تمام موبائل فونز اور چارجر چھین لئے، اسلحے کے زور پر زبردستی میرا اسلحہ بھی چھین لیا، مجھے کہا اگر نہیں دو گے تو جان سے مار دینگے۔

    محمد ندیم نے کہا کہ واردات کے بعد ملزمان چمڑا چورنگی کی طرف فرار ہوگئے، میرا دعوی ہے رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے واردات کی۔

    پولیس حکام کے مطابق مدعی کی شکایت پر رکشے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کردیا ہے۔

  • کراچی پولیس نے شہر میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والے ملزمان کی تصاویر جاری کردیں

    کراچی پولیس نے شہر میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والے ملزمان کی تصاویر جاری کردیں

    کراچی: انویسٹی گیشن پولیس نے شہر قائد میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والے ملزمان کی تصاویر جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس شرقی نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش تیز کردی۔

    پولیس نے بتایا کہ 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کرنے والے شرپسند ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی، ملزمان کیخلاف دہشت گردی ایکٹ اور دیگر سنگین مقدمات قائم ہیں۔

    کراچی میں بدامنی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کیخلاف کارروائی، 286 افراد گرفتار

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان ٹیپو سلطان، فیروز آباد اور مبینہ ٹاؤن  انویسٹی گیشن پولیس کو مطلوب ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان پیپلز ریڈبس، پولیس وین، واٹر بائوزر، رینجرز چوکی کو آگ لگانے میں ملوث ہیں۔

    خیال رہے کہ 9مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

    کراچی میں عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا گیا ، اس دوران پیپلز بس سروس کی بسوں کو نقصان بھی پہنچایا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی تھی جبکہ ریڈ بس کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔

  • سپریم کورٹ کو آسان کام بتانا چاہتا ہوں نیب کو ختم کرے، شاہد خاقان عباسی

    سپریم کورٹ کو آسان کام بتانا چاہتا ہوں نیب کو ختم کرے، شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو آسان کام بتانا چاہتا ہوں نیب کو ختم کرے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کرنا غلط کام تھا۔

    لیکن ایسی مثال نہیں کہ جو کرپشن الزام میں ریمانڈ پر ہو اور اس کو بلاکر ضمانت دی جائے، صرف ضمانت نہیں بلکہ تین کمرے کا گیسٹ ہاؤس دیا گیا، اعلیٰ ترین عدالت ملزمان کو تحفظ فراہم کررہی ہے‘۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے نیب ریمانڈ بھی کاٹا اور جیلیں بھی تب عدالتیں کہاں تھیں؟، عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کابینہ کے فیصلے کے ذریعے معاملات کو حل کرنے میں دیدیا، پورے معاملے کی کوئی سمری نہیں، ریکارڈ میں کیا ہے کچھ نہیں پتہ۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان کو عدالتی احاطے سے گرفتار کرنا غلط تھا، سپریم کورٹ کو آسان راستہ بتاتے ہیں نیب کو ختم کردیا جائے، ہمارے خلاف بنائے گئے کیسز میں کوئی حقیقت نہیں، میں نے 100 پیشیاں بھگتی ہیں، عمران خان کیخلاف تفتیش نہیں ہونے دیتے۔

    شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان سامنے آئیں اور تفتیش کا سامنا کریں، یہ ممکن نہیں نواز شریف، شہباز شریف یوسف گیلانی کیلئے انصاف الگ ہو اور عمران خان کیلئے اور ہو، ہمیں پتہ ہے آج سپریم کورٹ کیا کرے گی۔

     انہوں نے مزید کہا کہ جب سپریم کورٹ نیب کے ملزموں کو خوش آمدید کرینگے تو کون یقین کرے گا، کیا دوسرے ملزمان عمران خان سے کم پاکستانی ہیں؟، ملزم کو خوش آمدید کہنا عدالت کا کام نہیں ہے۔

  • کراچی یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار، خاتون بھی شامل

    کراچی یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار، خاتون بھی شامل

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں منشیات فروشی میں ملوث خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کراچی یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے باگڑی پاڑہ گلستان جوہر بلاک ون میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران منشیات فروشی اور مختلف جرائم میں ملوث خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کراچی یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرتے ہیں، یونیورسٹی سے ملحقہ علاقوں میں بھی منشیات فروخت کی جاتی ہے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے منشیات برآمد بھی کی گئی، ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔