Tag: ملزمان

  • کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں‘ 5 افراد گرفتار

    کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں‘ 5 افراد گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے کارروائیوں کے دوران چار ٹارگٹ کلرز سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جہانگیرروڈ کےعلاقے مارٹن کوارٹرز میں رینجرز نے کارروائی کے دوران چارٹارگٹ کلرزکو گرفتارکرلیا، چاروں کا تعلق سیاسی جماعت کےعسکری ونگ سے ہے۔

    رینجرز حکام کےمطابق گرفتار ٹارگٹ کلرزکئی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان کےخلاف کارروائی پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پرکی گئی۔

    دوسری جانب کراچی کےعلاقے لی مارکیٹ میں پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس حکام کےمطابق ملزم چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔


    کراچی فائرنگ : سابق ایم پی اے کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں سابق رکن سندھ اسمبلی کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔


    کراچی: نادرن بائی پاس سے3 افراد کی لاشیں برآمد


    یاد رہے کہ چار روز قبل کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔


    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘14ملزمان گرفتار


    واضح رہے کہ رواں ہفتے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران جعلی پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘14ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘14ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں یں پولیس نے کارروائیوں کے دوران جعلی پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کرکے چار جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان پولیس کی وردی پہن کر شہریوں کی چیکنگ کے بہانے لوٹ مار کررہے تھے۔

    دوسری جانب شہرقائد کے علاقے گلبرگ سے پولیس نے ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ادھر کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سےاسلحہ اورمسروقہ موبائل فون برآمد کیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان قربانی کا جانور خریدنے کے لیے آنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔

    تمیوریہ پولیس نے بھِی دو گٹکا فروشوں کو گرفتار کرکےتین من سے زائد گٹکا اور ماوا ضبط کرلیا جبکہ پولیس نےگلشن اقبال سے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان سے دو پستول اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔


    کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں 4 ڈاکو ہلاک


    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مقابلوں کے دوران چار ڈاکو ہلاک کردیے تھے جن سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 4 افراد گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 4 افراد گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 2 ڈکیتوں سمیت چار افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے سہراب گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوے دو ڈکیتوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جبکہ ملزمان کے دیگرساتھیوں کی تلاش شروع کردی گی۔

    دوسری جانب پاکستان بازار پولیس نے منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوے بشیر نامی ملزم کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    ادھر کراچی میں پولیس نے سائٹ ریلوے پھاٹک کے قریب سے ایک اسٹریٹ کرمنل ظفر کو گرفتار کیا اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ جوبلی سینما کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک 35 سالہ ملک یونس زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔


    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 11 افراد گرفتار


    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 11 افراد گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 11 افراد گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کے ان کے قبضے سےاسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

    دوسری جانب سعوآباد میں پولیس نے 2 اور کورنگی ٹاؤن سے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی اور انہیں تھانے منتقل کردیا۔


    کراچی : سی ٹی ڈی کی منگھوپیرمیں کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ دو روز قبل شہرقائد کے علاقے منگھو پیر میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 کو گرفتار کرلیا تھا۔

    ایس ایس پی عمر شاہد کا کہنا تھا کہ ملزمان دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے آئی ای ڈیوائسز،اسلحہ اوردیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی پولیس کی کارروائیاں‘ ڈاکٹر بازیاب‘ 9 افراد گرفتار

    کراچی پولیس کی کارروائیاں‘ ڈاکٹر بازیاب‘ 9 افراد گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 3 اغواکاروں سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے کورنگی سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر کو بازیاب کراکے 3 اغواکاروں کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر مختلف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان خود کو محکمہ صحت کے اہلکار ظاہر کرکے ڈاکٹر کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے ۔ پولیس کے مطابق تاوان کی رقم کا مطالبہ کرنے کے بعد ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔

    دوسری جانب کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب پولیس نے گشت کےدوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم منشیات فروش اور ڈکیت گروپ کا سرغنہ ہے۔

    ادھر کراچی کے علاقے اورنگی اور پاکستان بازار پولیس نے مختلف جرائم کی وارداتوں میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن میں موٹرسائیکل چور اور غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگراشیاء شامل ہیں۔

    ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق سہراب گوٹھ میں پولیس نے بھی ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے6 کلو منشیات اور نقد رقم برآمد کرلی۔


    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک


    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 8 افراد گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 8 افراد گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران تین خواتین سمیت 8افراد کوگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اجمیرنگری میں پولیس نے کارروائی کے دوران قتل کی واردات میں ملوث تین خواتین کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمہ نسرین نے گھروالوں کے ساتھ مل کر نوجوان کو قتل کیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہےکہ مقتول عمران چند روزپہلے ہی جیل سےرہا ہوکرآیا تھا،قتل میں ملوث مزید دوملزمان انور اور کامران مفرور ہیں۔

    دوسری جانب عزیزآباد قبرستان کے قریب شہریوں کو لوٹنے والے تین ڈاکوئوں پرعوام نے دھاوا بول دیا ،جن میں سے ایک پکڑا گیا،دو بھاگ گئے ،شہریوں نے ہاتھ لگے ڈاکوکی اچھی طرح پٹائی کر کے اسے پولیس کے حوالےکردیا۔

    ادھر کراچی کے علاقے لیاقت آباد بندھانی کالونی میں رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کےدوران چھ افراد کوحراست میں لے لیا ۔ملزمان کےقبضے سے دو پستول اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔


    سندھ رینجرز، سات رکنی خطرناک گروہ گرفتار، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد


    واضح رہے کہ دو روز قبل رینجرز نے کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی سے سات افراد پر مشتمل گروہ کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں بارودی اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • کراچی : لیاری میں پولیس کی کارروائی‘3 گینگ وارملزمان ہلاک

    کراچی : لیاری میں پولیس کی کارروائی‘3 گینگ وارملزمان ہلاک

    کراچی : شہرقائد کےعلاقےچاکیواڑہ میں پولیس نے گینگ وار کاندروں کے خلاف کارروائی میں تین ملزمان کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے چاکیواڑہ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اس دوران گینگ وار ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔

    پولیس اور ملزمان کےدرمیان فائرنگ کےتبادلے میں تین ملزمان ہلاک کردیے۔ملزمان کی شناخت گل حسن عرف لال سائیں، شہزاد عرف شکر اور انس کےنام ہوئی ہے جواغوا برائےتاوان،بھتہ خوری سمیت سنگیں واردتوں میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب کراچی کےعلاقے شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں پولیس نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کےسیکٹرانچارج محمود خان عرف چانڈیو کو بھتہ لینے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔


    کراچی میں پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں،17ملزمان گرفتار


    ادھرپولیس نے شریف آباد،گلبرگ اور سائٹ میں کارروائیاں کرکے چارملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ اور مسروقہ موٹر سا ئیکلیں برآمد کرلیں ہے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روزٹارگٹڈ کارروائیوں میں پولیس نے دو مفرورسمیت سترہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمد کرلیاتھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘گینگ وار ملزم ہلاک‘8گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘گینگ وار ملزم ہلاک‘8گرفتار

    کراچی :شہرقائد کےعلاقے لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ میں پولیس سے مقابلے میں گینگ وارملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اورنگی سے ڈکیت گروپ کے پانچ کارندے اورجیکسن سے تین ملزمان پکڑے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےچاکیواڑہ میں پولیس مقابلے میں گینگ وارغفار ذکری گروپ کا کارندہ ہلاک ہوگیا،ملزم سے اسلحہ،منشیات اوردستی بم برآمد ہوا ہے۔

    دوسری جانب اورنگی طوری بنگش کالونی میں گھر گھر تلاشی کے دوران پانچ رکنی ڈکیت گروپ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس پی اورنگی عابد بلوچ کا کہنا ہے کہ ملزمان سے بھاری تعدادمیں اسلحہ، غیر ملکی کرنسی اور مسروقہ سامان ملا ہےجو پولیس وردیاں پہن کر گھروں میں لوٹ مارکرتےتھے۔

    عابد بلوچ کاکہناہےکہ گرفتار ملزمان میں کمال، زبیر، حماد،عمیر اورارسلان شامل ہیں۔

    ادھر پولیس کےمطابق جیکسن سے گرفتار ملزمان میں مفرورملزم رئیس خان اور دو موٹرسائیکل لفٹر شامل ہیں، پولیس نے ملزمان سے مسروقہ موٹرسائیکلیں اور ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ہے۔


    کراچی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، 19 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد


    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ شہر قائد میں پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیوں کےدوران چار جواریوں سمیت انیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیاتھا، گرفتار شدگان کی تحویل سے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کیاگیاتھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کراچی میں نامعلوم ملزمان کی گھر میں فائرنگ‘5افراد زخمی

    کراچی میں نامعلوم ملزمان کی گھر میں فائرنگ‘5افراد زخمی

    کراچی: شہرقائد کےعلاقے جمشید روڑ میں ایک گھر کے اندر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےپانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے جمشید روڈ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کےمطابق تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں میں گھر کا سربراہ عمران ان کی اہلیہ،یاسر،وریشہ اور رخسانہ شامل ہیں۔

    پولیس حکام کےمطابق فائرنگ کاواقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کا نتیجہ ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار 2ملزم ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کےشور مچانےپرفائرنگ کردی۔

    پولیس کا کہناہےکہ ملزمان نے فرار ہوتےہوئے بھی گلی میں ہوائی فائرنگ کی۔


    سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں‘14افراد گرفتار


    یاد رہےکہ گزشتہ روزسیکورٹی فورسز نے ملک کےمختلف شہروں میں کارروائیوں کےدوران 14افراد کو گرفتار کرکےبھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیاتھا۔


    کراچی سے القاعدہ کے دو دہشت گردوں سمیت دس ملزمان گرفتار


    واضح رہےکہ تین روز قبل کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے القاعدہ برصغیر کے دو ارکان سمیت دس ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کراچی میں فائرنگ‘کوسٹرڈرائیورجاں بحق

    کراچی میں فائرنگ‘کوسٹرڈرائیورجاں بحق

    کراچی : شہرقائد کےعلاقے حسن اسکوائرمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےکوسٹر ڈرائیور جان کی بازی ہارگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےحسن اسکوائرپرپکنک کےلیےجانے والی کوسٹر میں ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر فائرنگ کردی گئی جس سے کوسٹرڈرائیورہلاک ہوگیا۔

    پولیس حکام کےمطابق مقتول ڈرائیور کی شناخت عبدالرحمان کےنام سے ہوئی ہے جبکہ عینی شاہدین کا کہناہےکہ ملزمان نےڈرائیورسےموبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزما ن کی گرفتاری کےلیے کوششیں جاری ہیں اورجلدانہیں گرفتار کرلیاجائے گاجبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیےاسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کےمکینوں نےلوٹ مارکرنےوالےڈاکو کوپکڑکرتشدد کا نشانہ بنایا۔ملزم ساجد شہریوں کےتشدد کےباعث ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہناہےکہ ملزم کےقبضے سے اسلحہ برآمد ہواہے۔

    ادھرمنگھوپیر ونگی گوٹھ میں چھوٹے بھائی نےبڑے بھائی کوچھریوں کے وارکرکےقتل کردیا۔


    محمودآباد : کار سے دو لاشیں برآمد، موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی


    یاد رہےکہ گزشتہ روز محمود آباد میں ایک گاڑی سے ایک لڑکے اور خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی،لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لیےجناح اسپتال منتقل کردیا گیاتھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں