Tag: ملزمان گرفتار

  • سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام، ملزمان گرفتار

    سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام، ملزمان گرفتار

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ان کی گاڑی میں قتل کرنے کا منصوبہ ممبئی پولیس نے ناکام بنادیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لارنس بشنوئی کے گینگ کے 4 لوگ سلمان خا پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم ممبئی پولیس نے پنویل سے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ان چاروں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ لارنس بشنوئی کے گینگ کے بندے ہیں اور انہیں سلمان خان پر اے کے 47 سے حملہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار کو مہاراشٹر کے علاقے پنویل  میں ان کے فارم ہاؤس کے نزدیک گاڑی میں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، پولیس نے حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 14 اپریل کو 2 موٹر سائیکل سواروں نے ممبئی کے علاقے بینڈرہ میں واقع سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔

    فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا، سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی نے قتل کرنے کی دھمکی دی ہے، لارنس بشنوئی گینگ کا مطالبہ ہے کہ سلمان خان کالے ہرن کو مارنے پر معافی مانگیں۔

  • کراچی: حوالہ ہنڈی میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: حوالہ ہنڈی میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کرلئے، ملزمان کو کراچی کے علاقے لکی اسٹار سے گرفتار کیا گیا۔

      ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد وقاص اور تلاوت خان شامل ہیں ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

    حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 22000 امریکی ڈالر، 26 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔

    ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ملزمان کے موبائل فونز سے حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • حوالہ ہنڈی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    حوالہ ہنڈی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

     ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں مطلوب تھے، گرفتار ملزمان میں محمد عمر، عبداللہ خالد اور شان حیدر شامل ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 25 لاکھ 75 ہزار روپے، موبائل فون اور حوالہ ہنڈی کے شواہد برآمد کرلیے اس لئے علاوہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے لیے ہیں۔

    ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان موبائل فون کے ذریعے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

  • ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں محمود احمد، امان اللہ اور قاسم علی شامل ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم محمود نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے بٹورے تھے، ملزم نے شہری کو کینیڈا ملازمت پربھجوانے کیلئے 25 لاکھ روپے بٹورے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزم امان اللہ، قاسم علی نے عراق ملازمت کا جھانسہ دے کر9 لاکھ روپے لیے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • لوگوں سے لوٹ مار کرنے والے 3 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

    لوگوں سے لوٹ مار کرنے والے 3 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر11سے 3جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے یونیفارم، پولیس کارڈز اور دیگر اشیاء برآمد کرلی گئیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس کی وردی پہن کر عام شہریوں کو ہراساں کرکے انہیں لوٹ لیتے تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارم، جعلی پولیس کارڈز، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

    اورنگی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے مذکورہ ملزمان کامل، شیراز اور راؤ عرفان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • جنسی ہراسگی اور مالی فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    جنسی ہراسگی اور مالی فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے جنسی ہراسگی اور مالی فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی اور مالی فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد اسلم اور نقیب الرحمن شامل ہیں، ملزم نے خود کو شکایت کنندہ کا رشتےدار ظاہر کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے ہتھیائے، ملزم نے مذکورہ رقم مختلف بینک اکاونٹس میں ٹرانسفر کروائیں۔

    ترجمان کے مطابق ملزم جعلی بینک ڈیپازٹ رسیدیں بھیج کر سادہ لوح شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتا تھا ملزم نقیب چائلڈ پورنوگرافی مواد بنانے اور شئیر کرنے میں ملوث تھا۔ملزم نے متاثرہ بچے کو ہوٹل میں بلا کر قابل اعتراض ویڈیوز بنائی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم متاثرہ کو قابل اعتراض مواد کی آڑ میں بلیک میل کر رہا تھا۔ ملزم نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

  • کراچی میں رات گئے3  پولیس مقابلے  ،5  ملزمان گرفتار

    کراچی میں رات گئے3 پولیس مقابلے ،5 ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس نے رات گئے 3 مقابلوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے اے وی ایل سی اور پولیس کے ڈاکوؤں کے ساتھ 3مقابلے ہوئے، مقابلےمومن آباد، اندرون روڈبروہی چوک اوررزاق آبادٹریننگ سینٹر کے قریب ہوئے۔

    ایس ایس پی اے وی ایل سی عرفان سموں نے کہا کہ تینوں مقابلوں میں 5ڈاکوؤں کوزخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، مومن آباد سے گرفتار ڈاکوعاشق سے اسلحہ ، چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی، برآمدموٹرسائیکل تھانہ الفلاح کی حدود سےچھینی گئی تھی۔

    عرفان سموں کا کہنا تھا کہ اندرون روڈبروہی چوک مقابلےمیں 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارہوئے، ڈاکوؤں سے اسلحہ اور اورنگی تھانےکی حدود سے چھینی گئی موٹرسائیکل بر آمد ہوئی۔

    ایک اور واقعے میں رزاق آبادٹریننگ سینٹرکےقریب مقابلےکےبعد2 ڈاکو عادل اورحمادگرفتار ہوئے، گرفتارڈاکوؤں سےاسلحہ،تھانہ نبی بخش کی حدود سےچھینی گئی موٹرسائیکل بر آمد ہوئی تاہم گرفتار زخمی ڈاکوؤں کوعباسی شہید اور جناح اسپتال منتقل کیاگیا،ایس ایس پی اےوی ایل س

  • ٹورنٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کی کھیپ برآمد

    ٹورنٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کی کھیپ برآمد

    ٹورنٹو : کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 90 ملین ڈالر مالیت کی کوکین اور کرسٹل کی ریکارڈ منشیات برآمد کی گئی ہے جو تاریخ کی سب سے بڑی کھیپ ہے۔

    اس حوالے سے ٹورنٹو پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ روز ساڑھے تین مہینے کی تفتیش کے بعد 7 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 551 کلو گرام کوکین اور 441 کلوگرام نشہ آور کرسٹل پاؤڈر تحویل میں لیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق یہ منشیات امریکا سے کینیڈا لائی گئیں۔ پولیس نے ملزمان سے 95 ہزار ڈالر کی کرنسی بھی برآمد کی۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزمان کا تعلق ٹورنٹو، مِسّی ساگا اور ایجکس سے ہے اور ان کی عمریں 20 سے 43 سال کے درمیان ہیں۔

  • پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار، تحقیقات کے دوران اہم انکشاف

    پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار، تحقیقات کے دوران اہم انکشاف

    کراچی: سرجانی ٹاؤن پولیس نے پولیس اہلکار بن کر لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار بن کر لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزم نے تحقیقات کے دوران اہم انکشاف کیا ہے۔

    ایس ایس پی مہروز علی کے مطابق گرفتار ملزمان کا 6 رکنی گروہ اندھیرے میں وارداتیں کرتا تھا، دوران تفتیش گرفتار ملزمان ارباز ،جنید نے متعدد گھروں کو لوٹنے کا انکشاف کیا ہے۔

    ایس ایس پی مہروز کا کہنا ہے کہ ملزمان رات 4 بجے گھروں میں داخل ہوتے تھے، ملزمان اہلخانہ کو باندھ کر لوٹ مار کرتے تھے، اور  ہر واردات میں شناخت چھپاتے تھے۔

    ایس ایس پی مہروز علی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان سے پستول، موبائل فون، جیولری، کیش، ایل سی ڈی، ڈی وی آر اور دیگر سامان برآمد کیا ہے، گرفتار ملزمان کیخلاف صرف تھانہ سرجانی میں 9 مقدمات درج ہیں۔

  • حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، بھاری مالیت کی نقدی برآمد

    حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، بھاری مالیت کی نقدی برآمد

    کراچی : ایف آئی اے کے عملے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 13 ہزار ڈالر،2گاڑیاں، موبائل فونز ،بےنامی اکاؤنٹس کے چیک برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون عبدالسلام شیخ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے، پہلی کارروائی میں اسٹارگیٹ کے قریب منظم گروہ کے 5 ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔

    گرفتار ملزمان میں خرم، اسامہ، فرقان احمد، محمد افضل اور محمد علی شامل ہیں، ملزمان سے 8ہزارامریکی ڈالر اور کار برآمد کر لی گئی، ملزمان کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات بھی ملے ہیں۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق دوسری کارروائی میں مشرق سینٹر کے قریب منظم گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار کیا گیا، ملزم عامر مجید سے 5ہزار امریکی ڈالر اور لگژری کار برآمد کی گئی ہے۔

    ملزم عامر مجید سے بےنامی غیرملکی کرنسی اکاؤنٹ کے دستخط شدہ چیکس بھی برآمد ہوئے، مذکورہ اکاؤنٹ ملزم عامر مجید کے زیر استعمال تھا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ ملزم عامر مجید کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔