Tag: ملزمان گرفتار

  • فیصل آباد میں دوگروپوں میں فائرنگ بچہ جاں بحق

    فیصل آباد میں دوگروپوں میں فائرنگ بچہ جاں بحق

    فیصل آباد: سمندری روڈ پر معمولی تنازعے پردوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا،پولیس نے فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سمندری روڈ کے علاقے ظلحیٰ ٹاؤن میں جھگڑے پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے دوران وہاں سے گزرنے والا دس سالہ حمزہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا.

    علاقہ مکینوں کے جمع ہونے پر ملزمان گھر میں چھپ گئے،تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے مکان کا محاصرہ کرکے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا.

    دس سالہ مقتول بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیےاسپتال منتقل کردی.

  • کراچی : پولیس کی کاروائی ایک ملزم ہلاک، تیرہ افراد گرفتار

    کراچی : پولیس کی کاروائی ایک ملزم ہلاک، تیرہ افراد گرفتار

    کراچی: پولیس کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائی،گیارہ ملزمان گرفتار ایک ہلاک، مرنے والے کا تعلق لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے تھا.

    تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے سلطان آباد میں رات گئے پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجود گی پر سرچ آپریشن کرتے ہوئےگیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.

    پولیس کے مطابق زیر حراست افراد میں تین اسٹریٹ کرمنلز بھی شامل ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے.

    دوسری جانب بغدادی تھانے کی حدود لیاری میں سلاٹر ہاوٴس کے قریب پولیس کی بھاری نفری نے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کیا.

    آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی،جوابی فائرنگ میں ایک ملزم حسنین عرف شیتی لال ماراگیا.

    ایس ایس پی سٹی فداء حسین جانوری کاکہنا ہے کہ مارے جانے والے ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے اور وہ پولیس کو ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا.

    دوسری طرف نیو ٹاوٴن پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران 6 جواری ممتاز،شفیق،اکمل ،طاہر،فاروق اور احمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے22000 ہزار نقدی برآمد کر لیے، جبکہ ٹیپو سلطان اسٹیشن کی پولیس نے 3 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا.

  • کراچی: امام بارگاہوں پر حملوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: امام بارگاہوں پر حملوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی سعودآباد پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے تین کارندے گرفتار، اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا گیا ، ایک اور کارروائی میں سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کر گرفتارکرلیا گیا۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ناگن چورنگی کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے تین کاندے قاری نوراللہ ، قاری اسرار ، اور صدیق نامی شخص کو گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے نیو کراچی پانچ اورآٹھ نمبراور گلشن معمارمیں امام بارگاہوں پر ریکی کررکھی تھی اور وہاں پر دہشت گردی کرنا چاہتے تھے ۔

    گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اورنگی ٹاؤن میں بم دھماکہ، رئیس امروہی کالونی میں فائرنگ،گلبہار میں دوکان پر دستی بم حملے سمیت متعدد دہشت گردی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔

    ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق گرفتار ملزم صدیق بینک ڈکیتیاں کرکے کالعدم تنظیم کو رقم فراہم کیا کرتا تھا، سی ٹی ڈی نے ایک اور کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر وسیم عرف کالا کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزم نے کورنگی چھ نمبر اور ڈھائی نمبر میں 1995 میں اور 1999 میں متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا ہے ، ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والے اسلحہ کا فرانزک کرایا جائے گا۔

  • پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، درجن سے زائد ملزمان گرفتار

    پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، درجن سے زائد ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں رات سے اب تک فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اورایک زخمی ہوگیا ،مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کاروائیاں کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی ضیاء کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ لیاری میمن گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    لیاری کے علاقے سلاٹرہاؤس کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو حراست میں لے لیا، حراست میں لئے گئے چاروں افراد کا تعلق لیاری گینگ وار کے شیرازکامریڈ گروپ سے ہے۔

    رینجرز نے ایک کارروائی کے دوران اہم دہشت گرد سلیم عرف ڈان کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان میں ملوث تھا، رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے دو ہزار آٹھ میں نارتھ کراچی،کورنگی اور منگھو پیر کے علاقوں سے نو عام شہریوں اور ایک دھاگے کے تاجر کو تاوان کیلئے اغواء کیا۔

    ملزم نے انکشاف کیا کہ دو ہزار تیرہ اور چودہ میں شہر کے مختلف علاقوں سے آٹھ تاجروں سے بھتہ وصول کیا،دو ہزار چودہ میں ناظم آباد اور پہلوان گوٹھ میں زبردستی دکانیں اور مکان خالی کروائے، ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

    علاوہ ازیں لانڈھی پولیس نے الفلاح ،شاہ فیصل کالونی کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان قتل،بھتہ خوری ، لوٹ مار اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد ہوا ہے۔

  • نومولود بچوں کو اغواء کرنے والاتین رکنی گروہ گرفتار

    نومولود بچوں کو اغواء کرنے والاتین رکنی گروہ گرفتار

    بہاولپور : وکٹوریہ اسپتال سے نومولود بچی اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ اغوا کار گینگ کے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال میں نازیہ سلیم نامی خاتون کے گھر پیدا ہونیوالی نوزائیدہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    اغواء کرنیوالی خاتون روبینہ یاسمین، عائشہ اور محمد نوید کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ روبینہ کے پاس سے حساس ادارے کا کارڈ بر آمد ہوا اور بیہوش کرنیوالی ادویات بھی بیگ سے بر آمد کی گئیں۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق ملزمان کا گینگ خواتین کو بیہوش کرنے کے بعد بچوں کو اغوا کرتا ہے۔ اسپتال سیکیورٹی نےاگواء کی کوشش ناکام بنا دی۔

  • ایف آئی اے کا چھاپہ : ہُنڈی میں ملوث ملزمان گرفتار،غیرملکی کرنسی برآمد

    ایف آئی اے کا چھاپہ : ہُنڈی میں ملوث ملزمان گرفتار،غیرملکی کرنسی برآمد

    لاہور : ایف آئی اے نے لاہور اور خوشاب میں چھاپے مار کر ہنڈی کے کاروبار میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کر لی۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیموں نے لاہور اور خوشاب میں ہنڈی کے کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں کیں اور متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کر لی۔

    لاہور میں ہونے والی کارروائی کے دوران 4 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی قبضے میں لی گئی جبکہ خوشاب میں ہونے والی کارروائی کے دوران غیرقانونی کرنسی ایکسچینج چلانے اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث متعدد افراد گرفتار کئے گئے۔

    ملزمان سے 51 ہزار 800 یو اے ای درہم، 42 ہزار 172 سعودی ریال، 9 ہزار 45 یورو سمیت برطانوی پاؤنڈز اور امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

  • مردہ بھینس کا پانچ سو کلو گوشت برآمد، دو ملزمان گرفتار

    مردہ بھینس کا پانچ سو کلو گوشت برآمد، دو ملزمان گرفتار

    فیصل آباد : ہائی وے پولیس نے مردہ بھینس کا پانچ سو کلو گرام گوشت برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہائی وے پولیس نے امین پور بائی پاس پر ایک وین کو روک کر تلاشی لی تو اس میں سے ذبح کی گئی مردہ بھینس برآمد ہوئی ۔

    پولیس نے ملاں پور کے رہائشی ملزمان عباس اور لیاقت کو گرفتار کر کے پانچ سو کلو گرام گوشت اور وین قبضے میں لے لی ۔ملزمان یہ گوشت فیصل آباد کے مختلف ہوٹلوں پر سپلائی کرتے تھے ۔

    لائیو اسٹاک عملے نے مدن پورہ کے سلاٹر ہاؤس میں کیمیکل کے ذریعے مردہ بھینس کا گوشت تلف کردیا ۔ ملزمان کافی عرصے سے مردہ اور لاغر جانوروں کا گوشت شہر کے ہوٹلوں اور قصابوں کو فروخت کرنے کا دھندا کر رہے تھے۔

  • فیصل آباد: پی ٹی آئی ورکر قتل کیس، پولیس نے مرکزی ملزم سمیت15ملزمان کو گرفتار کرلیا

    فیصل آباد: پی ٹی آئی ورکر قتل کیس، پولیس نے مرکزی ملزم سمیت15ملزمان کو گرفتار کرلیا

    فیصل آباد: پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی ورکر قتل کیس میں فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم سمیت پندرہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور وزیر مملکت عابد شیر علی نے بھی تھانے میں اپنا بیان قلم بند کروا دیا ہے۔

    فیصل آباد کے ناولٹی پل پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن ہلاک ہواتھا۔ مقدمے میں پانچ نامزد ملزمان سمیت پندرہ افراد پولیس کے زیرحراست ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ندیم مغل، امتیاز سراج، اس کا بھائی افتخار عرف اِتا پہلوان، زاہد ملک، پرویز جٹ بھی شامل ہیں۔

    ملزمان کی گرفتاری فوٹیجز شناخت ہونے پر عمل میں آئی ہے۔ مقدمے میں نامزد وزیر مملکت عابد شیر علی نے گزشتہ روز تھانہ سمن آباد میں ایس ایچ او کوبیان قلم بند کروایا ہے۔

    عابد شیر علی کے بیان کے مطابق سانحہ فیصل آباد سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پولیس جب بھی تفتیش کے لئے طلب کرے گی وہ پہنچ جائیں گے۔

    ایس ایچ او کے مطابق تحقیقات کے لئے جوائنٹ ایویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

  • جہلم :پی ٹی آئی ریلی پرفائرنگ،آٹھ کارکن زخمی،تین ملزمان گرفتار

    جہلم :پی ٹی آئی ریلی پرفائرنگ،آٹھ کارکن زخمی،تین ملزمان گرفتار

    جہلم :پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی ریلی پر فائرنگ سے آٹھ کارکن زخمی ہوگئے،تین کی حالت تشویشناک ہے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ریلی پر فائرنگ کی نوٹس لے لیا ہے اورانہوں نے انتظامیہ سے فوری رپورٹ کرلی ہےجبکہ دیگرسیاسی قائدین نے بھی ریلی  کےشرکاء پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آئی ئی جی پولیس اور ڈی پی او جہلم کو تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لئے آنے والی ریلی پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ،جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور طاہر القادری نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

    علاوہ ازیں پولیس نے تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، دریں اثناء پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ مسلم لیگ کے رہنماندیم خالد نے کرائی  ہے۔

    جس کے جواب میں ندیم  خالد کا کہنا تھا کہ پہلے پی ٹی آئی والوں نے فائرنگ کی جس کے دفاع میں فائرنگ کی گئی،اس کے علاوہ نواز لیگ کے ترجمان زعیم قادری نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ فائرنگ دونو جانب سے کی گئی ہے۔

      یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں صرف تحریکِ انصاف کے آٹھ کارکنان زخمی ہوئے جبکہ نواز لیگ کا کوئی کارکن زخمی نہیں ہوا

  • کراچی:مختلف علاقوں سے7ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

    کراچی:مختلف علاقوں سے7ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

    کراچی: رینجرز نے اولڈ سٹی ایریا کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان گرفتار کر لئے۔رینجرزحکام کے مطابق چھاپے کے دوران گرفتار ملزمان سے راکٹ لانچر اورکلاشنکوف سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

    گرفتار ملزمان قتل، بھتہ خوری اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب تیموریہ اور شارع نور جہاں کے علاقے میں مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار میں ملوث چار ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

    ملزمان اکیس سے زائد افراد کے قتل ، بھتہ خوری ، اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث بتائے گئے ہیں۔