Tag: ملزمان

  • کراچی: لیاری سے گینگ وار کے 2 اہم ملزمان گرفتار

    کراچی: لیاری سے گینگ وار کے 2 اہم ملزمان گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت لیاری سے گینگ وار کے 2 اہم ملزمان شیر جان عرف جیلر اور بصیر بلوچ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان قتل اور بھتہ خوری سمیت متعدد جرائم میں ملوث تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے دو اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ شیر جان عرف جیلر اور بصیر بلوچ پولیس کے ساتھ مقابلوں، قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر کئی سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق شیر علی عذیر بلوچ گینگ کا کمانڈر تھا جبکہ بصیر بابا لاڈلہ گروپ کا کارندہ تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

    پولیس کے مطابق پیر آباد پولیس نے فارن ایکٹ اور ریذیڈنس ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 افغانی جبکہ خواجہ اجمیر نگری سے 2 افغانی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

    نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 2 افغانی اور ایک بنگلہ دیشی جبکہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر قیام پذیر غیر ملکی باشندے کو گرفتار کرلیا۔

    کھارادر سے 2 افغانی جبکہ شریف آباد سے ایک بنگلہ دیشی باشندے کو گرفتار کیا گیا۔

    موچکو پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر مالک مکان اور کرایہ دار جبکہ کھارادر سے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ایک اور کارروائی میں بلدیہ اتحاد ٹاؤن سے 3 ملزمان جنت گل، سعید احمد اور دانش کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔ شاہراہ نور جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ، نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیے۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘15افراد گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘15افراد گرفتار

    کراچی: شہرقائد کےمختلف علاقوں میں پولیس نے آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں سمیت پندرہ افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے سائٹ میں پولیس نے کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت صاحب زادہ اور عثمان کےنام سے ہوئی ہے،جبکہ ملزمان سے دو دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت ٹی ٹی پی سوات یاسر سواتی گروپ سے ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقےسعید آباد اور شریف آباد سے پولیس نےغیرقانونی طورپرمقیم پانچ افغان باشندوں سمیت تیرہ افراد کو حراست میں لے لیا۔بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ کےقریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سےانیس سالہ جہانزیب جاں بحق ہوگیا۔

    مزید پڑھیں:کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘17ملزمان گرفتار

    واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ روزکراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 17ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کےقبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاتھا۔

  • ملک بھر میں کومبنگ آپریشن‘درجنوں افرادگرفتار

    ملک بھر میں کومبنگ آپریشن‘درجنوں افرادگرفتار

    راولپنڈی : ملک بھر میں جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کومبنگ آپریشن جاری ہےجس میں درجنوں مشتبہ افراد کوحراست میں لےلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی پولیس نے کارروائی کرکے شکار پور سے مشکوک تاجک شخص کوگرفتار کرلیا۔مشکوک شخص عوامی مقامات پر خودکش حملے کےارادے سےآیا تھا۔

    دوسری جانب پشاور کےعلاقے متنی میں پولیس نے کارروائی کرکے مطلوب کمانڈر لئیق کوگرفتار کرلیا۔مطلوب دہشتگرد جنگ زیرگروپ کا اہم کمانڈر تھا۔

    ادھرتربت کےعلاقے میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ماراگیا۔جبکہ چھ شدت پسند گرفتار کرلیےگئے۔

    لاہور میں پولیس اور حساس اداروں نےسرچ آپریشن کرکے پینتالیس مشکو ک افراد کوحراست میں لےلیا۔اٹک کے علاقے فتح جنگ میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرکےدوافغان باشندوں سمیت چھ خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پنجاب کےشہربھکر میں پولیس نےسرچ آپریشن کرکےدوافغان باشندوں سمیت پینتیس مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا۔ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے بس اسٹینڈ پر کارروائی کرکے مشکوک شخص کو گرفتار کرلی۔

    فیصل آباد میں حساس ادارے نے مدینہ ٹاؤن میں کارروائی کرکے چار افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔جھنگ سے بھی دوافغان باشندوں کو حراست میں لیاگیا۔

    واضح رہےکہ خان پور میں رینجرز ،حساس اداروں اور پولیس نے چک نمبر چار میں سرچ آپریشن کرکے تین مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

  • ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کاکومبنگ آپریشن‘123افراد گرفتار

    ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کاکومبنگ آپریشن‘123افراد گرفتار

    راولپنڈی : ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز نےکومبنگ آپریشن کےدوران 123افراد کوگرفتارکرکےبھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت کے بعد ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے اس دوران 123افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

    پولیس اور حساس اداروں نے لاہور کےاقبال ٹاؤن میں سرچ آپریشن کےدوران چالیس مشکوک افراد کوحراست میں لےلیا۔راولپنڈی کےعلاقے نصیر آباد میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرکے تیرہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    دوسری جانب کوٹ مومن میں پولیس نےسرچ آپریشن کرکےاٹھائیس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔گوجرانوالہ میں پولیس نے لنڈا بازار میں آپریشن کرکے پانچ افغان شہری گرفتار کرلیے۔

    مزید پڑھیں: ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری 560 سے زائد افراد گرفتار

    ادھر بہاولپور کےسترہ مقامات پر اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشن کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔راولپنڈی مال روڈ پر حساس تنصیبات کے قریب سے آٹھ بھکاریوں کو پکڑ کر تھانے میں بند کر دیا گیا۔

    مہمند ایجنسی میں خاصہ دار فورس نے کارروائی کرکے ایک سو بانوے گولے،اور بڑی تعداد میں ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیے۔

    مزید پڑھیں : پاک فوج نے چارانتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

    واضح رہےکہ گزشتہ روزپاک فوج نے ٹانک کے علاقے پنگ میں آپریشن کے دوران 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد مار ڈالے،مارے جانے والوں میں عصمت اللہ شاہین کابیٹا کمانڈرعمر بھی شامل ہے۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘12افراد گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘12افراد گرفتار

    کراچی :شہرقائد کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کےکارکنان سمیت بارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے صدر میں زاہد نہاری کے قریب قانون نافذ کرنے والےادارے نے کارروائی کے دوران چھ افراد کوحراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق زیرحراست افراد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب گلبرگ میں ٹارگٹڈ کارروائی میں سیاسی جماعت کے دو کارکن دھرلیے گئے۔

    ادھرمنگھوپیر میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کےدوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیاگیا۔

    مزید پڑھیں: نارتھ کراچی میں کار پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

    یاد رہےکہ گزشتہ روز کراچی میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے جبکہ قتل کے مفرور ملزم سمیت تین افراد کو حراست میں لےلیاگیا تھا۔

    مزید پڑھیں:کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘8افرادگرفتار

    واضح رہےکہ دو روز قبل شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران آٹھ افراد کو گرفتارکرکے اسلحلہ برآمد کیا تھا۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘8افرادگرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘8افرادگرفتار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران آٹھ افراد کو گرفتار کرلیاجبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےاورنگی ٹاؤن نمبر دس کےایک گھرمیں ڈاکوگھس آئے اور گھر میں موجود باپ اور دو بیٹوں کو یرغمال بنالیا،ڈکیٹی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس میں تینوں افراد زخمی ہوگئے۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ میں زخمی ہونے والا شبیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،جبکہ اس کے دونوں بیٹوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    دوسری جانب کراچی میں مبینہ ٹاؤن پولیس نےاسٹریٹ کرائم میں ملوث چار ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ،نقدی اورموبائل فون برآمدکرلیے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سجاد، بلال، قاسم، ساجد کے نام سے ہوئی ہے اور اُن کے قبضے سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

    ادھر موچکو پولیس نےڈکیٹی کی متعدد وارداتوںمیں ملوث چار ملزمان کوگرفتار کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    مزید پڑھیں:کراچی پولیس کی کارروائیاں،1 ملزم ہلاک،متعدد گرفتار

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےکراچی کےمختلف علاقوں میں‌ پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئےایک مطلوب ڈاکو کو ہلاک اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیاتھا۔

  • لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ‘4ملزمان ہلاک

    لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ‘4ملزمان ہلاک

    لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔ملزمان کوچند روزقبل سی آئی اے پولیس نے حراست میں لیاتھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں پولیس ملزمان کو دیگرساتھیوں کی نشاندہی کےلیے لے کرجارہی تھی کہ ملزمان کو چھڑوانے کےلیے ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

    پولیس کی جانب سےجوابی فائرنگ میں ملزمان چاروں ملزمان ہلاک ہوگئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان نےچند روز قبل سمن آبادکےرہائشی نوجوان کوتاوان کےلیے اغواکیاتھااور پچیس لاکھ روپے تاوان کی رقم لینے کے باوجود مغوی قتل کردیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہناہےکہ ملزمان سمن آباد تھانے میں زیر حر است تھے،ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں:لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ‘1ڈاکو ہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کےدوران 1ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتھا۔

  • کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ‘گینگ وارکاکارندہ ہلاک‘11ملزمان گرفتار

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ‘گینگ وارکاکارندہ ہلاک‘11ملزمان گرفتار

    کراچی :شہرقائد کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کےدوران گینگ وار کا کارندہ ماراگیا،جبکہ 11ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں سو سے زائد افراد کے قتل میں ملوث گینگ وار کا کارندہ عرفان مارا گیا۔

    پولیس حکام کےمطابق ملزم عرفان چھاچھی کا تعلق لیاری گینگ وار کے فیصل پٹھان گروپ سے تھا۔ملزم سیاسی اور مخالف گروپ کے سو سے زائد افراد کے قتل اور تھانوں پر دستی بم سے حملوں میں ملوث تھا۔

    دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ کےبعدایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔جبکہ بفرزون میں مکان سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

    ادھر کراچی کے علاقے نیوکراچی اور فیڈرل بی ایریاسمیت دیگر علاقوں میں مختلف کارروائیوں میں دس ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان سے اسلحہ، منشیات، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

    کراچی کے علاقے کورنگی نمبر پانچ میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    مزید پڑھیں:کراچی :پولیس کی کارروائی میں مغوی بازیاب‘2اغواکارہلاک

    واضح رہےکہ دوروز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران دواغوار کار ہلاک جبکہ ایک ملزم کو مبینہ مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کرلیاتھا۔

  • ٔکوکین اسمگلنگ‘آسٹریلیامیں15افراد گرفتار

    ٔکوکین اسمگلنگ‘آسٹریلیامیں15افراد گرفتار

    سڈنی :آسٹریلوی حکام کا کہناہے کہ انہوں نے کوکین اسمگل کرنے کے الزام میں 15افراد کو گرفتار کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق آسٹریلیوی حکام نے سڈنی کے نزدیک کرسمس کے دن 500 کلوگرام کوکین سے لدی ہوئی کشتی پکڑی تھی جس میں تین افراد بھی سوار تھے۔

    آسٹریلوی پولیس کی جانب سے گزشتہ پانچ روز کے دوران مزید12افرادکو کوکین اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔اگران افراد پر الزام ثابت ہوگیاتو ان کو عمر قید کی سزاہوسکتی ہے۔

    آسٹریلین فیڈرل پولیس کے قائم مقام کمشنر کرس شیہان کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں اس سے بڑی مقدار میں کوکین کبھی نہیں پکڑی گئی۔

    نیو ساؤتھ ویلز کے اسسٹنٹ کمشنر مارک جینکنز نے بتایاکہ ڈھائی سال قبل ایک چھوٹی سے اطلاع فراہم کی گئی تھی جس کے بعد منشیات کو سمگل کرنے والے گروہ کے خلاف مشن کا آغاز ہوا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل حکام نے 600 کلوگرام کوکین ٹاہیٹی سے پکڑی تھی جس کو آسٹریلیا بھیجا جا رہا تھا۔یہ کوکین جنوبی امریکہ سے آسٹریلیا بھیجی گئی تھی۔

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں،6افراد گرفتار

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں،6افراد گرفتار

    کراچي: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران ڈاکو سمیت 6ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےلیاقت آباد سپر مارکیٹ میں پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےتین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پوليس کے مطابق تینوں ملزمان اسٹريٹ کرائم میں ملوث ہیں،ملزمان کے قبضے سے دوٹی ٹی پستول اورچھینے گئے 8موبائل فونزبھی بر آمدکرلیےگئے۔

    دوسری جانب رضویہ سوسائٹی میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔

    رضویہ پولیس کےمطابق گرفتارڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی،جبکہ ڈاکو کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

    ادھر پولیس نے نبی بخش کے علاقے سے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا،دونوں ملزمان احسن اور اویس خان نیازی کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سےدوافراد زخمی ہوگئے،جن کی شناخت ساجد اور نسیم کے ناموں سے کی گئی ہے دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔