Tag: ملزمان گرفتار

  • غیرت کے نام داماد اور بیوی کو قتل کرنے والا شوہر سہولتکار سمیت گرفتار

    غیرت کے نام داماد اور بیوی کو قتل کرنے والا شوہر سہولتکار سمیت گرفتار

    کراچی: پولیس نے 2021 میں غیرت کے نام داماد اور بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو  سہولتکار سمیت گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شیر شاہ تھانہ شعبہ تفتیش نے کارروائی کرتے ہوئے دہرے قتل میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ مرکزی ملزم نواز نے 2021 میں بیوی اور داماد کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد داماد کی لاش زہریلے فضلے میں پھینکی تھی، اس واردات میں ملزم کا بھائی مجید، بیٹا کاشف بھی شامل تھا۔

    شیر شاہ تھانہ کے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ اس قتل میں بھتیجے اکرام اور الٰہی بخش بھی شریک تھے، ملزم نے داماد کی جان لینے سے پہلے بدترین تشدد کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے داماد کے قتل کے 3 دن بعد اپنی بیوی کو بھی قتل کردیا تھا جس کی لاش سپرہائی وے کے قبرستان میں پھینکی تھی۔

    ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ پولیس رکشہ ڈرائیور و دیگر تکنیکی طریقوں سے ملزمان کی ریکی کرتی رہی جس کے بعد ملزمان کو مختلف علاقوں سے ایک ہی وقت میں گرفتار کیا گیا۔

  • کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے ہونے والے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ خواجہ اجمیر نگری پولیس کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں شہباز، فاروق اور یوسف شامل ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گشت پر مامور پولیس نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے پولیس کودیکھتے ہی فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر 2 ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے، جبکہ ملزمان سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور نقدی بر آمد کرلی گئی ہے۔

    دوسری جانب ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ ماڑی پور مچھرکالونی محمدی محلے کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی کی شناخت عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    گلشن اقبال 13 ڈی ٹو جمالی کالونی میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی شخص کی شناخت 28 سالہ بدرالدین کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب بھی اندھی گولی سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی شخص کی شناخت 55 سالہ محمد امیرکے نام سے ہوئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • ڈکیتی اور موبائل فونز کی ٹمپرنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    ڈکیتی اور موبائل فونز کی ٹمپرنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: ترجمان رینجرز نے ڈکیتی، اسنیچنگ، موبائل فونز کی ٹمپرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان کا بتانا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ڈکیتی اور موبائل فونز کی ٹمپرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار  کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان میں محمد ایاز، عبدا لصبور عرف صبورا، احتشام عرف احسن عرف شہزور شامل ہیں، ملزمان سے چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئے ہے۔

    ترجمان رینجرز  کا کہنا ہے کہ  25 جولائی 2023 کو ملزم ایاز نے ساتھی کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن میں موبائل چھینا تھا، دونوں ملزمان نے ملزم عبدالصبور عرف صبورا کو موبائل فروخت کیا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان ڈکیتی، اسنیچنگ کی 50 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا، ملزم عبدالصبور عرف صبورا کا 100 سے زائد موبائل کی ٹمپرنگ کا اعتراف کیا۔

    ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

  • کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی، کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزم شاہ حسین اور محمد توفیق بغیر لائسنس منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے، ملزمان کو سوات کے علاقے کبل سے گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اور  ملزم طارق الدین کو گرفتار  کیا، چھاپے کے دوران ملزم سے 56 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزم محمد توفیق سے 30 لاکھ 83 ہزار  روپے اور 31 ہزار 450 سعودی ریال برآمد ہوئے، ملزم سے 4 ہزار 55 یو اے ای درہم اور 140 کویتی دینار بھی برآمد ہوا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم طارق الدین سے 84 لاکھ روپے اور متعدد رسیدیں بھی برآمد ہوئی ساتھ ہی ملزم کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

  • کراچی: سرنگ کھود کر فرنس آئل چوری کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

    کراچی: سرنگ کھود کر فرنس آئل چوری کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس نے شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف میں سرنگ کھود کر فرنس آئل چوری کی کوشش کو ناکام بنا تے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے شاہ لطیف پیر سر ہندی گوٹھ میں تیل چوری کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    جس کے بعد سیکیورٹی انچارج کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے، مقدمے کے متن کے مطابق پولیس کی جانب سے ہی پیٹرولیم کمپنی کو مشتبہ سرگرمی کی اطلاع دی گئی۔

    مقدمے میں بتایا گیا کہ پیر سرہندی گوٹھ میں کھدائی اور پیروں کے نشانات ملے ہیں، لائن چیک کرنے گئے تو ساتھ میں ہی خالی پلاٹ موجود تھا۔

    سیکیورٹی انچارج نے بتایا کہ ہماری کمپنی لائن تک 20 فٹ لمبی 6 فٹ گہری سرنگ کھدی ہوئی تھی، سرنگ سے ملزمان فرنس آئل چوری کرنا چاہتے تھے، معلومات پر پتہ چلا پلاٹ جہانزیب، انارگل اورگل حسن کورائی کا ہے۔

    مقدمے کے متن میں مزید بتایا گیا کہ ملزمان نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے ہماری لائن سے تیل چوری کی کوشش کی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔

  • کراچی : بی ایل اے کے 2 مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی : بی ایل اے کے 2 مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی: سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے سرچ آپریشن کے دوران بی ایل اے  کے 2 مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق سی ٹی ڈی  کی جانب سے  شہر کے مخلتف مشکوک علاقوں میں مرحلہ وار انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا گیا ہے۔

      کارروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم  بی ایل اے کے 2  مطلوب ملزمان کو دو مسروقہ موٹر سائیکل افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن تھانہ موچکو، تھانہ سعیدآباد، بس ٹرمینل، نیول کالونی اور رئیس گوٹھ میں کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 64 مشتبہ افراد کو چیک کیاگیا۔

    سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے مزید بتایا کہ آپریشن سی ٹی ڈی کے تجربہ کار افسران کی نگرانی میں کیاگیا۔

  • اے این ایف کی کارروائیاں: 54 کلو سے زائد منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی کارروائیاں: 54 کلو سے زائد منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کیخلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔

    اے آئی وائی نیوز کے مطابق اے این ایف کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ان تمام کارروائیوں میں 54 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہیں جبکہ 5 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) کے مطابق موٹروے اسلام آباد کے قریب کارروائی میں گاڑی سے 21 کلو 600 گرام افیون اور 25 کلو  200 گرام چرس برآمد ہوئی ہے ساتھ ہی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر سے 3 ملزمان کو پکڑا گیا ہے جس سے 4 کلو 800 گرام مشکوک مواد برآمد ہوا جبکہ خیبر کے علاقے غیر آباد سے 1 کلو 500 گرام آئس برآمد کی گئی۔

    ترجمان  کا بتانا ہے کہ کمالپور انٹر چینج فیصل آباد کے قریب 2 ملزمان کو  گرفتار کیا گیا جس کی گاڑی سے 9 کلو 600 گرام افیون اور 6 کلو چرس برآمد ہوا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ سیالکوٹ کے علاقے مور کپورہ سے ملزم کو گرفتار کیا گیا جس سے 1 کلو ہیروئن برآمد ہوا جبکہ جی پی او لاہور میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 42 گرام افیون برآمد کی گئی ہے۔

    اے این ایف حکام نے بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: یارو خان گوٹھ سے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    کراچی پولیس نے سرجانی ٹاؤن کے علاقے یارو خان گھوٹ میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی اس دروان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتار کیلئے یارو خان گوٹھ میں کارروائی کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 6 مئی کو پولیس اہلکار عظیم اقبال کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس کا مقدمہ تھانی سرجانی ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔

    کراچی میں‌ شادی کی تقریب سے واپسی پر پولیس کانسٹیبل قتل

    پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 2 پستول، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ 6 مئی کو 30 سالہ اہل کار عظیم شادی کی تقریب سے واپس آ رہا تھا، کہ سرجانی موڑ گرین بس اسٹاپ کے قریب اس کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس سے وہ موقع ہی پر جاں بحق ہو گیا تھا۔

  • 5 روپے کے لیے دو نوجوانوں نے پھل فروش کی پٹائی کر دی

    بھارت میں  پیسوں کی لین دین کے تنازعہ پر  کچھ نوجوانوں نے پھل فروش کی  بے رحمی سے پٹائی کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں پیش آیا، جہاں 2 نوجوان لڑکوں نے  سیب کی قیمت میں 5 روپے کم نہ کرنے پر پھل فروش کی درگت بنادی۔

    ویڈیو پھل فروش اور دو گاہکوں کے درمیان سیب کی قیمت پر جھگڑے کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں نوجوان پھل فروش کو بیچ روڈ پر بے رحمی سے پٹ رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ اجے ایک پھل فروش ہے اور نوئیڈا میں دکان چلاتا ہے۔ 16 جنوری کو امیت نامی گاہک اس کی دکان پر پہنچتا ہے اور اس سے سیب کی قیمت پوچھتا ہے۔

     اجے نے قیمت 90 روپے فی کلو بتائی، جب کہ امیت نے اسے 85 روپے فی کلو دینے کو کہا، جس کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا، معاملہ اتنا بگڑ گیا کہ امیت نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اجے کو گھونسے مارنا شروع کر دیا۔

    دریں اثنااس واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور پولیس نے اس جرم سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

  • نیب کی شاندار کامیابی، کرپشن کرنے والوں کو 14، 14 سال کی سزا

    نیب کی شاندار کامیابی، کرپشن کرنے والوں کو 14، 14 سال کی سزا

    راولپنڈی: کرپشن کے خلاف نیب راولپنڈی کو ایک اور کامیابی مل گئی، سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے، احتساب عدالت نے4 ملزمان کو 14،14 سال قید اور کروڑوں روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سزا پانے والوں میں خالد وارثی، محمدافضل، شبیرحسین اور محمد نعیم شامل ہے۔ چاروں ملزمان کو 30،30کروڑ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی۔

    ملزمان کے خلاف نیب کو 800 سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں، نیب راولپنڈی نے 2016 میں ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ ملزمان نے کر سٹل ایسوسی ایٹ نامی کمپنی بنا کر عوام سے فراڈ کیا۔

    جرم ثابت ہونے پر احتساب عدالت راولپنڈی نے سزا کا فیصلہ سنایا۔

    نیب راولپنڈی کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ، 94 ارب روپے وصول

    خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی نیب راولپنڈی ریجن کے لیے بہت اہم ثابت ہوا تھا کیونکہ مختلف مقدمات میں ملزمان سے جرمانے اور پلی بارگین کے عوض تاریخی وصولیاں کی گئیں۔

    قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ رواں برس کے دوران 94 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی جبکہ متعدد اہم سیاسی شخصیات کو مختلف بدعنوانی کے مقدمات اور ریفرنسز دائر ہونے پر گرفتار بھی کیا گیا۔