Tag: ملزمان ہلاک

  • مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست 3 ملزمان ہلاک

    مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست 3 ملزمان ہلاک

    لاہور میں مبینہ پولیس مقابلوں میں تین زیر حراست ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان اسد اور شفیق کو رائیونڈ کے علاقے میں ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھا، ملزمان کے نامعلوم ساتھیوں نے فائرنگ کردی، زیرحراست ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    دوسری جانب لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں بھی آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی وجہ سے زیر حراست ملزم رفیق اوڈ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا۔

    اس کے علاوہ راولپنڈی گاڑی چوری وارداتوں میں ملوث اسد نامی ملزم مقابلے میں مارا گیا، ہلاک ملزم اسد کا ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا، ہلاک ملزم جڑواں شہروں اور اٹک میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمد کار چند روز قبل کراچی کمپنی اسلام آباد سے چرائی گئی تھی، ہلاک ملزم اسد درجنوں مقدمات میں ملوث تھا، دوران اسنیپ چیکنگ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کی، ملزمان کی فائرنگ سے ایک گولی اہلکار کو لگی جو بلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ رہا۔

  • ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک

    ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک

    کراچی: ڈیفنس کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے بتایا کہ پولیس نے ایک اہم گینگ کی اطلاع پر ڈیفنس میں چھاپہ مارا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان مارے گئے۔

    ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کا گروہ کئی دنوں سے مطلوب تھا، پولیس کے پہنچنے پرمقابلہ ہوگیا، ملزمان ڈیفنس میں منظم طریقے سے وارداتیں کرنے میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب لاہور کے نواب ٹاؤن میں ڈاکٹر نے لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر عبد الرحمان کیخلاف نواب ٹاؤن تھانے میں مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ہے، پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈاکٹر عبد الرحمان کا لڑکی سے رابطہ شادی سے متعلق ایک ایپلیکشن ایپ پر ہوا، ڈاکٹر نے لڑکی کو اسپتال کے کیفے میں بلایا، زبردستی نواب ٹاؤن لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

    خوفناک ٹریفک حادثہ : ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کامیڈیکل کرایا جا رہا ہے، ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

    لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

    لاہور: شاہدرہ میں پولیس اور ملزم کے درمیان مبینہ مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں مشکوک افراد اور پولیس میں مبینہ مقابلہ ہوا،  جس کے نتیجے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک موٹرسائیکل سواروں نے روکے جانے پر اہلکاروں پر فائر کھول دیا، اہلکاروں کی جوابی فائرنگ  میں سیف اور شاہد نامی ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کا مزید بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان اقدام قتل، ڈکیتی و زیادتی کی وارداتوں میں  ریکارڈ یافتہ ہیں۔