Tag: ملزمان گرفتار

  • کراچی : غیرقانونی کال سینٹر کا مالک 6 کارندوں سمیت گرفتار، خوفناک حقائق سامنے آگئے

    کراچی : غیرقانونی کال سینٹر کا مالک 6 کارندوں سمیت گرفتار، خوفناک حقائق سامنے آگئے

    کراچی : ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کال سینٹر پر چھاپہ مار کر مالک سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خفیہ اطلاع ملنے پر غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مارا۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان غیر ملکی بینکوں کے نمائندے بن کر شہریوں سے رقم بٹورتے تھے، ایف آئی آے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں مالک کاشف، عمیر، حیدر، نوشاد، عبید اور مہتاب شامل ہیں۔

    ملزمان غیرملکیوں کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کی ڈیٹا چوری میں بھی ملوث ہیں، ملزمان بیلنس ٹرانسفر کیلئے امریکی، کینیڈین شہریوں کو بینک نمائندے بن کر کال کرتے تھے۔

    ایف آئی آے حکام کا مزید کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فراڈ کیلئے استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات اور گیجٹس بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

    اس سے قبل بھی گزشتہ سال اکتوبر میں کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے  کال سینٹر پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کی جمع پونجی لوٹنے والے6ملزمان کو حراست میں لیا تھا۔

    اس حوالے سے ایف آئی ے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کال سینٹر کے ملزمان کا نیٹ ورک غیر ملکی شہریوں کے کارڈز سے پیسے نکالتا تھا۔

    کراچی : ڈیفنس میں غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا انکشاف، 

    واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں آن لائن فنانشل فراڈ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، دھوکہ باز عناصر مختلف حیلوں بہانوں سے شہریوں کی جمع پونجی ہتھیالیتے ہیں اور شہری بعد میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

    ان غیر قانونی کال سینٹرز کے ذریعے پاکستانی اور بیرون ملک شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ کبھی بینک کا نمائندہ بن کر، کریڈٹ کارڈ کی تنسیخ ،فوج کی جانب سے مردم شماری کا کہہ کر، قریبی عزیزوں کے اغواء یا ایکسیڈنٹ کا بتا کر، قرعہ اندازی میں نام نکلنے کے نام پر،پلاٹ نکلنے پر،بے نظیر انکم سپورٹ، احساس پروگرام اور نجی ٹی وی چینلز کے گیم شو کا نمائندہ بن کر تو کبھی انعامی لاٹری اسکیم کا لالچ دے کرجعل سازی کر کے کروڑوں روپے شہریوں کی جیبوں سے نکالے جا رہے ہیں۔

  • کراچی سے کاریں چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان گرفتار

    کراچی سے کاریں چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد سے کاریں چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری کی گئی دو کاریں برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اینٹی کار لفٹنگ سیل اورنگی اور گلستان جوہرڈویژن نے کارروائیوں میں شہر سے کاریں چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ کارلفٹر گینگ سے سرجانی ٹاؤن اور گلستان جوہر سے چوری کی گئی دو کاریں برآمد کرلیں، ملزمان میں فرقان علی، غلام اصغر، عجب گل، معراج حسین، منصور خان اور یار محمد شامل ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کےساتھیوں کی گرفتاری اورمزیدگاڑیوں کی بر آمدگی کیلئےچھاپے مارے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی کے معروف شاپنگ مال کی پارکنگ سے چوری ہونے والی سرکاری گاڑی میرپور خاص سے برآمد

    یاد رہے چند ہفتے قبل کراچی میں بوٹ بیسن پولیس نے اے وی ایل سی کے ہمراہ میرپور خاص میں چھاپہ مار کر کلفٹن بلاک 4 سے چوری ہونے والی سرکاری گاڑی برآمد کرلی تھی۔

    ایس پی کلفٹن ماجدہ پروین نے بتایا تھا کہ کارروائی کے دوران کارچوری میں ملوث 2 ملزمان کو کار کلفٹن کے معروف شاپنگ مال کی پارکنگ سے چوری ہوئی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ گاڑی سندھ حکومت کے محکمہ ایم ایس ڈی پی کے چیف انجینئر کی تھی تاہم شک کی بنیاد پر پہلے کار کے پرائیویٹ ڈرائیور ریاض کو حراست میں لیا تو دوران تفتیش ڈرائیور نے خود کار چوری کرانے کا انکشاف کیا۔

  • نجی اسپتال کی لیبارٹری میں ڈکیتی کی کوشش، ملازم کی حاضر دماغی سے ملزمان گرفتار

    نجی اسپتال کی لیبارٹری میں ڈکیتی کی کوشش، ملازم کی حاضر دماغی سے ملزمان گرفتار

    کراچی: ناظم آباد کی نجی اسپتال میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی کوشش کی جسے کیش کاؤنٹر پر موجود ملازم کی حاضر دماغی نے ناکام بنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناظم آباد پولیس اور شاہین فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نجی اسپتال کی لیبارٹری میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ناظم آباد نجی اسپتال کی لیبارٹری میں اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی کوشش کی گئی لیکن کیش کاؤنٹر پر موجود ملازم کی حاضردماغی سے دونوں ملزمان پکڑے گئے۔

    واقعے کی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی جس میں ملزم کو اسلحہ دکھا کر ساتھی سمیت واردات کرتے دیکھا جاسکتاہے،  کاؤنٹر پر موجود فیملی سے بھی ملزمان نےلوٹ مار کی۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے فیملی کو لوٹ مار کے بعد اندر کمرے میں بھیج دیا، اچانک سے پولیس کی بھاری نفری اندر داخل ہوئی اور ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان 8 بجکر 20 منٹ پر داخل ہوئے اور 8 بجکر 31 منٹ پر پکڑے گئے۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی ذیشان صدیقی نے کہا کہ گزشتہ روز ناظم آباد نمبر 3 لیبارٹری میں واردات کی کوشش کی گئی، 2 ملزمان لیبارٹری میں ڈکیتی کیلئے داخل ہوئے تھے، ملزمان نے کیش کاؤنٹر پر ملازم کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کی۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ ملازم نےحاضردماغی سے بروقت الارم سوئچ کو دبا دیا،جس کے بعد ناظم آباد پولیس اور شاہین فورس ایمرجنسی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے، پولیس نے دونوں ملزمان کو لیبارٹری کے اندر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا کرلیا۔

  • کراچی میں ڈکیتیاں کر کے انٹرنیشنل ٹور کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی میں ڈکیتیاں کر کے انٹرنیشنل ٹور کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: رضویہ پولیس نے شہر میں ڈکیتیاں کر کے انٹرنیشنل ٹور کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتیاں کر کے انٹرنیشنل ٹور کرنے والے 2 ملزمان کو رضویہ پولیس نے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان ڈکیتیاں کر کے ملائیشیا گھومنے گئے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت سعود اور حبیب کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کا ویڈیو بیان اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان شہریوں سے موبائل، رقم اور دیگر سامان چھین کرفرار ہوتے تھے۔

    پولیس نے گرفتار ملزمان کے حوالے سے مزید کہا کہ ملزم سعود ملائیشیا سے آکر لوٹ مار کی وارداتیں کرتا تھا، ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔

  • موزمبیق : خاتون کا اجتماعی ذیادتی کے بعد سفاکانہ قتل، خوفناک انکشاف

    موزمبیق : خاتون کا اجتماعی ذیادتی کے بعد سفاکانہ قتل، خوفناک انکشاف

    سوفالا : موزمبیق میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی اور اس کے بعد اسے قتل کرنے کے الزامات میں چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے تاوان کی رقم نہ ملنے پر خاتون کو مار ڈالا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیٹے کی رہائشی خاتون ماتلد انسیلمو کو ایک مشتبہ شخص نے فیس بک کے ذریعے بہلا پھسلا کر ملاقات پر آمادہ کیا۔

    یہ افسوسناک واقعہ ملک بھر میں صدمے کی لہر دوڑانے کا سبب بنا ہے۔ اس کہانی کا آغاز 15 تاریخ کو اس وقت ہوا جب ایک شخص نے سوشل نیٹ ورک فیس بک پر ایک پرتعیش لیکن جعلی طرز زندگی دکھا کر ایک خاتون سے دوستی کی۔

    کچھ دنوں بات چیت کے بعد دونوں نے اگلے دن ملاقات کا منصوبہ بنایا جس کے مطابق مذکورہ خاتون صوبہ سوفالا کے ضلع میں اس شخص سے ملاقات کے لیے گئی۔

    ڈونڈو میں ملزم اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ خاتون سے ملا، ملزمان نے خاتون کے ہاتھ پیر باندھ کر قریبی جنگل میں لے گئے اور اس کے ساتھ زیادتی کی، ملزمان نے خاتون کی اسی حالت میں تصاویر بھی لیں۔

    بعد ازاں ملزمان نے مقتولہ کے خاندان سے 100لاکھ متکائش (کرنسی) کا مطالبہ کیا لیکن بات 80ہزار میں طے ہوئی۔ مجرموں نے تاوان کے مطالبے کو مضبوط کرنے کے لیے وہ تصاویر بھیج دیں جو انہوں نے اس کی لی تھیں، جب اہل خانہ مطلوبہ رقم فراہم نہ کرسکے تو اغواء کاروں نے خاتون کو قتل کردیا۔

  • ڈکیتیوں کی سنچری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    ڈکیتیوں کی سنچری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے اسپارکو روڈ کے قریب مشترکہ کارروائی کے دوران ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد علی اور محمد واجد کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے اسلحہ، موبائل فون، چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ 100 سے زائد ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

  • جعلی سفری دستاویزات پر شہریوں کو برطانیہ بھیجنے والے ملزمان گرفتار

    جعلی سفری دستاویزات پر شہریوں کو برطانیہ بھیجنے والے ملزمان گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو طارق روڈ سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی کمپنی کے نام پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث 2 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمر عاصم اور حارث خان شامل ہیں ملزمان امگرا لمیٹڈ کے نام سے کنسلٹینسی فرم چلا رہے تھے، ملزمان کو طارق روڈ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان نے جعلی ہیلتھ کئیر فرم ظاہر کر کے شہری کو برطانیہ ملازمت کا ویزا دیا ملزمان نے شکایت کنندہ سے مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے بٹورے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے جعلی کمپنی کے نام پر مجموعی طور پر 40 شہریوں کو ویزے دئیے چھاپے کے دوران ملزمان سے چیک بکس، اسٹیمپ پیپر، وزیٹنگ کارڈز برآمد کرلئے گئے ملزمان سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور متعدد سفری دستاویزات برآمد کر لی گئی ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • خلیل الرحمان قمر کا اغواء، خاتون سمیت چاروں ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کا اغواء، خاتون سمیت چاروں ملزمان گرفتار

    لاہور: معروف ادیب اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا اور ڈکیتی کا واقعے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، خاتون سمیت چار ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

    لاہور پولیس کے مطابق او سی یو یونٹ نے واردات میں ملوّث خاتون سمیت 4 ملزمان پکڑلیے، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سی آئی اے کی حراست میں ہیں، مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزمان میں خلیل الرحمان قمر کو دھوکے سے بلوانے والی خاتون آمنہ عروج بھی شامل ہے۔

    لاہور پولیس نے ملزمان کے زیراستعمال گاڑی بھی برآمد کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات لاہور کے علاقے سندر میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دے کر نامعلوم ملزمان نے لوٹ لیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق آمنہ عروج نامی خاتون نے فون کر کے بتایا کہ وہ ان کی بہت بڑی فین ہے اور ایک ڈرامہ بنانا چاہتی ہے۔

    خاتون کی جانب سے سینڈ کی گئی لوکیشن پر خلیل الرحمان قمر پہنچے تو انہیں ایک کمرے میں بٹھایا گیا جہاں کچھ دیر بعد نامعلوم مسلح ملزمان آئے اور زدوکوب کے بعد موبائل فون، نقدی، اے ٹی ایم اور دیگر چیزیں چھین لیں۔

    ڈرامہ نگار کے مطابق انہیں آنکھوں پر پٹی باندھ کر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا جہاں ملزمان نے مزید 10 لاکھ روپے کی رقم منگوانے کا مطالبہ کیا، مطالبہ پورا نہ ہونے پر وہ انہیں نامعلوم جگہ پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

  • بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان گرفتار، 3 مسروقہ گاڑیاں اور اسلحہ برآمد

    بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان گرفتار، 3 مسروقہ گاڑیاں اور اسلحہ برآمد

    مستونگ: لیویز فورس نے بین الصوبائی  ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 3 مسروقہ گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ سے بین الصوبائی  ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان قومی شاہراہوں پر ڈکیتی، گاڑیاں چھیننے میں ملوث تھے۔

    اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ملزمان گاڑی چھین کر فرار ہورہے تھے، تعاقب پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تعاقب کرنے پر لیویز فورس کی گاڑی الٹنے سے 3 اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

    اسسٹنٹ کمشنر کا مزید بتانا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے گاڑی برآمد کی گئی، ملزمان کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس سے 2 مسروقہ گاڑیاں برآمد کی گئیں، ملزمان مسروقہ گاڑیاں رنگ کر کے نوشکی، خضدار میں بیچتے تھے۔

  • قتل کے بعد لاش بوریوں میں ڈال کر ندی میں پھیکنے والوں کو رینجرز نے گرفتار کر لیا

    قتل کے بعد لاش بوریوں میں ڈال کر ندی میں پھیکنے والوں کو رینجرز نے گرفتار کر لیا

    کراچی: سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے لیاری میں  مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے لیاری میں  مشترکہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے 2 انتہائی مطلوب ملزمان شہزاد اور نوید کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق گینگ وار کمانڈر احمد علی مگسی گروپ سے ہے، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان احمد علی مگسی کی ہدایت پر 50 سے زائد افراد کو اغوا کے بعد قتل کر چکے ہیں، ملزمان قتل کے بعد لاشوں کو بوریوں میں ڈال کر لیاری ندی اور اطراف میں پھینکتے تھے۔

    ترجمان  کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ وصولی، جوئے کے اڈے چلانے میں بھی ملوث ہیں، بھتے، جوئے کے پیسے لیاری گینگ وار سرغنہ عزیربلوچ، احمد علی مگسی کو بھجواتے تھے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے  مطابق ملزمان 2010 میں احمد علی مگسی گروپ میں شامل ہوئے، ملزمان کے گروپ میں منا قریشی، کاشف عرف کاشی، خالد عرف امیر، شان مہاجر شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق اس گروپ میں سردار آصف عرف مٹھو، علی رضا، باسط عرف موت، جبار لنگڑا اور دیگر ملزمان بھی شامل ہیں، ملزمان گروپ کمانڈر کی ہدایت پر شہریوں کو لسانیت کی بنیاد پر شناخت کے بعد اغوا کرتے تھے، اغوا کے بعد سنگولین میں سلمان چیئرمین کے بنگلے میں بنائے گئے ٹارچر سیل میں لاتے تھے، تشدد کے بعد قتل کر کے مختلف علاقوں میں لاشوں کو بوریوں میں بند کر کے پھینک دیتے تھے۔

    ترجمان کے مطابق 2013 میں ملزمان نے پرانا گولیمار سے انیس کو لسانی بنیاد پر 2 دوستوں کے ہمراہ اغوا کیا تھا، ٹارچر سیل میں لاکر قتل کے بعد لاش کو لیاری ایکسپریس وے حسن اولیا ویلیج کے پاس پھینکا تھا۔

    دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ محمد حنیف شخص کو دوست کے ہمراہ بلدیہ سے اغوا کر کے قتل کے بعد لاش کو لیاری ندی میں پھینکا، خلیل بلوچ کو جہان آباد سے اغوا کیا قتل کے بعد لاش کو بوری میں ڈال کر لیاری ندی میں پھینک دیا۔

    ترجمان کے مطابق وحید عرف ساجن کو کمہار واڑہ لیاری سے اغوا کر کے قتل کیا اور لاش مرزا آدم خان روڈ پر پھینکی، ملزمان نے 2017 میں ساتھیوں کے ہمراہ اصغر علی عر ف ماما گارڈن بلوچ کو چاکیواڑہ میں قتل کیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزما ن نے 2018 میں عبدالمجید بلوچ کو باکڑہ چوک سنگولین میں فائرنگ کر کے قتل کیا، اس کے علاوہ بھی ملزمان متعدد افراد کو اغوا کے بعد تشدد اور قتل کرنے میں ملوث رہے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ احمد علی مگسی کی ہدایت پر مختلف تاجروں کے نمبر اس کو فراہم کرتے تھے، احمد علی مگسی کی تاجروں سے بات کروا کر بھتہ وصول کر کے بیرون ملک بھیجواتے تھے۔

     ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزما ن متعدد پولیس مقابلوں اور مخالف گروپوں کیخلاف لڑائیوں میں بھی ملوث رہے ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کو اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات سمیت قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا ہے