Tag: ملزمان گرفتار

  • کراچی: پولیس کی کارروائی‘ 2 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس کی کارروائی‘ 2 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کے دوران 2 انتہائی مطلوب ملزمان فیصل عرف کے ٹو اور فاروق شامل ہیں۔

    ایس ایس ملیر شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ فیصل عرف کے ٹو کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لندن سے ہے اور ملزم کے خلاف ڈکیتی کے متعدد واقعات درج ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، ملزمان سے 2 پستول اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 3 ستمبرکو کراچی کے علاقے بفرزون میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دو ٹاگٹ کلر کو گرفتار کیا تھا، ملزمان نے پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ بفرزون سے گرفتار ملزمان میں اویس عرف شاہ اور عابد عرف نانا شامل ہے، ملزمان نے سب انسپکٹر مجیدآغا، کانسٹیبل نذیر اور اے ایس آئی کو قتل کیا۔

    کراچی سے ایک اور ٹارگٹ کلر گرفتار

    واضح رہے کہ رواں سال 5 جون کو پولیس اور رینجرز نے شاہ فیصل کالونی میں مشترکہ کارروائی کرکے مفرور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا تھا، ملزم خالد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے تھا۔

  • معمولی جھگڑا: نوجوان کو گاڑی سے کچل کر قتل کرنے کی کوشش، ملزمان گرفتار

    معمولی جھگڑا: نوجوان کو گاڑی سے کچل کر قتل کرنے کی کوشش، ملزمان گرفتار

    کراچی : معمولی جھگڑے پر نوجوان کو گاڑی سے کچل کر اس کی جان لینے کی کوشش کی گئی، زخمی نوجوان اسپتال میں زندگی و مورت کی کشمکش میں ہے،کار سوار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تیس جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفینس میں کار سوار ملزمان نے معمولی جھگڑے پر التمش نامی نوجوان کو گاڑی سے کچل کر جان سے مارنے کی کوشش کی۔

    اے آر وائی نیوز کو سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی فوٹیج میں ملزمان کی درندگی سامنےآگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلور گاڑی میں سوار افراد نے نوجوان کو ٹکر ماری۔

    پینٹ شرٹ پہنا التمش نامی نوجوان گاڑی سے ٹکرانے کے بعد اچل کر چھت پر پھر نیچے آگرا، ملزمان نے اس پر بھی بس نہ کی اور اسے گھسیٹتے ہوئے دور تک لے گئے، اسے وہاں موجود لوگوں نے اسپتال پہنچایا۔

    واقعے کے بعد سے التمش  کی حالت تشویشناک  ہے، اور اسپتال میں کومے کی حالت میں ہے،پولیس نے فوٹیج کی مدد سے دونوں ملزمان مزمل اور شایان کو گرفتار کرلیا، واقعے کے وقت دونوں ملزمان نشے کی حالت میں تھے، دونوں ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • لندن: 3 سالہ بچے پر تیزاب ڈالنے کے الزام میں 3 نوجوان گرفتار

    لندن: 3 سالہ بچے پر تیزاب ڈالنے کے الزام میں 3 نوجوان گرفتار

    لندن : برطانوی پولیس نے کم سن بچے پر تیزاب پھیکنے کے الزام میں تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے، تیزاب گردی کے نتیجے میں بچے کا چہرہ اور بازو بری طرح جھلس گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں 3 مشتبہ افراد نے ایک روز قبل 3 سالہ کم سن بچے کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تین نوجوانوں کو تیزاب گردی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کی عمر 22، 25 اور 26 برس ہے۔ جنہیں لندن کے علاقے والٹ ہیسٹو سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کے واقعے میں متاثرہ بچے کا چہرہ اور بازو بری طرح جھلس گیا تھا، جسے اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

    پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ حملے کی وجوہات کیا تھی اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے، تاہم بچے کے چہرے اور بازو پر آنے والے زخموں کے اثرات کب تک باقی رہتے ہیں اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچہ ہفتے کے روز اپنے والدین کے ہمراہ گھر کے قریب واقع پارک میں موجود تھا کہ اچانک ملزمان نے بچے پر تیزاب پھینک دیا۔

    برطانیہ کے ایم پی رابن والکر کا نے واقعے کو المناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے بہت حیرت ہوئی کہ دنیا میں ایسے افراد بھی موجود ہیں ججو ایک چھوٹے بچے پر حملہ کریں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 9 افراد گرفتار

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 9 افراد گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عارف کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے ملزم عارف کا تعلق گینگ وار سے ہے اور کارروائی کے دوران اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    دوسری جانب قائد آباد پولیس نے اسٹارگراؤند میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ڈاکوؤں کو گرفتار جبکہ سپرہائی وے پولیس نے فقیرگوٹھ میں کارروائی کے دوران دو منشیات فروش کوگرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کے نام محم موسیٰ اور غلام محمد ہیں اوران کے قبضے سے سوا کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے۔

    ادھر کراچی کےعلاقے جمشید کوارٹر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا اوران کے قبضے سے اسلحہ، چھینےگئے موبائل فونزاور نقدی برآمد کرلی۔

    کراچی، رینجرز کی مچھر کالونی میں کارروائی، 2 اغوا کار گرفتار

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ رینجرز نے شہر قائد کے علاقے مچھر کالونی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کروا لیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی:  گدھوں‌ اور کتوں کی 800 کھالیں‌ برآمد، ملزمان گرفتار

    کراچی: گدھوں‌ اور کتوں کی 800 کھالیں‌ برآمد، ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف سامنے آیا ہے، پولیس نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    نمائندہ اے آر وائی سلمان لودھی کے مطابق کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد صنعتی ایریا میں موجود گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے 800 سے زائد کتوں اور گدھوں کی کھالیں برآمد ہوئیں۔

    حکام کے مطابق پولیس نے گودام پر چھاپہ مار کر افغان باشندے عبدالحمید سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان نے گودام میں دو سو سے زائد بوریاں موجود تھیں جن میں سے گدھوں اور کتوں کی کھالیں برآمد ہوئیں۔

    پولیس کے مطابق یہ کھالیں پاکستان کے مختلف شہروں اور افغانستان سے جمع کرکے چین بھیجی جاتی تھی، ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ ان جانوروں کا گوشت کراچی کے ہوٹلوں میں فروخت ہوا جن میں پوش علاقے بھی شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے جس کے دوران اہم انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں پولیس نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسمگل کی جانے والی گدھوں کی ساڑھے چار ہزار سے زائد کھالیں برآمد کرکے ایک غیرملکی سمیت سات ملزمان کو گرفتارکیا تھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی : ساڑھے چار ہزار سے زائد گدھوں کی کھالیں برآمد، 7 گرفتار

    یہ بھی پڑھیں: لاہورمیں‌ گدھے ذبح، نامعلوم افراد کھالیں لے کر فرار

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہیروئن اور الیکٹرانک کے سامان کی اسمگلنگ کے بعد اب گدھوں کی کھالیں بھی غیر قانونی طور پر بھیجی جانے لگیں جن کا گوشت ملک کے مختلف ممالک میں فروخت ہورہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دبئی، کروڑوں درہم مالیت کی جعلی گھڑیاں برآمد،ملزمان گرفتار

    دبئی، کروڑوں درہم مالیت کی جعلی گھڑیاں برآمد،ملزمان گرفتار

    دبئی: محکمہ انسداد اقتصادی جرائم کے حکام نے نائف ایریا میں واقع ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارکر 2 کروڑ 80 لاکھ درہم مالیت کی ستر ہزار مشہور برانڈ کی جعلی گھڑیاں برآمد کرنے کے بعد گودام کو بند کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے علاقے نائف ایریا میں واقع عمارت کے اندر سے کروڑوں درہم مالیت کی جعلی گھڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔ جسے دبئی کے شعبہ انسداد اقتصادی جرائم کے اہلکاروں نے کارروائی کے بعد اپنے قبضے میں لے کر حکومتی خزانے میں منتقل کر دیا ہے۔

    دبئی کے شعبہ انسداد اقتصادی جرائم کے افسران نے جعلی گھڑیوں کی فروخت اور ذخیرہ کے متلعق ملنے والی انٹیلی جنس رپورٹ کے بعد فوری چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے نائف ایریا میں واقع اپارٹمنٹ سے 70،000 جعلی گھڑیاں برآمد کرلی ہیں۔

    محمکہ انسداد اقتصای جرائم کے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان فلیٹس کو غیر قانونی طریقے سے گودام کے طور پر استعمال کر رہے تھے ’تفتیشی افسران نے گودام کی کافی دیر تلاشی کے بعد اپارٹمنٹ میں سے تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ درہم سے زائد مالیت کی جعلی گھڑیاں برآمد کی ہیں۔

    دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان دبئی میں مشہور برانڈ کی جعلی گھڑیوں کی فروخت میں ملوث تھے، سن 2017 سے اب تک 243 شکایات درج ہوچکی ہیں جس میں ملزمان نے مقامی اور سیاحت کے آئے ہوئے لوگوں کو 2 ارب 88 کروڑ درہم مالیت کی جعلی گھڑیاں فروخت کی تھی۔

    دبئی پولیس کا کہنا تھا کہہ حکومت کی فہرست میں متحدہ عرب امارات میں فروخت ہونے والی جعلی اشیاء میں گھڑیاں پہلے نمبر پر تھی۔


    دبئی:1کروڑدرہم مالیت کے ہزاروں جعلی موبائل فون برآمد



    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • رینجرز کی کراچی میں کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

    رینجرز کی کراچی میں کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیٹی اور منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کراچی کے علاقے بغدادی میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کارندہ یوسف خان عرف اختر کو گرفتار کر لیا، ملزم بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی سہولت کاری میں ملوث ہے۔

    کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، بی ایل اے کمانڈر سمیت 19 گرفتار

    اعلامیے کے مطابق رینجرز کی جانب سے کھوکھراپار اور ملیر میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا، ملزمان چوری ڈکیٹی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    دوسری جانب رینجرز نے شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کی جہاں سے 5 منشیات فروش دھر لیے گئے، ملزمان سے اسلحہ، گولیاں سمیت مسرقہ سامان اور مشیات بھی برآمد ہوا۔

    رینجرز کی کارروائیاں، تین ملزمان گرفتار

    یاد رہے گذشتہ دنوں رینجرز نے سعود آباد اور لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم اشتیاق اور سراج کو گرفتار کر لیا تھا، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں امن و امان کو قائم کرنے کے لیے سپریم کورٹ کی ہدایت پر آپریشن کا آغاز دو سال قبل کیا گیا تھا، عدالتی احکامات کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے رینجرز کو خصوصی اختیارات بھی دیے۔

    شہر قائد میں قیام امن کے استحکام کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے نہ صرف متحرک ہیں بلکہ اب وہ عوام کےلیے مختلف فلاحی منصوبے جیسے میڈیکل کیمپ، صاف میٹھے پانی کی ترسیل جیسے کام بھی کررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی کے شہریوں کو لوٹنے والے دوملزمان دس سال بعد گرفتار

    کراچی کے شہریوں کو لوٹنے والے دوملزمان دس سال بعد گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں درجنوں وارداتوں اور مقدمات میں انتہائی مطلوب دو رہزنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان امجد اور زاہد علی دس سال سے کراچی کےشہریوں کولوٹ رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کو دس سال سے لوٹنے والے ملزمان پولیس کے شکنجے میں آگئے ایس آئی یو طارق دھاریجو کی انکشافات سے بھرپور تفتیشی رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    رپورٹ کےمطابق ملزم امجد اور زاہد علی بینک اور اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والوں کو لوٹتے تھے، ملزمان نے یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال میں درجنوں خواتین سے بیگ چھینے۔

    اس کے علاوہ ملزمان نے گزشتہ سال اندرون سندھ اپنے ساتھیوں سے مل کر ایک شخص کو قتل بھی کیا تھا، ایس ایس پی ایس آئی یو طارق دھاریجو کے مطابق مذکورہ ملزمان متعدد مقدمات میں مفرور اور اشتہاری تھے۔

    ملزمان امجد اور زاہد علی کے خلاف تھانہ عزیزبھٹی، شارع فیصل، گلستان جوہر، اور پریڈی تھانے میں مقدمات درج ہیں، ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • لاہور: دوخواتین کے قتل کا معمہ حل، تین ملزمان گرفتار

    لاہور: دوخواتین کے قتل کا معمہ حل، تین ملزمان گرفتار

    لاہور : کینٹ انویسٹی گیشن پولیس نے لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا اور باغبان پورہ میں ہونے والے دو خواتین کے اندھے قتل کی الگ وارداتوں کا سراغ لگا لیا، تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے فیکٹری ایریا اور باغبان پورہ میں گزشتہ روزہونے والے دو خواتین کے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا ہے۔

    ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ ڈاکٹر انوش مسعود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ مقتولہ نائلہ کو اس کے قریبی رشتے دار نے رشتے کے تنازع پر قتل کیا۔

    ملزم امانت علی اوراس کے ساتھی اسامہ احمد کو گرفتار کرکے ان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ایس پی انویسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ فیکٹری ایریا میں قتل ہونے والی خاتون کا قاتل اس کا سوتیلا بیٹا نکلا، مقتولہ مختاراں بی بی کو اس کے سوتیلے بیٹے نے تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

    اس موقع پر ملزم نصیراحمد نے میڈیا کے سامنے اپنی سوتیلی ماں کے قتل اور اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کئے پر شرمندہ ہے۔


    مزید پڑھیں۔ سال 2017: گیارہ ماہ میں 343 خواتین غیرت کے نام پر قتل


    پولیس نے قتل کی دونوں وارداتوں میں ملوث ملزمان سے وارداتوں میں استعمال کئے گئے آلہ قتل برآمد کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کر لیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات،2افرادجاں بحق

    کراچی میں فائرنگ کے واقعات،2افرادجاں بحق

    کراچی : شہرقائدکےمختلف علاقوں میں فائرنگ کےدو واقعات میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےلیاری میوہ شاہ قبرستان کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

    دوسری جانب فائرنگ کا دوسرا واقعہ شہرقائد کےعلاقے مشرف کالونی کے قریب پیش آیا جس میں ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔

    ادھرکراچی کے علاقےنارتھ ناظم آبادمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی مقدمات میں مطلوب ڈاکوگرفتار کرلیا۔

    پریڈی پولیس نےسیاسی جماعت کے دو ملزم گرفتارکرلیے،ملزمان نےگزشتہ ماہ صدرمیں فائرنگ کرکےدوشہریوں کوزخمی کردیاتھا۔

    آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہےکہ جرائم سےمتاثرہ علاقوں میں ٹارگٹڈکارروائیاں تیزکی جائیں،اوراسنیپ چیکنگ منظم بنائی جائے۔

    مزید پڑھیں:کراچی : شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ڈاکو مارڈالے

    یاد رہےکہ گزشتہ روز شہر قائد میں ایک شہری نےلوٹ مارکرنےوالےملزمان پرگولیاں بر سا دی تھیں،شہری کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئےتھے۔

    واضح رہےکہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نےایس ایس پیزاوردیگرافسران کواحکامات جاری کیے ہیں کہ افسران علاقوں میں موجودگی یقین بنائیں اور انٹیلی جنس شیئرنگ کوٹھوس اورغیرمعمولی بنایاجائے۔